اسلام میں اسراف کی ممانعت
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۴۳
اسلام کا اقتصادی نظام
کے قریب سالا نہ خرچ سینما کا ہو جاتا ہے اور اگر سینما کے لوازمات کو بھی شامل کیا جاوے کہ ایسے
لوگ بالعموم شراب خوری اور ایک دوسرے کی عیاشانہ دعوتوں میں بھی روپیہ خرچ کرتے ہیں تو
پچیس تیس کروڑ روپیہ سے زائد خرچ سینما اور اس کے لوازمات پر اُٹھ جاتا ہے اور یہ رقم
حکومت ہند کی آمد کا ۴ را حصہ ہے۔ گویا صرف سینما پر اس قدر خرچ اُٹھتا ہے کہ جو سارے ملک
پر سال میں ہونے والے خرچ کا ایک چوتھائی ہے ۔ حالانکہ اس کا کوئی بھی فائدہ نہ ملک کو ہوتا
ہے نہ قوم کو ہوتا ہے اور نہ خود سینما دیکھنے والوں کو ہوتا ہے۔
قرآن کریم اس قسم کے تمام راستوں کو بند کرتا ہے اور فرماتا ہے مومن وہی ہیں جو اس قسم
کے لغو کاموں سے احتراز کریں اور اپنی کمائی کا ایک پیسہ بھی ان پر ضائع نہ کریں۔ یورپ کی
آزاد حکومتیں جو اپنی اقتصادی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشش کرتی رہتی ہیں اُن کی تو یہ حالت ہے کہ
وہ زیادہ سے زیادہ سینما اور تھیٹر بناتی ہیں ۔ جتنے سنیما گھر آج انگلستان میں ہیں جنگ کے بعد
یقیناً ان میں زیادتی کی جائے گی اور کہا جائے گا کہ یہ سینما کم ہیں سینکڑوں اور سینما گھر بنائے
جائیں ۔ تا کہ وہ لوگ جو سینماؤں کی کمی کی وجہ سے اس تعیش سے محروم ہیں وہ ؟ وہ بھی اس :
لے سکیں اور اُن کی دولت اور اُن کا وقت بھی اس پر صرف ہو۔ لیکن اسلام قطعی طور پر ان تمام
چیزوں کو جو بنی نوع انسان کے لئے مفید نہیں بند کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہم اس کی اجازت نہیں
دے سکتے ۔ اگر اسلام کے ان احکام پر پوری طرح عمل کیا جائے تو امراء کی ظاہری حالت
بھی ایک حد تک مساوات کی طرف لوٹ آئے کیونکہ نا جائز کمائی کا ایک بڑا محرک نا جائز
اور بے فائدہ اخراجات ہی ہوتے ہیں ۔
اس میں حصہ
اِسلام میں اسراف کی ممانعت دوسرے اسلام نے اسراف سے منع کیا ہے جس کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ گوخرچ کا محل تو جائز ہو
مگر خرچ ضرورت سے زیادہ ہو۔ مثلا اونچی اونچی عمارات بنانا یا زینت اور تفاخر کے طور پر باغ
اور چمن تیار کرانا ۔ ایک باغ ایسے ہوتے ہیں جو پھلوں کے لئے تیار کئے جاتے ہیں ایسے باغ ۔
بنانا اسلام کے رو سے منع نہیں ہیں لیکن بعض باغ اس قسم کے ہوتے ہیں جن کی غرض محض نمائش یا
عیاشی ہوتی ہے۔ جیسے پُرانے زمانہ میں بعض بادشاہ بڑے بڑے باغ تیار کرایا کرتے تھے جن
انوار العلوم جلد ۱۸
ママ
اسلام کا اقتصادی نظام
سے اُن کی غرض محض یہ ہوا کرتی تھی کہ وہاں ناچ گانا ہو اور وہ اِس سے لطف اندوز ہوں ۔ اِس
طرح محض اپنے نفس کے ابتزاز کے کے لئے وہ اتنار و پیہ خرچ کر دیتے تھے جو اسراف میں
داخل ہو جاتا تھا۔ لیکن اس قسم کے باغ بنانے جیسے میونسپل کمیٹیاں تیار کروایا کرتی ہیں اور جن
سے اُن کی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگ وہاں جائیں ، سیر کریں اور صحت میں ترقی کریں اسلام کی رو
سے منع نہیں ہیں ۔ اسلام کے نزدیک اگر ایک میونسپل کمیٹی دس لاکھ روپیہ بھی اس قسم کے باغ تیار
کرنے پر صرف کر دے جس سے چار پانچ لاکھ آدمی فائدہ اُٹھا سکتے ہوں تو وہ بالکل جائز کام
کرے گی ۔ مثلا لا ہور کی آبادی 9 لاکھ ہے اگر لاہور کی میونسپل کمیٹی متعدد پارک بنانے پر لاکھوں
لاکھ روپیہ خرچ کر دے تو چونکہ نو لاکھ کی آبادی یا اس آبادی کی اکثریت اس سے فائدہ اُٹھائے
گی اس لئے روپیہ کا یہ مصرف بالکل جائز سمجھا جائے گا بلکہ اگر ایک لاکھ آدمی بھی اس سے فائدہ
اُٹھائیں گے تو یہ سمجھا جائے گا کہ میونسپل کمیٹی نے ایک آدمی کی صحت کے لئے چار یا پانچ روپے
صرف کئے اور یہ بالکل جائز ہوگا۔ لیکن اگر ایک بادشاہ اپنے لئے یا اپنے بیوی بچوں کے لئے
لاکھوں روپیہ خرچ کر کے ایک باغ تیار کراتا ہے اور اُس میں دوسروں کو جانے کی اجازت نہیں
ہوتی تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ اُس نے ایک ایک نفس پر لاکھ لاکھ یا دو دو لاکھ روپیہ خرچ کر
دیا حالانکہ اگر وہی ایک لاکھ یا دولاکھ یا تین لاکھ یا چار لاکھ روپیہ عام لوگوں کے لئے خرچ کیا
جاتا تو لاکھوں لوگ اس سے فائدہ اُٹھاتے اور اُن کی صحت پہلے سے بہت زیادہ ترقی کر جاتی ۔
پس اسلام جائز ضروریات پر روپیہ صرف کرنے سے نہیں روکتا بلکہ اس امر سے روکتا ہے کہ
روپیہ کو صحیح طور پر استعمال نہ کیا جائے اور بنی نوع انسان کے حقوق کو تلف کر کے ناجائز فائدہ
اُٹھایا جاوے ۔ اگر ایک دفتر بنانے کا سوال ہو اور ہزاروں لوگوں کے لئے کمروں کی ضرورت
ہو تو خواہ ہیں منزلہ مکان بنالیا جائے اور اُس میں سینکڑوں کمرے ہوں اسلام کی رو سے بالکل
جائز ہوگا لیکن وہ لوگ جو بلا وجہ اپنی ضرورت سے زائد کمرے بنوا لیتے ہیں محض اس لئے کہ لوگ
اُن کو دیکھیں اور تعریف کریں قرآن کریم کے رو سے وہ ایک نا جائز فعل کا ارتکاب کرتے ہیں
اور اسلام اُسے اِسراف قرار دیتا ہے۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو پکڑے گا اور اُس
سے جواب طلب کرے گا کہ اُس نے کیوں وہ روپیہ جو بنی نوع انسان کی خدمت یا اُن کی ترقی