سود کی وسیع تعریف

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۹
اسلام کا اقتصادی نظام
گے جنہوں نے سود پر بنکوں سے روپیہ لیا اور تھوڑے عرصہ میں ہی اپنے اعلیٰ دماغ کی وجہ سے
کروڑ پتی بن گئے اور لوگوں پر اپنا رعب قائم کر لیا ۔ پس سود دنیا کی اقتصادی تباہی کا ایک بہت
بڑا ذریعہ اور غرباء کی ترقی کے راستہ میں ایک بہت بڑی روک ہے جس کو دور کرنا بنی نوع
انسان کا فرض ہے۔ اگر ان لوگوں کو سود کے ذریعہ بنکوں میں سے آسانی کے ساتھ روپیہ نہ ملتا تو
دوصورتوں میں سے ایک صورت ضرور ہوتی یا تو وہ دوسرے لوگوں کو اپنی تجارت میں شامل
کرنے پر مجبور ہوتے اور یا پھر اپنی تجارت کو اس قدر بڑھا نہ سکتے کہ بعد میں آنے والوں کے
لئے روک بن جاتے اور ٹرسٹ وغیرہ قائم کر کے لوگوں کے لئے ترقی کا راستہ بالکل بند کر
دیتے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ مال ملک میں مناسب تناسب کے ساتھ تقسیم ہوتا اور خاص خاص
لوگوں کے پاس حد سے زیادہ روپیہ جمع نہ ہوتا جو اقتصادی ترقی کے لئے سخت مہلک اور
ضرر رساں چیز ہے۔ مگر افسوس ہے کہ لوگ سود کے ان نقصانات کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں
مگر اس کے باوجود جس طرح مکڑی اپنے ارد گرد جالا تنتی چلی جاتی ہے اسی طرح وہ سود کے
جال میں پھنستے چلے جاتے ہیں اور اس بات پر ذرا بھی غور نہیں کرتے کہ اُن کے اس طریق کا
ملک اور قوم کے لئے کیسا خطرناک نتیجہ نکلے گا اور اس الزام سے کمیونزم کے حامی بھی بری
نہیں وہ بھی اس جڑ کو جو سرمایہ داری کا درخت پیدا کرتی ہے نہ صرف یہ کہ کاٹتے نہیں بلکہ وہ
اُسے بُرا بھی نہیں کہتے ۔ ہزاروں لاکھوں کمیونسٹ دنیا میں ملیں گے جو سو د لیتے ہیں اور اس طرح
بالواسطہ سرمایہ داری کی جڑیں مضبوط کرنے میں مدد کر رہے ہیں ۔
سود کی وسیع تعریف اسلام نے سود کی ایسی تعریف کی ہے جس سے بعض ایسی
چیزیں بھی جو عرف عام میں سود نہیں سمجھی جاتیں سُود کے
دائرہ عمل میں آ جاتی ہیں اور وہ بھی بنی نوع انسان کے لئے نا جائز ہو جاتی ہیں ۔ اسلام نے سود
کی یہ تعریف کی ہے کہ وہ کام جس پر نفع یقینی ہو ۔ اب اس تعریف کے ماتحت جتنے ٹرسٹ ہیں وہ
سب نا جائز سمجھے جائیں گے کیونکہ ٹرسٹ کی غرض یہی ہوتی ہے کہ مقابلہ بند ہو جائے اور جتنا نفع
تاجر کمانا چاہیں اُتنا نفع اُن کو بغیر کسی روک کے حاصل ہو جائے ۔ مثلاً ایک ملک کے پندرہ ہیں
بڑے بڑے تاجر اکٹھے ہو کر اگر ایک مقررہ قیمت کا فیصلہ کر لیں اور ایک دوسرے کا تجارتی

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۰
اسلام کا اقتصادی نظام
مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیں تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ایک چیز جو دو روپے کو تجارتی اصول پر یکنی
چاہئے اُس کے متعلق وہ کہہ سکتے ہیں ہم اُسے پانچ روپے میں فروخت کریں گے اور چونکہ سب
کا متفقہ فیصلہ یہی ہوگا ۔ اس لئے لوگ مجبور ہوں گے کہ پانچ روپے میں ہی وہ چیز خریدیں کیونکہ
اس سے کم قیمت میں اُن کو وہ چیز کسی اور جگہ سے مل ہی نہیں سکے گی ۔ وہ ایک کے پاس جائیں
گے تو وہ پانچ روپے قیمت بتائے گا ، دوسرے کے پاس جائیں گے تو وہ بھی پانچ روپے ہی بتا تا
ہے ، تیسرے کے پاس جائیں گے تو وہ بھی پانچ روپیہ ہی قیمت بتاتا ہے غرض جس کے پاس
جائیں گے وہ پانچ روپیہ ہی قیمت بتائے گا اور آخر وہ مجبور ہو جائے گا کہ وہی قیمت ادا کر کے
چیز خریدے ۔ چھوٹے تاجروں کو اوّل تو یہ جرات ہی نہیں ہوتی کہ اُن کا مقابلہ کریں اور اگر اُن
میں سے کوئی شخص وہی چیز سستے داموں پر فروخت کرنے لگے مثلاً وہ اُس کی دو روپے قیمت
رکھ دے تو وہ بڑے تاجر جنہوں نے آپس میں اتحاد کیا ہوا ہوتا ہے اُس کا سارا مال اُس گری
ہوئی قیمت پر خرید لیتے اور اس طرح اُس کا چند دن میں ہی دیوالہ نکال دیتے ہیں ۔ پس یہ
ٹرسٹ سسٹم ایک نہایت ہی خطرناک چیز ہے اور دنیا کی اقتصادی حالت کو بالکل تباہ کر دیتا ہے ۔
مجھے ایک دفعہ جماعت احمدیہ کی تجارتی سکیموں کے سلسلہ میں تحریک ہوئی کہ میں لاکھ ۲۳
کی تجارت کے متعلق معلومات حاصل کروں ۔ لاکھ کی تجارت صرف چند لاکھ روپے کی تجارت
ہے اور لاکھ صرف ہندوستان کے چند علاقوں میں تیار ہوتی ہے ریاست پٹیالہ میں بھی تیار کی
جاتی ہے۔ مجھے تحقیق پر معلوم ہوا کہ ایک یورپین فرم اس کی تجارت پر قابض ہے۔ میں نے وجہ
دریافت کی تو مجھے بتایا گیا کہ اور تاجروں کی حیثیت تو پندرہ سولہ لاکھ کی ہوتی ہے مگر اس یورپین
فرم کا سرمایہ میں چالیس کروڑ روپیہ کا ہے۔ پھر ان کے پاس صرف یہی تجارت نہیں بلکہ گندم کی
تجارت بھی اُن کے ہاتھ میں ہے، کپڑے کی تجارت بھی اُن کے ہاتھ میں ہے، جیوٹ ، جیوٹ کی
تجارت بھی اُن کے ہاتھ میں ہے اسی طرح اور کئی قسم کی تجارتیں اُن کے ہاتھ میں ہیں ۔ اُن
کے مقابلہ میں جب کوئی تاجر چند لاکھ روپیہ صرف کر کے لاکھ کی تجارت شروع کرتا ہے تو وہ
یورپین فرم لاکھ کی قیمت اتنی کم کر دیتی ہے کہ جس نے نئی نئی تجارت شروع کی ہوتی ہے اُن کے
مقابلہ میں ایک دن بھی نہیں ٹھہر سکتا اور نقصان اُٹھا کر کفِ افسوس ملتا ہوا گھر واپس آ جاتا ہے۔
۲۴

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۱
اسلام کا اقتصادی نظام
فرض کرو ایک شخص کا اس تجارت پر دس لاکھ روپیہ صرف ہوا۔ اُسے توقع تھی کہ مجھے نفع حاصل
ہوگا ۔ پس اُس نے یورپین فرم کے مقابلہ کے لئے قیمت گرا کر رکھی مگر اُس کو میدان مقابلہ میں
دیکھتے ہی وہ یورپین فرم لاکھ کی قیمت اس قدر گرادے گی کہ اُس تاجر کو راس المال بچانا بھی
مشکل ہو جائے گا اور آخر وہ مجبور ہو کر لاگت سے کم داموں پر اُسی یورپین فرم کو اپنا لاکھ کا
سٹاک دینے پر مجبور ہو جائے گا۔ اس یورپین فرم کو قیمت گرانے سے نقصان نہ ہوگا کیونکہ اپنے
حریف کو شکست دے کر وہ پھر قیمت بڑھا دے گی ۔ اس رنگ میں وہ یورپین فرم لاکھ کی
تجارت کو اپنے ہاتھ میں رکھتی ہے اور کوئی اُس کا مقابلہ کرنے کی جرات نہیں کرتا ۔ غرض جس
قدر ٹرسٹ ہیں وہ بنی نوع انسان کو تباہ کرنے والے ہیں اور چونکہ ٹرسٹ سسٹم میں نفع یقینی ہوتا
ہے اس لئے اسلام کے مذکورہ بالا قاعدہ کے مطابق ٹرسٹ سسٹم اسلام کے رو سے ناجائز قرار
دیا جائے گا۔
یہی حال کا رٹل سسٹم کا ہے ۔ کارٹل سسٹم بھی ایک ایسی چیز ہے جو اسلامی نقطہ نگاہ سے بالکل
نا جائز ہے ۔ ٹرسٹ سسٹم میں جہاں ایک ملک کے تاجر آپس میں سمجھوتہ کر کے تجارت کرتے
ہیں وہاں کا رٹل سسٹم میں مختلف ممالک کے تاجر آپس میں اتحاد پیدا کر لیتے ہیں اور وہ فیصلہ
کرتے ہیں کہ ہم نے فلاں چیز فلاں قیمت پر فروخت کرنی ہے اس سے کم میں نہیں ۔ ٹرسٹ
سسٹم تو یہ ہے کہ ہندوستان کے تاجر آپس میں کسی امر کے متعلق سمجھوتہ کر لیں اور کارٹل سسٹم یہ
ہے کہ مثلاً امریکہ اور انگلستان کے تاجر یا امریکہ، انگلستان اور جرمنی کے تاجر یا انگلستان اور
ہندوستان کے تاجر آپس میں کسی تجارت کے متعلق سمجھوتہ کر لیں۔ فرض کرو کیمیکلز
CHEMICALE) یعنی کیمیائی ساخت کی اشیاء کے متعلق سمجھوتہ کر لیں ۔ مثلاً اس زمانہ
میں امریکہ ، انگلستان اور جرمنی یہ تین ممالک ہی کیمیکلز بنانے والے ہیں ان تینوں ممالک کے
تاجر سمجھوتہ کر لیں کہ ہم ایک دوسرے کا مقابلہ نہیں کریں گے بلکہ ایک ہی قیمت پر اپنی دواؤں کو
فروخت کریں گے تو اس کے نتیجہ میں دنیا مجبور ہو گی کہ اُن سے اُسی قیمت پر دوائیں خریدے۔
اور جتنا نفع وہ مانگتے ہیں وہ اُن کو دے ۔ یہ کارٹل سسٹم اتنا خطر ناک ہے کہ اس سے حکومتیں بھی
تنگ آگئی ہیں اور ابھی گزشتہ دنوں اس جرم میں اس کی طرف سے کئی تاجروں پر مقدمات چل

آج 10 میں سے 10 باقی