دولت کمانے کے محرکات

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۶
اسلام کا اقتصادی نظام
یہ بھی چاہے گا کہ اُس کے سامنے ایک ایسا طریق عمل آ جائے جو اقتصادی قانون کے لحاظ سے
بھی درست ہو ، اخلاقی قانون کے لحاظ سے بھی درست ہو اور مذہبی قانون کے لحاظ سے بھی
درست ہو۔
اس تمہید کے بعد اب میں یہ بتاتا ہوں کہ اوپر کے دو اصولوں کے ماتحت اسلام نے ہر فرد
کو تجارت اور صنعت و حرفت وغیرہ میں آزادی سے کام کرنے کی اجازت دی ہے مگر اس کی
آزادی کو ایسی حد بندیوں میں رکھ دیا ہے جو اُس کی جائز بلند پروازی کو روکیں بھی نہیں اور اُس
کی انفرادیت کو کچلیں بھی نہیں اور پھر نا جائز آزادی کے خطرات سے بھی اُسے محفوظ کر دیں ۔ سو
یا د رکھنا چاہئے کہ اقتصادی مقابلے جو دنیا میں ہوتے ہیں اُن میں مختلف قسم کی خرابیوں کے پیدا
ہونے اور ظلم و بیداد کا د کا دروازہ کھلنے کی وجہ چند خواہشات نفسانی ہوتی ہیں جو نفس انسانی میں پیدا
ہوتی ہیں ۔ اُن میں سے بعض خواہشات ایسی ہیں جن کی وجہ سے وہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ
روپیہ سمیٹنا چاہتا ہے۔ دنیا کی حالت خواہ کتنی ہی خراب ہو، غریب لوگ فاقہ سے مر رہے ہوں ،
بیوائیں روٹی کیلئے تڑپ رہی ہوں، یتیم کسمپرسی کی حالت میں پڑے ہوں وہ یہی چاہتا ہے کہ
میرے پاس زیادہ سے زیادہ دولت جمع ہو جائے ۔ اس ظلم اور اور ور تے تعدی تعدی کے کئی محرکا رکات ہوتے ہیں
جن کا قرآن کریم میں ذکر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ کون سے محرکات ہیں جو اس روح کے
پس پردہ کام کر رہے ہوتے ہیں ۔
-
ظل
دولت کمانے کے محرکات تعِب وَلَهُ وَزِينَةً وَتَفَاهُرُ بَينَكُمْ وَتَعَافر
في الأَمْوَالِ وَ الْأَوْلادِ ، كَمَثَلِ غَيْثَ اعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ
فَتَرَبهُ مُصْفَرًا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا، وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ ، وَمَغْفِرَةً
مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانَ ، وَ مَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ ۱۵ یاد رکھو!
دنیا کی زندگی میں جو لوگ روپیہ کمانے کی کوشش کرتے ہیں اُن کی اس کوشش اور جدوجہد کے
کچھ محرکات ہوتے ہیں جن کی بناء پر وہ ایسی کوشش کرتے ہیں ۔
(1) پہلی وجہ تو تعب ہے ۔ اُن کے دلوں میں کھیل کود کی خواہش ہوتی ہے اور یہ کھیل کود کی

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۷
اسلام کا اقتصادی نظام
خواہش اُن کے لئے روپیہ کمانے کا محرک بن جاتی ہے ۔ کعب میں جوئے بازی ، سٹہ بازی اور
گھوڑ دوڑ وغیرہ سب شامل ہیں ۔ انسان چاہتا ہے کہ میرے پاس روپیہ ہو اور میں جو اکھیلوں ،
روپیہ ہو اور میں سٹہ بازی کروں ، روپیہ ہو اور میں گھوڑ دوڑ میں حصہ لیا کروں ۔ یہ کھیل کود کی
خواہش اُس کے دل میں پیدا ہوتی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ کسی طرح روپیہ جمع کر کے اپنی اس
خواہش کو پورا کرے۔
(۲) دوسری وجہ تھو کی بتاتا ہے۔ لوگ اگر روپیہ کماتے ہیں تو اس کی ایک وجہ تھو بھی
ہوتی ہے۔ یعنی وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے پاس اتنی دولت ہو کہ انہیں کوئی کام نہ کرنا پڑے سارا
دن سست اور بیکار بیٹھے رہیں یا تاش ، گنجفہ کا اور شراب وغیرہ میں اپنا وقت گزار دیں۔ یہ چیز
بھی ایسی ہے جو لوگوں کے لئے مال جمع کرنے کا محرک بن جاتی ہے۔
(۳) تیسری وجہ جلب زر کی خواہش کی زینہ بتائی گئی ہے۔ یعنی انسان چاہتا ہے میرے
کپڑے عمدہ ہوں ، لباس عمدہ ہو ، سواریاں عمدہ ہوں اور عمدہ عمدہ کھانے مجھے حاصل ہوں ۔
(۴) چوتھا محرک روپیہ کمانے کا تفاخر بينكم بتایا گیا ہے۔ یعنی بعض لوگ اس بات بَيْنَكُم
کے لئے لئے ؟ بھی روپیہ جمع کرتے ہیں کہ لوگوں میں اُن کی عزت عزت بڑھے، وہ بڑ۔ بڑے مالدار مشہور ہوں
اور لوگوں سے کہہ سکیں کہ تم جانتے نہیں ہم کتنے امیر ہیں ۔ میں نے دیکھا ہے یہ مرض اتنا بڑھا
ہوا ہے کہ ہمارے ملک میں ساتو تو بعض لوگ غلامی کے اقرار میں بھی اپنی اپنی بڑائی سمجھتے ہیں وہ ۔ وہ باتیں باتیں
کرتے ہوئے کہتے ہیں آپ نہیں جانتے میں کون ہوں ۔ میں انگریزی حکومت کا اتنا ٹیکس ادا
کرنے والا ہوں ۔ گویا بجائے اُن کے دل میں یہ احساس پیدا ہونے کے کہ میں دوسری قوم کا
ماتحت ہوں اور اُس کو ٹیکس ادا کرتا ہوں وہ اُسے فخریہ طور پر پیش کرتے ہیں کہ میں اتنائیکس
گورنمنٹ کو ادا کرتا ہوں بلکہ میں نے تو اس سے بھی زیادہ دیکھا ہے کہ بعض ہندوستانی اس پر
بھی فخر کرتے ہیں کہ میں بڑے صاحب کا اردلی ہوں ۔ پس فرماتا ہے روپیہ کمانے کا ایک
محرک یہ بھی ہوتا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں ہم دوسروں پر فخر کر سکیں ، اُن پر رعب ڈال سکیں اور
اُنہیں کہہ سکیں کہ ہم اتنے مالدار ہیں ۔ تمہارا فرض ہے کہ ہماری باتیں مانو ۔
66
(۵) پانچواں محرک مال زیادہ کمانے کا تكاثر في الأموال ہوتا ہے۔ یعنی محض

آج 10 میں سے 10 باقی