اسلام میں دولت کے غلط استعمال کی ممانعت

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
اسلام کا اقتصادی نظام
اسلام میں دولت کے غلط استعمال کی ممانعت
اب میں اس بارہ میں اسلامی احکام ذرا تفصیل کے ساتھ بیان کرتا ہوں کہ اسلام نے کس
طرح دولت کے غلط خرچ کو روکا ہے ۔
اول سچے مسلمان کی نسبت قرآن کریم فرماتا ہے عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ کا یعنی
مسلمان وہی ہیں جو لغو کاموں سے بچیں ۔ یعنی ایسے کاموں سے جن کا کوئی عقلی فائدہ نظر نہ آتا
ہو۔ مثال کے طور پر شطرنج ہے، تاش ہے یا اور اسی قسم کی کئی کھیلیں ہیں جن سے وقت ضائع ہوتا
ہے۔اسلام ہر مومن کو یہ ہدایت دیتا ہے کہ وہ اس قسم کے لغو کاموں سے بچے اور شطرنج یا تاش یا
اس قسم کی دوسری کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے وقت کو ضائع نہ کرے یا مثلاً مجالس میں بیٹھ کر گپیں
ہانکنا ہے یہ بھی لغو ہے۔ یا مثلاً بے کار زندگی بسر کرنا ہے یہ بھی لغو ہے ۔ بعض لوگوں کو عادت ہوتی
ہے کہ وہ سارا دن بے کار بیٹھے دوستوں کی مجلس میں گپیں ہانکتے رہتے ہیں اور اس بات کی ذرا
بھی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ اپنے اوقات کا کس بے دردی کے ساتھ خون کر رہے ہیں ۔ ایک شخص
یاره
کا باپ مر جاتا ہے اور وہ اپنے پیچھے بہت بڑی جائداد چھوڑ جاتا ہے ۔ اب لڑکے کا کام یہی ر
جاتا ہے کہ وہ سارا دن اپنے دوستوں کی مجلس میں بیٹھا رہتا ہے۔ ایک آتا ہے اور کہتا ہے نواب
صاحب ! آپ ایسے ہیں یا لالہ صاحب ! آپ ایسے ہیں ۔ یا پنڈت صاحب ! آپ ایسے ہیں یا
شاہ صاحب آپ ایسے ہیں ۔ پھر دوسرا تعریف شروع کر دیتا ہے ۔ وہ خاموش ہوتا ہے تو تیسرا
اُس کی تعریف شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح سارا دن یہی شغل جاری رہتا ہے کہ دوست آتے
ہیں ، گپیں ہانکتے ہیں اور اُس کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں یا اُسے بدراہ پر چلانے کے لئے
عورتوں یا جوئے یا شراب یا اسراف کے دوسرے طریقوں کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں ۔ اس پر
وہ بھی اُن کی خوب خاطر تواضع کرتا ہے۔ اگر تھوڑی توفیق ہوئی تو پان الائچی سے تواضع کر دیتا
ہے اور اگر زیادہ توفیق ہوئی تو صبح شام اُن کو کھانا اپنے دستر خوان پر کھلاتا ہے ۔ مگر اس لئے نہیں
کہ وہ غریب ہیں ، اس لئے نہیں کہ وہ بھوکے ہیں ، اس لئے نہیں کہ وہ ہمدردی کے قابل ہیں بلکہ
اس لئے کہ وہ اُس کے پاس آ کر بیٹھ جاتے ہیں اور مجلس میں خوشی کے ساتھ دن گزر جاتا ہے ۔

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۱
اسلام کا اقتصادی نظام
اسلام اس قسم کے کاموں کی قطعاً اجازت نہیں دیتا ۔ وہ فرماتا ہے مسلمان ہمیشہ لغو کاموں سے
بچتے اور احتراز کرتے ہیں وہ کوئی ایسا کام نہیں کرتے اور کوئی ایسا کام اُن کو نہیں کرنا چاہئے جن
کا کوئی عقلی فائدہ نہ ہو اور جس سے زندگی بے کار ہو جاتی ہو۔ وہ شخص جو اپنے ماں باپ کی کمائی
کھاتا ہے اور خود کوئی کام نہیں کرتا آخرا سے سوچنا چاہئے کہ اُس کے اس فعل کا اُسے کیا فائدہ
ہو سکتا ہے یا اس کی قوم کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے ۔ یہ چیز تو ایسی ہے جس کا اس کی ذات کو بھی فائدہ
نہیں ہو سکتا ۔ اُس کی قوم کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا اور دنیا کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا یہ زندگی
کو محض بے کاری اور عیاشی میں ضائع کرتا ہے اور اسلام اس قسم کی بے کار زندگی کی اجازت نہیں
دیتا۔ اگر ایک شخص کو اپنے باپ کے مرنے کے بعد دس کروڑ روپیہ بھی جائداد میں ملتا ہے تو
قرآن کریم کا حکم یہی ہے کہ وہ اتنی بڑی جائداد کا مالک ہونے کے باوجود اپنے وقت کو ضائع نہ
کرے بلکہ اسے قوم اور مذہب کے فائدہ کے لئے خرچ کرے۔ اگر اُسے اس قسم کی خدمات کی
ضرورت نہیں جن کے نتیجہ میں اُسے روٹی میسر آئے تو وہ ایسی خدمات سرانجام دے سکتا ہے جو
آنریری رنگ رکھتی ہوں ۔ اس طرح وہ بغیر معاوضہ لئے اپنے مُلک یا اپنی قوم یا اپنے مد۔ مذہب کی
خدمت کر کے اپنے وقت کو بھی ضائع ہونے سے محفوظ رکھ سکتا ہے اور اپنے اوقات کا بھی صحیح
استعمال کر کے اپنے آپ کو نافع الناس وجود بنا سکتا ہے۔ اسی طرح اسلام یہ ہدایت دیتا ہے کہ
تم وہ کھیلیں مت کھیلو جو وقت کو ضائع کرنے والی اور زندگی کو بے کا رکھونے والی ہوں ۔ اسی حکم
کے ماتحت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ مرد زیور نہ پہنیں ، وہ ریشم استعمال نہ
کریں ۔ اسی طرح سونے چاندی کے برتن استعمال کرنے سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے منع فرمایا ہے ۔ ولے عورتوں کے لئے زیور حرام نہیں مگر اُن کے لئے بھی عام حالات میں
رسول کریم ﷺ نے زیورات کو نا پسند فرمایا ہے ۔ گو اس وجہ سے کہ وہ مقام زینت ہیں زیورات
کا استعمال اُن کے لئے پوری طرح منع نہیں کیا ۔ مگر اسلام اس بات کی بھی اجازت نہیں دیتا کہ
زیورات پر اس قدر روپیہ خرچ کیا جائے کہ ملک کی اقتصادی حالت کو نقصان پہنچ جائے یا
اُنہیں اس قدر زیورات بنوا کر دیئے جائیں کہ اُن میں تفاخر کی روح پیدا ہو جائے یا اس کے
نتیجہ میں لالچ اور حرص کا مادہ اُن میں بڑھ جائے ۔ اُن کے لئے زیورات کی اجازت ہے مگر

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲
اسلام کا اقتصادی نظام
ایک حد کے اندر۔ لیکن مردوں کے لئے زیورات کا استعمال قطعی طور پر حرام قرار دیا گیا ہے اسی
طرح وہ برتن جو سونے چاندی کے ہوں اُن کا استعمال رسول کریم ﷺ نے ممنوع قرار دیا ہے۔
اس ضمن میں وہ اشیاء بھی آجاتی ہیں جو عام طور پر محض زینت یا تفاخر کے لئے امراء اپنے
مکانوں میں رکھتے ہیں ۔ میں نے دیکھا ہے بعض لوگ اپنے مکان کی زینت کے لئے ایسی ایسی
چیزیں خرید لیتے ہیں جن کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا ۔ مثلاً بعض لوگ چینی کے پرانے برتن خرید کر
اپنے مکانوں میں رکھ لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے ایک بڑی قیمتی چیز خریدی ہے۔ یورپین
لوگوں میں خصوصیت کیساتھ یہ نقص ہے کہ وہ پانچ پانچ دس دس ہزار روپیہ تک کے اس قسم کے
برتن خرید لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ وہ برتن ہیں جو آج سے اتنے ہزار سال پہلے کے ہیں ۔ یا
پرانے قالین بڑی بڑی قیمت پر خرید کر اپنے مکانوں میں لڑکا لیتے ہیں ۔ حالانکہ ویسے ہی قالین
پچاس ساٹھ روپیہ میں آسانی سے مل جاتے ہیں لیکن محض اس لئے کہ وہ لوگوں کو یہ بتا سکیں کہ یہ
قالین فلاں بادشاہ کا ہے یا فلاں زمانہ کا ہے وہ بہت کچھ روپیہ اُس کے خرید نے پر برباد کر دیتے
ہیں ۔ اسلام کے نزدیک یہ سب لغو چیزیں ہیں اور ان میں کوئی حقیقی فائدہ نہیں صرف دولت کے
اظہار کے لئے لئے لوگ ان چیزوں کو خریدتے یدتے اور اور اپنے اپنے روپیہ روپے کو برباد کرتے ہیں ۔ رسول کریم ہے
صلى الله
عروسه
نے ان باتوں کو عملاً ناجائز قرار دے دیا ہے اور فرمایا ہے کہ مومن کا یہ کام نہیں کہ وہ ان لغو
کاموں میں اپنے وقت کو ضائع کرے اور اس قسم کی بے کار چیزوں پر اپنے روپیہ کو برباد کرے
آجکل کے لحاظ سے سینما اور تھیٹر وغیرہ بھی اس حکم کے نیچے آجائیں گے ۔ کیونکہ سینما اور تھیڑوں
وغیرہ پر بھی ملک کی دولت کا ایک بہت بڑا حصہ ضائع چلا جاتا ہے۔ میں نے ایک دفعہ حساب
لگایا تو معلوم ہوا کہ کروڑوں کروڑ روپیہ سینما پر ہر سال خرچ ہوتا ہے ۔ لاہور ہی میں کوئی پچھپیں
کے قریب سینما سُنا جاتا ہے اور اوسط آمد ہر سینما کی ہفتہ وار دو تین ہزار بتائی جاتی ہے اگر
اڑھائی ہزا ر ا وسط آمد شمار کی جائے تو ماہوار آمد دس ہزار ہوئی ۔ اور سالانہ ایک لاکھ بیس ہزار ۔
میں سینما بھی اگر شمار کئے جائیں تو صرف لاہور کا سالانہ سینما کا خرچ چوبیس لاکھ کا ہوا۔ اگر
ہندوستان کے تمام شہروں اور قصبات کو سینما کے لحاظ سے لاہور کے برابر سمجھا جائے گو یقیناً اس
سے زیادہ نسبت ہو گی تو بھی ایک ہزا ر سینما سارے ہندوستان میں بن جاتا ہے اور بارہ کروڑ

آج 10 میں سے 10 باقی