اقتصادی نظام کے متعلق دو وقسم کے نظرئیے

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۱
اسلام کا اقتصادی نظام
خدمات کی وجہ سے ہوئی ۔ فرانس اور سپین کی تاریخ بھی بتاتی ہے کہ اُن کی ترقی اُن خدمات کی
رہین منت تھی جو آج سے دو تین سو سال پہلے اُن ممالک میں غلاموں نے سرانجام دیں اور
جنہوں نے اُن کی اقتصادی حالت کو ترقی دے کر کہیں سے کہیں پہنچا دیا۔ پس غلامی اور اقتصادی
مسائل چونکہ با ہم لازم و ملزوم ہیں اس لئے میں نے بتایا ہے کہ اسلام کا نظام کیسا کامل ہے کہ
اُس نے شروع سے ہی غلامی پر تبر رکھ دیا اور کہہ دیا کہ اس کے ذریعہ جو ترقی ہو گی وہ کبھی
شریفانہ اور باعزت ترقی نہیں کہلا سکتی ۔
عام اقتصادی نظام
اقتصادی نظام کے متعلق دو قسم کے نظریئے اب میں عام اقتصادی نظام کو
کیتا
لیتا ہوں لیکن اس مضمون کو بیان
کرنے سے پہلے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ مذاہب جو حیات مَا بَعْد الْمَوت کے قائل ہیں
اقتصادی نظام کے بارہ میں انفرادی آزادی کے قیام کے پابند ہیں ۔ در حقیقت دنیا میں دو قسم کی
قو میں پائی جاتی ہیں ۔ ایک وہ ہیں جو مذہبی ہیں اور دوسری وہ ہیں جو لا مذہب ہیں ۔ جو اقوام
لا مذہب ہیں وہ تو ہر قسم کے نظام کو جو ان کی عقل میں آ جائے تسلیم کر سکتی ہیں لیکن وہ اقوام جو
مذہب کو قبول کرتی ہیں وہ اصرار کریں گی کہ دنیا میں ایسا ہی نظام ہونا چاہئے جو مرنے کے بعد کی
زندگی پر اثر انداز نہ ہوتا ہو ۔ اس نقطہ نگاہ کے ماتحت وہ مذاہب جو حیات بَعْدُ الْمَوت کے
قائل ہیں لازماً اقتصادی نظام کے بارہ میں انفرادی آزادی کے قیام کے پابند ہوں گے کیونکہ
جو لوگ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ مرنے کے بعد انسان کو زندہ کیا جائے گا وہ اِس بات پر
ایمان رکھتے ہیں کہ جو لوگ نیک اعمال بجالائیں گے انہیں جنت میں داخل کیا جائے گا ، اللہ تعالیٰ
کا قرب ان کو حاصل ہوگا ، خدا تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی اُن کے شامل حال ہوگی ، اُس کی
قد وسیت اور سبوحیت انہیں ڈھانچے ہوئے ہو گی ، وہ مقربانِ الہی میں شامل ہوں گے، ہر قسم
کے اعلیٰ روحانی علوم اُن کو حاصل ہوں گے اور دنیا کی سب کمزوریاں دور ہو کر علم و عرفا و عرفان کا
کمال اُن کو حاصل ہوگا ۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ کوئی شخص کہہ دے یہ عقیدہ بالکل غلط ہے ، جھوٹ

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۲
اسلام کا اقتصادی نظام
ہے ، وہم ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں لیکن بہر حال جو شخص یقین رکھتا ہے کہ مرنے
کے بعد ایک اور زندگی ہمیں ملنے والی ہے وہ لازماً اس دنیا میں ایسے ہی اعمال بجالائے گا جو اُس
کے نزدیک اگلے جہان کی زندگی میں اُس کے کام آنے والے ہوں۔وہ کبھی اس مادی دنیا کے
فوائد پر اُخروی زندگی کے فوائد کو قربان نہیں کر سکتا کیونکہ اس دنیا کے فوائد تو پچاس ساٹھ یائو
سال تک حاصل ہو سکتے ہیں مگر اگلے جہان کی زندگی بعض اقوام کے نزدیک کروڑوں
اور اربوں سال تک اور بعض کے نزدیک دائمی ہے۔یعنی وہ زندگی کبھی ختم ہونے والی نہیں۔پس
اگر یہ دونوں زندگیاں آپس میں تسلسل رکھتی ہیں، اگر یہ دنیا ہماری ایک منزل ہے آخری مقام
نہیں ہے تو لازماً ہر شخص جو حیات بعد الموت کا قائل ہے وہ اُخروی زندگی کے لمبے سفر کے
فوائد کو ترجیح دے گا اور اس دنیا کے چھوٹے سفر کے فوائد کو اگر وہ اُس کی اُخروی ترقی کے راستہ
میں حائل ہوں قربان کر دے گا۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ وہ مذاہب جو اگلی زندگی پر یقین رکھتے ہیں
اُن کا یہ بھی اعتقاد ہے کہ دنیا میں جو طوعی نیک کام کئے جاتے ہیں انہی پر انگلی زندگی کے اچھے یا
بُرے ہونے کا دارو مدار ہے۔چنانچہ جتنے لوگ اُخروی حیات کے قائل ہیں وہ سب کے سب
اِس دنیا کو دار المزرعہ سمجھتے ہیں۔جس طرح ایک وقت کھیتی میں بیج بونے کا ہوتا ہے اور
دوسرا وقت اُس پیج سے پیدا شدہ فصل کو کاٹنے کا ہوتا ہے اور عقلمند زمیندار وہی چیز ہوتا ہے جس کو
وقت پر کاٹنے کی وہ خواہش رکھتا ہے اسی طرح جو شخص اس زندگی کو اگلے جہان کی زندگی کا ایک
تسلسل سمجھتا ہے جو اس دنیا کو عالم مزرعہ قرار دیتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ اس جہان کے اعمال
اگلی زندگی میں میرے کام آئیں گے وہ لازماً اس جہان کی کھیتی میں وہی جنس بوئے گا جس کے
متعلق وہ جانتا ہوگا کہ اگلے جہاں میں وہ جنس میرے کام آئے گی۔اب خواہ آپ لوگ ایسا
عقیدہ رکھنے والوں کو پاگل کہیں ، دیوانہ کہیں، جاہل کہیں بہر حال جو شخص مانتا ہے کہ مرنے کے
بعد پھر ایک نئی زندگی بنی نوع انسان کو حاصل ہوگی وہ لازماً اس دنیا کی زندگی کو تابع کرے گا
اگلے جہان کی زندگی کے۔اور چونکہ اس دنیا کے ایسے ہی کاموں پر اگلے جہان کی زندگی کا مدار
ہے جو اپنی خوشی اور مرضی سے طوعی طور پر کئے جائیں اس لئے لازما وہ وہی اقتصادی نظام پسند
کرے گا جس میں اقتصادی طور پر ایک وسیع دائرہ میں افراد کو آزادی دی گئی ہو کیونکہ اگر

آج 10 میں سے 10 باقی