کمیونزم تحریک کے نتتیجہ میں علمی ترقی کی بندش
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
(۱) روس کو از سرِ نو تعمیر کرنا ۔
۸۶
اسلام کا اقتصادی نظام
(۲) روس کو دنیا میں سب سے بڑا ، سب سے اچھا ، سب سے زیادہ مالدار قوم بنانا۔
پس کمیونزم محض ایک )SOVIET UNION NEWS۔ VOL-IV NO
سیاسی تحریک ہے اور اس کی اصل غرض روس کو طاقتور بنانا ہے ۔
کمیونزم تحریک کے نتیجہ (۳) تیر ا نقص کمیونزم میں یہ ہے کہ اس نظام کی وجہ سے
جو کمیونزم نے قائم کیا ہے گو روٹی کپڑا ملتا ہے مگر اس کا ایک میں علمی ترقی کی بندش بہت بڑا نقص یہ ہے کہ اس سے آئندہ علمی ترقی
بالکل رُک جائے گی اس لئے کہ روٹی اور کپڑے کے لئے جتنا روپیہ ایک شخص کو ملتا ہے وہ
اتنا نا کافی ہوتا ہے کہ اس میں سفر کرنا اور دنیا میں پھرنا ایک کمیونسٹ کے لئے بالکل ناممکن ہے۔
جب تک روسیوں کو اقتصادیات میں حریت شخصی حاصل تھی وہ اپنے روپیہ کا ایک حصہ مختلف
سفروں کے لئے رکھ لیتے تھے۔ وہ دنیا میں پھرتے تھے، مختلف ملکوں اور قوموں میں گھومتے
تھے، غیر اقوام سے مل کر ان کے حالات کا جائزہ لیتے تھے اور پھر ان معلومات سے خود فائدہ
اُٹھاتے تھے اور دوسروں کے فائدہ کے لئے اُن معلومات کو اپنے ملک میں شائع کر دیتے تھے
اور ملک کے لوگ اُن کی معلومات سے فائدہ اُٹھا کر ترقی کی شاہراہ کی طرف پہلے سے زیادہ
تیزی کے ساتھ قدم بڑھانے لگتے تھے ۔ یہی حقیقی مدرسہ ملکوں کی علمی ترقی کے لئے
قانون قدرت نے قائم کیا ہے اور اس میں پڑھ کر تو میں ترقی کی طرف قدم اُٹھاتی چلی آئی
ہیں ۔ قرآن کریم نے بھی بار بار مختلف ملکوں کی سیر اور اُن کے حالات دیکھنے کا حکم دیا ہے
کیونکہ اس کے بغیر نکتہ نگاہ وسیع نہیں ہوتا اور مختلف ممالک کے علوم کا آپس میں تبادلہ نہیں ہوتا ۔
مگر اب کمیونسٹ سسٹم کی وجہ سے اُن کا لوگوں سے ملنا ، دنیا کے حالات معلوم کرنے کے لئے
مختلف ممالک میں پھرنا بالکل ناممکن ہو گیا ہے اور جہاں جہاں کمیونزم پھیلے گی یہی نتیجہ وہاں بھی
پیدا ہوگا اور اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ قوم میں ذہنی تنزل واقعہ ہو جائے گا۔ کمیونسٹ گورنمنٹ
کا کوئی نمائندہ تو دوسرے ملکوں میں دیکھا جا سکتا ہے مگر کمیونسٹ خیالات کے کسی عام روسی کی
شکل دیکھنا اب لوگوں کے لئے ایسا ہی ہو گیا ہے جیسے ہما کی تلاش ہوتی ہے۔ مجھے وسیع ذرائع
انوار العلوم جلد ۱۸
۸۷
اسلام کا اقتصادی نظام
حاصل ہیں مگر اب تک مجھے بھی کسی آزاد روسی کمیونسٹ کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا ہاں حکومت کے
نمائندے مل جاتے ہیں ۔ یہ نتیجہ ہے اس بات کا کہ لوگوں کے پاس کوئی زائد روپیہ رہنے ہی نہیں
دیا جاتا۔ روٹی اور کپڑے کی ضروریات کے علاوہ جو کچھ ہوتا ہے حکومت لے جاتی ہے اور لوگ
بالکل خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے جب حکومت اپنے نمائندے باہر بھجوا دیتی ہے تو اُن
کے ذریعہ سے غیر ملکی خیالات اور ایجادات ملک میں آ سکتی ہیں لیکن یہ درست نہیں کیونکہ
(1) اول حکومت کا نمائندہ انہی باتوں کے اخذ کرنے پر مجبور ہے جن کے لئے حکومت اُسے بھیجوائے ۔
(۲) انسانی ذہنوں اور میلانوں میں بے انتہا فرق ہے۔ کسی شخص کا اپنے شوق سے جانا ا سے جانا اور اپنے
میلان کے مطابق ایک بات کو اخذ کرنا یہ بالکل مختلف ہے اس سے کہ حکومت خود چن کر کسی
شخص کو بھیجوا ۔ بھجوائے ۔ ایسا منتخب کردہ شخص ہر میلان والے گروہ کی ترقی کا سامان پیدا نہیں کر سکتا۔
(۳) خود مختلف ممالک کے لوگوں کا کثرت سے باہم ملنا انسانی دماغ کی ترقی اور صلح اور امن
اور اتحاد کے پیدا کرنے کا موجب ہوتا ہے اس نظام کی وجہ سے اس کا راستہ بالکل مسدود
کر دیا گیا ہے۔
اس وقت جو آزاد روسی باہر ملتے ہیں وہ یا کمیونزم کے مخالف ہیں جو اپنے ملک کو چھوڑ نے
پر مجبور ہوئے ہیں یا وہ کمیونسٹ ہیں جو حکومت کی طرف سے پرو پیگنڈا کے لئے مقرر ہیں لیکن
اپنے اثر کو وسیع کرنے کے لئے غیر ملکوں میں جا کر جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ آزاد روسی ہیں
اور حکومت سے ان کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ جب زائد روپیہ زائد روپیہ عوام کے پاس ہوتا ہی نہیں تو وہ
دور دراز کا سفر کس طرح کر سکتے ہیں ۔ کچھ عرصہ ہوا کراچی سے لاہور آتے ہوئے مجھے ایک
دوست نے بتایا کہ ائیر کنڈیشنڈ کمپارٹمنٹ میں ایک روسی ہے جو اپنے آپ کو آزاد سیاح بتاتا
ہے اور کمیونزم کی تائید میں بہت کچھ پرو پیگنڈا کر رہا ہے۔ میں نے اُس دوست سے کہا کہ اس
سے کہو کہ تمہا را آزاد روسی ہونے کا دعوی سراسر جھوٹا ہے۔ تمہارے نقطہ نگاہ سے میں ایک بڑا
زمیندار ہوں مگر میں سیکنڈ میں سفر کر رہا ہوں ۔ تمہارے ہاں تو بڑے زمیندار ہوتے ہی نہیں تم
ایک کسان ہو کر یا مزدور ہو کر کس طرح اتنے دور دراز علاقہ کا سفر اس عیاشی کے ساتھ کر رہے
ہو۔ اگر تمہارا مزدور اور کسان ائیر کنڈیشنڈ کمرہ میں ہزاروں میلوں کا سفر کر رہا ہے تو ہندوستان