کمیونزم کے نظام میں عالمگیر ہمدردی کا فقدان

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
१५
اسلام کا اقتصادی نظام
آزادی کے دعوؤں کو دفن کر دے گا ۔ غرض اس وقت مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے کم سے کم قیمت
پر مال پیدا کرنے کی روح سخت کمزور ہے اور آئندہ اور بھی کمزور ہوتی جائے گی ۔ اس وقت
اُس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ایک غریب عورت دن میں پانچ سیر دانے پیس لیتی ہے تو گھر
والے خوش ہو جاتے ہیں کہ اس نے خوب کام کیا ہے اور وہی آٹا رات کو پکا کر کھا لیتے ہیں لیکن
جب وہ باہر جا کر مزدوری کرتی ہے تب اُسے پتہ لگتا ہے کہ میں نے کتنا کام کیا ہے اور کتنا کام
مجھے کرنا چاہئے تھا۔ کیونکہ پانچ سیر دانوں کی پسپائی کے مقابل پر باہر مزدوری اُسے بہت زیادہ
ملتی ہے ۔ اسی طرح جب تک روسی اپنی تیار کردہ اشیاء اپنے گھر میں استعمال کرتے رہتے ہیں یہ
صحیح طور پر قیاس نہیں کیا جا سکتا کہ روس تجارتی طور پر بڑھ رہا ہے یا گھٹ رہا ہے۔ اِس وقت
بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ روس اقتصادی طور پر کامیاب ہو رہا ہے لیکن جب اس کی صنعت بڑھے
گی اُس وقت اس کا بھانڈا پھوٹ جائے گا اور اقتصادی طور پر وہ بالکل گر جائے گا ۔ لیکن
اگر کامیاب ہو گیا تو اس کا ایک اور خطرناک نتیجہ نکلے گا جو ذیل کے ہیڈنگ کے نیچے بیان کیا
گیا ہے۔
کمیونزم کے نظام میں (11) گیارہواں نقص کمیونزم نظام میں یہ ہے کہ اس کی بنیا د صرف ملکی ہمدردی پر ہے عالمگیر ہمدردی کا عالمگیر ہمدردی کا فقدان اصل اس میں نہیں ہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ
اگر روسی کمیونزم نظام صنعتی ترقی میں کامیاب ہو گیا تو وہ مجبور ہوگا کہ ایک زبردست
کیپٹلسٹ نظام جو پہلے نظام سے بھی بڑا ہو اور دنیا کیلئے پہلے نظام سے بہت زیادہ خطرناک
ہو قائم کرے۔ میں حیران ہوں کہ اتنے اہم سوال کی موجودگی میں ہمارا تعلیم یافتہ طبقہ کمیونزم کی
حمایت کس بناء پر کرتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ روس نے اجتماعی سرمایہ داری کو ایک عظیم الشان
شکل میں پیش کیا ہے اور اس سے دنیا کو آخر بہت نقصان پہنچے گا۔ روس میں اور دوسرے ممالک
میں جو کمیونسٹ ہیں وہ اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ کمیونزم نے ہر شخص کی روٹی اور کپڑے کا
انتظام کر دیا ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جہاں تک روٹی اور کپڑے کا سوال ہے ہم بھی خوش
ہیں کہ لوگوں کی اس ضرورت کو پورا کیا گیا لیکن اس کے ساتھ ہی اُس عظیم الشان خطرہ کو کسی

انوار العلوم جلد ۱۸
۹۷
اسلام کا اقتصادی نظام
صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو ایک نئے کیپیٹل سسٹم (CAPITAL SYSTEM)
کی صورت میں دنیا کے سامنے آنے والا ہے ۔
روس کا دعوی ہے کہ اُس نے ۱۹۲۸ء سے ۱۹۳۷ء تک اپنے ملک کی صنعتی
پیداوار کو ۶۲۶ فیصدی بڑھا دیا ہے۔ یعنی پہلے اگر ایک ارب تھی تو اب چھ ارب پچیس کروڑ
ہے۔ پہلے اگر سو موٹر روس میں بنتا تھا تو اب ۶۲۵ موٹر بنتا ہے یا پہلے اُس کے کارخانوں میں اگر
ایک لاکھ تھان کپڑے کا تیار ہوا کرتا تھا تو اب چھ لاکھ پچیس ہزار تھان بنتا ہے۔ یہ ترقی واقعہ میں
ایسی ہے جو قابل تعریف ہے۔ روسی کمیونزم کا یہ بھی دعوی ہے کہ ۱۹۲۸ء سے ۱۹۳۷ ء تک دس
بلین رو بلز سے اس کا صنعتی سرمایہ پچہتر بلین روبلز تک بڑھ گیا ہے ( روبل کی موجودہ قیمت
بہت تھوڑی ہے ) گویا اس عرصہ میں اُس نے ساڑھے سات گنا اپنا سر ما یہ بڑھا لیا ہے اور سو اچھ
سو گنا اُس نے اپنی صنعتی پیداوار کو بڑھا لیا ہے۔ اُس کا یہ بھی دعوی ہے کہ صرف ۱۹۳۷ء میں
اُس نے اپنی ملکی آمد کا ۳ را حصہ کارخانوں کی ترقی پر لگایا ہے یہ بھی بڑی شاندار ترقی ہے۔ مگر
ایک بات پر غور کرنا چاہئے کیا روس بغیر دوسرے ملکوں سے تجارتی لین دین کرنے کے ہمیشہ
کیلئے ایک بند دروازہ کی پالیسی پر عمل کر کے اپنی اس ترقی کی رفتار کو جاری رکھ سکتا ہے؟ اس وقت
تو صورت یہ ہے کہ روس نہ بیرونی ملکوں کو اپنی بنی ہوئی چیزیں بھیجتا ہے اور نہ الا مَا شَاءَ اللهُ
باہر سے کوئی چیزیں لیتا ہے ۔ وہ اگر باہر سے کوئی چیز منگواتا ہے تو صرف اتنی جس سے اُس
کے کارخانوں کی ضروریات پوری ہوسکیں ۔ گویا روس کی مثال اس وقت ایسی ہی ہے جیسے
ہندوستان کا کسان اپنی زمین پر گزارہ کرتا ہے ۔ اُس کے کچھ حصہ سے گڑ پیدا کر لیتا ہے، کچھ
حصہ سے ماش پیدا کر لیتا ہے ، کچھ حصہ سے چاول پیدا کر لیتا ہے، کچھ حصہ سے تل پیدا کر لیتا
ہے ، کچھ حصہ سے گندم پیدا کر لیتا ہے اور اس طرح اپنی زندگی کے دن گزارتا رہتا ہے ۔ مگر
یہ صورت حالات تمدن کے ہر درجہ میں قائم نہیں رہ سکتی ۔ اگر یہ صورت تمدن کے ہر درجہ میں
جاری رہ سکتی تو وہ جھگڑے جو آج دنیا کے تمام ممالک میں نظر آ رہے ہیں اور جن کی وجہ سے
عالمگیر جنگوں تک نوبت آ چکی ہے کیوں پیدا ہوتے ۔ بہر حال یہ صورت متمدن ممالک میں قائم
نہیں رہ سکتی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی