حضرت عمرؓ کا عدیم المثال خدمات کے باوجود وفات کے وقت غیر معمولی کرب

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
11
اسلام کا اقتصادی نظام
اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ انصاف سے کام لے اور حقوق کی ادائیگی کا خیال رکھے۔ یہ پاکیزہ
خیالات اور یہ اعلیٰ درجہ کا نمونہ مسلمانوں میں اسی وجہ سے دکھائی دیتا ہے کہ قرآن کریم نے
مسلمانوں کے دماغوں میں شروع سے ہی یہ بات ڈال دی تھی کہ بادشاہت ایک امانت ہے
اور یہ امانت صرف حقدار کو بطور انتخاب دینی چاہئے نہ کہ ورثہ کے طور پر لوگ اُس پر قابض
ہوں ۔ یا اہلیت کے سوا اور کسی وجہ سے اُنہیں اِس کام پر مقرر کیا جائے ۔ نیز یہ کہ جو شخص اس
امانت پر مقرر ہو اُس کا فرض ہے کہ اس امانت کے سب حقوق کو پوری طرح ادا کرے اور جو
شخص اس کے تمام حقوق اور فرائض کے ساتھ اُسے ادا نہیں کرے گا وہ خدا تعالیٰ کے سامنے
ایک مجرم کی طرح کھڑا ہوگا ۔ پس مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے ہر وقت یہ آیت رہتی تھی کہ
تُؤَدُّوا الْآمَنَتِ إِلَى أَهْلِها یعنی جو لوگ حکومت کے قابل ہوں ، جو انتظامی امور کو سنبھالنے
کی اہلیت اپنے اندر رکھتے ہوں اُن کو یہ امانت سپرد کیا کرو۔ اور پھر جب یہ امانت بعض لوگوں
کے سپر د ہو جاتی تھی تو شریعت کا یہ حکم ہر وقت اُن کی آنکھوں کے سامنے رہتا تھا کہ دیانت داری
اور عدل کے ساتھ حکومت کرو۔ اگر تم نے عدل کو نظر انداز کر دیا ، اگر تم نے دیانت داری کو ملحوظ
نہ رکھا ، اگر تم نے اس امانت میں کسی خیانت سے کام لیا تو خدا تم سے حساب لے گا اور وہ تمہیں
اس جرم کی سزا دیگا۔
حضرت عمرؓ کا عدیم المثال خدمات کے یہی وہ چیز تھی جس کا کا اثر حضرت
عمر رضی اللہ عنہ کی طبیعت پر اس
باوجود وفات کے وقت غیر معمولی کرب قدر غالب اور نمایاں تھا کہ
اُسے دیکھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ حضرت عمرؓ جو اسلام میں خلیفہ ثانی گزرے
ہیں اُنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے اس قدر قربانیوں سے کام لیا ہے کہ وہ
یورپین مصنف جو دن رات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراضات کرتے رہتے ہیں ، جو
رسول کریم ﷺ کے متعلق اپنی کتابوں میں نہایت ڈھٹائی کے ساتھ یہ لکھتے ہیں کہ نَعُوذُ بِاللهِ!
آپ نے دیانت داری سے کام نہیں لیا وہ بھی ابوبکر اور عمر کے ذکر پر یہ تسلیم کئے بغیر نہیں رہ سکتے
کہ جس محنت اور قربانی سے ان لوگوں نے کام کیا ہے اِس قسم کی محنت اور قربانی کی مثال دنیا

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۲
اسلام کا اقتصادی نظام
کے کسی حکمران میں نظر نہیں آتی ۔ خصوصاً حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے کام کی تو وہ بے حد تعریف
کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ وہ شخص تھا جس نے رات اور دن انہماک کے ساتھ اسلام کے
قوانین کی اشاعت اور مسلمانوں کی ترقی کے فرض کو سر انجام دیا ۔ مگر عمرہ کا اپنا کیا حال تھا۔
اُس کے سامنے باوجود ہزاروں کام کرنے کے باوجود ہزاروں قربانیاں کرنے کے باوجود
ہزاروں تکالیف برداشت کرنے کے یہ آیت رہتی تھی کہ ان اللهَ يَأْمُرُكُمْ
أن تُؤَدُّوا الْآمَنَتِ إِلَى أَهْلِهَا اور یہ کہ وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا
بالعدل یعنی جب تمہیں خدا کی طرف سے کسی کام پر مقرر کیا جاوے اور تمہارے ملک کے
لوگ اور تمہارے اپنے بھائی حکومت کے لئے تمہارا انتخاب کریں تو تمہارا فرض ہے کہ تم عدل
کے ساتھ کام کرو اور اپنی تمام قوتوں کو بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لئے صرف کر دو۔
ہوئے
چنانچہ حضرت عمر کا یہ واقعہ کیسا دردناک ہے کہ وفات کے قریب جبکہ آپ کو ظالم سمجھتے
ایک شخص نے نادانی اور جہالت سے خنجر سے آپ پر وار کیا اور آپ کو اپنی موت کا یقین ہو گیا تو
آپ بستر پر نہایت کرب سے تڑپتے تھے اور بار بار کہتے تھے اللَّهُمَّ لَا عَلَيَّ وَلَا لِي - اللَّهُمَّ
لَا عَلَيَّ وَلَا لِي اے خدا! تو نے مجھ کو اس حکومت پر قائم کیا تھا اور ایک امانت تو نے میرے
سپرد کی تھی۔ میں نہیں جانتا کہ میں نے اس حکومت کا حق ادا کر دیا ہے یا نہیں ۔ اب میری موت
کا وقت قریب ہے اور میں دنیا کو چھوڑ کر تیرے پاس آنے والا ہوں ۔ اے میرے رب ! میں
تجھ سے اپنے اعمال کے بدلہ میں کسی اچھے اجر کا طالب نہیں ، کسی انعام کا خواہشمند نہیں بلکہ اے
میرے رب ! میں صرف اس بات کا طالب ہوں کہ تو مجھ پر رحم کر کے مجھے معاف فرمادے اور
اگر اس ذمہ داری کی ادائیگی میں مجھ سے کوئی قصور ہو گیا ہو تو اُس سے درگزر فرمادے ۔ عمر وہ
جلیل القدر انسان تھا جس کے عدل اور انصاف کی مثال دنیا کے پردہ پر بہت کم پائی جاتی ہے۔
مگر اس حکم کے ماتحت کہ وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ جب وہ
مرتا ہے تو ایسی بے چینی اور ایسے اضطراب کی حالت میں مرتا ہے کہ اُسے وہ تمام خدمات جو اُس
نے ملک کی بہتری کے لئے کیں، وہ تمام خدمات جو اُس نے لوگوں کی بہتری کے لئے کیں ۔ وہ
تمام خدمات جو اس نے اسلام کی ترقی کے لئے کیں بالکل حقیر نظر آتی ہیں ۔ وہ تمام خدمات جو

آج 10 میں سے 10 باقی