قرآن مجید کا حکم کہ ہر فرد و بشر کی جرورت کو پورا کیا جائے

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۲
اسلام کا اقتصادی نظام
لوگوں کے حالات معلوم کرنے کے لئے گشت لگا رہے تھے کہ ایک خیمہ میں سے کسی بچہ کے
رونے کی آواز آئی ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ وہاں ٹھہر گئے ۔ مگر بچہ تھا کہ روتا چلا جاتا تھا اور ماں
اُسے تھپکیاں دے رہی تھی تا کہ وہ سو جائے ۔ جب بہت دیر ہو گئی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ اُس
خیمہ کے اندر گئے اور عورت سے کہا کہ تم بچے کو دودھ کیوں نہیں پلاتی ، یہ کتنی دیر سے رورہا ہے؟
اُس عورت نے آپ کو پہچانا نہیں اُس نے سمجھا کہ کوئی عام شخص ہے چنانچہ اُس نے جواب
میں کہا کہ تمہیں معلوم نہیں عمر نے فیصلہ کر دیا ہے کہ دودھ پینے والے بچہ کو غذا نہ ملے ہم غریب
ہیں ہمارا گزارہ تنگی سنی سے ہوتا ہوتا ۔ ہے میں نے اس بچے کا دودھ چھڑا دیا ہے تا کہ بیت المال سے اس
کا غلہ بھی مل سکے ۔ اب اگر یہ روتا ہے تو روئے عمر کی جان کو جس نے ایسا قانون بنایا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اُسی وقت واپس آئے اور راستہ میں نہایت غم سے کہتے جاتے تھے کہ عمر !
عمر !! معلوم نہیں تو نے اس قانون سے کتنے عرب بچوں کا دودھ چھڑوا کر آئندہ نسل کو کمزور کر دیا
ا
ہے اِن سب کا گناہ اب تیرے ذمہ ہے۔ یہ کہتے ہوئے آپ سٹور میں آئے دروازہ کھولا اور
ایک بوری آٹے کی اپنی پیٹھ پر اٹھالی۔ کسی شخص نے کہا کہ لائیے میں اِس بوری کو اُٹھا لیتا ہوں ۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا۔ نہیں ! غلطی میری ہے اور اب ضروری ہے کہ اس کا خمیازہ بھی
میں ہی بھگتوں ۔ چنانچہ وہ بوری آٹے کی اُنہوں نے اس عورت کو پہنچائی اور دوسرے ہی دن
حکم دیا کہ جس دن بچہ پیدا ہواُسی دن سے اُس کیلئے غلہ مقرر کیا جائے کیونکہ اُس کی ماں جو اُس
کو دودھ پلاتی ہے زیادہ غذا کی محتاج ہے ۔
ہے۔
قرآن مجید کا حکم کہ ہر فرد و بشر آب دیکھو! یہ انتظام اسلام نے شروع دن سے !
ہی کیا ہے بلکہ قرآن کریم سے تو پتہ لگتا ہے کہ
کی ضرورت ضرور کو پورا کیا جائے اس انتظام کی ابتداء حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کے زمانہ سے نہیں ہوئی بلکہ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانہ سے ہوئی ہے ۔ چنانچہ پہلی
وحی جو حضرت آدم علیہ السلام پر نازل ہوئی اُس میں یہی حکم ہے کہ ہم تمہیں ایک جنت میں
رکھتے ہیں ۔ جس کے متعلق ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ اِن لَكَ أَلَّا تَجُوْعَ فِيْهَا وَلَا تَقْرَى
وَأَنَّكَ لَا تَعْمَؤُا فِيهَا وَلا تُضْحٰی ۲۸ یعنی اے آدم ! ہم نے تمہارے جنت میں رکھے جانے

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۳
اسلام کا اقتصادی نظام
کا فیصلہ کر دیا ہے تم اُس میں بھوکے نہیں رہو گے تم اُس میں ننگے نہیں رہو گے۔ تم اُس میں
پیاسے نہیں رہو گے اور تم اُس میں رہنے کی وجہ سے دھوپ میں نہیں پھرو گے ۔ لوگ اِس
آیت سے غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے مراد اُخروی جنت ہے اور آیت کا یہ مطلب ہے
کہ جب انسان جنت میں جائے گا تو وہاں اس کا یہ حال ہوگا ۔ حالانکہ قرآن کریم سے
صاف ظاہر ہے کہ آدم اسی دنیا میں پیدا ہوئے تھے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
إنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ٢٩ میں دنیا میں اپنا خلیفہ مقرر کرنے والا ہوں اور
دنیا میں جو شخص پیدا ہوتا ہے وہ بھوکا بھی ہو سکتا ہے، وہ پیاسا بھی ہوسکتا ہے، وہ ننگا بھی ہو سکتا
ہے ، وہ دھوپ میں بھی پھر سکتا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ دنیا میں تو پیدا ہوا اور بھوک اور پیاس اور
لباس اور مکان کی ضرورت اُسے نہ ہو اور جب کہ یہ آیت اِسی دنیا کے متعلق ہے تو لازماً ہمیں
اس کے کوئی اور معنی کرنے پڑیں گے اور وہ معنی یہی ہیں کہ ہم نے اپنا پہلا قانون جو دنیا میں
نازل کیا اُس میں ہم نے آدم سے یہ کہہ دیا تھا کہ ہم ایک ایسا قانون تمہیں دیتے ہیں کہ تجھ کو اور
تیری اُمت کو جنت میں داخل کر دے گا اور وہ قانون یہ ہے کہ ہر ایک کے کھانے پینے لباس اور
مکان کا انتظام کیا جائے ۔ آئندہ تم میں سے کوئی شخص بھوکا نہیں رہنا چاہئے بلکہ یہ سوسائٹی کا کام
ہونا چاہئے کہ ہر ایک کے لئے غذا مہیا کرے۔ آئندہ تم میں سے کوئی شخص ننگا نہیں رہنا چاہئے
بلکہ یہ سوسائٹی کا کام ہونا چاہئے کہ ہر ایک کیلئے کپڑا مہیا کرے۔ آئندہ تم میں سے کوئی شخص
پیاسا نہیں رہنا چاہئے بلکہ یہ سوسائٹی کا کام ہونا چاہئے کہ وہ تالابوں اور کنووں وغیرہ کا انتظام
کرے۔ آئندہ تم میں سے کوئی شخص بغیر مکان کے نہیں رہنا چاہئے بلکہ یہ سوسائٹی کا کام ہونا
چاہئے کہ وہ ہر ایک کے لئے مکان مہیا کرے۔ یہ وہ پہلی وحی ہے جو دنیا میں نازل کی گئی اور یہ
وہ پہلا تمدن ہے جو حضرت آدم علیہ السلام کے ذریعہ دنیا میں قائم کیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے دنیا
پر اس حقیقت کو ظاہر فرمایا کہ خدا سب کا خدا ہے وہ امیروں کا بھی خدا ہے، وہ غریبوں کا بھی خدا
ہے۔ کمزوروں کا بھی خدا ہے اور طاقتوروں کا بھی خدا ہے ۔ وہ نہیں چاہتا کہ دنیا کا ایک طبقہ تو
خوشحالی میں اپنی زندگی بسر کرے اور دوسرا روٹی اور کپڑے کیلئے ترستا ر ہے۔
یہی وہ نظام تھا جو اسلام نے اپنے زمانہ میں دوبارہ قائم کیا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ

آج 10 میں سے 10 باقی