حکومت کے روپیہ پر تصرف کہ وہ امراء کو طاقت دینے کیلئے خرچ نہ ہو

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۸
اسلام کا اقتصادی نظام
اگر کسی شخص کے پاس ایک کروڑ روپیہ ہے اور اُس کے دس بیٹے ہیں تو اس کے مرنے کے بعد ہر
ایک کو دس دس لاکھ روپیہ مل جائے گا اور اگر پھر ان میں سے ہر ایک کے دس دس لڑکے ہوں تو
وہ دس لاکھ ایک ایک لاکھ میں تقسیم ہو جائے گا اور تیسری نسل میں وہ دس دس ہزار روپیہ تک آ
جائے گا۔ گویا زیادہ سے زیادہ تین چار نسلوں میں بڑے سے بڑے تاجر کا بھی تمام روپیہ ختم ہو
جائے گا اور ایک بلاک غرباء کے راستہ میں کبھی کھڑا نہیں ہوگا۔ تقسیم ورثہ صرف وقف کی صورت
میں روکی جاسکتی ہے مگر جس نے روپیہ کما کر غرباء اور رفاہ عام کیلئے جائداد وقف کر دینی ہو وہ
نا جائز طور پر روپیہ کمائے گا ہی کیوں ۔
ان احکام پر اگر عمل کیا جائے تو لازماً جو روپیہ بھی زائد آئے گا یا وہ حکومت کے پاس چلا
جائے گایا وہ لوگوں کے پاس چلا جائے گا اور یا پھر اولاد میں بٹ جائے گا بہر حال کوئی شخص بڑا
امیر نہیں رہے گا ۔ اگر کوئی خودا میر ہو تو کوئی خاندان ایسا نہیں رہے گا جو مستقل طور پر اپنی خاندانی
وجاہت یا اپنے خاندانی رعب کی وجہ سے ملک کے غرباء کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ سکے۔
افسوس ہے کہ مسلمانوں نے ان احکام پر پوری طرح عمل نہیں کیا۔ زکوۃ کا حکم موجود ہے مگر وہ
زکوۃ نہیں دیتے ، اِسراف کے تمام طریقوں کو نا جائز قرار دیا گیا ہے مگر وہ اسراف سے باز نہیں
آتے ، ورثہ کا حکم دیا گیا ہے مگر وہ ورثہ کے احکام پر عمل نہیں کرتے لیکن پھر بھی چونکہ کچھ نہ کچھ عمل
ہوتا ہے اس لئے اسلامی ممالک میں امیروں اور غریبوں کا وہ فرق نہیں ہے جو دوسرے ممالک
میں پایا جاتا ہے مگر ان تدابیر سے بھی پورا علاج نہیں ہوتا ۔ ہو سکتا تھا کہ جو روپیہ حکومت کے
پاس آئے وہ پھر امراء ہی کی طرف منتقل ہو جائے اور وہ دوبارہ اُسے اپنی طرف کھینچ لیں ۔
قرآن کریم نے اس کا بھی علاج بتایا ہے چنانچہ اُس نے اُس روپیہ پر جو حکومت کے پاس آئے
کئی قسم کی پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔
حکومت کے روپیہ پر تصرف کہ وہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ما آقاءَ الله عَلى
رسوله مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ امراء کو طاقت دینے کیلئے خرچ نہ ہو وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَمَى
وَالْمَسْكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ ، كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاء مِنْكُمْ

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۹
اسلام کا اقتصادی نظام
وَمَا أَتيكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ ، وَ مَا نَهْكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ
اللهَ شَدِيدُ الْعِقَاب ۲۶ فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو اردگرد کی فتوحات کے
ذریعہ جو روپیہ دیتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہے اور اُس کے رسول کے لئے ہے اور قرابت
والوں کے لئے ہے اور یتامی اور مساکین کیلئے ہے اور اُن مسافروں کے لئے ہے جو علوم
پھیلانے اور اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک میں پھر رہے ہوتے
ہیں اور ہم نے یہ احکام تمہیں اس لئے دیتے ہیں تا کہ یہ روپیہ پھر امیروں کے پاس نہ چلا جائے
اور اُن ہی کے حلقہ میں چکر نہ کھانے لگے۔ ان آیات پر غور کرو اور دیکھو کہ کس طرح اللہ تعالیٰ
نے غرباء کے حقوق کی حفاظت کی ہے اور اسلامی اقتصاد کی بنیادوں کو انتہائی طور پر مضبوط کر دیا
ہے۔ فرماتا ہے ہم نے یہ اسلامی اقتصادی نظام اس لئے قائم کیا ہے تا کہ اقتصادی حالت کو کوئی
دھگا نہ لگے ۔ اگر ہم آزادی دے دیتے اور اپنی طرف سے حقوق مقرر نہ کرتے تو پھر یہ اموال
امراء کی طرف منتقل ہو جاتے اور غرباء ویسے ہی خستہ حال رہتے جیسے پہلے تھے۔ پس ہم نے یہ
قانون بنا دیا ہے کہ وہ روپیہ جو حکومت کے قبضہ میں آئے پھر امیروں کے پاس ہی نہ چلا
جائے۔ اس حکم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے حکومت کے اموال کو غرباء اور اُن لوگوں کیلئے جن کی
ترقی کے راستہ میں روکیں حائل تھیں مخصوص کر دیا ہے ۔
یہاں اللہ اور رسول کا جو حق مقرر کیا گیا ہے درحقیقت اس سے مراد بھی غرباء ہی ہیں ۔ اللہ
اور اُس کے رسول کا نام صرف اس لئے لیا گیا ہے کہ کبھی حکومت کو اس بات کی ضرورت ہوتی
ہے کہ وہ عبادت گاہیں بنائے ، کبھی حکومت کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ مدر سے
ائے، کبھی حکومت کو اِس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ہسپتال بنائے ۔ نائے ۔ اگر خالی غرباء کے
حقوق کا ہی ذکر ہوتا تو جب کبھی حکومت اس روپیہ سے اس قسم کے کام کرنے لگتی اُس وقت لوگ
اس پر اعتراض کرتے کہ تم کو کیا حق ہے کہ اس روپیہ سے عبادت گاہیں بناؤ یا شفا خانہ بناؤ یا
سڑکیں بناؤ یا سکول بناؤ یہ تو صرف غرباء کے کھانے، پینے ، پہنے پر ہی خرچ ہونا چاہئے ۔ پس اس
نقص کے ازالہ کے لئے اللہ اور اُس کے رسول کے الفاظ رکھ دیئے گئے ہیں ۔ ورنہ یہ تو ظاہر ہے
کہ اللہ کا حق بھی غرباء کو جائے گا کیونکہ خدا تعالیٰ تو روپیہ لینے کیلئے نہیں آتا اور رسول کا حق بھی

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۰
اسلام کا اقتصادی نظام
غرباء کو جائے گا کیونکہ رسول تو ایک فانی وجود ہوتا ہے۔ اُس کے نام سے مراد اس کا قائم کردہ
نظام ہی ہو سکتا ہے۔
۲۷
پھر ذی القربی کا جو حق بیان کیا گیا ہے اُس سے مراد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
رشتہ دار نہیں ہیں جیسا کہ بعض لوگ غلطی سے سمجھتے ہیں کہ ذِی الْقُرْبی کے الفاظ سے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اُن کا بھی اس روپیہ میں حق
ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو صاف فرما دیا ہے کہ سادات کیلئے صدقہ یا زکوۃ کا
روپیہ لینا حرام ہے ۔ اور حقیقت اس سے مراد رسو مراد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی رشتہ دار
نہیں بلکہ وہ لوگ مراد ہیں جو خدا تعالیٰ کی عبادت اور اُس کے دین کی خدمت میں دن رات
مشغول ہوں اور اس طرح خدا اور اُس کے رسول کے عیال میں داخل ہو گئے ہوں ۔ گویا
ذِی القربی کہہ کر بتایا کہ وہ لوگ جو دین کی خدمت پر لگے ہوئے ہوں اُن کو نکما وجو د نہیں سمجھنا
چاہئے وہ خدا تعالیٰ کا قرب چاہنے والے اور دنیا کو خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھانے والے
ہیں اُن پر بھی یہ روپیہ خرچ کیا جا سکتا ہے۔ پس وہ لوگ جو قرآن پڑھانے والے ہوں یا حدیث
پڑھانے والے ہوں یا دین کی اشاعت کا کام کرنے والے ہوں اس آیت کے مطابق اُن پر
بھی یہ روپیہ خرچ کیا جا سکتا ہے کیونکہ جب وہ دن رات دینی اور مذہبی کاموں میں مشغول رہیں
گے تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ اپنے لئے دنیا کما نہیں سکیں گے۔ ایسی صورت میں اگر حکومت کی
طرف سے اُن پر روپیہ خرچ نہیں کیا جائے گا تو دو صورتوں میں سے ایک صورت ضرور ہوگی ۔ یا
تو اُن کے اخلاق بگڑ جائیں گے اور وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہونگے اور یا پھر اس خدمت کو ہی
ترک کر دیں گے اور دوسرے لوگوں کی طرح دنیا کمانے میں لگ جائیں گے حالانکہ خدا تعالیٰ کا
قرآن کریم میں یہ صاف طور پر حکم موجود ہے کہ ہمیشہ مسلمانوں میں ایک جماعت ایسے لوگوں کی
موجود رہنی چاہئے جو اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے اپنی زندگیاں وقف کئے ہوئے ہو اور رات دن
دین کی اشاعت کا کام سرانجام دے رہی ہو۔ پس ذِی القربی سے مراد خدمت دین کا کام
کرنے والے لوگ ہیں اور اس ہیں اور اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ جہاں اس روپیہ میں غرباء کا حق ہے وہاں ان
لوگوں کا بھی حق ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ اُن پر روپیہ صرف کرے۔

آج 10 میں سے 10 باقی