روسی مقبوضات میں عدم مساوات

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
اسلام کا اقتصادی نظام
کئے ہوئے ہیں مگر وہ یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ امریکہ روس کا جزو بن جائے اور وہ اُس کی
سیاسی حکومت میں شامل ہو جائے۔میں ہندوستان کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا کہ یہاں کے کمیونسٹ کیا رائے رکھتے ہیں کیونکہ
ہمارے ہندوستانی کمیونسٹ عام طور پر سوچنے کے عادی نہیں ہوتے اور زیادہ تر کم علم طبقہ سے
تعلق رکھتے ہیں۔وہ نعرے لگانے کے عادی تو ہیں مگر ان نعروں کی حقیقت کو ان میں سے بہت
کم طبقہ سمجھتا ہے باقی لوگ جذبات کی رو میں بہہ کر عقل و فکر کو جواب دے دیتے ہیں۔ممکن ہے
ہندوستان کے نوے فیصدی کمیونسٹ یہی چاہتے ہوں کہ بیشک ہندوستان کو روس میں ملا دیا
جائے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا لیکن باقی دنیا کے کمیونسٹ ایسا نہیں کہتے اور ایسا نہیں کہہ سکتے
کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بات اُن کی تباہی اور بربادی کا موجب ہوگی۔پھر یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ ایشیائی مقبوضات
روسی مقبوضات میں عدم مساوات اس امر کے شاہد ہیں کہ یورپین لوگوں کی
حالت اور اُن کی حالت میں بہت بڑا فرق ہے۔میں تمام خرچ برداشت کرنے کیلئے تیار ہوں
کمیونسٹ پارٹی بیشک میرا آدمی اپنے ساتھ لے اور وہ اُسے بخارا اور ماسکو وغیرہ میں لے جائے
اور پھر ثابت کرے کہ بخارا کے غرباء کو بھی وہی کچھ ملتا ہے جو ماسکو کے غرباء کو ملتا ہے یا بخارا کے
لوگوں کے لباس اور مکان اور تعلیم وغیرہ کا اُسی طرح انتظام کیا جاتا ہے جس طرح ماسکو کے
لوگوں کے لباس اور مکان اور تعلیم کا انتظام کیا جاتا ہے۔یقیناً حالات کا جائزہ لینے پر یہی معلوم
ہوگا کہ ماسکو میں اور طریق رائج ہے اور بخارا وغیرہ میں اور طریق رائج ہے۔یہی حال
دوسرے روسی ایشیائی مقبوضات کا ہے۔کسی اور ثبوت کی کیا ضرورت ہے ابھی دو ہفتے ہوئے
روسی حکومت کی طرف سے ایشیائی مقبوضات کے متعلق یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ان علاقوں کے
حالات کی درستی کے لئے بھی اب سکیمیں تیار کی جارہی ہیں اور آئندہ ان کی ترقی کے متعلق بھی
ایک خاص پروگرام بنایا جائے گا۔یہ اعلان ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جو اس
غلط فہمی میں مبتلا رہتے ہیں کہ جیسا سلوک روس اپنے ملک کے باشندوں سے کرتا ہے ویسا ہی
سلوک وہ ایشیائی مقبوضات کے باشندوں سے بھی کرتا ہے۔اگر ایسا ہوتا تو یورپی روس اور

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۰۱
اسلام کا اقتصادی نظام
دو
66
ایشیائی روس میں ایک ساتھ اور ایک ہی قسم کی اقتصادی اصلاحات عمل میں لائی جاتیں اور
دونوں ملک ایک ہی وقت میں ایک سے معیار ترقی پر پہنچ جاتے مگر ایسا نہیں ہوا۔ پس یہ خیال
واقعات کے بالکل خلاف ہے۔ ان علاقوں میں ابھی غرباء موجود ہیں ، ان علاقوں میں ابھی
مفلوک الحال لوگ موجود ہیں مگر روسی ان کے ساتھ وہ سلوک نہیں کرتے جو اپنے ملک کے غرباء
سے یا یورپین طبقہ سے کرتے ہیں اور ان دونوں کی حالت میں بہت بڑا فرق پایا جاتا ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ کمیونزم کی بنیاد ہی مساوات پر ہے وہ ایسا نہیں کرے گی کہ اپنے
مُلک کی طاقت بڑھانے کے لئے دوسروں کے حقوق پر چھا پہ مارنے لگے ۔ مگر یہ بھی محض وہم
ہے اور عصمت بی بی از بے چارگی والی بات ہے ۔ جب تک کمیونزم صنعتی پیداوار کی کمی کی
وجہ سے بیرونی ملکوں یا اُن کی دولت کی ضرورت نہیں مجھتی اُس وقت تک اُس کا یہ حال ہے لیکن
جب یہ مجبوری دور ہوئی تو وہ دوسروں سے زیادہ غیر ممالک کو لوٹنے اور اُن کی اقتصادی حالت
کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کرے گی۔ چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب تک سیاستاً روس کا
اپنے ملک میں اُلجھاؤ تھا جار جیا بھی آزاد تھا ، فن لینڈ بھی آزاد تھا، لٹویا بھی آزاد تھا ، لیتھونیا بھی
آزاد تھا ، استھو نیا بھی آزاد تھا اور روس یہ کہا کرتا تھا کہ ہمارے نظام کی یہ خوبی ہے کہ وہ
دوسرے ملکوں سے اُلجھاؤ نہیں کرتا ۔ ہم تو حریت ضمیر کے قائل ہیں ہم نے ان تمام ممالک کو
آزاد کر دیا ہے جو ہم سے آزاد ہونا چاہتے تھے ہم نے لٹویا ، لیتھونیا ، استھو نیا، فن لینڈ ، پولینڈ ،
جارجیا وغیرہ ممالک کو آزاد کر دیا ہے، ترکوں کو آرمینیا کا وہ علاقہ جو اُن سے متعلق ہے دے دیا
ہے مگر جوں ہی روس کے اندرونی جھگڑے کم ہوئے جار جیا کو روس میں شامل کر لیا گیا۔ جب
اور طاقت آئی تو فن لینڈ سے سرحدوں کی بحث شروع کر دی اور طاقت پکڑی تو لٹویا ، لیتھونیا
اور استھونیا کو اپنے اندر شامل کر لیا۔ رومانیہ کے بعض علاقوں کو ہتھیا لیا پھر فن لینڈ کو مغلوب کر
کے اُس کے کچھ علاقے لے لئے اور باقی ملک کی آزادی کو محدود کر دیا ۔ اب پولینڈ کا کچھ حصہ
لیا جا رہا ہے باقی کی آزادی محدود کی جارہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ روسی سرحدوں پر وہی
حکومت رہ سکتی ہے جو روسی حکومت سے تعاون کرے اور اس اصل کے ماتحت پولینڈ ،
زیکوسلواکیہ اور رومانیہ کے اندرونی معاملات میں دخل دیا جا رہا ہے۔ ایران کے چشموں پر قبضہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۰۲
اسلام کا اقتصادی نظام
تک مٹا
کرنے کی سکیم تیار کی جارہی ہے، ترکی سے آرمینیا کے حصوں کی واپسی اور درہ دانیال میں روسی
نفاذ کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ کیا پُرانی امپیریل حکومتیں اس کے سوا کچھ اور کرتی
تھیں؟ بلکہ کیا وہ اس سے زیادہ آہستگی اور بظاہر نرم نظر آنے والے طریق استعمال نہیں کرتی
تھیں؟ انگلستان کو درہ دانیال کی ضرورت دیر سے محسوس ہو رہی ہے مگر اُس نے صدیوں میں
ترکی پر اس قدر زور نہیں ڈالا جس قدر زور روس چند سالوں میں ڈال رہا ہے۔ اِن امور کے
ہوتے ہوئے یہ خیال کرنا کہ روس اپنی صنعتی ترقی کے بعد اس طرح اپنے ہمسایہ ملکوں کو
اقتصادی غلامی اختیار کرنے پر مجبور نہیں کرے گا جس طرح کہ مغربی ڈیما کریسی کے تجار اپنی
حکومتوں پر زور ڈال کر اُن کے ذریعہ سے دوسرے ملکوں کو مجبور کرتے ہیں ایک وہم نہیں تو اور
کیا ہے۔ واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ جب روس کو طاقت حاصل ہوئی سیاسی مساوات اور
حریت کے وہ تمام دعوے جو روس کرتا تھا دھرے کے دھرے رہ گئے اور اب اس دعویٰ کا نشان
مٹا جا رہا ہے کہ روس کا دوسرے ممالک سے کوئی تعلق نہیں ۔ روس صرف اپنے ملک کے
غرباء کی روٹی اور اُن کے کپڑے کا انتظام کرنا چاہتا ہے ۔ جب سیاسی دنیا میں آ کر کمیونزم کی
رائے بدل گئی اور اُس نے خود اپنے بنائے ہوئے اصول کو اپنے ملک کے فائدہ اور برتری کے
لئے واضح طور پر پس پشت ڈال دیا ۔ جارجیا ، بخارا، فن لینڈ ،لٹویا ، لیتھونیا، استھو نیا پر قبضہ کر لیا۔
فن لینڈ ، پولینڈ ، رومانیہ، زیکوسلواکیہ کو کم و بیش سیاسی اقتدار کے تلے لے آیا، ایران اور ترکی کو
زیر اثر لانے کے لئے جوڑ تو ڑ کر رہا ہے، چین کے حصے بخرے کرنے کی تجویزیں ہو رہی ہیں آخر
کس مساوات اور محمر بیت ضمیر کے قانون کے ماتحت اُس کے لئے یہ جائز تھا کہ ان ممالک پر
قبضہ کرتا۔ کیوں فن لینڈ اپنے ملک کا ایک حصہ کاٹ کر روس کو دیتا۔ یا کیوں لٹویا اور لیتھونیا اور
استھونیا کی آزادی کو سلب کر لیا جاتا ۔ کیا ان ممالک کا یہ فرض تھا کہ وہ وائٹ رشیا کی حفاظت
کرتے اور اپنے آپ کو روس کے لئے قربان کر دیتے ۔ یا جار جیا اور بخارا کے فرائض میں شامل
تھا کہ وہ روسی حکومت میں اپنے آپ کو شامل کر دیتے ۔ اگر حریت ضمیر اور مساوات اسے جائز
قرار دیتے ہیں تو اس کے الٹ کیوں نہ ہوا۔ کیوں روس کا کچھ حصہ کاٹ کرفن لینڈ کو نہ دے دیا
گیا تا وہ مضبوط ہو کر اپنی حفاظت کر سکے ، کیوں نہ کچھ حصے کاٹ کر پولینڈ ، رومانیا، ترکی اور

انوار العلوم جلد ۱۸
١٠٣
اسلام کا اقتصادی نظام
ایران کو نہ دیے گئے تا وہ مضبوط ہو جاتے۔ان کمزور ملکوں کو حفاظت کی زیادہ ضرورت ہے یا
طاقتو ر روس کو؟ پس حفاظت کے اصول کے لحاظ سے ان ملکوں کو اور علاقے ملنے چاہئیں تھے نہ
کہ روس کو۔مگر بات یہ ہے کہ پہلے اگر روس خاموش تھا تو محض اس لئے کہ اُس کے پاس طاقت
نہیں تھی۔جب اُس کے پاس طاقت آگئی تو یہ چھوٹی چھوٹی حکومتیں اُس کا شکار بن گئیں مگر دنیا
کی آنکھوں میں خاک جھونکنے کے لئے کہا گیا کہ ہم ان ممالک پر اس لئے قبضہ کرتے ہیں کہ
روسی سرحدیں ان کے بغیر محفوظ نہیں ہیں۔اگر یہ طریق درست ہے تو کل امریکہ والے بھی کہہ
دیں گے کہ ہمارے لئے جاپانی جزیروں پر قبضہ کرنا ضروری ہے کیونکہ ہمارے ملک کی حفاظت
اس کے بغیر نہیں ہو سکتی۔کہتے ہیں زبر دست کا ٹھینگا سر پر جس کے پاس طاقت ہوتی ہے وہ
کوئی نہ کوئی بہانہ پیدا کر ہی لیا کرتا ہے۔جب روس کے پاس طاقت آئی تو اس نے بھی
ڈیفنس آف سائبیریا ، ڈیفنس آف لینن گریڈ ، ڈیفنس آف وائٹ رشیا اور ڈیفنس آف یوکرین
کے بہانہ سے
کئی ممالک کی آزادی کو سلب کر لیا۔جب سیاسیات میں روس کی یہ حالت ہے تو
اقتصادیات میں یہ کس طرح تسلیم کیا جاسکتا ہے کہ روس دوسرے ممالک کے ساتھ مساوات کا
سلوک کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔اگر کہو کہ نہیں ہم اقتصادیات کے متعلق نہیں سمجھ سکتے کہ
روس ایسا کرے گا سیاسی صورت الگ ہے۔تو اِس کا جواب یہ ہے کہ دور کیوں جاتے
مساوات پر زور دینے والی کمیونزم کی یہ حالت ہے کہ وہ آج ایران کے تیل پر قبضہ کرنا چاہتی
ہے۔آخر سوال یہ ہے کہ کیا ایران کیلئے اپنے چشموں سے فائدہ اُٹھانا جائز نہیں کہ ایک دوسرا
مُلک اُس سے مطالبہ کرتا ہے کہ تیل کے چشموں سے اُسے فائدہ اُٹھانے دیا جائے۔جب ایران
کو خود اپنے تیل کے چشموں کی ضرورت ہے، جب اُس کے اپنے آدمی بھو کے مر رہے ہیں تو
روس نے اُس سے یہ کیوں مطالبہ کیا؟ اگر مساوات اور بنی نوع انسان کی ہمدردی مقصود تھی تو
کیوں ایران کو بغیر سُود کے روپیہ نہ دے دیا کہ اپنے تیل کے چشموں کو کھو دو اور اُن سے اپنے
ملک کی حالت کو درست کرو۔کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ طاقت حاصل ہونے کے نتیجہ
میں روس اب یہ چاہتا ہے کہ ایران سے اُس کے تیل کے چشمے بھی چھین لے اور خود اُن پر
قابض ہو جائے۔ہو

آج 10 میں سے 10 باقی