دنیا کیلئے اقتصادی طور پر ایک سخت دھکّا

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۹۸
اسلام کا اقتصادی نظام
دنیا کیلئے اقتصادی طور پر ایک سخت دھنگا دنیا کی ساری قومیں یہ تسلیم کرتی ہیں کہ کوئی ملک اکیلا زندہ نہیں
رہ سکتا بلکہ وہ اس بات کا محتاج ہوتا ہے کہ دوسروں سے تعلقات پیدا کرے اور تجربہ اس کی
صداقت پر گواہ ہے۔ پس جب کہ روس ہمیشہ کیلئے ایک بند دروازہ کی پالیسی پر عمل کر کے ترقی
نہیں کر سکتا تو کیا جب روسی کارخانوں کی پیدا وار اُس کے ملک کی ضرورت سے بڑھ جائے گی
تو وہ اپنی صنعت کو دوسرے ممالک میں پھیلانے کی کوشش نہیں کرے گا ؟ دور کیوں جائیں ان
جنگ کے دنوں میں ہی روس مجبور ہوا ہے کہ امریکہ اور انگلستان سے نہایت کثرت کے ساتھ
سامان منگوائے اور جس سُرعت اور تیزی کے ساتھ روس صنعت میں ترقی کر رہا ہے وہ اگر
جاری رہی تو چند سالوں میں ہی روس کے صنعتی کارخانے اس قد رسامان پیدا کریں گے کہ وہ
اس بات پر مجبور ہو جائے گا کہ غیر ملکوں کے پاس اُسے فروخت کرے۔ ذرا سوچو کہ جب وہ
دن آئے گا تو کیا اُس وقت روس کی وہی پالیسی نہیں ہوگی جو اب بڑے بڑے تاجروں کی ہوتی
ہے؟ اور کیا وہ اس مال کو فروخت کرنے کیلئے وہی طریقے اختیار نہیں کرے گا جو امریکہ اور
انگلستان کے بڑے بڑے تاجر اختیار کرتے ہیں؟ یعنی کیا وہ کسی نہ کسی طرح دوسرے ممالک کو
مجبور نہ کرے گا کہ وہ اُس سے مال خریدیں تاکہ اُس کے اپنے ملک کے مزدور بیکار نہ رہیں اور
اُس کی صنعتی اور اقتصادی ترقی کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔ جیسے ہندوستان کی سیاسی آزادی کا سوال
آئے تو انگلستان کے بڑے بڑے مدبر ہاؤس آف کامنز میں دُھواں دھار تقریریں کرتے ہیں
لیکن جب اقتصادی ترقی کا سوال آ جائے تو فوراً اُس کے اقتصادی اکابر کہنے لگتے ہیں کہ
برطانوی مفاد کی حفاظت کر لی جائے ۔ یہی حالت روس کی ہوگی لیکن جہاں انگلستان اور امریکہ
کا مقابلہ دوسرے ملکوں سے صرف تاجروں کے زور پر ہوگا وہاں روس کا مقابلہ دوسرے
ملکوں کے تاجروں کے ذریعہ سے نہ ہوگا بلکہ سارے روس کے اشتراکی نظام کا مقابلہ دوسرے
ملکوں کے انفرادی تجار سے ہوگا ۔ اور جس دن روس میں یہ حالت پیدا ہوئی اُس وقت روس یہ
نہیں کہے گا کہ چلو ہم اپنے کارخانے بند کر دیتے ہیں ، ہم اپنے مزدوروں کو بیکار رہنے دیتے ہیں
مگر ہم غیر ملکوں میں اپنے مال کو فروخت نہیں کرتے بلکہ اُس وقت وہ اپنے ہمسایہ ممالک کو

انوار العلوم جلد ۱۸
۹۹
اسلام کا اقتصادی نظام
مختلف ذرائع سے مجبور کرے گا کہ وہ اس سے چیزیں خریدیں اور حق یہ ہے کہ وہ ان تمام ذرائع
کو استعمال میں لائے گا جو بڑے بڑے سرمایہ دار تاجر اپنے استعمال میں لاتے ہیں اور چونکہ
روس کی صنعت حکومت کے ہاتھ میں ہے اس لئے حکومت کا سیاسی زور بھی اس کے ساتھ گلی طور
پر شامل ہوگا ۔ روس اس وقت بہت بڑی طاقت ہے ۔ حکومت اُس کے ہاتھ میں ہے ، رُعب اور
دید بہ اس کو حاصل ہے ، ایسی حالت میں اس کا مقابلہ چھوٹے ملک کب کر سکیں گے بلکہ انگلستان
اور امریکہ کے تاجر بھی کب کر سکیں گے ۔ اُس وقت روس کو صرف یہی خیال نہیں ہوگا کہ اس
طرح تجارتی نفوذ بڑھا کر اُسے روپیہ آئے گا بلکہ اُسے یہ بھی خیال ہوگا کہ اس کے نتیجہ میں
ملک کا صنعتی معیار بلند ہوگا ۔ مزدور بھوکا نہیں رہے گا ، کارخانوں کو بند نہیں کرنا پڑے گا اور
غیر ممالک کی دولت کو اپنی طرف زیادہ سے زیادہ کھینچا جا سکے گا ۔ پس اس کے ہمسایہ کمزور ملک
اسی طرح اُس کے لئے دروازے کھولنے پر مجبور ہونگے جس طرح مغربی تجار کے لئے وہ اپنے
دروازے کھولنے پر مجبور ہوتے ہیں بلکہ اس سے کہیں اور زیادہ دنیا اقتصادی طور پر ایک سخت
دھگا کھائے گی ۔
بعض لوگ اس موقع پر یہ خیالات پیش کر دیا کرتے ہیں کہ ہم روسی حکومت میں شامل ہو
جائیں گے اور اس طرح وہی فوائد حاصل کر لیں گے جو روسی باشندے کمیونزم کی وجہ سے حاصل
کرتے ہیں ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو ہم کہتے ہیں دنیا میں کتنے لوگ ہیں جو کمیونزم کی
حمایت کی وجہ سے اپنے آپ کو روسی حکومت میں شامل کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ کم کمیونسٹ طبقہ میں
اکثر لوگ ایسے ہیں جو یہ تو چاہتے ہیں کہ اُن کے ملک میں بھی وہی قوانین جاری ہو جائیں جو
کمیونسٹ حکومت نے اپنے ملک میں جاری کئے ہوئے ہیں مگر وہ یہ پسند نہیں کرتے کہ روسی
حکومت کا اُنہیں جز و بنا دیا جائے ۔ انگلستان کے کمیونسٹ اس بات کے تو خواہشمند پائے جاتے
ہیں کہ روسی حکومت کے قواعد انگلستان میں بھی جاری ہو جائیں مگر وہ یہ پسند نہیں کرتے کہ
انگلستان روس کا جزو بن جائے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ روس کے قواعد اپنے طور پر ملک میں جاری
کر کے اُس سے فوائد حاصل کریں۔ اسی طرح امریکہ کے کمیونسٹ یہ تو خواہش رکھتے ہیں کہ
امریکہ کے لوگوں کے متعلق بھی وہی قواعد نافذ کئے جائیں جو روس نے اپنی حکومت میں جاری

آج 10 میں سے 10 باقی