دوسرا اعتراض
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۶۰۲
الموعود
مسیح موعود علیہ السلام نے لعنت کی ہے اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ موعود کی ہے اور کہ
والسلام نے بغیر الہام الہی کے مصلح موعود کی تعیین کی اور اس پیشگوئی کو مبارک احمد پر چسپاں
کیا یہ کتنی کو ر باطنی ہے کہ ایک شخص مرید ہونے کا دعوی کرتا ہے مگر ایک طرف تو کہتا ہے کہ جو شخص
بغیر الہام الہی کے مصلح موعود کی تعیین کرتا ہے وہ لعنتی ہے اور دوسری طرف وہ اُسی شخص کو جس کا
وہ مرید ہے لکھتا ہے کہ اُس نے بغیر الہام الہی کے مبارک احمد کے متعلق تعیین کی اور کہا کہ وہ اس
پیشگوئی کا مصداق ہے۔
دوسرا اعتراض مولوی صاحب نے تین کو چار کرنے والے الہام پر بہت زور دیا ہے
اور میرے متعلق لکھا ہے کہ یہ علامت اُن پر کسی طرح بھی چسپاں
نہیں ہو سکتی ۔ میں جیسا کہ پہلے بھی بتا چکا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود لکھا ہے
کہ اس کے معنی سمجھ میں نہیں آئے جب کہ آپ پر اس کے معنی ہی حل نہیں ہوئے تو اگر کسی جگہ
آپ نے اس کے کوئی ایسے معنی لئے ہیں جو میرے خلاف پڑتے ہیں تو بہر حال وہ آپ کا ایک
اجتہاد سمجھا جائے گا جسے اُن معنوں کے قطعی حل کی حیثیت سے پیش نہیں کیا جا سکے گا۔ مگر مولوی محمد علی
صاحب کی عادت ہے کہ اگر میرے خلاف کوئی حوالہ پڑتا ہو تو وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے ایسا لکھ دیا ہے تو ہم اس کے خلاف کس طرح کہہ سکتے ہیں اور
اگر میری تائید میں کوئی حوالہ ہو تو کہہ دیتے ہیں یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اجتہاد تھا اور اجتہاد
میں غلطی ہو سکتی ہے حالانکہ اگر اجتہاد میں ایک جگہ غلطی ہوسکتی ہے تو دوسری جگہ کیوں نہیں ہو سکتی ۔
پھر یہ بھی صحیح نہیں کہ تین کو چار کرنے والے کی علامت مجھ پر چسپاں نہیں ہوتی ۔ میں
خدا تعالیٰ کے فضل سے کئی رنگ میں تین کو چار کرنے والا ہوں ۔
اول اس طرح کہ مجھ سے پہلے مرزا سلطان احمد صاحب ، مرزا افضل احمد صاحب ، اور
بشیر اول پیدا ہوئے اور چوتھا میں ہوا۔
دوسرے اس طرح کہ میرے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین بیٹے ہوئے اور اس
طرح میں نے اُن تین کو چار کر دیا یعنی مرزا مبارک احمد ، مرزا شریف احمد ، مرزا بشیر احمد اور
چوتھا میں ۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۶۰۳
الموعود
تیسرے اس طرح بھی میں تین کو چار کرنے والا ثابت ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی زندہ اولاد میں سے ہم صرف تین بھائی یعنی میں ، مرزا بشیر احمد صاحب اور مرزا
شریف احمد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان رکھنے کے لحاظ سے آپ کے
روحانی بیٹوں میں شامل تھے ۔ مرزا سلطان احمد صاحب آپ کی روحانی ذریت میں شامل نہیں
تھے۔ اُنہیں حضرت خلیفہ اول پر بڑا اعتقاد تھا مگر با وجود اعتقاد کے آپ کے زمانہ میں وہ احمدی
نہ ہوئے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک رؤیا سے معلوم ہوتا تھا کہ اللہ تعالیٰ
نے آپ کے لئے ہدایت مقدر کی ہوئی ہے وہ رؤیا یہ ہے آپ نے دیکھا کہ۔
مرزا نظام الدین کے مکان پر مرزا سلطان احمد کھڑا ہے اور سب لباس
سرتا پا سیاہ ہے۔ ایسی گاڑھی سیاہی کہ دیکھی نہیں جاتی اُسی وقت معلوم ہوا کہ یہ ایک
فرشتہ ہے جو سلطان احمد کا لباس پہن کر کھڑا ہے اُس وقت میں نے گھر میں مخاطب ہو
کر کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔
66
آپ کا مرزا سلطان احمد صاحب کے متعلق یہ کہنا کہ ” یہ میرا بیٹا ہے بتا رہا تھا کہ اُن کے
لئے آپ کی روحانی ذریت میں شامل ہونا مقدر ہے ۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ؛ پھر
حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے زمانہ میں وہ احمدیت میں داخل نہ ہوئے ۔ جب میرا زمانہ آیا تو
اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان کئے کہ وہ میرے ذریعے سے احمدیت میں داخل ہو گئے ۔ اس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک بیٹے کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی حالات میں میرے ہاتھ
پر بیعت کرنے کی توفیق عطا فرمائی حالانکہ وہ میرے بڑے بھائی تھے اور بڑے بھائی کے لئے
اپنے چھوٹے بھائی کے ہاتھ پر بیعت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے چنانچہ بیعت کے بعد اُنہوں نے
خود بتایا کہ میں ایک عرصہ تک اسی وجہ سے بیعت کرنے سے رکتا رہا کہ اگر میں بیعت کرتا تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کرتا یا حضرت خلیفہ اول کی کرتا جن پر مجھے بڑا اعتقاد تھا اپنے
چھوٹے بھائی کے ہاتھ پر کس طرح بیعت کرلوں مگر کہنے لگے آخر میں نے کہا یہ پیالہ مجھے پینا
ہی پڑے گا۔ چنانچہ اُنہوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی اور اس طرح خدا تعالیٰ نے مجھے تین کو
چار کرنے والا بنا دیا۔ کیونکہ پہلے روحانی لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذریت میں ہم