دین کے لئے زندگی وقف کرنے میں کمیونسٹ نظام کی روکیں

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
اسلام کا اقتصادی نظام
قوم پر بوجھ بن کر بیٹھ جانا ہے اگر کمیونسٹ یہ کہتے کہ ہم مذہب کے مخالف ہیں اور اُسے
غیر ضروری قرار دیتے ہیں تو گو پھر بھی ہمیں اختلاف ہوتا ۔ مگر ہمیں افسوس نہ ہوتا ۔ ہم سمجھتے کہ جو
کچھ ان کا دل میں عقیدہ ہے اسی کو اپنی زبان سے ظاہر کر رہے ہیں ۔ مگر ہمیں افسوس ہے تو یہ کہ
کمیونسٹ یہ بات ظاہر نہیں کرتے ۔ وہ کھلے بندوں یہ نہیں کہتے کہ ہم اپنے نظام کے ماتحت
تمہارے مذہب کو اپنے ملک میں پھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے بلکہ وہ گھر کے پچھلے دروازہ
سے گھر میں گھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اکثر مذہب کے ماننے والے اُس وقت اُن کی اس
چالا کی سے واقف ہوتے ہیں جب کہ وہ اپنی شخصیت کھو چکے ہوتے ہیں اور کمیونزم سے ان کی
ہمدردی اور محبت اتنی بڑھ چکی ہوتی ہے کہ اُن کی آنکھوں پر پٹی بندھ جاتی ہے۔ کمیونزم اگر
کھلے بندوں کہے کہ ہم اُخروی زندگی کو کوئی وقعت نہیں دیتے ہم اُس کے پر چارک کے لئے کوئی
سامان تمہارے پاس نہیں چھوڑ نا چاہتے تو آنکھوں کھلے لوگ اُس میں داخل ہوں ۔ مگر دوسرے
ممالک میں اِس حصہ کو پوری طرح مخفی رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ کمیونزم
صرف ایک اقتصادی نظام ہے مذہب سے اس کا کوئی ٹکراؤ نہیں ۔ حالانکہ : مذہب نام ہے تبلیغ
کرنے کا ، مذہب نام ہے ایک دوسرے کو خدا تعالیٰ کے احکام پہنچانے کا خواہ یہ تقریر کے ذریعہ
ہو یا تحریر کے ذریعہ ہو، لٹریچر کے ذریعہ ہو یا کتابوں کے ذریعہ ہو مگر کمیونزم تو کسی انسان کے
پاس کوئی زائد روپیہ چھوڑتا ہی نہیں ۔ پھر ایک مذہبی ٹریکٹ کس طرح چھپوائے اور کتا بیں کس
طرح ملک کے گوشہ گوشہ میں پھیلائے ئے ۔ اس پابندی کالا کا لازمی نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ مذہب کی
اشاعت رُک جائے اور لامذہبیت کا دور دورہ ہو جائے ۔
دین کے لئے زندگی وقف کرنے اب اس سوال کا دوسرا پہلو لے لو ہر مسلمان
نیہ کہتا ہے کہ میں روپیہ نہیں مانگتا لیکن میں میں کمیونسٹ نظام کی روکیں اسلام کی خدمت کے کے لئے اپنی زندگی وقف
کر دیتا ہوں ۔ وہ کہتا ہے کہ میں سارے روس میں پھروں گا اور اپنے خیالات اُن لوگوں پر ظاہر
کروں گا۔ میں گاؤں یہ گاؤں اور قصبہ بہ قصبہ اور شہر بہ شہر جاؤں گا اور لوگوں کو اسلام میں داخل
کرنے کی کوشش کروں گا ۔ سوال یہ ہے کہ کیا کمیونسٹ گورنمنٹ ایک مسلمان کو اپنی زندگی وقف

انوار العلوم جلد ۱۸
ال
اسلام کا اقتصادی نظام
کرنے اور اسلام کی اشاعت کے لئے اپنے ملک میں پھرنے کی اجازت دے گی ۔ یا جبرا اُسے
اس کام سے روکے گی اور اُسے جیل کی تنگ و تاریک کوٹھڑیوں میں محبوس کر دے گی ۔ یقیناً اس
کا ایک ہی ہی ۔ جواب ہے ہے کمیونسٹ ؟ گورنمنٹ اُسے جبراً اس کام سے روکے گی اُسے دین اور مذہب کا
کام نہیں کرنے دے گی ۔ اُسے قید خانہ میں بند کر دے گی اور اُسے کہے گی کہ یا تو کوئی اور کام
کرو ورنہ یا درکھو اس قسم کے کام کے ساتھ تمہیں روٹی اور کپڑا نہیں مل سکتا ۔ گو یا خدا کے لئے میرا
اپنی زندگی کو وقف کر دینا ، میرا قرآن کی تعلیم کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دینا، میرا حدیث کی
تعلیم کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دینا جس کے بغیر میرے عقیدے کی رو سے میری اُخروی
زندگی سدھر ہی نہیں سکتی کمیونزم کے نزدیک نکما پن ہے، یہ بے کاری اور وقت کا ضیاع ہے۔
کمیونسٹ حکومت اسلام کی اشاعت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے کو کہے گی کہ اگر تم
نے مذہب کی اشاعت کا کام کیا تو یا درکھو یا تو تمہیں قید کر دیا جائے گا اور یا تمہاری روٹی اور کپڑا
بند کر دیا جائے گا۔ حالانکہ قرآن کریم اس قسم کے افراد کی جماعت کو قومی لحاظ سے نہایت
ضروری قرار دیتا ہے اور مذہب کو ماننے والے اس امر کے قائل ہیں کہ ایک حصہ اُن کے افراد
کا پوری طرح مذہبی نظام کے قیام کے لئے فارغ ہونا چاہئے ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ وَلْتَكُن مِّنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُوْنَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ
عَنِ الْمُنْكَرِ، وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۔ س یعنی اے مسلمانو ! تم میں سے ایک جماعت
پورے طور پر مذہبی نگرانی کے لئے دنیوی کاموں سے فارغ ہونی چاہئے اور اس جماعت کے
افراد کا یہ کام ہونا چاہئے کہ وہ نیک باتوں کی طرف لوگوں کو بلائیں ، عمدہ باتوں کی تعلیم دیں اور
بُرے اخلاق سے لوگوں کو روکیں پس اسلامی تعلیم کے ماتحت ایک حصہ کلی طور پر اس غرض کے
لئے وقف ہونا چاہئے ۔ یہ صحیح بات ہے کہ اسلام زندگی وقف کرنے والوں کو کوئی خاص حقوق
نہیں دیتا مگر اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ وہ ایک خاص کام ان کے سپر د کرتا ہے۔ اسلام
پادریت (PRIESTHOOD) کا قائل نہیں مگر وہ مذہبی نظام کا ضرور قائل ہے۔ عیسائیت
تو جن لوگوں کے سپرد تبلیغ کا کام کرتی ہے ان کو دوسروں سے بعض زائد حقوق بھی دے دیتی ہے
مگر اسلام کہتا ہے کہ ہم ان لوگوں کو کوئی زائد حق نہیں دیں گے جو دین کی خدمت کے لئے اپنے

انوار العلوم جلد ۱۸
۷۲
اسلام کا اقتصادی نظام
ہے،
آپ کو وقف کریں گے لیکن یہ ضرور ہے کہ زندگی وقف کرنے والے کے سپر د خاص طور پر بہ
کام ہو گا کہ وہ اسلام کو پھیلائے اور تبلیغی یا تربیتی نقطۂ نگاہ سے ہر وقت اسلام کی خدمت کو اپنی
زندگی کا سب سے بڑا مقصد سمجھے۔ اس قسم کے لوگوں کی نفی کر کے نظام اسلام کبھی باقی نہیں رہ
سکتا ۔ آخر ایک تفصیلی آئین بغیر اس کے ماہروں اور بغیر اس کے مبلغوں کے کس طرح چل سکتا
ہے۔ اسلام وہ مذہب ہے جو دنیا کے تمام مذاہب میں سے سب سے زیادہ مکمل ہے اور وہ ایک
وسیع اور کامل آئین اپنے اندر رکھتا ہے۔ وہ عبادات کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے ، وہ اقتصادیات ا
کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے ، وہ سیاسیات کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے، وہ آقا اور ملازمین کے حقوق
کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے، وہ معلم اور متعلم کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے، وہ میاں اور بیوی کے
حقوق کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے ، وہ تجارت اور لین دین کے معاملات کے متعلق بھی تعلیم دیتا
ہے ، وہ ورثہ کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے ، وہ بین الاقوامی جھگڑوں کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے، وہ
قضاء کے متعلق بھی تعلیم دیتا ہے غرض ہزاروں قسم کی تعلیمیں اور ہزاروں قسم کے قانون ہیں جو
اسلام میں پائے جاتے ہیں اور اُن میں سے ایک ایک امر مکمل تعلیم اور کامل معلموں کو چاہتا ہے
جو رات دن اسی کام میں لگے رہیں ۔ جب تک اس تفصیلی آئین کو سکھانے والے لوگ اسلام
میں موجود نہیں ہوں گے لوگ سیکھیں گے کیا ؟ اور کس سے؟ اور ا سے؟ اور اسلام پر مسلمان عمل کس طرح
کریں گے اور اسلام دنیا میں پھیلے گا کس طرح ؟
تفسیر کا علم خود ایک مکمل علم ہے۔ جب تک مفسّر نہ ہو یہ علم زندہ نہیں رہ سکتا اور مفسر بننے
کے لئے سالہا سال تک تفاسیر کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے ، لغت کا مطالعہ کرنے کی ضرورت
ہے، صرف ونحو کا مطالعہ کرنے کی ضرروت ہے، احادیث کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، پھر
پرانی تفاسیر کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، دوسرے مذاہب کی کتب اور ان کی تاریخ خصوصاً
تاریخ عرب اور تاریخ بنی اسرائیل اور بائیبل کے مطالعہ کی ضرورت ہے بغیر ان باتوں کے
جاننے کے کوئی شخص قرآن کریم کے مطالب کو صحیح طور پر نہیں سمجھ سکتا سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ
براہ راست کسی کو سمجھائے مگر ایسے آدمی دنیا میں کتنے ہوتے ہیں ۔ صدیوں میں کوئی ایک آدھ
ایسا پیدا ہوتا ہے باقی تو کسب سے جو تقویٰ کے ساتھ ہو یہ مرتبہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ لیکن کمیونسٹ

آج 10 میں سے 10 باقی