کمیونزم

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۴
اسلام کا اقتصادی نظام
نظام جلدی مٹ گیا مگر اس میں بھی کوئی قحبہ نہیں کہ دنیا میں جتنے بڑے کام ہیں اُن میں بھی یہی
قانون پایا جاتا ہے کہ وہ کئی لہروں سے اپنی بلندی کو پہنچتے ہیں۔ایک دفعہ دنیا میں وہ قائم ہو
جاتے ہیں تو کچھ عرصہ کے بعد پرانے رسم و رواج کی وجہ سے مٹ جاتے ہیں مگر دماغوں میں
ان کی یاد قائم رہ جاتی ہے اور ایک اچھا بیج دنیا میں بویا جاتا ہے اور ہر شریف اور منصف مزاج
انسان تسلیم کرتا ہے کہ وہ چیز اچھی تھی مجھے دوبارہ اس چیز کو دنیا میں واپس لانا چاہئے۔پس گو یہ
نظام ایک دفعہ مٹ گیا مگر اب اُسی نظام کو دوبارہ احمدیت دنیا میں قائم کرنا چاہتی ہے۔وہ ایک
طرف حد سے زیادہ دولت کے اجتماع کو روکے گی دوسری طرف غرباء کی ترقی کے سامان کرے
گی اور تیسری طرف ہر شخص کے لئے کھانے پینے کپڑے اور مکان کا انتظام کرے گی۔خلاصہ یہ کہ اسلام کا اقتصادی نظام معنی ہے :-
(1) دولت جمع کرنے کے خلاف وعظ پر۔(۲) دولت حد سے زیادہ جمع کرنے کے محرکات کو روکنے پر۔(۳) جمع شدہ دولت کو جلد سے جلد بانٹ دینے یا کم کر دینے پر۔(۴) حکومت کے روپیہ کو غربا ء اور کمزوروں پر خرچ کرنے اور اُن کی ضروریات کو مہیا کرنے
پر۔اور یہی نظام حقیقی اور مکمل ہے کیونکہ اس سے
(1) اُخروی زندگی کیلئے سامان بہم پہنچانے کا موقع ملتا ہے۔(۲) سادہ اور مفید زندگی کی عادت پڑتی ہے۔(۳) جبر کا اس میں دخل نہیں ہے۔(۴) انفرادی قابلیت کو کچلا نہیں گیا۔(۵) باوجود اس کے غرباء اور کمزوروں کے آرام اور اُن کی ترقی کا سامان مہیا کیا گیا ہے۔(1) اور پھر اس سے دشمنیوں کی بنیاد بھی نہیں پڑتی۔کمیونزم
اس نظام کے مقابلہ میں چونکہ کمیونزم کا نظام کھڑا کیا گیا ہے اور اس پر خاص طور پر زور دیا۔

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۵
اسلام کا اقتصادی نظام
جاتا ہے اس لئے میں اب کچھ باتیں کمیونزم کے متعلق کہنا چاہتا ہوں ۔
کمیونزم کا دعویٰ ہے کہ :
اول ہر ایک سے اُس کی قابلیت کے مطابق کام لیا جائے ۔
دوم ہر ایک کو اُس کی ضرورت کے مطابق خرچ دیا جائے ۔
سوم باقی روپیہ حکومت کے پاس رعایا کے وکیل (TRUSTEE) کی صورت میں جمع رہے۔
اُن کی بنیاد اس امر پر ہے کہ تمام انسانوں میں مساوات ہونی چاہئے کیونکہ اگر ہر شخص کام
کرتا ہے تو ہر شخص مساوی بدلہ کا مستحق ہے اور کوئی شخص زائد دولت اپنے پاس رکھنے کا حقدار نہیں
اور اگر کسی شخص کے پاس زائد دولت ہو تو وہ اُس سے لے لینی چاہئے ۔ یہ اُس کا اقتصادی نظریہ
ہے۔ اس نظریہ کا ایک سیاسی ماحول بھی ہے مگر چونکہ میرا مضمون سیاسی نہیں بلکہ اقتصادی ہے
اس لئے میں اُسے نہیں چھوتا ۔
جہاں تک نتیجہ کا سوال ہے یہ بات بالکل درست ہے کہ دنیا میں ہر انسان کو روٹی ملنی
چاہئے ، ہر انسان کو کپڑا ملنا چاہئے ، ہر انسان کو رہائش کیلئے مکان ملنا چاہئے ، ہر انسان کے علاج
کا سامان ہونا چاہئے ، ہر انسان کی تعلیم کی صورت ہونی چاہئے۔ یعنی بنی نوع انسان کی ابتدائی
حقیقی ضرورتیں بہر حال پوری ہونی چاہئیں اور کوئی شخص بھوکا یا پیاسا یا تنگ نہیں رہنا چاہئے ۔ اسی
طرح کوئی شخص ایسا نہیں ہونا چاہئے جو بغیر مکان کے ہو، جس کی تعلیم کی کوئی صورت نہ ہو اور
جس کے بیمار ہونے کی صورت میں اُس کے علاج کا کوئی سامان موجود نہ ہو۔ پس جہاں تک
اِس نتیجہ کا سوال ہے اسلام کی تعلیم کو اس سے گلی طور پر اتفاق ہے۔ وہ سو فیصدی اِس بات پر
متفق ہے کہ پبلک کا اقتصادی نظام ایسا ہی ہونا چاہئے اور اسلام کے نزدیک بھی وہی حکومت
صحیح معنوں میں حکومت کہلا سکتی ہے جو ہر ایک کیلئے روٹی مہیا کرے، ہر ایک کیلئے کپڑا مہیا
کرے، ہر ایک کیلئے مکان مہیا کرے، ہر ایک کی تعلیم کا انتظام کرے اور ہر ایک کے علاج
کا انتظام کرے۔ پس اس حد تک اسلام کمیونزم کے نظریہ سے بالکل متفق ہے گو یہ فرق ضرور ہوگا
کہ اگر کوئی شخص اپنی قابلیت کا اظہار کرنا چاہے تو کمیونزم کے ماتحت وہ نہیں کر سکتا کیونکہ اس
میں انفرادی جدو جہد کا راستہ بالکل بند کر دیا گیا ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی