کمیونزم کا اقتصادیات میں جبر سے کام لینا
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۹۱
اسلام کا اقتصادی نظام
تبادلہ ہوتا ہے نہ کہ ایکسچینج ریٹ کے اصول پر ایسے طریق پر ڈھالا جا سکتا ہے کہ موجودہ زمانہ کی
ضرورتوں کے مطابق وہ ہو جائے اور حکومتوں کا دخل اِس سے ہٹا دیا جائے ۔ بلکہ مختلف ممالک
کے تاجروں اور حکومت کے نمائندوں کے مشورہ سے وقتاً فوقتاً مختلف ممالک کے لئے ایکسچینج کا
ایک ایسا طریق مقرر کیا جائے جس کا بنیادی اصول تبادلہ اشیاء ہو نہ کہ کاغذی روپیہ کی مصنوعی
قیمت پر۔
جرمنی نے گزشتہ جنگ کے بعد ایکسچینج (EXCHANGE) میں سیاسی دخل اندازی کر
کے اپنے کاغذی روپیہ کو اس قد رستا کر دیا کہ سب دنیا کی دولت اس طرف کھنچی چلی آئی اور
جب کافی سرمایہ غیر ملکوں سے تجارت کرنے کے لئے اُس کے پاس جمع ہو گیا تو اُس نے اپنے
کاغذی سکہ کو منسوخ کر دیا اور اس طرح تمام دنیا کے ممالک میں بہت کم خرچ سے بہت بڑی
رقوم غیر ملکی سکوں کی اپنی آئندہ تجارت کے لئے جمع کر لیں ۔ اگر بارٹر سسٹم ( تبادلہ اشیاء ) پر
بین الاقوامی تجارت کی بنیاد ہوتی تو جرمنی اس طرح ہر گز نہ کر سکتا تھا۔ روس نے بھی جرمنی کی نقل
: نہ ہونے کے
میں ایکسچینج کو بہت گرا دیا لیکن بوجہ جرمنی جیسا ہو شیار نہ ہونے کے اور بوجہ صنعتی تنظیم نہ ہم
اس نے فائدہ نہ اٹھایا در حقیقت مصنوعی شرح تبادلہ ایک زبر دستوں کا ہتھیار ہے جس سے وہ
کمزور قوموں کی تجارت کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں اور غیر طبعی طریقوں سے تجارت کے بہاؤ
کو اپنی مرضی کے مطابق جدھر چاہتے ہیں لے جاتے ہیں ۔
اس کا
-
روس نے اس نظام کو تسلیم کر لیا ہے اور اس طرح ملکی کیپٹلزم کی بنیاد کو قائم رکھا ہے ۔
کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جوں جوں روسی صنعت و حرفت مض مضبوط ہو گی کمیونزم زیادہ سے زیادہ اس
ہتھیار سے کام لے گی اور کمزور ممالک کی تجارتوں کو اپنے مطلب اور اپنے فائدہ کے لئے
استعمال کرے گی اور اس طرح گو مادی دولت کو جمع کر لے گی لیکن اصولی طور پر خود اپنے اصول
کو توڑنے والی اور غریب اور کمزور ممالک پر ظلم کر نیوالی ثابت ہو گی ۔
کمیونزم کا اقتصادیات میں جبر سے کام لینا اقتصادی حصہ کو چلانے کیلئے (۷) ساتویں اِس نظام کے
جبر سے کام لیا جاتا ہے جو آخر ملک کے لئے مضر ثابت ہوگا۔ کمیونزم کہتی ہے کہ دولت مندوں کی
انوار العلوم جلد ۱۸
۹۲
اسلام کا اقتصادی نظام
دولت لوٹ لی جائے اور سوائے ابتدائی انسانی ضروریات کے خرچ کے انہیں اور کچھ نہ دیا
جائے ۔ یہ نظریہ اپنی ذات میں اچھا ہو یا بُرا سوال یہ ہے کہ کمیونزم جبر کو جائز سمجھتی ہے اور اس
سے کام لیتی ہے اور بجائے اس کے کہ آہستہ آہستہ ترغیب اور تربیت سے لوگوں کی عادات
درست کی جائیں اور اپنے سے کمزورں پر رحم کی عادت ڈالی جائے اور غرباء کی محبت اور اُن
سے مساوات کا خیال اُن سے اونچے طبقہ کے لوگوں کے دلوں میں ڈالا جائے کمیونزم جبر کی
طرف مائل ہوتی ہے اور اس کی تعلیم دیتی ہے اور اُس نے برسراقتدار آتے ہی یکدم آسودہ حال
لوگوں کی دولت کو چھین لیا اور اُن کی تمام جائدادوں کو اپنے قبضہ میں کر لیا۔ یہ ظاہر ہے کہ ایسے
لوگ جن کو شاہی محلات میں سے نکال کر چوہڑوں کے گھروں میں بٹھا دیا جائے اُن کے دلوں
میں جتنا بھی اس تحریک کے متعلق بغض پیدا ہو کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُنہیں اِس تحریک سے کوئی
ہمدردی نہیں بلکہ وہ اس سے انتہائی طور پر بغض رکھتے ہیں ۔ اس کے مقابلہ میں بے شک اسلام
نے بھی اُمراء سے اُن کی دولت لی ہے مگر جبر سے نہیں بلکہ پہلے انہیں وعظ کیا ، پھر دولت کے
محرکات کو مٹایا ، پھر اُن کی ضروریات کو محدود کیا ، پھر انہیں زکوۃ اور صدقہ وغیرہ احکام کا قائل کیا
اور بالآخران تدابیر کے باوجود جو دولت اُن کے ہاتھوں میں رہ گئی اُسے اُن کی اولا دوں اور
رشتہ داروں میں تقسیم کرا دیا۔ اس طرح دولت اسلام نے بھی لے لی اور کمیونزم نے بھی مگر
کمیونزم نے جبر سے کام لے کر امراء سے اُن کی دولت لی اور اسلام نے محبت سے اُن کی
دولت لی ۔ اس جبر کا یہ نتیجہ ہے کہ غیر ممالک میں ایک بہت بڑا عنصر اُن اُمراء کا موجود ہے جو
روس کے خلاف ہیں کیونکہ کمیونزم نے اُن کی دولت کو چھین لیا اور اُنہیں تخت شاہی سے اُٹھا کر
خاک مذلت پر گرا دیا۔
کمیونسٹ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ آجکل اس تحریک کے خلاف کسی ملک میں جوش نہیں ہے
اور وہ اس پر بہت خوش ہیں حالانکہ اس وقت کی خاموشی کی وجہ یہ ہے کہ غیر ممالک اس وقت روس
کی مدد کے محتاج ہیں ۔ اس وقت انگلستان کوئی بات روس کے خلاف سننے کے لئے تیار نہیں ، اِس
وقت امریکہ کوئی بات روس کے خلاف سننے کے لئے تیار نہیں کیونکہ امریکہ اور انگلستان دونوں
اس وقت روس کی مدد کے محتاج ہیں اور لوگ اس وجہ سے خاموش بیٹھے ہیں ۔ جس دن لڑائی ختم