اسلام اور کمیونزم کے کام کی تشریح میں اختلاف
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۷۳
اسلام کا اقتصادی نظام
تو اس کام کو کام ہی نہیں سمجھتے وہ کسی کو قرآن کریم اور تفسیر اور عربی بارہ سال تک پڑھنے اور پھر
دوسروں کو پڑھانے کا موقع کب دے سکتے ہیں ۔ وہ تو ایسے شخص کو یا قید کر دیں گے یا اس کا کھانا
پینا بند کر دیں گے کہ وہ نکما اور قوم پر بوجھ ہے۔ اسی طرح حدیث کا علم بھی علاوہ درجنوں حدیث
کی کتب کے ، درجنوں اُن کی تشریحات کی کتب کے اور اس کے ساتھ لغت اور صرف و نحو اور
اسماء الرجال کی کتب پر مشتمل ہے بغیر حدیث کے علم کے مسلمانوں کو اسلام کی تفصیلات کا علم ہی
نہیں ہو سکتا۔ اور بغیر اس علم کے ماہرین کے جو اپنی عمر اس علم کے حصول میں خرچ کریں
مسلمانوں میں اس علم کی واقفیت پیدا ہی نہیں ہو سکتی مگر کمیونزم تو اس علم کے پڑھنے کا علم کے پڑھنے کو بھی لغو اور
فضول اور بے کار قرار دیتی ہے ۔ وہ اس علم کے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو اپنی عمر اس علم کے
حصول میں قطعاً خرچ نہ کرنے دے گی ۔ یا ایسے آدمی کو قید کرے گی یا اُسے فاقوں سے مارے
گی کیونکہ وہ اُس کے نزدیک بیکار وجود ہے اور قوم پر بار۔ مگر مسلمان بغیر اس علم کے ماہرین
کے اپنے دین سے نہ واقف ہو سکتے ہیں نہ اس پر کار بند ہو سکتے ہیں ۔ اسی طرح علم فقہ ،
علم قضاء، علم تاریخ اسلام، علم تصوف ، علمِ معاش اسلامی ، علم اقتصاد اسلامی ایسے علوم ہیں کہ
اُن کے جاننے والوں کے بغیر اسلامی جماعت کو جہاں تک اسلام کا تعلق ہے زندہ نہیں رکھا
جا سکتا ۔ مگر کمیونزم نہ اِن علوم کے پڑھانے والوں کو اپنے ملک میں رہنے دے سکتی ہے اور نہ
پڑھنے والوں کو ۔ کیونکہ وہ ان لوگوں کو بے کار قرار دے کر ان کے لئے گزارہ کی صورت پیدا
نہیں کرتی اور عوام کے پاس سوویٹ اقتصادیات کے ماتحت اس قدر رو پیہ نہیں ہو سکتا کہ وہ ان
لوگوں کے گزارہ کی خود صورت پیدا کریں جیسا کہ ہندوستان ، چین ، عرب وغیرہ ممالک میں
مسلمان اسلامی علماء اور طلباء کے گزارہ کی صورت پیدا کر رہے ہیں ۔ حق یہ ہے کہ اسلام اور
دیگر مذاہب اور کمیونزم کے کام کی تشریح میں سخت اختلاف ہے ۔
اسلام اور کمیونزم کے کام ہمارے نزد یک جو شخص مشین چلا رہا ہے وہ بھی کام کر رہا
اور
ہے اور جو شخص مذہب پھیلا رہا ہے وہ بھی کام کر رہا
کی تشریح میں اختلاف اور جو مذہب کی تعلیم دے رہا ہے وہ بھی کام کر رہا ہے اور
ہے
جو مذہب کی تعلیم حاصل کر رہا ہے وہ بھی کام کر رہا ہے۔ مگر اُن کے نزدیک جو شخص مشین چلاتا
انوار العلوم جلد ۱۸
۷۴
اسلام کا اقتصادی نظام
ہے ۔ وہ تو کام کرنے والا ہے مگر جو شخص مذہب پڑھتا یا پڑھاتا یا پھیلاتا ہے وہ نکما اور بے کار
ہے۔ اُن کے نزدیک لوگوں کو الف اور باسکھا نا کام ہے مگر لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ
اگر لوگوں کو سکھایا جائے تو یہ کام نہیں بلکہ نکما پن ہے ۔ پس گو لفظا ہم اُن سے متفق ہیں اور ہم بھی
یہی سمجھتے ہیں کہ کام کرنے والا ہی روٹی کا مستحق ہونا چاہئے مگر اس امر میں ہم ہرگز اُن سے متفق
نہیں ہیں کہ جب تک ایک کمیونسٹ کسی کام کی تصدیق نہ کرے وہ کام ہی نہیں ہے ۔ کمیونسٹ کے
نزدیک اُخروی زندگی کے لئے کام کام نہیں بلکہ وقت کا ضیاع ہے۔ اُس کے نزدیک قرآن
پڑھانے والا وقت ضائع کر رہا ہے ، حدیث پڑھانے والا وقت ضائع کر رہا ہے ، فقہ پڑھانے
والا وقت ضائع کر رہا ہے، اصول فقہ پڑھانے والا وقت ضائع کر رہا ہے، تفسیر پڑھانے والا
وقت ضائع کر رہا ہے، تصوف پڑھانے والا وقت ضائع کر رہا ہے، لوگوں کو اخلاق کا درس دینے
والا وقت ضائع کر رہا ہے ، ایک مسلمان کے نزدیک یہ اُس کی جان سے زیادہ قیمتی اشیاء ہیں اور
ان علوم کو زندہ رکھنے اور پھیلانے کے لئے ہزاروں انسانوں کی ضرورت ہے۔ صرف روس میں
کہ جہاں مسلمان تین کروڑ ہیں کم سے کم پچاس ہزار علماء اور اتنے ہی طلباء چاہئیں جو آئندہ اُن
کی جگہ لیں ۔ مگر کمیونزم نظام کے نزدیک یہ تمام لوگ جو قرآن پڑھانے والے، حدیث
پڑھانے والے، تفسیر پڑھانے والے، تصوف پڑھانے والے ، فقہ پڑھانے والے، اصولِ فقہ
پڑھانے والے یا اخلاق کا درس دنیا کو دینے والے ہیں خون کو چوس لینے والے قوم کو تباہ
کر دینے والے کیڑے ہیں یہ نکھے اور نالائق وجود ہیں ۔ یہ اپنی قوم پر بار ہیں اور یہ لوگ اس
قابل ہیں کہ ان کو جلد سے جلد دنیا سے مٹا دیا جائے ۔
اب دیکھو ہمارے نظریہ اور اُن کے نظریہ میں کتنا بڑا فرق ہے اور مشرق و مغرب کے اس
قدر بعد کو کس طرح دور کیا جا سکتا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض لوگ دھو کے باز بھی ہوتے
ہیں اور وہ دین کی خدمت کا دعویٰ کر کے اپنے اعمال اس کے مطابق نہیں بناتے مگر اس سے
انکار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ شخص جو دین کی سچی خدمت کر رہا ہو، جو اسلام کی اشاعت کیلئے اپنی
زندگی کو قربان کر رہا ہو ہم اُسے اپنا سردار سمجھتے ہیں ، اُسے قومی زندگی کیلئے بمنزلہ روح سمجھتے ہیں
اور ہم اُسے اپنا بڑے سے بڑا محسن سمجھتے ہیں مگر کمیونسٹ ایسے لوگوں کو ادنیٰ سے ادنی اور