ایک خطرناک کیپٹلزم کا اجراء اور اُس کے انسداد کی صورتیں
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
اولد
اسلام کا اقتصادی نظام
بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ انگریزوں نے بھی تو ایران کے تیل کے چشموں پر قبضہ کیا
ہوا ہے۔ میرا جواب یہ ہے کہ انہوں نے بھی اچھا نہیں کیا مگر میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر
انگریزوں نے اچھا نہیں کیا تو روس نے بھی اچھا نہیں کیا ۔ تم اُس کو بھی گالیاں دو اور اس کو بھی
بُرا بھلا کہو مگر یہ کیا کہ انگریز ایک کام کریں تو انہیں برا بھلا کہا جائے اور ویسا ہی کام روسی کریں تو
انہیں کچھ نہ کہا جائے بلکہ اُن کی تعریف کی جائے ۔ اگر انگریزوں نے ابادان کے چشموں پر قبضہ
کیا ہوا ہے تو روس کا مطالبہ بھی تو اس بات کا ثبوت ہے کہ اقتصادیات میں کمیونزم پرانے
امپیریلسٹک کی پالیسی والے ملکوں سے کوئی جدا گانہ راہ نہیں رکھتا اور وہ بھی غیر ملکوں سے
مساوات کا سلوک کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اگر وہ مساوات کے لئے تیار ہے تو کیا اگر
ایرانی یہ مطالبہ کریں کہ ہمیں باکو کے چشموں سے فائدہ اُٹھانے دیا جائے تو روسی کہیں گے بہت
اچھا آجاؤ اور باکو کے چشموں پر قبضہ کر لو؟ اگر مساوات کا سلوک کیا جاتا تو ایران سے کہا جاتا
کہ تمہارا بھی حق ہے کہ مجھ سے مانگو اور میرا بھی حق ہے کہ میں تم سے مانگوں مگر روس اس طرف
آتا ہی نہیں اور ابھی تو یہ ابتداء ہے جب کمیونزم کی صنعت وحرفت بڑھے گی دوسرے ملک اس
طرح چلائیں گے کہ پہلے کبھی نہیں چلائے اور اس سے زیادہ ان کی صنعت کو کچلا جائے گا جس
قدر کہ پہلے کبھی کچلا گیا ۔ کیونکہ کمیونزم نے صرف فردی کیپٹلزم کو کچلا ہے اجتماعی کیپٹلزم
کو نہیں بلکہ اجتماعی کیپٹلزم کو اس قدر طاقت دے دی ہے کہ اس سے پہلے اسے کبھی نصیب
نہیں ہوئی اور اجتماعی کیپٹلزم ہی سب سے زیادہ خطر ناک شے ہے ۔امریکہ نے
ٹرسٹ سسٹم اور کارٹل سسٹم کے خلاف قانون اسی لئے پاس کیا ہے ۔
ایک خطرناک کیپٹلزم کا اجراء اقتصادی تجربہ اس بات کا شاہد ہے کہ
انفرادی تاجر کبھی اتنے کامیاب نہیں اور اُس کے انسداد کی دو صورتیں ہوئے جس قدر کہ کمپنیاں ۔ اور کمپنیاں
-
کبھی اتنی کامیاب نہیں ہوئیں جس قدر کہ ٹرسٹ ۔ اور ٹرسٹ کبھی اتنے کامیاب نہیں ہوئے جس
قدر کہ کارٹل ۔ اور کارٹل کبھی اتنے کامیاب نہیں ہوئے جس قدر کہ وہ کمپنیاں کامیاب ہوں گی
جن کے پیچھے سارے ملک کی دولت اور سیاست ہوگی جیسا کہ روس میں کیا جا رہا ہے ۔ افراد کی
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۰۵
اسلام کا اقتصادی نظام
کمپنیوں کا مقابلہ چھوٹے ملک اور غیر منظم بڑے ملک کر سکتے تھے مگر اجتماعی حکومتی کیپٹلزم
کا مقابلہ چھوٹے ملک اور بڑے (لیکن کمزور ) ملک کسی صورت میں نہیں کر سکتے ۔
اس سے پہلے بھی بڑے صناع ملک چھوٹے ملکوں پر اقتدار پیدا کر لیتے تھے لیکن انفرادی
کیپٹلزم کی موجودگی میں ضروری نہ تھا کہ جو ملک چھوٹا ہو اُس میں کیپٹلسٹ نہ ہوں ۔
چونکہ مقابلہ افراد میں تھا اس لئے باوجود ملک کے چھوٹا ہونے کے اس کے کچھ افراد بڑے اور
منظم ملک کا مقابلہ کرتے رہتے تھے کیونکہ وہ بھی کیپٹلسٹ ہوتے تھے۔ انگلستان نہایت
منظم صنعتی ملک ہے مگر باوجود اس کے ہالینڈ ، بیلجیئم، سوئٹزرلینڈ جیسے ملکوں کے
بعض کیپٹلسٹ انگلستان کے کیپٹلسٹوں کا مقابلہ کر سکتے تھے کیونکہ مقابلہ انگلستان
اور ہالینڈ یا انگلستان اور بیلیجئم اور انگلستان اور سوئٹزر لینڈ کا نہ تھا بلکہ مقابلہ
انگلستان اور ہالینڈ کے اور انگلستان اور بیلجیئم اور ان اور انگلستان اور سوئٹزر لینڈ کے دو
کیپٹلسٹوں کا تھا اور اُن کئے آگے نکلنے سے ملک کا دوسرا طبقہ بھی فائدہ اُٹھا لیتا ہے۔ یہ
فرق ایسا ہی ہے جیسا کہ انگلستان اور بیلجیئم کی فوجیں سامنے آئیں تو بیلجیئم مقابلہ
نہیں کر سکتا لیکن انگلستان کا کوئی سپاہی بیلجیئم کے کسی سپاہی کے مقابلہ پر آ جائے تو
بیلجیئم کا سپاہی انگلستان کے سپاہی پر غالب آ سکتا ہے ۔
کے لوگوں !
۔
خلاصہ یہ کہ فردی کیپٹلزم بھی ایک خطرناک شے ہے مگر اس کے باوجود خود اس ملک
وں اور اس کے حریف ملکوں کے لوگوں ۔ اں کے لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ راستہ بچاؤ کا کھلا رہتا ہے لیکن
حکومتی کیپٹلزم کے سامنے چھوٹے اور غیر منظم ملک بالکل نہیں ٹھہر سکتے اور ان کے بچنے کی
کوئی ممکن صورت ہی باقی نہیں رہتی ۔ اور یہ مقابلہ ایسا ہی عبث ہو جاتا ہے جیسا کہ ایک مشین گن
رکھنے والی فوج کے مقابل پر سونٹے لے کر نکلنے والی فوج عبث اور بے کار ہوتی ہے۔ کمیونزم نے
ملکی اجتماعی کیپٹلزم کا طریق جاری کر کے جس میں سارے ملک کی دولت اور اس کی
سیاسی برتری مجموعی طور پر دوسرے ملکوں کے منفر د صناعوں اور تاجروں کے مقابل پر کھڑی
ہوتی ہے ایک ایسا طریق رائج کیا ہے جو دنیا کے اقتصادی نظام کو بالکل تہہ و بالا کر دے گا ۔ لوگ
ٹرسٹوں اور کارٹلز کے خلاف شور مچا رہے تھے اور ان کے ظلموں کے شاکی تھے مگر کمیونزم نظام
انوار العلوم جلد ۱۸
1+4
اسلام کا اقتصادی نظام
کے ماتحت ترقی کرنے والی صنعت و حرفت تمام دوسرے ملکوں کے لئے ایسی خطرناک
ثابت ہو گی کہ اس کے مقابلہ پر ٹرسٹ تو کیا کارٹلز بھی ایسے معلوم ہوں گے جیسے ایک دیو کے
مقابلہ پر ایک پانچ سالہ لڑکا۔انگلستان کا ایک بڑا تاجر امریکہ کے ایک بڑے تاجر کا مقابلہ
تو کر سکتا تھا اگر مقابلہ نہ ہو سکتا تھا تو انگلستان کے چند تا جر مل کر ایک ٹرسٹ بنا لیتے تھے۔اگر جرمنی کی سائنٹیفک مصنوعات کا مقابلہ امریکہ اور انگلستان کے صناعوں کے لئے
مشکل ہوتا تو دونوں ملکوں کے تاجر مل کر ایک کارٹل کے حصہ دار ہو جاتے تھے مگر کمیونزم کی
صنعت کا مقابلہ کوئی زبر دست سے زبر دست کارٹل بھی کس طرح کر سکتا ہے کیونکہ کمیونزم کے
ترقی یافتہ کارخانوں کی مدد پر ایک یا دو تاجر نہ ہوں گے بلکہ سب ملک کی دولت ہوگی اور
تاجروں کی دولت ہی نہ ہوگی روس کی ڈپلو میٹک فوج اور لڑنے والی فوج اور اس کا بحری بیڑا بھی
ہو گا کیونکہ اس کے کارخانہ کی ناکامی کسی ایک فرد یا کمپنی کی ناکامی نہ ہوگی بلکہ خودروسی حکومت کی
ناکامی ہوگی۔کیونکہ کمیونزم کے نظام صنعت و حرفت کے کارخانے حکومت کے قبضہ اور انتظام
میں ہوں گے۔پس جس صنعت کو یہ مدد حاصل ہوگی اس کا مقابلہ غیر ملکوں کے تاجر یا ٹرسٹ یا
کئی ملکوں کے اشتراک سے بنے ہوئے کا رٹلز بھی کس طرح کر سکتے ہیں۔پس رشین کمیونزم نے ایک نہایت خطر ناک کیپٹلزم کا راستہ کھولا ہے جس کی مثال
اس سے پہلے نہیں ملتی۔اس کا مقابلہ اِن دو ہی صورتوں سے ہوسکتا ہے۔(1) سب دنیا ایک ہی نظام میں پروئی جائے یعنی سب ملک روسی حکومت کا جزو بن
جائیں اور اس طرح آئندہ غیر مساوی مقابلہ کو بند کر دیں۔مگر کیا کمیونزم میں کوئی ایسے
اشتراک کی گنجائش ہے؟ یا کیا غیر ملکوں کے لوگ مثلاً انگلستان، امریکہ ، فرانس کے لوگ اس
امر کے لئے تیار ہیں کہ اس آئندہ آنے والے خطرہ سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو روسی
حکومت میں شامل کر دیں؟ اور کیا اس کی کوئی معقول امید ہے کہ اگر وہ ایسا کر بھی دیں تو وہ
روسیوں کے ساتھ ہر جہت سے مساوی حقوق حاصل کر لیں گے؟ اگر یہ دونوں باتیں ناممکن ہیں
جیسا کہ میرے نزدیک ہر عقلمند انسان انہیں ناممکن کہے گا تو پھر یہ علاج تو بے کار ہوا۔(۲) دوسرا ممکن علاج اس خطرہ کا یہ ہوسکتا ہے کہ سب دنیا کے ملک کمیونزم سسٹم کے