روس کے متعلق اڑہائی ہزار سال پہلے کی ایک پیشگوئی
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۱۵
اسلام کا اقتصادی نظام
غرباء کی ضروریات کے پس ہمارے ملک کے اُمراء کو چاہئے کہ وہ وقت پر اپنی
ذمہ داری کو سمجھیں اور اُن حقوق کو ادا کریں جو اُن پر متعلق امیروں کا فرض غرباء کے متعلق عائد ہوتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ
کمیونزم کا پیدا ہونا ایک سزا ہے اُن لمبے مظالم کی جو اُمراء کی طرف سے غرباء پر ہوتے چلے
آئے تھے لیکن اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنی اصلاح کرلیں اور توبہ سے اپنے گزشتہ گنا ہوں کو ڈور
کرنے کی کوشش کریں ۔ اگر وہ اپنی مرضی سے غرباء کو اُن کے حقوق ادا نہیں کریں گے تو خدا اس
سزا کے ذریعہ اُن کے اموال اُن سے لے لیگا ۔ لیکن اگر وہ توبہ کریں گے اور اپنی اصلاح کی
طرف متوجہ ہو جائیں گے تو یہ مہیب آفت جو اُن کے سروں پر منڈلا رہی ہے اسی طرح چکر کھا کر
گزر جائے گی جس طرح آندھی ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ کی طرف اپنا رخ موڑ لیتی ہے۔
اب یہ تمہارا اختیار ہے کہ چاہو تو اللہ تعالیٰ کے اُس محبت کے ہاتھ کو جو تمہاری طرف بڑھایا گیا
ہے ادب کے ساتھ تھا مو اور اپنے اموال کو غرباء کی بہبودی کے لئے خرچ کرو اور اگر چاہو تو
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو برداشت کر لو اور دولت اپنے پاس رکھو جو کچھ دنوں بعد تم سے باغیوں اور
فسادیوں کے ہاتھ چھوا دی جائے گی ۔ آخر میں میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ
کمیونزم کی ترقی اور روسی اقتصادیات پر غور کرتے وقت ہمیں ایک اور اہم بات بھی مد نظر رکھنی
چاہئے جو ایسے حالات میں کہی گئی ہے جبکہ روس کو دنیا میں کوئی جانتا بھی نہیں تھا۔
روس کے متعلق اڑہائی ہزار روس کیا ہے؟ ایک ایسا ملک ہے جس نے صرف
تین چار سو سال سے اہمیت حاصل کی ہے اس سے سال پہلے کی ایک پیشگوئی پہلے وہ ایک پراگندہ قوم تھی ۔ صرف چند قبائل تھے پیشگوئی تین چار سال سے اہمیت کی ہے
جو تھوڑے تھوڑے علاقہ پر قابض تھے مگر اپنے علاقہ میں بھی اُس کو کوئی خاص طاقت حاصل
نہیں تھی ۔ آج سے ایک ہزار سال پہلے وہ بہت ہی غیر معروف تھا اور اس قدر بے آباد اور
ویران تھا کہ کوئی شخص اُس کی بے آبادی کی وجہ سے اس کی طرف منہ بھی نہیں کرتا تھا۔ اور آج
سے اڑھائی ہزار سال پہلے تو اس سے کوئی شخص واقف بھی نہیں تھا۔ شاذ و نادر کے طور پر جغرافیہ
والوں کو اس کا علم ہو تو ہو ورنہ یہ اس قدر ویران تھا کہ کوئی شخص اس کی طرف منہ کرنے کے لئے
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۱۶
اسلام کا اقتصادی نظام
بھی تیار نہیں ہوتا تھا ۔ اُس زمانہ میں جب کہ روس کو کوئی اہمیت حاصل نہیں تھی حز قیل نبی نے آج
سے اڑھائی ہزار سال پہلے روس کے متعلق ایک عظیم الشان پیشگوئی کی تھی جو آج تک بائبل میں
موجو ہے اور حز قیل باب ۳۸ اور ۳۹ میں اس کا تفصیل کے ساتھ ذکر آتا ہے چنانچہ لکھا ہے ۔
ہے۔
اور خدا وند کا کلام مجھ پر نازل ہوا کہ اے آدم زاد! جوج کی طرف جو
ماجوج کی سرزمین کا ہے اور روش اور مسک اور تو بل کا فرمانروا ہے متوجہ ہو اور اُس تو
کے خلاف نبوت کر۔ اور کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ اے جوج روش اور مسک
اور تو بل کے فرمانروا ! میں تیرا مخالف ہوں اور میں تجھے پھرا دونگا اور تیرے جبڑوں
میں آنکڑے ڈال کر تجھے اور تیرے تمام لشکر اور گھوڑوں اور سواروں کو جو سب کے
مسلح لشکر ہیں جو پھریاں اور سپریں لئے ہیں اور سب کے سب تیغ زن ہیں کھینچ
سب
نکالوں گا۔ اور اُن کے ساتھ فارس اور گوش اور فوط جو سب کے سب سپر بردار اور
خود پوش ہیں ، جمر اور اس کا تمام لشکر اور شمال لشکر اور شمال کی دور اطراف کے اہل تجرمہ اور اُن کا
تمام لشکر یعنی بہت سے لوگ جو تیرے ساتھ ہیں تو تیار ہو اور اپنے لئے تیاری کر ۔
تو اور تیری تمام جماعت جو تیرے پاس فراہم ہوئی ہے اور تو اُن کا پیشوا ہو۔ اور بہت
دنوں کے بعد تو یاد کیا جائے گا اور آخری برسوں میں اُس سرزمین پر جو تلوار کے غلبہ
سے چھڑائی گئی ہے اور جس کے لوگ بہت سی قوموں کے درمیان سے فراہم کئے گئے
ہیں اسرائیل کے پہاڑوں پر جو قدیم سے ویران تھے چڑھ آئے گا۔ لیکن وہ تمام
اقوام سے آزاد ہے ، آزاد ہے اور وہ سب کے سب امن و امان سے سکونت کریں گے۔
تو چڑھائی کرے گا اور آندھی کی طرح آئے گا ۔ تو بادل کی مانند زمین کو چھپائے گا ۔ تو
اور تیرا تمام لشکر اور بہت سے لوگ تیرے ساتھ ۔ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ اُس
وقت یوں ہوگا کہ بہت سے مضمون تیرے دل میں آئیں گے اور تو ایک بڑا منصوبہ
باندھے گا اور تو کہے گا کہ میں دیہات کی سرزمین پر حملہ کرونگا میں اُن پر حملہ کرونگا جو
راحت و آرام سے بستے ہیں۔ جن کی نہ فصیل ہے نہ اڑ بنگے اور نہ پھاٹک ہیں تا کہ تو
لوٹے اور مال کو چھین لے۔ اور اُن ویرانوں پر جو اب آباد ہیں اور اُن لوگوں پر جو
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۱۷
اسلام کا اقتصادی نظام
تمام قوموں میں سے فراہم ہوئے ہیں جو مویشی اور مال کے مالک ہیں اور زمین کی
ناف پر بستے ہیں اپنا ہاتھ چلائے ۔ سبا اور دوان اور ترسیس کے سوداگر اور اُن کے تمام
جوان شیر بر تجھ سے پوچھیں گے کیا تو غارت کرنے آیا ہے؟ کیا تو نے اپنا غول اس
لئے جمع کیا ہے کہ مال چھین لے اور چاندی سونا لوٹے اور مویشی اور مال لے جائے
اور بڑی غنیمت حاصل کرے۔
اس لئے اے آدم زاد ! نبوت کر اور جوج سے کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے
کہ جب میری اُمت اسرائیل امن سے بسے گی کیا تجھے خبر نہ ہوگی ؟ اور تو اپنی جگہ سے
شمال کی دور اطراف سے آئے گا تو اور بہت سے لوگ تیرے ساتھ جو سب کے سب
گھوڑوں پر سوار ہوں گے ایک بڑی فوج اور بھاری لشکر ۔ تو میری اُمت اسرائیل
کے مقابلہ کو نکلے گا اور زمین کو بادل کی طرح چھپالے گا ۔ یہ آخری دنوں میں ہوگا اور
میں تجھے اپنی سر زمین پر چڑھا لاؤ نگا تا کہ قو میں مجھے جائیں ۔ جس وقت میں اے
جوج ! ان کی آنکھوں کے سامنے تجھ سے اپنی تقدیس کراؤں ۔ خداوند خدا یوں فرماتا
ہے کہ کیا تو وہی نہیں جس کی بابت میں نے قدیم زمانہ میں اپنے خدمت گذار اسرائیلی
نبیوں کی معرفت جنہوں نے ان ایام میں سالہا سال تک نبوت کی فرمایا تھا کہ میں تجھے
اُن پر چڑھا لاؤ نگا اور یوں ہوگا کہ اُن ایام میں جب جوج اسرائیل کی مملکت پر
چڑھائی کرے گا تو میرا قہر میرے چہرہ سے نمایاں ہوگا ۔ خداوند خدا فرماتا ہے کیونکہ
میں نے اپنی غیرت اور آتش قہر میں فرمایا کہ یقیناً اُس روز اسرائیل کی سرزمین میں
سخت زلزلہ آئے گا یہاں تک کہ سمندر کی مچھلیاں اور آسمان کے پرندے اور میدان
کے چرندے اور سب کیڑے مکوڑے جو زمین پر رینگتے پھرتے ہیں اور تمام انسان جو
رؤے زمین پر ہیں میرے حضور تھر تھرائیں گے اور پہاڑ گر پڑیں گے اور کراڑے بیٹھ
جائیں گے اور ہر ایک دیوار زمین پر گر پڑے گی اور میں اپنے سب پہاڑوں سے اُس
پر تلوار طلب کروں گا ۔ خداوند خدا فرماتا ہے اور ہر ایک انسان کی تلوار اُس کے بھائی
پر چلے گی اور میں و با بھیج کر اور خونریزی کر کے اُسے سزا دونگا اور اُس پر اور اُس کے
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۱۸
اسلام کا اقتصادی نظام
-
لشکروں پر اور اُن بہت سے لوگوں پر جو اس کے ساتھ ہیں شدّت کا مینہہ اور بڑے
بڑے اولے اور آگ اور گندھک برساؤ نگا اور اپنی بزرگی اور اپنی تقدیس کراؤنگا
اور بہت سی قوموں کی نظروں میں مشہور ہوں گا اور وہ جانیں گے کہ خدا وند میں ہوں ۔
پس اے آدم زاد! تو جوج کے خلاف نبوت کر اور کہہ خداوند خدایوں
فرماتا ہے دیکھ اے جوج ، روش، اور مسک اور تو بل کے فرمانروا ! میں تیرا مخالف
ہوں اور میں تجھے پھر ا دونگا اور تجھے لئے پھر ونگا اور شمال کی دُور اطراف سے
چڑھا لا ؤ نگا اور تجھے اسرائیل کے پہاڑوں پر پہنچاؤں گا اور تیری کمان تیرے بائیں
ہاتھ سے چھڑا دوں گا اور تیرے تیر تیرے داہنے ہاتھ سے گرا دونگا۔ تو اسرائیل کے
پہاڑوں روں پر اپنے سب لشکر اور حمایتیوں سمیت گر جائے گا اور میں تجھے ہر قسم کے شکاری
پرندوں اور میدان کے درندوں کو دوں گا کہ کھا جائیں ۔ تو کھلے میدان میں گرے گا
کیونکہ میں ہی نے کہا خداوند خدا فرماتا ہے اور میں ماجوج پر اور اُن پر جو بحری ممالک
میں امن و سکونت کرتے ہیں آگ بھیجونگا اور وہ جانیں گے کہ میں خداوند ہوں اور
میں اپنے مقدس نام کو اپنی اُمت اسرائیل میں ظاہر کرونگا اور پھر اپنے مقدس نام کی
بے حرمتی نہ ہونے دونگا اور قو میں جانیں گی کہ میں خداوند اسرائیل کا قدوس ہوں ۔
دیکھ ! وہ پہنچا اور وقوع میں آیا خداوند خدا فرماتا ہے یہ وہی دن ہے جس کی بابت میں
نے فرمایا تھا۔ تب اسرائیل کے شہروں کے بسنے والے نکلیں گے اور آگ لگا کر
ہتھیاروں کو جلائیں گے یعنی سپروں اور پھر یوں کو ، کمانوں اور تیروں کو اور بھالوں
اور برچھیوں کو اور وہ سات برس تک اُن کو جلاتے رہیں گے ۔ یہاں تک کہ وہ نہ
میدان سے لکڑی لائیں گے اور نہ جنگلوں سے کاٹیں گے ۔ کیونکہ وہ ہتھیا رہی جلائیں
گے اور وہ اپنے لوٹنے والوں کو لوٹیں گے اور اپنے غارت کرنے والوں کو غارت
کریں گے۔
خداوند خدا فرماتا ہے۔ اور اُسی دن یوں ہوگا کہ میں وہاں اسرائیل میں
جوج کو ایک گورستان دوں گا یعنی را بگذروں کی وادی جو سمندر کے مشرق میں ہے
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۱۹
اسلام کا اقتصادی نظام
اُس سے را بگذروں کی راہ بند ہوگی اور وہاں جوج کو اور اُس کی تمام جمعیت کو دفن
کریں گے اور جمعیت جوج کی وادی اُس کا نام رکھیں گے اور سات مہینوں تک بنی
اسرائیل اُن کو دفن کرتے رہیں گے تا کہ ملک کو صاف کریں۔ ہاں اُس ملک کے
سب لوگ ان کو دفن کریں گے اور یہ اُن کے لئے ناموری کا سبب ہوگا جس روز میری
تمجید ہو گی ۔ خداوند خدا فرماتا ہے اور وہ چند آدمیوں کو چن لیں گے جو اس کام میں
ہمیشہ مشغول رہیں گے اور وہ زمین پر گزرتے ہوئے را بگذروں کی مدد سے اُن کو جو
سطح زمین پر پڑے رہ گئے ہوں دفن کریں گے تا کہ اُسے صاف کریں پورے سات
مہینوں کے بعد تلاش کریں گے اور جب وہ ملک میں سے گزریں اور اُن میں سے
کوئی کسی آدمی کی ہڈی دیکھے تو اُس کے پاس ایک نشان کھڑا کرے گا جب تک دفن
کر نیوالے جمعیت جوج کی وادی میں اُسے دفن نہ کریں اور شہر بھی جمعیت کہلائے گا
یوں وہ زمین کو پاک کریں گے ۔
اور اے آدم زاد! خداوند خدا فرماتا ہے ہر قسم کے پرندے اور میدان کے
ہر ایک جانور سے کہہ جمع ہو کر آؤ میرے اس ذبیحہ پر جسے میں تمہارے لئے ذبح کرتا
ہوں ۔ ہاں اسرائیل کے پہاڑوں پے ایک بڑے ذبیحہ پر ہر طرف سے جمع ہوتا کہ تم
گوشت کھاؤ اور خون پیئو تم بہادروں کا گوشت کھاؤ گے اور زمین کے امراء کا خون پیو
گے ہاں مینڈھوں ، بڑوں ، بکروں اور بیلوں کا ۔ وہ سب کے سب بسن کے فربہ ہیں
اور تم میرے ذبیحہ کی جسے میں نے تمہارے لئے ذبح کیا یہاں تک چربی کھاؤ گے کہ
سیر ہو جاؤ گے اور اتنا خون پیو گے کہ مست ہو جاؤ گے اور تم میرے دستر خوان پر گھوڑوں
اور سواروں سے اور بہادروں اور تمام جنگی مردوں سے سیر ہو گے ۔ خداوند خدا فرما تا ۔
ہے اور میں قوموں کے درمیان اپنی بزرگی ظاہر کروں گا اور تمام قو میں میری سزا کو جو
میں نے دی اور میرے ہاتھ کو جو میں نے اُن پر رکھا دیکھیں گی ۔ ۳۳
دیکھو! حز قیل نبی اُس زمانہ میں جب کوئی شخص روس کو نہ جانتا تھا اور جب کسی شخص کے
وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں آ سکتی تھی کہ روس دنیا میں اس قدر ترقی کرے گا کہ اپنی حکومت
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۲۰
اسلام کا اقتصادی نظام
اور شوکت کے ذریعہ سب پر چھا جائے گا روس کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ :۔
”اے روس ، ماسکو اور ٹو بالسک کے بادشاہ ! خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ
میں دنیا کے آخری زمانہ میں تیری طاقت کو بڑھاؤں گا اور تیری شوکت میں غیر معمولی
اضافہ کروں گا یہاں تک کہ تو اس گھمنڈ میں کہ تیری طاقت بہت بڑھ چکی ہے اور تیری
عظمت میں اضافہ ہو گیا ہے غیر ملکوں کو اپنے قبضہ میں لانے اور ان کے اموال اور
اُن کے مواشی اور ان کی دولت لوٹنے کی کوشش کرے گا یہاں تک کہ فارس اور ایران
پر بھی تیرا قبضہ ہو جائے گا ( جس کی بنیاد ڈالنے کے لئے روس اب ایران کے چشمے
مانگ رہا ہے ) اے روس ، ماسکو اور ٹو بالسک کے بادشاہ! اس لئے کہ تو غیر ملکوں کی
دولت کو لوٹ لے ۔ اُن کا سونا اور چاندی اپنے قبضہ میں کرلے اور اُن کے مواشی اور
ان کے اموال کو غصب کر لے اپنے ملک میں سے نکلے گا ( پیشگوئی کے اس حصہ سے
ظاہر ہے کہ کمیونزم کا اقتصادی نظام پہلے نظاموں سے بھی زیادہ دوسرے ملکوں کے
لئے خطرناک ہوگا ) اور غیر ممالک پر حملہ کرتے ہوئے بڑھتا چلا جائے گا ۔ یہاں تک
که تو یروشلم پر حکومت کرنا چاہے گا جس کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں تب میرا غضب
تجھ پر بھڑ کے گامیں آگ اور گندھک کا مینہہ تجھ پر برساؤں گا اور میں تجھے ہنسیاں مار
مار کر تیرے منہ اور جبڑوں کو چیر دونگا اور تجھے اس طرح تباہ و برباد کروں گا تیری
لاشوں کے انبار جنگلوں میں لگ جائیں گے اور لوگ انہیں مہینوں تک زمین میں دفن
کرتے رہیں گے۔
وہ لوگ جو پیشگوئیوں کو نہیں مانتے میں اُن سے کہتا ہوں کہ اگر دنیا کا کوئی خدا نہیں ہے اور
اگر وہ اپنے انبیاء کو غیب کی خبروں سے اطلاع نہیں دیا کرتا تو آج سے اڑہائی ہزار سال پہلے
حز قیل نبی کو یہ کس نے بتا دیا تھا کہ ایک زمانہ میں روس دنیا کی زبر دست طاقت بن جائے گا اور
وہ دنیا کا سونا اور چاندی لوٹنے کے لئے غیر ممالک پر حملہ کرے گا اور بادل کی طرح اُن پر چھا
جائے گا مگر آخر خدا کا غضب اُس پر بھڑ کے گا اور وہ آسمانی عذاب کا نشانہ بن کر تباہ و برباد ہو
جائے گا۔ اس نکتہ پر غور کرنے کے بعد انسان سوائے اس کے اور کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتا کہ اس