صحیح اقتصادی نظام
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۱۴
اسلام کا اقتصادی نظام
صحیح اقتصادی نظام ان تمام باتوں پر غور کرنے کے بعد میں سمجھتا ہوں ہر نقلمند انسان اس نتیجہ پر ہی پہنچے گا کہ اصل اقتصادی نظام وہی ہے جو
مذہب کے لئے گنجائش رکھے کیونکہ تھوڑے عرصہ پر اثر انداز ہونے والی اقتصادیات پر ایک
لمبے عرصہ پر اثر انداز ہونے والی اقتصادیات کو قربان نہیں کیا جا سکتا ۔ اور اقتصادیات وہی اچھی
ہیں جن میں ہر فرد کی ضروریات کو پورا کرنے کا سامان ہو مگر اس کے ساتھ ہی ایک حد تک فردی
ترقی کا راستہ بھی کھلا ہو تا کہ نیک رقابت پیدا ہوا اور بُری رقابت پچلی جائے ۔
ا
کیا
اصل بات یہ ہے کہ کمیونزم ایک رد عمل ہے لمبے ظلم کا ۔ اسی وجہ سے یہ ظلم کے علاقوں میں
کامیاب ہے لیکن امریکہ اور انگلستان وغیرہ میں کامیاب نہیں ۔ اسی طرح نیشلسٹ اور سوشلسٹ
علاقوں میں بھی کامیاب نہیں ۔ کچھ عرصہ ہوا امریکہ کے ایک اخبار نے مزدوروں سے یہ سوال
کیا کہ تم اپنے آپ کو کیپٹلسٹ سمجھتے ہو یا مڈل کلاس MIDDLE CLASS) میں سے
سمجھتے ہو یا غریب کلاس میں سے سمجھتے ہو؟ اس سوال کے جواب میں اکثر جوابات میں یہ کہا گیا
تھا کہ ہم اپنے آپ کو مڈل کلاس MIDDLE CLASS) میں سے سمجھتے ہیں ۔ جس کے معنی
یہ ہیں کہ امریکہ کے مزدور کو یہ خیال بھی نہیں آتا کہ وہ غرباء میں سے ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ
کمیونزم امریکہ میں انگلستان سے بھی زیادہ ناکام رہا ہے کیونکہ وہاں دولت بہت زیادہ ہے اور
دولت کی کثرت کی وجہ سے مزدوروں میں یہ احساس ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ غریب ہیں یا انہیں
اپنے لئے کسی ایسے نظام کی ضرورت ہے جو اُن کی اس تکلیف کو دور کر سکے جس کا روٹی یا کپڑے
کے ساتھ تعلق ہوتا ہے۔
پس اصل علاج یہی ہے کہ (1) اسلامی تعلیم کے ماتحت غرباء کو ان کا حق دیا جائے اور
(۲) اُمیدوں اور اُمنگوں کو بڑھا دیا جائے جیسے جرمنی اور اٹلی نے اپنے ملک کے لوگوں کو روپیہ
نہیں دیا لیکن اُس نے اُن کی اُمنگوں کو بڑھا دیا ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اپنے آپ کو غالب اور
فاتح اقوام میں سے سمجھنے لگے۔ ترقی کے لئے اُمنگ کا پیدا ہونا نہایت ضروری ہوا کرتا ہے ۔جس
قوم کے دلوں میں سے اُمنگیں مٹ جائیں ، اُس کی اُمید میں مرجائیں ، اُس کے جذبات سرد ہو
جائیں اور غرباء کے حقوق کو بھی وہ نظر انداز کر دے اُس قوم کی تباہی یقینی ہوتی ہے۔