اسلامی تعلیم کے مطابق جنگی قیدیوں کی رہائی

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۷
اسلام کا اقتصادی نظام
کی رضا اور انجام کے خوشگوار ہونے کے لحاظ سے یہی حکم تمہارے لئے بہتر ہے کہ تم سوائے جنگی
قیدیوں کو جنہیں دوران جنگ میں گرفتار کیا گیا ہو اور کسی کو قیدی مت بناؤ گویا جنگی قیدیوں کے
سوا اسلام میں کسی قسم کے قیدی بنانے جائز نہیں ۔ اس حکم پر شروع اسلام میں اس سختی کے ساتھ
عمل کیا جاتا تھا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ایک دفعہ یمن کے لوگوں کا ایک وفد
آپ کے پاس آیا اور اُس نے شکایت کی کہ اسلام سے پہلے ہم کو مسیحیوں نے بلا کسی جنگ کے
یونہی زور سے غلام بنا لیا تھا اور نہ ہم آزاد قبیلہ تھے ہمیں اس غلامی سے آزاد کرایا جائے ۔حضرت
عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ گو یہ اسلام سے پہلے کا واقعہ ہے مگر پھر بھی میں اس کی تحقیقات کروں
گا ۔ اگر تمہاری بات درست ثابت ہوئی تو تمہیں فوراً آزاد کرا دیا جائیگا ۔ لیکن اس کے برخلاف
جیسا کہ بتایا جا چکا ہے یورپ اپنی تجارتوں اور زراعتوں کے فروغ کے لئے اُنیسویں صدی کے
شروع تک غلامی کو جاری رکھتا چلا گیا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام کی تاریخ سے ایک
غیر اسلامی غلامی کا بھی پتہ لگتا ہے مگر پھر بھی غلاموں کے ذریعہ سے ملکی طور پر تجارتی یا صنعتی ترقی
کرنے کا کہیں پتہ نہیں چلتا۔
اسلامی تعلیم کے مطابق اب رہے جنگی قیدی۔ سوان کے بارے میں اسلام یہ حکم دیتا
جنگی قیدیوں کی رہائی ہے منابع و جب لڑائی میں ہے کہ اما منا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاء لا یعنی جب لڑائی میں
تمہارے پاس قیدی آئیں تو تمہارے دلوں میں یہ سوال پیدا
ہوگا کہ اب ہمیں ان کے متعلق کیا کرنا چاہئے سو یا د رکھو ہمارا حکم یہ ہے کہ اما منا بَعْدُ یا تو
احسان کر کے انہیں بلا کسی تاوان کے آزاد کر دو و راما فداء یا پھر تاوان لے کر انہیں رہا کر
دو ۔ ان دوصورتوں کے سوا کوئی اور صورت تمہارے لئے جائز نہیں ۔ بہر حال تمہارا فرض ہے
کہ تم ان دو میں سے کوئی ایک صورت اختیار کر لو ۔ یا تو یونہی احسان کر کے اُن کو رہا کر دو اور سمجھ
لو کہ تمہارے اس فعل کے بدلہ میں خدا تعالیٰ تم سے خوش ہوگا اور اگر تم اقتصادی مشکلات کی وجہ
سے احسان نہیں کر سکتے تو وہ تاوان جو عام طور پر حکومتیں وصول کیا کرتی ہیں وہ تاوان لے کر
قیدیوں کو رہا کر دو ۔ لیکن چونکہ ایسا بھی ہو سکتا تھا کہ ایک شخص فدیہ دینے کی طاقت اپنے اندر نہ
رکھتا ہوا اور حکومت یا اُس کے رشتہ دار بھی اُس کو چھڑانے کی کوئی کوشش نہ کریں اور اس کے

انوارالعلوم جلد ۱۸
۲۸
اسلام کا اقتصادی نظام
ساتھ ہی قیدی کے نگر ان کی بھی یہ حالت ہو کہ وہ بغیر فدیہ کے اُسے آزاد کرنے کی طاقت نہ رکھتا
ہو اس لئے اسلام نے اس کا یہ علاج بتایا کہ وہ غلام تاوانِ جنگ کی قسطیں مقرر کر کے آزاد ہو
جائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتَبَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ
فَا يَبُوهُمْ إِن عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْرًا ، وَاتُوهُم مِّن مَّالِ اللهِ الَّذِي
الرحم یعنی اگر کوئی ایسا قیدی ہو جسے تم احسان کر کے نہ چھوڑ سکو اور اُس کے رشتہ دار بھی
اس کا فدیہ نہ دے سکیں تو اس صورت میں ہماری یہ ہدایت ہے کہ اگر وہ آزاد ہونا چاہے تو وہ
نگران سے کہہ دے کہ میں خود روپیہ کما کر قسط اور فدیہ ادا کرتا چلا جاؤں گا آپ مجھے آزاد کر
دیں۔اگر وہ قسط اور فدیہ ادا کرنے کا اقرار کر لے تو اسلامی تعلیم کے ماتحت وہ اُسی وقت آزاد
ہو جائے گا۔پھر فرمایا ہم تمہیں اس کے ساتھ یہ بھی نصیحت کرتے ہیں کہ اگر تمہیں تو فیق ہو اور
اللہ تعالیٰ نے تمہیں مال دیا ہوا ہو تو چونکہ مال خدا کا ہے اور غلام بھی خدا کے بندوں میں سے
ایک بندہ ہے اس لئے تم اپنے مال میں سے ایک حصہ اُسے بطور سرمایہ دے دو تا کہ وہ اُس پر
اپنے کاروبار کی بنیا درکھ کر آسانی سے قسطیں ادا کر سکے۔اب بتاؤ کیا کوئی بھی صورت ایسی رہ
جاتی ہے جس میں کسی کو غلام بنایا جا سکتا ہو۔اتنے وسیع احکام اور اتنی غیر معمولی رعایتوں کے بعد
بھی اگر کوئی شخص غلامی سے آزاد ہونا پسند نہیں کرتا اور اپنی مرضی سے کسی مسلمان کے پاس رہتا
ہے تو سوائے اس کے کیا کہا جا سکتا ہے کہ وہ خود اپنے گھر کے ظلموں سے بیزار ہے اور جانتا ہے
کہ اگر میں آزاد ہو کر اپنے گھر گیا تو مجھے زیادہ تکلیف اُٹھانی پڑے گی اس لئے میرے لئے یہی
بہتر ہے کہ اس زندگی کو ترجیح دوں۔ورنہ غور کر کے دیکھ لیا جائے کوئی ایک صورت بھی ایسی نہیں
رہ جاتی جس میں کسی کو غلام بنایا جا سکتا ہو۔پہلے تو یہ حکم دیا کہ تم احسان کر کے بغیر کسی تا وان کے
ہی اُن کو رہا کر دو۔پھر یہ کہا کہ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو تاوان وصول کر کے آزاد کر دو اور اگر کوئی
ص ایسا رہ جائے جو خود تاوان ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو اس کی حکومت بھی اُس کے معاملہ
میں کوئی دلچسپی نہ لیتی ہو اور اُس کے رشتہ دار بھی لا پرواہ ہوں تو وہ تم کو نوٹس دے کر اپنی تاوان
کی قسطیں مقرر کروا سکتا ہے۔ایسی صورت میں جہاں تک اُس کی کمائی کا تعلق ہے قسط چھوڑ کر
سب اُسی کی ہوگی اور وہ عملاً پورے طور پر آزاد ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی