آٹھواں اعتراض

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۶۰۸
الموعود
لیڈروں نے بھی کی ۔ ایسے حالات میں جبکہ جماعت کی ترقی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی تھی اللہ تعالیٰ کی نظر تھی اللہ
نے مجھ پر الہام نازل کیا اور فرمایا کہ میں تیرے دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دوں گا۔ میں تیری
تمام مشکلات کو دور کروں گا اور تجھے غلبہ اور کامیابی عطا کروں گا چنانچہ باوجود اس کے کہ قدم
قدم پر مشکلات حائل تھیں اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے مطابق ہماری جماعت کو ترقی دی اور
ایسی ترقی دی کہ وہ جو اپنے آپ کو پچانوے فیصدی کہا کرتے تھے آج اپنے آپ کو پانچ فیصدی
بلکہ اس سے بھی کم قرار دے رہے ہیں اور ہمارے متعلق تسلیم کرتے ہیں کہ اس جماعت کی
تعداد زیادہ ہے، اس کی طاقت زیادہ ہے اور اس میں کام کرنے والے آدمی زیادہ ہیں ۔ یہ
ترقی یقیناً ہماری صداقت کا ثبوت ہے ۔ کیونکہ یہ وہ ترقی ہے جو مخالف حالات میں ہوئی ۔ دنیا
نے چاہا کہ ہمیں مٹا دے مگر خدا نے ہمیں کامیاب کیا اور ہمیں ہر لحاظ سے غلبہ واقتدار عطا فرمایا
اور وہ دشمن جو ہماری تباہی کے منصوبے سوچ رہے تھے خدا تعالیٰ نے اُن کو نا کام و نامراد کیا۔ یہ
چیز ہے جسے ہم اپنی صداقت کے طور پر پیش کرتے ہیں اور یہ چیز ایسی ہے جس کا کوئی دشمن سے
دشمن بھی انکار نہیں کر سکتا ۔
ہو
آٹھواں اعتراض پھر مولوی صاحب نے ایک اور اعتراض یہ کیا ہے کہ تم جو کہتے
ہم نے بڑی ترقی کی ، یہ بالکل غلط ہے۔ ترقی تو ہم نے کی ہے کہ
ہماری پہلے سال آمد صرف سات ہزار روپیہ تھی جو اب ترقی کر کے سوا چار لاکھ روپیہ تک جا پہنچی
-
ہے اور تمہاری پہلے سال دو لاکھ روپیہ آمد تھی جو اب ترقی کر کے چھ لاکھ تک پہنچی ہے۔
گویا تم نے صرف تین گنا ترقی کی اور ہم نے ساٹھ گنا کی ۔ چنانچہ مولوی صاحب لکھتے ہیں ۔
آمدنی جو سال اول میں صرف سات ہزار روپے تھی ترقی کر کے سوا چار لاکھ
تک پہنچی جو سالِ اوّل سے ساٹھ گنا ہے اور قادیانی جماعت اپنے سارے بلند بانگ
دعاوی کے ساتھ دو لاکھ آمدنی سے ترقی کر کے صرف چھ لاکھ سالانہ آمدنی تک پہنچی ۔
جو ابتدائی حالت سے تگنی ہے ۔ کجا ساٹھ گئی ترقی اور کہاں تگنی ۔‘۵۱
مولوی صاحب کی عادت ہے کہ وہ واقعات کو بگاڑے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ اُن کی مثال
بالکل ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی بڑھیا تھی جسے چوری کی عادت تھی ۔ ایک دفعہ وہ کسی کے

انوار العلوم جلد ۱۷
۶۰۹
الموعود
گھر گئی تو ایک آدمی اُس کے ساتھ ساتھ رہا تا کہ وہ کوئی چیز چرا نہ سکے ۔ جب وہ واپس آنے لگی
تو اُس نے دہلیز سے ذراسی مٹی اُٹھالی ۔ کسی نے اُس سے پوچھا کہ تم نے یہ کیا کیا ہے؟ وہ کہنے لگی
عادت جو پوری کرنی ہوئی اور کوئی چیز نہیں ملی تو میں نے کہا چلومٹی ہی اُٹھا لیں ۔ یہی بات
مولوی صاحب میں پائی جاتی ہے کہ وہ حوالوں میں کتر بیونت یا واقعات کو مسخ کئے بغیر رہ ہی نہیں
سکتے ۔ جب بھی کوئی بات پیش کریں گے اُس میں ضرور کوئی نہ کوئی غلط بات شامل کر دیں گے ۔
اول تو ہم کہتے ہیں کہ اگر مولوی صاحب کی یہ بات درست ہے کہ اُن کا پہلے سال کا بجٹ
ایمان
صرف سات ہزار روپیہ کا تھا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ جو لوگ اُن کے ساتھ تھے اُن کے ا
نہایت کمزور تھے اور وہ دین کے لئے قربانی کا مادہ اپنے اندر نہیں رکھتے تھے کیونکہ واقعہ یہ ہے
کہ ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب ، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب ، شیخ رحمت اللہ صاحب ،
ڈاکٹر بشارت احمد صاحب، ڈاکٹر غلام محمد صاحب اور اسی طرح ان کے دوسرے ساتھی بڑی
بڑی آمد نہیں رکھتے تھے۔ شیخ رحمت اللہ صاحب ہی تین سو روپیہ ماہوار چندہ دیا کرتے تھے۔ اگر
صرف اُن کا چندہ ہی شام شامل کر لیا جائے تو سال کا ۳۶۰۰ روپیہ بن جاتا ہے۔ تا ہے۔ پھر ڈاکٹر مرزا
یعقوب بیگ صاحب ، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب ، ڈاکٹر بشارت صاحب اور ڈاکٹر غلام محمد
صاحب وغیرہ کی آمد نیں بھی تین تین چار چار ہزار روپیہ سالانہ سے کم نہیں تھیں ۔ اگر ان میں
سے ایک ایک شخص کے سالانہ چندہ کی اوسط ۱۸۰ روپیہ بھی جائے تو اس کے معنی یہ بنتے ہیں کہ
۹۰۰ روپیه سالانه صرف پانچ ڈاکٹروں کی طرف سے ہی آ جاتا تھا۔۳۶۰۰ وہ اور ۹۰۰ روپیہ یہ
ساڑھے چار ہزار روپیہ ہو گیا ۔ پھر لائل پور کے شیخ مولا بخش صاحب ہیں ۔ اسی طرح وزیر آباد
کے شیخ نیاز احمد صاحب ہیں ان سب کی آمد نیوں کو ملا لیا جائے تو کئی لاکھ روپیہ بن جاتا ہے۔
لائل پور کے تاجر ملک التجار کہلاتے ہیں اور بعض لوگ بتاتے ہیں کہ اُن کو ساٹھ لاکھ روپیہ سالانہ
تک آمد ہو جاتی ہے۔ اگر اس میں کچھ مبالغہ بھی ہو اور اُن کی بیس لاکھ روپیہ سالانہ آمد سمجھ لو تب
بھی سوالاکھ روپیہ تو انہیں صرف ایک خاندان سے مل سکتا تھا ۔ اگر اس قدر دولت رکھنے والے
لوگوں کے باوجود ان کا سالانہ چند صرف سات ہزار روپیہ تھا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ کمزور
طبیعت کے تھے۔ ایمان اور اخلاص کے ساتھ وہ مولوی صاحب کے ساتھ شامل نہیں ہوئے تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی