دعویٰ مصلح موعود کے متعلق حلفیہ اعلان اور مخالفین کو مباہلہ کی دعوت

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۶۱۲
الموعود
ہماری زمینوں کی آمد کا بجٹ ہوتا ہے۔ سترہ لاکھ کے قریب یہ بن گیا۔ پھر انہوں نے اپنے بجٹ
میں لاہور اور بدوملہی کے سکولوں کی آمد بھی شامل کی ہے۔ لیکن ہمارے مقامی سکولوں کے بجٹ
اس میں شامل نہیں ہوتے حالانکہ افریقہ، امریکہ اور دوسری جگہوں کے اخراجات ملاؤ تو دولاکھ
یہ بڑھ جائیں گے ۔ غرض اس طرح اگر تمام اخراجات اور ہر قسم کے چندے شامل کئے جائیں تو
ہمارے بجٹ کا انداز ۲۴۰ ، ۲۵ لاکھ تک جا پہنچتا ہے ۔ مگر مولوی صاحب نے حسب عادت دونوں
طرف سے دخل اندازی کی ہے۔ ایک طرف کی ڈنڈی اُنہوں نے اونچی کر دی اور دوسری
طرف کی نیچی کر دی ۔ ہمارے ۲۴، ۲۵ لاکھ کے بجٹ کو اُنہوں نے چھ لاکھ کا بجٹ قرار دے دیا
اور اپنے ایک لاکھ کے بجٹ کو سوا چار لاکھ کا بجٹ کہہ دیا۔ کوسو
دعوى مصلح موعود کے متعلق حلفیہ اعلان اور
مخالفین کو مباہلہ کی دعوت
خلاصہ یہ کہ مولوی صاحب کے تمام اعتراضات بے حقیقت ہیں اور خدا تعالیٰ کے اس
تازہ انکشاف کے بعد تو وہ اور بھی بے حقیقت ہو جاتے ہیں ۔ میں کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا
کر کہتا ہوں کہ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں اور مجھے ہی اللہ تعالیٰ نے اُن
پیشگوئیوں کا مورد بنایا ہے جو ایک آنے والے موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے فرمائیں۔ جو شخص سمجھتا ہے کہ میں نے افتراء سے کام لیا ہے یا اس بارہ میں جھوٹ
اور کذب بیانی کا ارتکاب کیا ہے وہ آئے اور اس معاملہ میں میرے ساتھ مباہلہ کرلے اور یا
پھر اللہ تعالیٰ کی مولد بعذاب قسم کھا کر اعلان کر دے کہ اُسے خدا نے کہا ہے کہ میں جھوٹ سے
کام لے رہا ہوں پھر اللہ تعالیٰ خود بخود اپنے آسمانی نشانات سے فیصلہ فرمادے گا کہ کون کا ذب
ہے اور کون صادق ۔
اور اگر وہ کہتے ہیں کہ خواب تو سچا ہے جیسا کہ مصری صاحب نے کہا تو پھر اس کی حقیقت پر
وہ مضمون لکھیں ۔ میں اُن کے اِس مضمون کا جواب کا جواب دوں گا اور میں یقین یقین رکھتا ہوں کہ اگر وہ اس

انوار العلوم جلد ۱۷
۶۱۳
الموعود
مقابلہ میں آئے تو ایسی منہ کی کھائیں گے کہ مدتوں یا درکھیں گے ۔
غرض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کے رحم سے وہ پیشگوئی جس کے پورا ہونے کا ایک لمبے
عرصہ سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اُس کے متعلق اپنے الہام اور اعلام کے ذریعہ مجھے
بتا دیا ہے کہ وہ پیشگوئی میرے وجود میں پوری ہو چکی ہے اور اب دشمنانِ اسلام پر خدا تعالیٰ نے
کامل حجت کر دی ہے اور اُن پر یہ امر واضح کر دیا ہے کہ اسلام خدا تعالیٰ کا سچا مذہب ، محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے سچے رسول اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا تعالیٰ
کے سچے فرستادہ ہیں ۔ جھوٹے ہیں وہ لوگ جو اسلام کو جھوٹا کہتے ہیں ۔ کا ذب ہیں وہ لوگ جو محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کاذب کہتے ہیں۔ خدا نے اس عظیم الشان پیشگوئی کے ذریعہ اسلام اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت لوگوں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔
بھلا کسی شخص کی طاقت تھی کہ وہ ۱۸۸۶ ء میں آج سے پورے اٹھاون سال قبل اپنی طرف
صلى الله ۔
سے یہ خبر دے سکتا کہ اُس کے ہاں ۹ سال کے عرصہ میں ایک لڑکا پیدا ہو گا ، وہ جلد جلد بڑھے گا ،
وہ دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا ، وہ اسلام اور رسول کریم ﷺ کا نام دنیا میں پھیلائے علی
، وہ علوم ظاہری اور باطنی سے پر کیا جائے گا ، وہ جلال الہی کے ظہور کا موجب ہو گا اور
خدا تعالیٰ کی قدرت اور اُس کی قربت اور اُس کی رحمت کا وہ ایک زندہ نشان ہوگا ۔ یہ خبر دنیا کا
گا،
کوئی انسان اپنے پاس سے نہیں دے سکتا تھا ۔ خدا نے یہ خبر دی اور پھر اُسی خدا نے اس خبر کو پورا
کیا۔ اُس انسان کے ذریعہ جس کے متعلق ڈاکٹر یہ اُمید نہیں رکھتے تھے کہ وہ زندہ رہے گا یا لمبی
عمر پائے گا۔
میری صحت بچپن میں ایسی خراب تھی کہ ایک موقع پر ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے
میرے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کہہ دیا کہ اسے سل ہوگئی ہے کسی پہاڑی
مقام پر اسے بھیجوا دیا جائے ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے شملہ بھجوا دیا مگر
وہاں جا کر میں اُداس ہو گیا اور اس وجہ سے جلدی ہی واپس آ گیا۔ غرض ایسا انسان جس کی
صحت کبھی ایک دن بھی اچھی نہیں ہوئی ؟ اُس انسان کو خدا نے زندہ رکھا اور اس لئے زندہ رکھا
کہ اُس کے ذریعہ اپنی پیشگوئیوں کو پورا کرے اور اسلام اور احمدیت کی صداقت کا ثبوت لوگوں

انوار العلوم جلد ۱۷
۶۱۴
الموعود
کے سامنے مہیا کرے۔پھر میں وہ شخص تھا جسے علومِ ظاہری میں سے کوئی علم حاصل نہیں تھا ؟ مگر
خدا نے اپنے فضل سے فرشتوں کو میری تعلیم کے لئے بھجوایا اور مجھے قرآن کے اُن مطالب سے
آگاہ فرمایا جو کسی انسان کے واہمہ اور گمان میں بھی نہیں آ سکتے تھے۔وہ علم جو خدا نے مجھے عطا
فرمایا وہ چشمہ روحانی جو میرے سینہ میں پھو ٹا وہ خیالی یا قیاسی نہیں ہے بلکہ ایسا قطعی اور یقینی ہے
کہ میں ساری دنیا کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر اس دنیا کے پردہ پر کوئی شخص ایسا ہے جو یہ دعوی کرتا ہو
کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُسے قرآن سکھایا گیا ہے تو میں ہر وقت اُس سے مقابلہ کرنے کے
لئے تیار ہوں۔لیکن میں جانتا ہوں آج دنیا کے پردہ پر سوائے میرے اور کوئی شخص نہیں جسے خدا
کی طرف سے قرآن کریم کا علم عطا فر مایا گیا ہو۔خدا نے مجھے علم قرآن بخشا ہے اور اس زمانہ
میں اُس نے قرآن سکھانے کے لئے مجھے دنیا کا اُستاد مقرر کیا ہے۔خدا نے مجھے اس غرض کے
لئے کھڑا کیا ہے کہ میں محمد رسول اللہ ﷺ اور قرآن کریم کے نام کو دنیا کے کناروں تک
پہنچاؤں اور اسلام کے مقابلہ میں دنیا کے تمام باطل ادیان کو ہمیشہ کی شکست دے دوں۔دنیا
زورلگالے، وہ اپنی تمام طاقتوں اور جمعیتوں کو اکٹھا کر لے۔عیسائی بادشاہ بھی اور اُن کی
حکومتیں بھی مل جائیں ، یورپ بھی اور امریکہ بھی اکٹھا ہو جائے ، دنیا کی تمام بڑی بڑی مالدار
اور طاقت ور قو میں اکٹھی ہو جائیں اور وہ مجھے اس مقصد میں نا کام کرنے کے لئے متحد ہو جائیں
پھر بھی میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ میرے مقابلہ میں ناکام رہیں گی اور خدا میری دعاؤں
اور تدابیر کے سامنے اُن کے تمام منصوبوں اور مکروں اور فریبوں کو ملیا میٹ کر دے گا اور خدا
میرے ذریعہ سے یا میرے شاگردوں اور اتباع کے ذریعہ سے اس پیشگوئی کی صداقت ثابت
کرنے کے لئے رسول کریم ﷺ کے نام کے طفیل اور صدقے اسلام کی عزت کو قائم کرے گا
اور اُس وقت تک دنیا کو نہیں چھوڑے گا جب تک اسلام پھر اپنی پوری شان کے ساتھ دنیا میں
قائم نہ ہو جائے اور جب تک محمد رسول اللہ ﷺ کو پھر دنیا کا زندہ نبی تسلیم نہ کر لیا جائے۔اے میرے دوستو ! میں اپنے لئے کسی عزت کا خواہاں نہیں نہ جب تک خدا تعالیٰ مجھ پر
ظاہر کرے کسی مزید عمر کا امیدوار۔ہاں خدا تعالیٰ کے فضل کا میں امیدوار ہوں اور میں کامل
یقین رکھتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ اور اسلام کی عزت کے قیام میں اور دوبارہ اسلام کو اپنے

انوار العلوم جلد ۱۷
۶۱۵
المؤ
پاؤں پر کھڑا کرنے اور مسیحیت کے گھلنے میں میرے گزشتہ یا آئندہ کاموں کا اِنْشَاءَ اللہ بہت
کچھ حصہ ہوگا اور وہ ایڑیاں جو شیطان کا سر کچلیں گی اور مسیحیت کا خاتمہ کریں گی اُن ؟ اُن میں سے
ایک ایڑی میری بھی ہوگی ۔ اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی ۔
-
میں اس سچا سچائی کو نہایت گھلے طور پر ساری دنیا کے سامنے پیش کرتا ہوں ۔ یہ آواز وہ ہے جو
زمین و آسمان کے خدا کی آواز ہے۔ یہ مشیت وہ ہے جو زمین و آسمان کے خدا کی مشیت ہے۔
یہ سچائی نہیں ملے گی نہیں ملے گی اور نہیں ملے گی۔ اسلام دنیا پر غالب آ کر رہے گا۔ مسیحیت دنیا
میں مغلوب ہو کر رہے گی۔ اب کوئی سہارا نہیں جو عیسائیت کو میرے حملوں سے بچا سکے ۔ خدا
میرے ہاتھ سے اس کو شکست دے گا اور یا تو میری زندگی میں ہی اس کو اس طرح کچل کر رکھ
دے گا کہ وہ سر اُٹھانے کی بھی تاب نہیں رکھے گی اور یا پھر میرے بوئے ہوئے پیج سے وہ
درخت پیدا ہو گا جس کے سامنے عیسائیت ایک خشک جھاڑی کی طرح مرجھا کر رہ جائے گی اور
دنیا میں چاروں طرف اسلام اور احمدیت کا جھنڈا انتہائی بلندیوں پر اُڑتا ہوا دکھائی دے گا۔
میں اس موقع پر جہاں آپ لوگوں کو یہ بشارت دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے سامنے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اُس پیشگوئی کو پورا کر دیا جو مصلح موعود کے ساتھ تعلق
رکھتی تھی۔ تھی۔ وہاں میں آپ لوگوں کو اُن ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں جو آپ لوگوں پر
عائد ہوتی ہیں ۔ آپ لوگ جو میرے اس اعلان کے مصدق ہیں آپ کا اولین فرض یہ ہے کہ
اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک اسلام اور احمدیت کی فتح اور
کامیابی کے لئے بہانے کو تیار ہو جائیں ۔ بیشک آپ لوگ خوش ہو سکتے ہیں کہ خدا نے اس
پیشگوئی کو پورا کیا بلکہ میں کہتا ہوں آپ کو یقیناً خوش ہونا چاہئے کیونکہ حضرت مسیح موعود میںکہتا یقیناً
علیہ الصلوۃ والسلام نے خود لکھا ہے کہ تم خوش ہوا اور خوشی سے اُچھلو کہ اس کے بعد اب روشنی
آئے گی۔ پس میں تمہیں خوش ہونے سے نہیں روکتا۔ میں تمہیں اُچھلنے کودنے سے نہیں روکتا۔
بیشک تم خوشیاں مناؤ اور خوشی سے اُچھلو اور گو دو۔ لیکن میں کہتا ہوں اس خوشی اور اُچھل کود میں
تم اپنی ذمہ داریوں کو فراموش مت کرو۔ جس طرح خدا نے مجھے رویا میں دکھایا تھا کہ میں تیزی
کے ساتھ بھاگتا چلا جا رہا ہوں اور زمین میرے پیروں کے نیچے سمٹتی جا رہی ہے اسی طرح

انوار العلوم جلد ۱۷
۶۱۶
الموعود
اللہ تعالیٰ نے الہاماً میرے متعلق یہ خبر دی ہے کہ میں جلد جلد بڑھوں گا۔پس میرے لئے یہی
مقدر ہے کہ میں سُرعت اور تیزی کے ساتھ اپنا قدم ترقیات کے میدان میں بڑھاتا چلا جاؤں
مگر اس کے ساتھ ہی آپ لوگوں پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے قدم کو تیز کریں اور اپنی
شست روی کو ترک کر دیں۔مبارک ہے وہ جو میرے قدم کے ساتھ اپنے قدم کو ملاتا اور
سرعت کے ساتھ ترقیات کے میدان میں دوڑتا چلا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ رحم کرے اُس شخص پر
جوسستی اور غفلت سے کام لے کر اپنے قدم کو تیز نہیں کرتا اور میدان میں آگے بڑھنے کی
بجائے منافقوں کی طرح اپنے قدم کو پیچھے ہٹا لیتا ہے۔اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو، اگر تم اپنی ذمہ
داریوں
کو صحیح طور پر سمجھتے ہو تو قدم بقدم اور شانہ بشانہ میرے ساتھ بڑھتے چلے آؤ تا کہ ہم کفر
کے قلب میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا گاڑ دیں اور باطل کو ہمیشہ کے لئے صفحہ عالم
سے نیست و نابود کر دیں اور اِنْشَاءَ اللہ ایسا ہی ہوگا۔زمین اور آسمان ٹل سکتے ہیں مگر خدا تعالیٰ
کی باتیں کبھی ٹل نہیں سکتیں۔(مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ ۱۹۶۱ ء )
البقرة: ٢٠٢ ٣،٢ البقرة: ۲۸۷
ہ آل عمران ۱۹۴ ۵ آل عمران: ۱۹۵
ك البقرة: ١٣٧
آل عمران: ۹
براہین احمدیہ۔جلد چہارم روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۷۳
طویلے: طویلہ۔گھوڑوں کا تھان۔اصطبل
ا مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۱۱۴
۱۲،۱۱ مجموعه اشتہارات جلد ا صفحه ۱۱۵
۱۳ مجموعه اشتہارات جلد ۱ صفحه ۱۱۳
۱۴، ۱۵ مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحہ ۱۱۷
۱۶ مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۱۶۷
کلاه سبز اشتهار صفحه ۴ ، ۵ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۵۱،۴۵

انوار العلوم جلد ۱۷
۶۱۷
ابن ماجه كتاب الجنائز باب ماجاء في الصلواة على ابن رسول الله الله الخ
و سبز اشتہار صفحه ۱۶ ، ۱۷ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۶۳،۴۶۲
۲۰ سبز اشتہار صفحه ۱۷ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۴۶۳
۲۱ خلافت محمود مصلح موعود صفحه ۵۴ مطبوعه ۱۹۱۴ء مصنفہ میر قاسم علی
۲۲ خلافت محمود مصلح موعود صفحه ۵۵ مطبوعه ۱۹۱۴ ء مصنفہ میر قاسم علی
۲۳ سبز اشتہار صفحہ ۱۷ حاشیہ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۴۶۳ حاشیہ
۲۴ مجموعه اشتہارات جلد ا صفحه ۱۶۲
۲۵ مشكوة كتاب الفتن باب نزول عيسى
۲۶ مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۴۱۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء
بخاری کتاب التفسیر ۔ تفسير سورة الجمعة
ٹرنچز: خندقیں
۲۹ البقرة: ۱۴۴
۳۰ بیے : بیا۔ چڑیا کی طرح کا ایک پرندہ ۔ اس کا گھر بنانا بڑا مشہور ہے ۔
اسم الفضل یکم فروری ۱۹۴۴ء
۳۲ الفاتحه : ۵
الفضل ۱۶ جولائی ۱۹۲۵ء
۳۴ الصف : ۷ ۳۵ احزاب: ۴۱ ۳۶ آل عمران: ۵۶
الوصیت صفحہ ۸ حاشیہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶ حاشیه
۳ الفضل ۳۰ مئی ۱۹۳۵ صفحه ۵
۳۹ لندن ٹائمنز مورخه ۱۸ جون ۱۹۴۰ء
۲۰ لندن ٹائمنز مورخه ۱۹ / دسمبر ۱۹۴۰ء
ان سٹریٹ سیٹلمنٹس ( STRAITS SETTLEMENTS) ملایا میں برطانیہ
کی سابق شاہی نو آبادی ۔ ۱۸۲۶ء سے ۱۸۵۸ ء تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے پینانگ، ملکا اور

انوار العلوم جلد ۱۷
۶۱۸
الموعود
سنگا پور کو ایک انتظامی جزو کی حیثیت سے سنبھالے رکھا۔ بعد ازاں قلیل مدت کیلئے انڈیا آفس
نے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ ۱۸۶۷ء میں یہ نو آبادی قائم کی گئی اور ۱۹۴۶ء میں ختم کر دی
گئی ۔ اب سنگا پور ایک الگ کالونی ہے مگر باقی حصے ملایا کے اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں ۔
-
(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۴۱ ۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ ء )
۴۲ مثال: مشرقی و جنوبی افریقہ کا صوبہ ۔ ۱۸۳۷ء میں بوئر نقل مکان کر کے نٹال پہنچے اور زولو
**
قبیلے کو ۱۸۳۸ ء میں شکست دے کر جمہوریہ نٹال کی بناء ڈالی ۔۱۸۴۲ء میں برطانیہ نے
نثال کا الحاق کر لیا ۔ ۱۸۵۶ء میں یہ شاہی نو آبادی بنا اور ۱۸۹۷ء میں زولینڈ کو شامل کر
لیا۔ ۱۹۱۰ ء میں یہ جنوبی افریقہ کا صوبہ بنا۔
( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۰۹ ۱۷ لا ہور ۱۹۸۸ ء ) جلد۲ ۷۰۹
چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴
۴۴ تذکرہ صفحہ ۱۶۳ ۔ ایڈیشن چہارم
۲۵ حجة الله صفحه ۲۰ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۵۸
المصلح
المصلح الموعود صفحه ۲۱ ۔ ایڈیشن اول
تذکره صفحه ۵۳۲ ۔ ایڈیشن چہارم
الوصیت صفحه ۸ حاشیه - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶ حاشیه
۴۹ الوصیت صفحہ ۷ ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵
۵۰ الوصیت صفحه ۴ ، ۵ روحانی خزائن جلد ۲۰
ا پیغام صلح ۲۶ جولائی ۱۹۴۴ صفحه ۲

آج 10 میں سے 10 باقی