سامان کا روک رکھنا منع ہے

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۲
اسلام کا اقتصادی نظام
چکے ہیں اور انہیں سزائیں بھی دی گئی ہیں مگر چونکہ یقینی نفع کی تمام صورتوں کو اسلام نے نا جائز
قرار دے دیا ہے تا کہ دنیا کی دولت پر کوئی ایک طبقہ قابض نہ ہو جائے بلکہ مال تمام لوگوں میں
چکر کھاتا رہے اور غرباء بھی اس سے اپنی اقتصادی حالت کو درست کر سکیں ۔ اسلامی حکومتوں میں
یہ طریق چل نہیں سکتے ۔
سامان کا روک رکھنا منع ہے اسی طرح اسلام نے ایک حکم یہ بھی دیا ہے کہ تم
جو مال بھی تیار کرو یا دوسروں رو یا دوسروں سے خریدو اُسے
روک کر نہ رکھ لیا کرو کہ جب مال مہنگا ہوگا اور قیمت زیادہ ہو گی اُس وقت ہم اس مال کو فروخت
کریں گے ۔ اگر ایک تاجر مال کو قیمت بڑھنے کے خیال سے روک لیتا ہے اور اُسے لوگوں کے
پاس فروخت نہیں کرتا تو اسلامی نقطہ نگاہ کے ماتحت وہ ایک ناجائز فعل کا ارتکاب کرتا ہے۔ اگر
ایک تاجر کے پاس گندم ہے اور لوگ اپنی ضروریات کے لئے اس سے گندم خریدنا چاہتے
ہیں اور وہ اس خیال سے کہ جب گندم مہنگی ہو گی اُس وقت میں اسے فروخت کروں گا اُس گندم
کو روک لیتا ہے اور خریداروں کو دینے سے انکار کر دیتا ہے تو اسلام کی تعلیم کے رو سے وہ ایک
گناہ کا ارتکاب کرتا ہے۔
لوگ سمجھتے ہیں کہ چیزوں پر کنٹرول اس زمانہ میں ہی کیا گیا ہے حالانکہ کنٹرول اسلام میں
ہمیشہ سے چلا آتا ہے ۔ انگریزوں نے تو آج اس کو اختیار کیا لیکن اسلام نے آج سے تیرہ
سو سال پہلے یہ حکم دیا تھا کہ احتکار منع ہے اور احتکار کے معنی یہی ہوتے ہیں کہ کسی چیز کو اس لئے
روک لیا جائے کہ جب اس کی قیمت بڑھ جائیگی تب اُسے فروخت کیا جائے گا ۔ اگر کسی شخص کے
متعلق یہ ثابت ہو جائے کہ وہ احتکار کر رہا ہے اور اسلامی حکومت قائم ہو تو وہ اُسے مجبور کرے
گی کہ وہ اپنا مال فروخت کر دے اور اگر وہ خود فروخت کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو گورنمنٹ اُس
کے سٹور پر قبضہ کر کے مناسب قیمت پر اسے فروخت کر دے گی ۔ بہر حال کوئی شخص اس بات کا
مجاز نہیں کہ وہ مال کو روک رکھے اس خیال سے کہ جب مہنگا ہو گا تب میں اسے فروخت کروں
گا ۔ ( اس میں کوئی شک نہیں کہ احتکار کے معنی غلہ کو روکنے کے ہیں لیکن تفقہ کے ماتحت جو اسلام
کا ایک جز و ضروری ہے اس حکم کو عام کیا جائے گا اور کسی بھے کو جو عوام کے کام آنے والی ہے

آج 10 میں سے 10 باقی