مال کے متعلق اسلام کا فیصلہ

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۶
اسلام کا اقتصادی نظام
ہے ۔ اے بنی نوع انسان یہ چیزیں تم سب کے لئے پیدا کی گئی ہیں اور ان میں سے ہر چیز
کے تم سب کے سب بحیثیت انسان ما لک ہو۔
مال کے متعلق اسلام کا فیصلہ اسلام کا فیصلہ پھر اموال کے متعلق یہ قاعدہ بیان فرماتا ہے کہ
أتُوهُمْ مِّن مَّالِ اللهِ الَّذِي الحكم
اے لوگو ! جب تمہارے پاس غلام ہوں یعنی جنگی قیدی تمہارے قبضہ میں آئیں مگر حالت یہ ہو کہ
نہ اُن کی گورنمنٹ اُنہیں رہا کرانے کا کوئی احساس رکھتی ہو اور نہ اُن کے رشتہ داران کی آزادی
کیلئے کوئی کوشش کرتے ہوں اور دوسری طرف خود اُن کی مالی حالت ایسی نہ ہو کہ وہ خود
فدیہ دے کر رہا ہو سکیں تو ایسی صورت میں ہم یہ حکم دیتے ہیں کہ اے جنگی قیدیوں کے نگرانو !
اللہ تعالیٰ نے جو کچھ تم کو دیا ہے اُس میں سے اس غلام کی مدد کرو۔ یعنی اسے اپنے پاس سے کچھ
سرمایہ دے دو کہ اس ذریعہ سے وہ روپیہ کما کر اپنا فدیہ ادا کر سکے اور آزاد ہو جائے۔ گویا اگر
وہ خود رہا ہونے کا اپنے پاس کوئی سامان نہیں رکھتا تو تم اپنے اموال میں سے کچھ مال اسے دے
دو کیونکہ مال خدا کا ہے اور خدا کے مال میں سب لوگوں کا حق شامل ہے اس لئے اگر آزادی
کے سامان اس کے پاس مفقود ہیں تو تم خود اسے خدا کے اموال میں سے کچھ مال دے دو۔ اسی
طرح اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمان حاکموں اور بادشاہوں سے بھی کہا ہے کہ اے مسلمان
حاکمو اور بادشا ہو! اللہ تعالیٰ کے اموال میں صرف تمہارا حق ہی نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان کے
حقوق شامل ہیں اس لئے اگر جنگی قیدی تمہارے قبضہ میں آتے ہیں اور اس کے بعد اُن کی قوم
اُن سے غداری کرتی ہے ، اُن کے رشتہ دار ان سے غداری کرتے ہیں اور وہ اُنہیں چھڑانے
کی کوئی کوشش نہیں کرتے یا فرض کرو کوئی جنگی قیدی مالدار ہے اور اُس کے رشتہ دار چاہتے ہیں
کہ قید ہی رہے تا کہ اُس کی جائدا پر قابض ہو جائیں تو ایسی صورت میں ہم تمہیں یہ ہدایت
دیتے ہیں کہ اگر قوم نے اُن سے غداری کی ہے یا اُن کے رشتہ داران سے غداری کر رہے ہیں
تو تم اُن سے غداری مت کرو بلکہ خود اپنے مال کا ایک حصہ اُن کی آزادی کے لئے خرچ کرو
کیونکہ جو مال تمہارے قبضہ میں آیا ہے وہ تمہارا مال نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا ہے اور جس طرح تم
اللہ تعالیٰ کے بندے ہو اُسی طرح غلام بھی اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں ۔ ان حوالوں سے معلوم

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۷
اسلام کا اقتصادی نظام
ہوتا ہے کہ
اوّل اسلام کے نزدیک دنیا کی دولت سب انسانوں کی ہے ۔
دوسرے اصل مالک دولت کا اللہ تعالیٰ ہے اس لئے انسان کو اپنے مال کو خرچ
کرنے کا گلی اختیار نہیں بلکہ مالک کے حکم کے مطابق اُسے اپنی آزادی کو محدود کرنا
ہوگا ۔
یہ اصل اموال کی ملکیت کے بارہ میں قرآن کریم کے نزدیک ہمیشہ سے انبیاء علیہم السلام بتاتے
چلے آئے ہیں ۔ چنانچہ قرآن کریم میں حضرت شعیب علیہ السلام کی نسبت آتا ہے کہ جب
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ دوسرے لوگوں کے حقوق غصب نہ کرو اور ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو
اور اموال کمانے یا اس کو خرچ کرنے کے وہ طریق اختیار نہ کرو جن سے فساد ہوتا ہے تو
لوگوں نے اُن سے کہا کہ اَصَلوتُكَ تَأمُرُكَ أَن نَتْرُكَ مَا يَعْبُدُ آبَاؤُنَا أَوْ
أن تَفْعَلَ فِي أَمْوَالِنَا مَا نَشَاء إِنَّكَ لَأَنْتَ الْحَلِيمُ الرَّشِيدُ ، یعنی
اے شعیب ! یہ کیا بات ہے کہ روپیہ ہمارا ، مال ہمارا ، جائدادیں ہماری ہم جس کو چاہیں
دیں اور جس کو چاہیں نہ دیں ۔ جہاں چاہیں خرچ کریں اور جہاں چاہیں خرچ نہ کریں تم ان
معاملات میں دخل دینے والے کون ہو ۔ مال تمہارا نہیں کہ تم اس کی تقسیم یا خرچ کے ذمہ دار
ہو ۔ مال ہمارا ہے ہم اختیار رکھتے ہیں کہ جس طرح چاہیں خرچ کریں ۔ کیا نمازیں پڑھ پڑھ
کر تمہارا سر چکرا گیا ہے کہ اب ہمارے مالی معاملات میں بھی دخل دینے لگ گئے ہو کہ اس
طرح خرچ کرو گے تو ثواب ہوگا ۔ اس طرح خرچ کرو گے تو عذاب ہوگا ۔ ہمیں نصیحت
کرنے اور سمجھانے کا یہ حق تمہیں کہاں سے حاصل ہو گیا ہے۔ پھر وہ طنز کے طور پر کہتے ہیں
كه إنك لأنتَ الْعَلِيمُ الرَّشِيدُ بڑا غریبوں کا ہمدرد آیا ہے تو تو بڑا حلیم اور بڑا
بھلا مانس معلوم ہوتا ہے یعنی یہ تو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ تم حلیم ہو اور یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ تم
رشید ہو مگر اب تم حلیم اور رشید بن کر ہم پر رعب جمانا چاہتے ہو ہم تمہارے اِس دعوی کو تسلیم
نہیں کرتے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی