کمیونزم پر مذہبی لحاظ سے بعض اعتراضات

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۶
در
اسلام کا اقتصادی نظام
اور کمیونزم میں ایک فرق در حقیقت انفرادی آزادی ایک طرف انسانی قابلیت کی نشوونما کے لئے ضروری ہوتی ہے
اسلام اور
اور دوسری طرف موت کے بعد کی اعلیٰ زندگی کا دارو مدار اقتصادیات میں انفرادی آزادی کے
قیام پر ہے مگر کمیونزم انفرادی جد و جہد کا راستہ بند کرتی اور حریت شخصی کو مٹا دیتی ہے جو ایک
بہت بڑا نقص ہے ۔ یہ اختلاف ہے جو اسلام اور کمیونزم میں پایا جاتا ہے۔ مگر بہر حال نتیجہ سے
اُسے کوئی اختلاف نہیں ۔
روس نے اس نظریہ پر عمل کر کے جو اقتصادی پروگرام بنایا ہے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اُس
نے اس میں خاص ترقی کی ہے اور وہاں کے عام لوگوں کی مالی حالت یا یوں کہو ( گو کمیونسٹ
اس سے متفق نہ ہوں ) کہ یورپین حصہ کی مالی حالت آگے سے اچھی ہے اور ہمیں تسلیم کرنا پڑتا
ہے کہ وہاں غرباء کو روٹی ملی ، کپڑا ملا ، مکان ملا، علاج کیلئے دوائیں میسر آئیں اور تعلیم کیلئے
مدر سے اُن کے لئے کھولے گئے ۔ پس جہاں تک روس کی کمیونسٹ پارٹی کے اس نتیجہ کا تعلق ہے
اسلامی روح اقتصادیات اس پر خوش ہی ہو گی لیکن جیسا کہ اوپر کے بیان سے ظاہر ہے ذرائع
اور بعض نتائج سے اسلام موافق نہیں ہو سکتا۔
کمیونزم پر مذہبی لحاظ سے بعض اعتراضات میں چونکہ اسلام کی نمائندگی کر رہا ہوں ۔ اس لئے سب
سے پہلے میں کمیونسٹ اقتصادی نظام کے اُن حصوں کو لیتا ہوں جو مذہب پر اثر انداز
ہوتے ہیں ۔
سب سے پہلا اعتراض جو کمیونسٹ نظام پر مجھے اور ہر موت کے بعد کی زندگی کے ماننے
والے کو ہونا چاہئے یہ ہے کہ اس میں شخصی طوعی جد و جہد جو زندگی کے مختلف شعبوں میں ظاہر ہو کر
انسان کو اُخروی زندگی میں مستحق ثواب بناتی ہے اُس کے لئے بہت ہی کم موقع باقی رکھا گیا
ہے ۔ بجائے اس کے کہ اُس سے ضروری حصہ دولت کا لے کر باقی حصہ کے خرچ کو اُس پر چھوڑا
جائے کہ وہ اُسے جس رنگ میں چاہے صرف کرے ۔ اُس کی خوراک اور لباس کے سوا اُس کے
پاس کچھ چھوڑا ہی نہیں گیا کہ وہ اپنی اُخروی زندگی کے لئے بھی کوئی جدو جہد کرے ۔ وہ روٹی کھا

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۷
اسلام کا اقتصادی نظام
سکتا ہے ، وہ کپڑا پہن سکتا ہے، وہ رہائش کے لئے مکان لے سکتا ہے، وہ اپنا علاج کراسکتا ہے،
وہ اپنی تعلیم سے بے فکر ہو سکتا ہے مگر اُخروی زندگی کے لئے اُس کے پاس ایک پیسہ بھی چھوڑا
نہیں جاتا ۔ گویا اُس کی چالیس پچاس سالہ زندگی کی تو فکر کی گئی ہے مگر اُس عقیدہ کے رو سے جو
غیر متناہی زندگی آنے والی تھی اُس کو یونہی چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسی بات ہے جسے کوئی شخص
جو مذہب کی سچائی پر یقین رکھتا ہو اور اُس کے احکام پر عمل کرنا اپنی نجات کے لئے ضروری سمجھتا
ہو ایک لمحہ کے لئے بھی برداشت نہیں کر سکتا ۔ مثلاً اسلام اُن مذاہب میں سے ہے جو اپنے
پیروؤں کو یہ حکم دیتا ہے کہ جاؤ اور دنیا میں تبلیغ کرو، جاؤ اور لوگوں کو اپنے اندر شامل کرو کیونکہ
دنیا کی نجات اسلام سے وابستہ ہے ۔ وہ وہ شخص جو اسلام سے باہر باہر رہے رہے گا نجات سے محروم رہے گا
اور اُخروی زندگی میں ایک مجرم کی حیثیت میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہو گا ۔ تم ایک مسلمان کو
یہ عقیدہ رکھنے کی وجہ سے پاگل کہہ لو ، بے وقوف کہہ لو، جاہل کہہ لو بہر حال جب تک وہ اسلام کی
سچائی پر یقین رکھتا ہے، جب تک وہ بنی نوع انسان کی نجات صرف اسلام میں داخل ہونے پر ہی
منحصر سمجھتا ہے اُس وقت تک وہ اپنا فرض سمجھتا ہے کہ میں اپنے ہر اُس بھائی کو جو اسلام میں داخل
نہیں اسلام کا پیغام پہنچاؤں ، اُسے تبلیغ کروں اور اُس پر اسلام کے محاسن اس عمدگی سے ظاہر
کروں کہ وہ بھی اسلام میں داخل ہو جائے ۔ آخر اگر یہ بنی نوع انسان کا خیر خواہ ہے ، اگر یہ ان
کی بھلائی اور عاقبت کی بہتری کا خواہشمند ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ یہ اُن کے سامنے اس
پیغام کو پیش نہ کرے جو اُس کے عقیدہ کی رو سے انسان کی دائمی حیات کے لئے ضروری ہے۔
اگر یہ اپنے دوست کے متعلق پسند نہیں کرتا کہ وہ گڑھے میں جا گرے، اگر یہ اپنے دوست کے
متعلق پسند نہیں کرتا کہ دشمن اُسے گولی کا شکار بنائے تو یہ کس طرح پسند کر سکتا ہے کہ ابدالآباد کی
زندگی میں وہ دوزخ میں ڈالا جائے اور خدا تعالیٰ کی جنت اور اُس کے قرب اور اُس کی
رضا مندی سے محروم ہو جائے ۔ چاہے تم کچھ کہہ لو ایک مذہب سے وابستہ انسان کی انتہائی
آرزو یہی ہوگی کہ وہ اپنے بھائی کی اعتقادی اور عملی حالت کو درست کرے لیکن کمیونسٹ نظام
میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ۔ اُس کی جدو جہد کو اول تو سیاسی طور پر روکا جائے گا چنانچہ ہمارا اپنا
تجربہ اس کی تصدیق کرتا ہے ۔ میں نے ایک احمدی مبلغ روس میں بھیجوایا مگر بجائے اس کے کہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۸
اسلام کا اقتصادی نظام
اُسے تبلیغ کی اجازت دی جاتی اُسے قید کیا گیا ۔ اُسے لوہے کے تختوں کے ساتھ نہایت سختی کے
ساتھ باندھ کر اور کئی کئی دن بھوکا اور پیاسا رکھ کر مارا پیٹا گیا اور اُسے مجبور کیا گیا کہ وہ سور کا
گوشت کھائے اور یہ مظالم برابر ایک لمبے عرصہ تک اُس پر ہوتے چلے گئے ۔ (حضور نے اس
موقع پر مولوی ظہور حسین صاحب مجاہد روس کو کھڑے ہونے کا حکم دیا اور ارشاد فرمایا) یہ وہ
صاحب ہیں جنہیں مبلغ بنا کر بھیجا گیا تھا۔ دو سال دو ماہ کم ان کو تاشقند عشق آباد اور ماسکو کے
قید خانوں میں رکھا گیا اور لوہے کے تختوں کے ساتھ باندھ باندھ کر مارا گیا اور انہیں بار بار
مجبور کیا گیا کہ سور کا گوشت کھاؤ یہاں تک کہ ان متواتر مظالم کے نتیجہ میں ان کی دماغی حالت
خراب ہو گئی ۔ اس پر وہ انہیں ایران کی سرحد پر لا کر چھوڑ گئے ۔ وہاں کے برطانوی سفیر نے
گورنمنٹ آف انڈیا کو اطلاع دی اور گورنمنٹ آف انڈیا نے مجھے تار دیا کہ آپ کے ایک مبلغ
کو روسی حکومت ایران کی سرحد پر لا کر چھوڑ گئی ہے۔ چنانچہ میں نے گورنمنٹ کو لکھا کہ اس مبلغ کو
آپ ہمارے پاس بھیجوا دیں اور آپ کا جس قدر خرچ ہو وہ ہم سے وصول کریں۔ اِس پر
گورنمنٹ نے ان کو ہندوستان پہنچا دیا۔ پس یہ وہ ہمارے مبلغ ہیں جنہیں دو ماہ کم دو سال
شدیدترین عذابوں میں مبتلا رکھا گیا اور کسی ایک مرحلہ پر بھی ان کو مذہبی تبلیغ کی اجازت روس
میں نہ دی گئی ۔
پس اوّل تو وہ سیاسی طور پر تبلیغ کی اجازت نہیں دیتے لیکن چونکہ یہ اقتصادی مضمون ہے
اس لئے اسے نظر انداز بھی کر دو تو سوال یہ ہے کہ ایک اقلیت اکثریت کے مذہب کو بدلنے کے
لئے کس قدر قربانی کے بعد لٹریچر وغیرہ مہیا کر سکتی ہے۔ مثلاً ہماری جماعت ہی کو لے لو ۔ ہم
اقلیت ہیں مگر دنیا میں اسلام کو پھیلانا چاہتے ہیں ۔ ہمارے آدمی اگر روس میں تبلیغ کرنے کیلئے
جاتے ہیں تو ہر شخص یہ آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا ہے کہ ۱۷ کروڑ رشین کو مسلمان بنانے کے لئے
کتنے کثیر لٹریچر کی ضرورت ہے اور کتنا مال ہے جو اس جدوجہد پر خرچ آ سکتا ہے۔ ہماری
جماعت اس جدو جہد کو اُسی صورت میں جاری رکھ سکتی ہے جب اس کی کمائی اس سے پوری نہ
چھین لی جائے اور کھانے پینے اور پہننے کے علاوہ بھی اس کے پاس روپیہ ہو تا وہ اس سے ان
اخراجات کو پورا کر سکے جن کو وہ اپنی اُخروی بھلائی کیلئے ضروری سمجھتی ہے۔ لیکن کمیونزم کا

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۹
اسلام کا اقتصادی نظام
اقتصادی نظام تو کسی کے پاس زائد روپیہ رہنے ہی نہیں دیتا کیونکہ وہ اس جدو جہد کو کام ہی نہیں
سمجھتا ۔ اس کے نزدیک مادی کام کام ہیں لیکن مذہبی کام کام نہیں ہیں ۔ وہ مشین چلانے کو کام
سمجھتا ہے، وہ ہل چلانے کو کام سمجھتا ہے ۔ وہ کارخانے میں کام کرنے کو کام سمجھتا ہے لیکن خدائے
واحد کے نام کی بلندی اور اس کے دین کی اشاعت کے کام کو وہ کام نہیں سمجھتا کیونکہ وہ الہام کو
نہیں مانتا۔ وہ شریعت کو نہیں مانتا۔ وہ مذہب کو نہیں مانتا ۔ وہ سمجھتا ہے کہ یہ مذہبی لوگ پاگل ہیں
اور اپنے وقت کو ضائع کر رہے ہیں ۔ اس لئے ان مبلغوں کی خوراک یا لباس یا رہائش وغیرہ کی
حکومت ذمہ دار نہیں ہو سکتی ۔ حکومت اُن کی اسی صورت میں ذمہ دار ہوس سکتی ۔
ہے جب وہ کام
کریں جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ مادی کام کریں ۔ مذہبی اور روحانی کاموں سے
دست بردار ہو جائیں ۔ پس کمیونزم کے ماتحت اسلام روس میں اپنی اس جدو جہد کو جاری ہی
نہیں کر سکتا۔ جاری رکھنا اور مسلسل جاری رکھتے چلے جانا تو الگ رہا۔ ایک مسلمان کے نزدیک
خواہ وہ بھوکا رہے۔ مگر اُخروی زندگی درست ہو جائے تو وہ کامیاب ہے اور اپنے بھائی کے
متعلق اس کا یہ نظر یہ ہے کہ اگر دنیا بھر کی دولت اس کے پاس ہو لیکن اُخروی زندگی اُس کو نہ
ملے ۔ ہدایت اُس کو میسر نہ آئے خدا تعالیٰ کی رضا اس کو حاصل نہ ہو تو وہ نا کام ہے۔
جس شخص کا یہ عقیدہ ہو اس کی خیر خواہی اُسے مجبور کرتی ہے کہ وہ اپنے گمراہ بھائی کی اُخروی
زندگی کیلئے سامان مہیا کرے ۔ مگر اُس سے اُس کا سارا مال لے لیا جاتا ہے یہ کہہ کر کہ ہم وطن کی
جان بچاتے ہیں اور اُس کی روح کو مرنے دیا جاتا ہے۔ جہاں تک روٹی اور کپڑا اور مکان مہیا
کرنے کا سوال تھا۔ جہاں تک تعلیم مہیا کرنے کا سوال تھا۔ جہاں تک علاج مہیا کرنے کا سوال
تھا ہم اسلامی تعلیم کے ماتحت اُن سے متفق تھے اور ہم سمجھتے تھے کہ اس قدر ٹیکس ضرور لگنا چاہئے
کہ دنیا میں ہر فرد کو یہ تمام ضروریات میسر آ جائیں ۔ مگر یہاں تو دوسرا نقطہ یہ بھی ہے کہ اپنی روٹی
کپڑے سے زائد سب کچھ حکومت کو دے دو اور اپنے عقیدہ کی اشاعت میں کوئی حصہ نہ لو۔ گویا
ہم نے تو اُن کی تائید کی اور اس لئے کہ ہمارا مذہب بھی یہی تعلیم دیتا ہے۔ مگر انہوں نے بجائے
مذہب کا شکرگزار ہونے کے اور اُس کی اشاعت کی اجازت دینے کے یہ کہہ دیا کہ ہم خدا اور
اس کے رسول کا نام پھیلانے کی تمہیں اپنے ملک میں اجازت نہیں دے سکتے ۔ یہ بیکاری اور

آج 10 میں سے 10 باقی