اسلام میں ناجائز اغراض کیلئے دولت کمانے کی ممانعت

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۸
اسلام کا اقتصادی نظام
روپیہ جمع کرنے کی خواہش بھی بعض لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روپیہ سمیٹنے پر آمادہ کر دیتی ہے۔ وہ
چاہتے ہیں کہ اُن کے پاس دوسروں سے زیادہ روپیہ جمع ہوتا جائے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے
ہمسایہ کے پاس اگر دس لاکھ روپیہ ہے تو ہمارے پاس ایک کروڑ روپیہ ہو۔ یا اُس کے پاس اگر
ایک کروڑ روپیہ ہو تو ہمارے خزانہ میں دو کروڑ روپیہ ہو۔ جہاں تک میں نے غور کیا ہے یہی امور
دولت کمانے کے محرک ہوتے ہیں جو قرآن کریم نے بیان کئے ہیں ۔
اسلام میں ناجائز اغراض کیلئے ان محرکات کو بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ دولت کمانے کی ممانعت نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيمُ نَتَزيدُ مُصْفَرًا
ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا ہم ان تمام امور کو اُس بادل کی طرح قرار دیتے ہیں جو آسمان پر چھا
جاتا ہے اور زمیندار سمجھتا ہے کہ اب اس بادل کے برسنے سے میری کھیتی ہری بھری ہو جائے گی۔
ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَهُ مُصْفَرًا مگر جب وہ بادل برستا ہے تو ایسے رنگ میں برستا ہے کہ
بجائے اس کے کہ وہ کھیتی ہری بھری ہو، بجائے اس کے کہ غلہ زیادہ پیدا ہو، بجائے اس کے کہ
زمیندار کو نفع ہو وہ کھیتی سوکھ جاتی ہے اُس کا دانہ سڑ جاتا ہے اور آخر رڈی ہو کر وہ کوڑا کرکٹ بن
جاتی ہے۔ مثلاً زیادہ بارش ہو جاتی ہے اور کھیتی بر باد ہو جاتی ہے یا ضرورت سے کم بارش برستی ہے
اور اس صورت میں بھی کھیتی کو نقصان پہنچتا ہے ۔ وفِي الآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ ، وَ مَغْفِرَةً
منَ اللهِ وَرِضْوَانَ اور علاوہ اس کے کہ اِن امور کا نتیجہ اِس دنیا میں خراب نکلتا ہے
مرنے کے بعد بھی ایسے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کیا جاتا ہے لیکن جو لوگ ان محرکات کو دباتے
ہیں اور ان کا شکار نہیں ہوتے اُن کو اللہ تعالیٰ اپنی بخشش سے ڈھانپ لیتا ہے اور اپنی رضاء اور
خوشنودی سے مسرور کرتا ہے ۔ پھر فرماتا ہے ۔ وما الحيوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ
اور اس دنیا کی زندگی تو بالکل دھوکے کی زندگی ہے ۔ جب ہمارے پاس مغفرت اور رضوان
بھی ہے اور ہمارے پاس عذاب بھی ہے تو اے انسان! تو دنیا کی لغو خواہشات کی وجہ سے ہماری
مغفرت اور ہماری رضوان کو کیوں نظر انداز کر رہا ہے اور کیوں اعلیٰ درجہ کی چیزوں کو چھوڑ کر
ذلیل اور ادنی چیزوں کی طرف دوڑ رہا ہے۔ اس آیت میں قرآن کریم نے اُن محرکات و موجبات

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹
اسلام کا اقتصادی نظام
کو ذلیل اور حقیر اور مصر بتایا ہے جو دنیا کمانے کی طرف انسان کو متوجہ کرتے ہیں اور فرماتا ہے کہ
یہ سب امور جو نا جائز دنیا کمانے کا موجب ہوتے ہیں نتیجہ کے لحاظ سے ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے
کہ عمدہ کھیتی سوکھ کر راکھ ہو جائے ۔ یعنی جس طرح وہ کام نہیں آتی اسی طرح ایسی دولت بھی
انسان کو کوئی حقیقی نفع نہیں بخشتی اس لئے تم ان اغراض کے ماتحت دولت مت کماؤ کہ یہ خدا تعالیٰ
کا غضب بھڑ کانے کا موجب ہیں ۔ جب اُس کے پاس فضل بھی ہے تو تم کیوں فضل کو حاصل
کرنے کی کوشش نہیں کرتے اور کیوں ان حقیر اور ذلیل خواہشات کے پیچھے چلتے ہو۔
اب ظاہر ہے کہ جو شخص اسلام پر عمل کرے وہ کبھی اوپر کے محرکات سے متاثر ہو کر دولت
نہیں کما سکتا اور اگر اس حکم پر عمل کرتے ہوئے وہ کچھ کمائے گا بھی تو وہ نیک کاموں میں خرچ ہو
جائے گا۔ اور اس طرح غربت و امارت کی خلیج وسیع نہ ہو گی بلکہ پائی جائے گی کیونکہ ان اغراض
کے روک دینے کے بعد کوئی ایسا محرک باقی نہیں رہتا جس کی وجہ سے کوئی شخص اپنے نفس کیلئے
اموال کما سکے کیونکہ مال کمانے کی تین ہی صورتیں ہو سکتی ہیں ۔
(1) اپنی ضرورت کے مطابق ۔
(۲) اپنی ضرورت سے زیادہ لیکن اس لئے کہ اُس سے بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچا سکے اور
اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکے ۔
(۳) مال اوپر کے بُرے محرکات کی وجہ سے کمائے ۔ یعنی کھیل تماشے کیلئے ، عیاشی کیلئے ، فخر اور
عزت کے لئے ، حرص مال کی وجہ سے ۔
ظاہر ہے کہ آخر الذکر صورتوں میں ہی انسان نا جائز طور پر مال کمائے گا اور دوسرے
انسانوں کے لئے نقصان کا موجب ہوگا ۔ اول الذکر دونوں صورتوں میں یہ بات پیدا نہ ہوگی ۔
جو شخص ضرورت کے مطابق کمائے گا وہ بھی دوسروں کے لئے نقصان کا موجب نہ ہوگا اور جو
ضرورت سے زائد کما لے گا لیکن اُس مال کے کمانے کا محرک صرف خیر و نیکی میں مسابقت کی
روح ہو گی اُس کا مال بھی دوسرے انسانوں کے فائدہ کے لئے خرچ ہوگا اور اس سے افراد ملک
یا قوم کو کوئی نقصان نہ پہنچے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی