اسلام کی کمیونزم کے مقابلہ پر بڑی زمینداریوں کو مٹانے کی بہترین سکیم
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۸۳
اسلام کا اقتصادی نظام
قیام عمل میں نہیں آیا ۔ گو بعد میں اسلام کی تعلیم پر پورا عمل نہیں ہوا پھر بھی اسلامی تعلیم کے اثر سے
مسلمان بادشاہ پوری طرح آزاد نہیں ہوئے اور ہندوستان میں جب اسلامی حکومت آئی تو
یہاں بھی یہی فیصلہ کیا گیا کہ مقبوضہ زمینیں پرانے باشندوں کے قبضہ میں رہنی چاہئیں اور
اُفتادہ زمین حکومت کے قبضہ میں ۔ اور ہندوستان کی بڑی زمینداریاں سب کی سب انگریزی
زمانہ کی پیداوار ہیں ۔ جب انگریز آئے تو انہوں نے اپنے انتظام کی سہولت کے لئے پرانے
تحصیلداروں یا ریونیو افسروں کو اُن کے علاقوں کا مالک قرار دے کر بنگال اور یو۔ پی میں
بڑے زمینداروں کی جماعت قائم کر دی حالانکہ یہ لوگ اصل میں صرف تحصیلدار تھے۔ اس نئے
انتظام کے ماتحت غریب زمینداروں کو ان کے حق سے محروم کر دیا گیا۔
غرض اسلامی نظام زمیندارہ کے متعلق بھی ویسا ہی مکمل ہے جیسا کہ دوسرے اقتصادی امور
میں ۔ اس میں بڑے زمینداروں کی جگہ نہیں یعنی حکومت ملکی زمینوں سے بڑے زمیندار نہیں بنا
سکتی ۔ ہاں کوئی شخص زمین خرید کر اپنی زمین کچھ بڑھا لے تو یہ اور بات ہے۔ اور یہ ظاہر ہے کہ
زمین خرید کر بڑھانا معمولی کام نہیں کیونکہ جس روپیہ سے زمین خریدی جائے گی وہ اگر تاجر کا
ہے تو وہ تجارت کے زیادہ فائدہ کو زمین کی خاطر نہیں چھوڑے گا اور اگر روپیہ زمیندار کا ہے تو
بہر حال محدود ہوگا ۔ زمیندار کی کمائی سے حاصل کردہ روپیہ سے خریدی ہوئی زمین کبھی بھی کسی
زمیندار کو اتنا نہیں بڑھنے دے گی کہ وہ ملک کی اقتصادی حالت کو خراب کر سکے ۔ پھر
تقسیم وراثت کے ذریعہ سے اُس کی زمین کو بھی ایک دو نسلوں میں کم کر دیا جائے گا۔
اسلام کی کمیونزم کے مقابل پر بڑی یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اسلامی قانون
کے مطابق کسی شخص کو خواہ وہ بے اولاد زمینداریوں کو مٹانے کی بہترین سکیم ہی کیوں نہ ہو سو سے زائد کی وصیت
کرنی جائز نہیں ۔ پس اگر کوئی شخص صاحب اولا د ہوگا تو اُس کی زمین تقسیم ہو کر کم ہوتی جائے گی
اور اگر وہ اپنے خاندان کی وجاہت کے قیام کے لئے ۱٫۳ اپنی اولاد میں سے کسی کو دینا چاہے
گا تو اس کی اسلام اُسے اجازت نہ دے گا کیونکہ وصیت وارثوں کے حق میں اسلام جائز نہیں
قرار دیتا غیر وارثوں کے حق میں جائز قرار دیتا ہے۔ اور اس طرح زمین کی تقسیم سے روک کر
انوار العلوم جلد ۱۸
لد
اسلام کا اقتصادی نظام
بڑی رمینداریوں کے قیام کو نا ممکن بنا دیتا ہے ۔ اور اگر کوئی لاوارث ہو تو اسلام اُسے بھی ۱٫۳
حصہ کی وصیت کی اجازت دیتا ہے باقی زمین اُس کی گورنمنٹ کے پاس چلی جائے گی اور اس
طرح پھر ملک کے عوام کے کام آئے گی ۔
اس نظام میں بھی یہ خوبی ہے کہ بڑے زمیندار جو نسلوں تک دوسروں کے لئے روک بن کر
کھڑے رہیں اس کے ماتحت نہیں بن سکتے مگر اس کے ساتھ ہی شخصی آزادی میں بھی کوئی فرق
نہیں آتا اور ذہنی ترقی ، عائلی ہمدردی اور ایسے نیک کاموں میں حصہ لینے کا راستہ کھلا رہتا ہے
جن کو انسان اپنی عاقبت کی درستی کے لئے ضروری سمجھے ۔ اس کے برخلاف کمیونزم نے جو تجاویز
اپنے نظام کے لئے پسند کی ہیں وہ شخصی آزادی کو کچلنے والی ، عائلی ہمدردی کو مٹانے والی اور دین
کی خدمت سے محروم کرنے والی ہیں اور پھر اُن کے جاری کرنے میں وہ گلی طور پر نا کام بھی
رہے ہیں ۔
کمیونزم نے زمین کے متعلق یہ نظریہ قائم کیا تھا کہ زمین سب کی سب ملک کی ہے اور اس
لئے حکومت کی ہے ۔ اس طرح سب زمینداروں کو اُنہوں نے مزدور بنا دیا حالانکہ تاجر اپنی
جائداد کا جو سامان کی صورت میں ہو ایک حد تک مالک سمجھا جاتا ہے۔ اپنے مقرر کردہ اصل کو
عملی شکل دینے کے لئے کمیونزم نے یہ فیصلہ کیا کہ چونکہ زمین حکومت کی ہے اس لئے حکومت کو
اختیار ہے کہ وہ جہاں جو چیز بونا مناسب سمجھے زمیندار کو اُسی کے بونے پر مجبور کرے اور چونکہ
زمیندار اپنے تجربہ کی بناء پر خاص خاص اجناس کے بونے میں ماہر ہوتے ہیں اس لئے یہ بھی
اصل تسلیم کیا کہ زمینداروں کو اُن کی قابلیت کے مطابق جس علاقہ میں چاہے بھجوا دے۔ جب
اس نظام کو اُس کی تمام تفاصیل کے مطابق ملک میں رائج کیا گیا تو زمینداروں نے محسوس کیا کہ :
(1) ان کو محض مزدور کی حیثیت دے دی گئی ہے اور عام تاجر اور صناع سے بھی اُن کا درجہ گرا
دیا گیا ہے۔
(۲) اُن کے عائلی نظام کو تہہ و بالا کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ زمین کو عمدہ
بنانے میں جو بھی محنت کریں اُن کی نسل اُن کی محنت سے فائدہ اُٹھانے سے روک دی
جائے گی ۔
انوار العلوم جلد ۱۸
۸۵
اسلام کا اقتصادی نظام
(۳) اُن کو ہر وقت اپنے وطنوں سے بے وطن ہونے کا خطرہ ہوگا۔
(۴) وہ اپنی روزمرہ کی ضروریات زمین سے پیدا نہ کر سکیں گے بلکہ وہی اشیاء بوسکیں گے جن
کی حکومت انہیں اجازت دے اور اس طرح اُن کا وہ پرانا نظام جس کے ماتحت وہ
اپنے گاؤں اور قصبہ میں مکمل زندگی بسر کر رہے تھے تباہ ہو جائے گا۔
ان حالات کو دیکھ کر انہوں نے بغاوت کر دی اور سالہا سال تک روس میں زمینداروں کی
بغاوت زور پر رہی اور اجناس کی پیداوار بہت کم ہو گئی ۔ آخر موسیو سٹالن نے اس نظام کو منسوخ
کر کے پرانے نظام کو پھر قائم کیا۔ زمینداروں کو اُن کی زمینوں کا مالک قرار دیا گیا اور فصل
بونے کے بارہ میں بہت حد تک اُن کو آزادی دے دی گئی ۔ اس طرح بغاوت تو فرو ہو گئی لیکن
خود بالشویک لیڈر کے فیصلہ کے مطابق کمیونسٹ نظام کی غلطی پر مہر لگ گئی ۔ چنانچہ موسیو سٹالن
کے دشمنوں نے اُن پر ایک یہ الزام بھی لگایا ہے کہ زمینوں کے متعلق لینن کے مقرر کردہ نظام کو
انہوں نے توڑ کر کمیونزم سے بغاوت کی ہے ۔ اور موسیو سٹالن نے اس کا جواب یہ دیا ہے کہ
اصل نصب العین کمیونزم کا عوام کی حکومت ہے سو اس نصب العین کے حصول کے لئے اگر
دوسرے اصول بدل دیئے جائیں تو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں مگر بہر حال اُن کے جواب
سے بھی یہ بات ثابت ہو گئی کہ کمیونزم ایک مستقل فلسفہ کی حیثیت میں کم سے کم زمینوں کے متعلق
اقتصادی نظام قائم کرنے میں بالکل ناکام رہی ہے اور خود اس کے لیڈروں نے اسے تسلیم کر لیا
ہے کہ اس کے اصول بطور ایک فلسفہ کے جاری نہیں کئے جاسکتے بلکہ حسب ضرورت اُن
میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے اور کمیونزم کے سوا دوسرے اصولوں کی مدد سے ملک اور قوم کا انتظام
کرنا پڑتا ہے۔ اسلام کے کامیاب اقتصادی نظام کے مقابل پر یہ زبردست نا کامی اسلامی تعلیم
کی برتری کا ایک بین ثبوت ہے اور اس بات کا ثبوت بھی کہ کمیونزم کوئی اصولی فلسفہ نہیں بلکہ محض
ایک سیاسی تحریک ہے جس کی اصل غرض روس کو طاقتور بنانا ہے اور اُسے مذہب کے مقابل پر
کھڑا کرنا سچائی اور دیانت کا منہ چڑانا ہے۔ چنانچہ اسٹیفن کنگ حال ممبر پارلیمنٹ انگلستان
حال ہی میں روس میں دورہ کر کے آئے ہیں اُن کا ایک مضمون SOVIET UNIOR“
ماہ جون میں چھپا ہے۔ اس میں وہ لکھتے ہیں کہ روس کے اِس وقت دو بڑے مقصد ہیں ۔