کمیونزم نطام قائم رکھنے کے لئے سونٹے کی ضرورت

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۸۸
اسلام کا اقتصادی نظام
کے ان لوگوں کے خلاف تمہارا جوش کس امر پر مبنی ہے جو تم سے بہت کم آرام حاصل کر رہے ہیں
اور جن کا حال در حقیقت تمہارے مزدوروں کا سا ہے ۔ تم سے جو درحقیقت حکومت کے گماشتے ہو
ان کو کوئی نسبت ہی نہیں کیونکہ تمہاری دولت اور ان کے گزارہ میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
کمیونزم نظام قائم رکھنے کے (۴) چوتھا نقص اس نظام میں یہ ہے کہ جب بھی اس میں خرابی پیدا ہوئی اور اس تحریک پر زوال آیا لئے سونٹے کی ضرورت ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہوگی اور نتائج پہلے
سے بھی خطرناک ہو جائیں گے ۔ وجہ یہ ہے کہ اس نظام میں قابلیت کو مٹا کر دماغ کو ضائع کر دیا
گیا ہے اس لئے جب بھی تنزل ہوگا یہ تحریک گلی طور پر گر جائے گی اور خلا کو پُر کرنے کے
لئے سوائے ڈکٹیٹر کے اور کوئی چیز میسر نہ آئے گی ۔ جرمنی نے اگر ہٹلر کو قبول کیا تو کمیونسٹ
میلانات کی وجہ سے، جو جرمنی میں شدت سے پیدا ہو رہے تھے۔ فرانس کا تجربہ بھی اس پر گواہ
ہے جب فرانس کے باغیوں میں تنزل پیدا ہوا تو اس کے نتیجہ میں نپولین جیسا جبار پیدا ہو گیا۔
جمہور میں سے جمہوریت کا کوئی دلدادہ اس جگہ کو نہ لے سکا۔ اسی طرح بے شک کمیونزم اپنی
حکومت کو پرولی ٹیری ایٹ (PRPLETAROAT) کہہ لے یا اس کا نام ٹو ٹیلی ٹیرین
TOT ) حکومت رکھ لے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ نظام آخر چکر کھا کر
حکومت )TOTALITARIAN
ایک ڈکٹیٹر کی شکل اختیار کرلے گا بلکہ اس وقت بھی عملی رنگ میں یہی حالت ہے کیونکہ گو یہ لوگ
اقتدار عوام کے حامی ہیں لیکن عملاً حکومت کا اقتدار عوام کے ہاتھ میں دینا پسند نہیں کرتے ۔
چنانچہ روس میں ایک منٹ کے لئے بھی جمہوری حکومت قائم نہیں ہوئی بلکہ ڈکٹیٹر شپ ہی چلی
جا رہی ہے۔ لیکن پہلا ڈکٹیٹر تھا اب دوسرا ڈکٹیٹر سٹالن بنا ہوا ہے۔ سٹالن کے بعد شاید
موسیو مولوٹوف ڈکٹیٹر بن جائیں گے اور جب مولوٹوف مرے تو کسی اور ٹوف یا خوف کی باری
آ جائے گی ۔ بہر حال اس قسم کے نظام کو سونٹے کی مدد کے سوا کبھی قابو میں نہیں رکھا جا سکتا اور
روس کا تجربہ اس امر پر شاہد ہے ۔
(۵) پانچواں نقص کمیونزم کے اقتصادی نظام میں یہ ہے کہ اس میں سود کی ممانعت کو بطور
فلسفہ کے اختیار نہیں کیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہاں انفرادی سودی بنک نہیں ہیں ۔ اس وقت تک

انوار العلوم جلد ۱۸
۸۹
اسلام کا اقتصادی نظام
مجھے اس بارہ میں کوئی تحقیقی علم نہیں اس لئے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن انفرادی سو دی بنکوں کا نہ
ہونا اور سود کو اصولی طور پر برا سمجھنا دونوں بالکل متبائن باتیں ہیں ۔ انفرادی سودی بنک کا نہ ہونا
سامان میسر نہ آنے کے سبب سے بھی ہو سکتا ہے۔ اور بنگنگ کے اصول سے عام پبلک کی
نا واقفیت کے سبب سے بھی ہو سکتا ہے، مصلحت وقتی کے ماتحت بھی ہو سکتا ہے۔ جب سامان میسر
آجائیں یا پبلک کا ترقی کرنے والا حصہ بنکنگ سسٹم سے آگاہ ہو جائے یا وقتی مصلحت بدل
جائے تو انفرادی بنک ملک میں جاری ہو سکتے ہیں لیکن اگر کوئی قوم کسی بات کو اصولی طور پر بُرا
مجھتی ہے تو خواہ حالات بدل جائیں ، خواہ اس بات کا باریک اور عملی علم حاصل ہو جائے ، خواہ
سامان کثرت سے مہیا ہوں وہ قوم اس بات کو کبھی اختیار نہیں کرے گی کیونکہ اُس کا اِس بات
کو ترک کرنا اصولی بناء پر تھا نہ وقتی مشکلات یا وقتی مصالح کی بناء پر ۔
جا
مرض روس میں اگر افراد سے لین دین کرنے والے بنک نہیں ہیں تو اس سے یہ نتیجہ نہیں
نکلتا کہ کیپٹلزم کی جڑ کو جو سو دہے روس نے کاٹ دیا ہے۔ میں نے کہا ہے کہ مجھے اس بارہ
میں ذاتی علم نہیں لیکن ایک بات واضح ہے اور وہ یہ کہ کمیونزم کے لٹریچر میں سود کی ممانعت کا کوئی
ذکر نہیں ۔ اور یہ بات مجھے اس بات کا دعویٰ کرنے کا حق دیتی ہے کہ کمیونزم سود کی اصولی طور پر
مخالف نہیں ۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ روسی گورنمنٹ دوسری حکومتوں سے جو سود کے بغیر کوئی کام
نہیں کرتیں روپیہ قرض لیتی ہے اس امر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کمیونزم سود کی مخالف نہیں ہے بلکہ سے یہ ظاہر ہوتا کہ
اس کے حق میں ہے۔ کیونکہ اگر وہ سود کے حق میں نہ ہوتی تو سود پر رقوم قرض کیوں لیتی ۔ نیز
موجودہ جنگ میں روس نے اپنے ملکی لوگوں سے بھی بہت روپیہ قرض لیا ہے۔ میں قیاس کرتا
ہوں کہ یہ روپیہ بھی سود پر ہی لیا گیا ہے۔
اگر میری یہ رائے درست ہے کہ کمیونزم سود کے خلاف نہیں بلکہ اس کے حق میں ہے اور
بہت سے واقعات میری رائے کی تائید کرتے ہیں تو یہ امر بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ روس میں
سودی کاروبار کی کمی محض ایک وقتی امر ہے اور سابق نظام میں ایک غیر معمولی تغیر کا نتیجہ ہے لیکن
جب کمیونسٹ لوگ روس سے باہر جانے لگیں گے تو وہاں کا روبار کے لئے وہ سُود پر روپیہ لیں
گے اور جب ملک زیادہ ترقی کرے گا اور صنعت و حرفت اور زراعت ترقی کریں گے تو یورپ

انوار العلوم جلد ۱۸
۹۰
اسلام کا اقتصادی نظام
کی دوسری اقوام کی طرح کمیونسٹ بھی ان کاموں کی ترقی کے لئے سود کا کارو با کریں
گے۔ اسی طرح جنگوں کو کامیاب طور پر چلانے اور وسیع صنعتی ترقی کے لئے سٹیٹ بنک کی
شاخیں ملک میں کثرت سے کھولی جائیں گی اور آخر سو داسی طرح کمیونزم کو کیپٹلزم کی
طرف لے جائے گا جس طرح دوسرے مغربی ممالک کو لے گیا ہے ۔
(۶) چھٹا نقص کمیونسٹ اقتصادی نظام کا جس کی وجہ سے کیپٹلزم کچلا نہیں جا سکتا ایکسچینج
(EXCHANGE) کے طریق کا جواز ہے۔ وہی تبادلۂ سکہ کا طریق جو بنکوں کی وجہ سے
اور حکومتوں کے تداخل کی وجہ سے اس زمانہ میں جاری ہوا ہے کمیونزم بھی اُسی کی تائید کرتا ہے
اور اُسی کے مطابق عمل کرتا ہے ۔ موجودہ زمانہ میں ایکسچینج ریٹ ( یعنی دو ملکوں کے سکوں کی
متبادل قیمتوں کی تعیین ) دو ملکوں کی تجارت کے طبعی توازن پر نہیں رہا بلکہ کمزور ملکوں کے
مقابل پر تو بنکوں کے ہاتھ میں اُس کی کنجی ہے ۔ اور طاقتور ملکوں کی شرح مبادلہ خود حکومتیں
مقرر کرتی ہیں اور قیمت کی تعیین میں تجارت موجودہ کے علاوہ یہ غرض مد نظر ہوتی ہے کہ کس
ملک سے کس قدر آ ئندہ تجارت کرنا اس حکومت کے مقصود ہے۔ ہمیشہ شرح تبادلہ پر
غریب ملک شور مچاتے رہتے ہیں لیکن چونکہ اُن کے پاس جواب دینے کے لئے جس طاقت کی
ضرورت ہوتی ہے وہ موجود نہیں ہوتی اس لئے خاموش ہو جاتے ہیں اور اس طرح زبر دست
ملک کمزور ملک کو تجارتی طور پر کمزور کر دیتا ہے حالانکہ تبادلہ شرح ایک بناوٹی اصول ہے وہ
اصول جس پر دو ملکوں کے تجارتی تعلقات کی بنیاد قائم ہونی چاہئے تبادلہ اشیاء ہے یا
تبادلۂ قیمت یعنی سونا چاندی۔ لیکن بجائے اشیاء کے تبادلہ یا سونے چاندی پر تجارت کی بنیاد
رکھنے کے ایکسچینج ریٹ پر تجارت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جس کی وجہ سے غیر متمدن ممالک بنکوں
کے ہاتھوں پر پڑ گئے ہیں اور متمدن ممالک میں بنکوں میں تجارت سیاست کے تابع چلی گئی
ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایکسچینج کی وجہ سے تجارت میں سہولت پیدا ہو جاتی ہے اور موجودہ
زمانہ کی بڑھی ہوئی تجارت بغیر کسی آسان طریق تبادلہ کے سہولت سے جاری نہیں رکھی جاسکتی
لیکن یہ ضروری نہیں کہ شرح تبادلہ کو سیاسیات کے تابع رکھا جائے اور کمزور ملکوں کے ٹوٹنے کا
ذریعہ بنایا جائے بلکہ اگر غور کیا جائے تو سابق بارٹر سسٹم کو جس میں اشیاء کا اشیاء کے مقابلہ میں

آج 10 میں سے 10 باقی