روس کا فعل اپنے قول کے خلاف

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۰۷
اسلام کا اقتصادی نظام
مطابق الگ الگ نظام قائم کر لیں ۔ مگر سب دنیا کمیونزم میں آجائے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ چند
حکومتی ٹرسٹ ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے اور وہ حالت موجودہ حالت سے بہت زیادہ
خطرناک ہو جائے گی ۔ اس تبدیلی سے صرف یہ فرق پڑے گا کہ پہلے تو ہندوستان کے تاجر کا رشیا
کے تاجر سے مقابلہ ہوا کرتا تھا مگر پھر ہندوستانی حکومت کے صنعتی ادارہ کا مقابلہ روسی حکومت
کے صنعتی ادارہ سے ہوگا ۔ گویا اب تو جنگ کبھی کبھار ہوتی ہے اُس وقت ایک مستقل جنگ دنیا
میں جاری ہو جائے گی ۔ ہر تجارتی قافلہ کا افسر در حقیقت ایک سفیر ہوگا اور ہر تجارتی مال اپنی
حفاظت کے لئے اپنے ملک کی فوج اور اُس کا بیڑا ساتھ رکھتا ہوگا ۔ تجارتی نزاع تاجروں میں
نہیں حکومتوں میں ہوں گے اور لین دین کے لئے کمپنیوں کے مینجر نہیں بلکہ حکومتوں کے وزیر خط
و کتابت کریں گے ۔ اس نظام میں کسی چھوٹے ملک یا غیر منظم کو کوئی جگہ ہی نہیں مل سکتی ۔ چھوٹے
ملک اور غیر منظم ملک اس نظام کے جاری ہونے پر اپنی حریت پوری طرح کھو بیٹھیں گے اور
صرف بڑے ملکوں کی چراگاہیں بن کر رہ جائیں گے۔ اور جو ملک منتظم اور بڑے ہوں گے اُن
میں پہلے کی طرح مقابلہ جاری رہے گا صرف فرق یہ ہوگا کہ پہلے تو زید اور بکر کا تجارتی مقابلہ ہوتا
تھا آئندہ حکومت کا حکومت سے تجارتی مقابلہ ہوگا ۔
اگر یہ خیال کیا جائے کہ سب لوگ مل کر ایک با انصاف معاہدہ کر لیں گے تو یہ بھی
درست نہیں ۔ آج کا روس کل کا روس نہیں اور کل کا روس آج کا روس نہ ہوگا ۔ جب اس کی
صنعت و حرفت ترقی کرے گی اور جب اس کی دولت بڑھے گی وہ دوسروں سے اپنی دولت
بانٹنے کے لئے تیار نہیں ہوگا بلکہ وہ تو آج بھی تیار نہیں ۔ اگر ایسا ہوتا تو وہ ایران کے تیل پر
کیوں قبضہ کرنا چاہتا ۔
گو
میں )THREE BIGS( بز
روس کا فعل اپنے قول کے خلاف روس کا تھری بگو ()
شامل ہونا بھی اُس کے اپنے اصول سے ہٹنے
پر دلالت کرتا ہے۔ آخر ان تین بڑوں کے علاوہ جو دوسری حکومتیں ہیں وہ کیا چیز ہیں ۔ سمجھ لو کہ
طاقتور آدمی کے مقابل پر کمزور اور غریب آدمی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ بیلجیئم کیا ہے؟
ایک کمزور اور غریب آدمی ۔ ہالینڈ کیا ہے؟ ایک کمزور اور غریب آدمی ۔ روس انگلستان اور

انوار العلوم جلد ۱۸
١٠٨
اسلام کا اقتصادی نظام
امریکہ کیا ہیں؟ مضبوط پہلوان اور کڑور پتی تاجر - اگر روس اپنے اصول میں سچائی پر قائم ہے تو
اُسے ان کمزور اور غریب ممالک کے ساتھ ایک ہی صف میں اپنے آپ کو کھڑا کرنا چاہئے تھا
اور کہنا چاہئے تھا کہ ہمارا اصول یہ ہے کہ سب انسان برابر ہیں ۔ ہم اپنے اور ان کمزور حکومتوں
میں کوئی فرق نہیں کرنا چاہتے ۔ جیسے ہمیں اپنی جان پیاری ہے ویسے ہی ان کو پیاری ہے، جیسے
ہمیں اپنے ملک کا فائدہ مد نظر ہے ویسے ہی ان کو مد نظر ہے۔ پس حکومتوں کی مشاورتی مجالس
میں ہم میں اور کمزور حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے کہ ہر ایک نے اپنے حقوق کی حفاظت
کرنی ہے۔ مگر روس کی کمیونسٹ حکومت نے ایسا نہیں کیا اُس نے یہ مطالبہ کیا کہ تین بڑوں کے
مشورہ سے سب اصول اور امور طے ہوں ۔ اُس نے اپنی آواز کی اور قیمت مقرر کی ہے اور
بیلجیئم اور ہالینڈ کی اور ۔ اور اگر بیلجئیم اور ہالینڈ کی آوازوں اور روس کی آواز میں
فرق ہے، اگر کمزور قوم کو طاقتور قوم کے مقابل پر نہیں لایا جا سکتا ، اگر ایک غریب قوم کے ساتھ
مساوات کا سلوک نہیں کیا جاسکتا تو فرد کو فرد کے مقابل پر مساوات کیوں دی جائے ۔ ایک عالم
اور جاہل اور ذہین اور کند ذہن میں جو قدرتی فرق ہے اُسے کیوں مٹایا جائے ۔ اور روس کا خود
تھری بگر THREE BIGS) میں شامل ہونا اور اِس تین بڑوں یا پانچ بڑوں کے اصول پر
زور دینا بتاتا ہے کہ کمیونزم کا مساوات کا اصول بالکل غلط اور دکھاوے کا ہے ۔ اگر بڑی حکومت
چھوٹی حکومت کے مقابل میں امتیازی سلوک کی مستحق ہے تو عالم جاہل کے مقابل پر اور فطرتی
صناع اور تاجرا جر ایک کو دن ۳۲ صناع اور غیر تجربہ کار تاجر کے مقابل پر اپنے فن
اُٹھانے کا کیوں مستحق نہیں ۔ ایک بڑی قوم کے مقابل پر ایک چھوٹی قوم کو نیچا کر دینا اس سے
زیادہ خطر ناک ہے جتنا کہ ایک شخص کا اپنی قابلیت سے دوسرے سے کچھ آگے نکل جانا خصوصاً
ن سے فائدہ
جب کہ طبعی مساوات کے قیام کے لئے اسلام کے مقرر کردہ پاکیزہ اصول موجود ہوں ۔
اس موقع پر مجھے ہندوستان کے ایک بڑے لیڈر کا ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ایک دفعہ ایک
مقام پر بعض مسائل کے متعلق غور کرنے کے لئے بہت سے لیڈ ر ہندوستان کے مختلف مقامات
سے جمع ہو گئے مجھے بھی سر سکندر مرحوم اور سر فیروز خان نون نے تار دیگر بلوایا۔ یہ مجلس شملہ میں
ہوئی تھی غالبا ۷۰ یا ۸۰ لیڈر تھے جو مختلف مقامات سے شامل ہونے کے لئے آئے تھے۔ جب

آج 10 میں سے 10 باقی