مکمل مساوات نا ممکن ہے
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۷۸
اسلام کا اقتصادی نظام
منصفانہ طریق ہے یہ تو صریح یکطرفہ طریق ہے اور ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص کسی کے باپ کے
پاس جائے اور اُسے کہے کہ آپ بچے کو یہ نہ بتائیں کہ میں تمہارا باپ ہوں اور میں اُسے یہ نہیں
کہوں گا کہ آپ اُس کے باپ نہیں ہیں اب بتاؤ اس کے نتیجہ میں بچہ کیا سیکھے گا ؟ یہی سمجھے گا کہ
وہ اس کا باپ نہیں ہے۔ یا ایک شخص مدرسہ میں جا کر اُستاد سے کہے کہ آپ بچے کو یہ نہ بتائیے
کہ الف ہے اور میں اُسے یہ نہیں کہوں گا کہ یہ الف نہیں ۔ آپ بچے کو یہ نہ بتائیے کہ یہ با ہے
اور میں اُسے یہ نہیں کہوں گا کہ یہ جا نہیں ۔ بتاؤ اس کے نتیجہ میں الف ،با کا علم پیدا ہو گا یا جہالت
پیدا ہوگی ؟ یا ایک شخص کسی کے پاس جائے اور کہے کہ تم بچے کو یہ نہ بتاؤ کہ امریکہ ایک ملک ہے
اور میں اُسے یہ نہیں کہوں گا کہ امریکہ ملک نہیں ہے۔ اس کا نتیجہ آخر کیا ہوگا ؟ یہی ہوگا کہ اُسے
امریکہ کا علم نہیں ہوگا ۔ غرض کوئی بھی معقول آدمی اس سودے کو انصاف کا سو دا نہیں کہہ سکتا۔
اور اس کی وجہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہ ہے کہ مذہب مثبت ہے اور دہریت اگناسٹرم ہے یعنی
نہ جاننے کا دعوی ۔ تعلیم کی نفی کی صورت میں اگناسٹک کا مدعا پورا ہو گیا اور نقصان صرف مثبت
والے کو ہوا۔ پس یہ مساوات نہیں بلکہ دھو کے بازی ہے۔ اسلام وہ مذہب ہے جو دنیا کے
سامنے یہ دعویٰ کرتا ہے کہ عَلَّمَ الإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ اسے ہم انسان کو قرآن کریم کے
ذریعہ وہ علوم سکھائیں گے جن کو وہ اس سے پہلے نہیں جانتا تھا۔ پس جب کہ اسلام دعوی ہی یہ
کرتا ہے کہ ہم وہ علوم تمہیں بتائیں گے جو اس سے پہلے تم نہیں جانتے تھے ۔ تو اگر تم کسی کو وہ
علوم بتانے ہی نہیں دو گے تو تم ایک مسلمان کے برابر کس طرح ہو گئے ۔ تم تو اُس بے علم کو اس
حالت میں لے گئے جو اسلام سے پہلے زمانہ جاہلیت کی حالت تھی اور مسلمان کو اس کے کام
سے محروم کر دیا ۔ اسی طرح بعض اور بھی سوالات ہیں جو اس جگہ پیدا ہوتے ہیں مگر چونکہ میں
اس وقت اُن سیاسی ، علمی اور علمی اور مذہبی سوالوں کو جو اقتصادیات ۔ بات سے جُدا ہیں نہیں چھو رہا اس لئے
میں اُن کا ذکر نہیں کرتا ۔
مکمل
امساوات نا ممکن ہے کمیونسٹ اقتصادیات کا جواثر مذاہب پر پڑتا ہے اُس
ہے بعداً انے کی خرابیاں بتانے کے بعد اب میں یہ بتاتا ہوں کہ یہ
نظام عقلاً بھی ناقص ہے۔ پوری مساوات کوئی شخص کر ہی نہیں سکتا ۔ صرف روپیہ ہی تو انسان کی
انوار العلوم جلد ۱۸
۷۹
اسلام کا اقتصادی نظام
خوشی کا موجب نہیں ہوتا نہ صرف روٹی اُس کا پیٹ بھرتی ہے مگر پھر بھی سوال یہ ہے کہ کیا ہر شخص
ایک سی روٹی کھاتا ہے؟ کیا ہر شخص ایک سا مزہ کھانے سے حاصل کر سکتا ہے؟ کیا ہر شخص کی نظر
ایک سی ہے؟ ؟ کیا ہر شخص کی صحت ایک سی ہے اور کیا ان امور میں مساوات پیدا کی جاسکتی ہے؟ یہ
چیزیں بھی تو انسان کا آرام بڑھانے کا موجب ہوتی ہیں ۔ ذہنی قابلیتیں کس قدر تسلی کا موجب
ہوتی ہیں مگر دنیا میں کیا کوئی گورنمنٹ ان ذہنی قابلیتوں میں مساوات پیدا کر سکتی ہے؟
رشتہ داروں کی حیات انسان کے اطمینان قلب کا کس قدر موجب ہوتی ہے مگر کیا کوئی رشتہ داروں
کی زندگی کا بیمہ لے سکتا ہے؟ کیا کوئی گورنمنٹ کہہ سکتی ہے کہ میں اس رنگ میں مساوات قائم
کروں گی کہ آئندہ تیری بیوی بھی اتنے سال زندہ رہے گی اور فلاں شخص کی بیوی بھی اتنے
سال زندہ رہے گی یا زید کے بھائی بھی اتنا عرصہ جیتے رہیں گے اور بکر کے بھائی بھی اتنا عرصہ
زندہ رہیں گے؟ پھر اولاد کا وجود اور ان کی زندگی انسان کیلئے کس قدر تسلی کا موجب ہوتی ہے مگر
کیا دنیا کی کوئی بھی گورنمنٹ ایسا کر سکتی ہے کہ سب کے ہاں ایک جتنی اولاد پیدا ہو، سب کی
ایک جیسی قابلیت ہو اور سب کی ایک جتنی زندگی ہو؟ پھر رشتہ داروں کے دکھ سے انسان کو کیسا
عذاب ہوتا ہے تم ہزار پلاؤ اور فرنیاں سامنے رکھ دو وہ ماں جس کا اکلوتا بچہ مر گیا ہے اُسے اِن
کھانوں میں کوئی مزا نہیں آئیگا لیکن وہ ماں جس کے سینہ سے اس کا بچہ چمٹا ہوا ہوا سے جو مزا
باسی روٹی کھانے میں آتا ہے وہ اس بڑے سے بڑے مالدار کو بھی نہیں آتا جس کے سامنے بارہ
یا چودہ ڈشوں میں مختلف قسم کے کھانے پک کر آتے ہیں ۔ رشتہ داروں کے متعلق انسانی جذبات
کی شدت کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ابتداء میں جب بالشویک اور منشویک دو پارٹیاں
بنیں تو مارٹو (1923-1873 MARTOV, YULY) جولینن کی طرح اپنی پارٹی میں
مقتدر تھا اس نے کہا کہ ہمیں اپنے قوانین میں یہ بھی لکھ لینا چاہئے کہ آئندہ ہماری حکومت میں
پھانسی کی سزا کسی کو نہیں دی جائے گی کیونکہ انسانی جان لینا درست نہیں اور لوگ بھی اس سے متفق
تھے اور وہ چاہتے تھے کہ پھانسی کی سزا کو اڑا دیا جائے مگر لینن نے اُس سے اختلاف کیا اور کہا کہ
گو اصولاً یہ بات درست ہے مگر اس وقت اگر یہ بات قانون میں داخل کر دی گئی تو زار کو پھانسی
پر لڑکا یا نہیں جا سکے گا پس خواہ صرف زار کی جان لینے کیلئے اس قانون کو جاری رکھنا پڑے تب بھی