مساوات کے دعویٰ کی عملاً تغلیط

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
١١٠
اسلام کا اقتصادی نظام
کیا ہے جو SOVIET UNION“ کے ماہ جون کے پرچہ میں شائع ہوا ہے۔ اس میں وہ
لکھتے ہیں ” روسی گورنمنٹ نہیں چاہتی کہ روس کی قوم آزادی سے اور بغیر کسی روک کے ہمارے
خیالات سے یا کسی اور خیال سے جو روسی نہ ہو واقف ہو سکے ، پھر کہتے ہیں۔ کہ کوئی شخص روسی
طرز زندگی کو براہ راست نہیں سمجھ سکتا بجز روسی سرکاری ذرائع کے ۔ اور یہ مشکل ابھی کتنے ہی
سال تک رہے گی پھر ابھی پچھلے دنوں روس کے ماہرین یہاں آئے تھے۔ امریکہ کے بعض
ماہرین بھی اُن کے ساتھ تھے۔ وہ سب سے زیادہ ہندوستان کی حالت کو دیکھ کر حیران ہوئے
کیونکہ اُن کے پاس تو ایک پیسہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ سفر کر سکیں لیکن ہندوستان کا ہر شخص جہاں جی
چاہے آسانی کے ساتھ آ جا سکتا ہے اس لئے جب انہوں نے اپنی حکومت کے خرچ پر ہندوستان
کو دیکھا تو انہیں یہ ملک اس طرح نظر آیا جیسے مرکر انسان اگلے جہان کو دیکھتا ہے۔ یہ نتیجہ تھا اُن
کی نا واقفیت کا مگر آخر یہ کولڈ سٹوریج میں رکھنے کا معاملہ کب تک چلے گا۔ ایک دن یہ دیوار ٹوٹے
گی اور دنیا ایک زبر دست تغییر دیکھے گی ۔
روسی اقتصادیات کے متعلق روس کی عملی مساوات میں بھی مجھے شبہ ہے۔ مگر وہاں
کے پورے حالات چونکہ معلوم نہیں ہوتے اس لئے بعض غور طلب باتیں زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن مجھے قطعی طور پر معلوم
ہوا ہے کہ روسی سپاہی کا لباس نہایت بوسید ہوتا ہے۔ یہ رپورٹیں مجھے اپنی جماعت کے بعض
احمدی افسروں اور بعض احمدی سپاہیوں نے پہنچائی ہیں جنہیں فوج میں ایسے مقامات پر کام
کرنے کا موقع ملا جہاں روسی افسر اور روسی سپاہی بھی اُن کیساتھ تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ روسی
سپاہی کا لباس خصوصاً ایشیائی سپاہی کا لباس نہایت ادنی ہوتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں مارشل
تو موشنکو اور مارشل کو نیف کی تصویروں کو دیکھا جائے تو انہوں نے نہایت قیمتی تمغے لگائے ہوئے
ہوتے ہیں اور ان کا لباس بھی بڑا خوبصورت ہوتا ہے ۔ مارشل کا تمغہ ساٹھ ہزار کی قیمت کا ہوتا
ہے ۔ اس تمغہ سے ہی اقتصادی مساوات کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
مساوات کے دعوی کی عملاً تغلیط پھر کمیونزم میں جو مساوات پائی جاتی ہے
اُس کا اِس سے بھی اندازہ ہو سکتا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۱۸
اسلام کا اقتصادی نظام
موسیو سٹالن نے اسی جنگ کے ایام میں مسٹر چرچل کی ایک ملاقات کے موقع پر اُن کے اعزاز
میں ایک دعوت دی تو اُس موقع پر بڑی تعداد میں کھانے تیار کئے گئے جو موسیو سٹالن اور ان
دوسرے لوگوں نے کھائے جو اس دعوت میں شریک تھے ۔ مسٹر چرچل جب انگلستان واپس گئے
تو کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اس دعوت کا ذکر کرتے ہوئے ایک موقع پر کہا کہ کاش! مجھے اپنے
کیپٹلسٹ ملک میں وہ کھانے میسر آتے جو پر ولی ٹیری ایٹ(Protletariate)
حکومت میں مجھے کھانے کو ملے ۔ اگر وہاں واقعہ میں مساوات پائی جاتی ہے تو کیا ماسکو کے ہر
شہری کو اسی طرح ساٹھ ساٹھ کھانے ملا کرتے ہیں ؟ اگر نہیں تو یہ امور صاف طور پر بتاتے ہیں کہ
کامل مساوات کا سوال ابھی حل نہیں ہوا اور نہ حل ہوگا۔ تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ مجبوری تھی کیونکہ
ان جنگ کے دنوں میں انگلستان کی حکومتی دعوتیں بھی بہت سادہ ہوتی ہیں ۔ اس سے بہت سادہ
دعوت بھی کافی ہو سکتی تھی مگر اصل میں تو روسی و بد بہ دکھانا مدنظر تھا اور یہ جذ بہ مساوات کی روح کو
کچلنے کا موجب ہوا کرتا ہے۔ دوسرے اِس سے ثابت ہوتا ہے کہ آہستہ آہستہ مساوات کے معنی
روس میں بدل رہے ہیں اور ایک نیا طبقہ امراء کا وہاں پیدا ہو رہا ہے جس کی بنیاد کمیونسٹ پارٹی
میں پیدا کئے ہوئے رسوخ پر ہے۔ پس مساوات کی شکل بدلی ہے چیز اسی طرح قائم ہے جس
طرح پہلے تھی ۔
اس تقریر کے مسودہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایک خبر روس کی اِس عدم مساوات کے
بارہ میں ملی ہے جسے میں اس جگہ نقل کر دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ میرے مضمون کے اس حصہ پر
روشنی ڈالتی ہے اور اس کی تائید میں ہے ۔ آسٹریلیا کے مشہور اخبار سن“ نے اپنے کنبرا کے
نامہ نگار کی رپورٹ پر یہ خبر شائع کی ہے کہ آسٹریلین وزیر متعینہ روس نے اپنی رخصت کے ایام
میں آسٹریلیا کی پارلیمنٹری سنسر پارٹی کی ایک مجلس میں مندرجہ ذیل واقعات بیان کئے ۔
(1) روس میں ایک نئی دولت مندوں کی جماعت پیدا ہو رہی ہے کیونکہ عام لوگوں کی نسبت
کمیونسٹ پارٹی کے سربرآوردہ ممبروں اور صنعتی ماہروں سے بہت ہی زیادہ بہتر سلوک
کیا جاتا ہے۔
د
(۲) ریسٹورینٹوں (RESTAURANT) میں پانچ قسم کی غذا تیار ہوتی ہے جس کے ٹکٹ

آج 10 میں سے 10 باقی