روس کے متعلق حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئی

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۲۱
اسلام کا اقتصادی نظام
قسم کی قبل از وقت خبریں دینا خدا کا ہی کام ہے اور اگر دنیا کا ایک خدا ہے اور اُس خدا نے
حز قیل نبی کو یہ خبر دی ہے جو آج تک بائبل میں لکھی ہوئی موجود ہے تو پھر اس خبر کے جو آج سے
اڑہائی ہزار سال پہلے دی گئی سوائے اس کے اور کوئی معنی نہیں ہیں کہ خدا اس اقتصادی نظام کو
دنیا میں رہنے دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔
روس کے متعلق حضرت مسیح ایک نئی پیشگوئی بھی سُن لو۔ اس زمانہ میں بانی
سلسلہ احمد یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کو زار روس کے متعلق اللہ تعالی نے یہ خبر دی کہ
اُس پر ایک نہایت ہی شدید عذاب آنے والا ہے۔ چنانچہ آپ نے فرمایا۔
زار بھی ہو گا تو ہو گا اُس گھڑی باحال زار ۳۴
یعنی وہ گھڑی آنے والی ہے جب کہ زار بھی با حالِ زار ہو جائے گا۔ چنانچہ اس پیشگوئی کے عین
مطابق بالشویک لوگوں نے زار اور اُس کے خاندان کی مستورات کو ایسے ایسے سخت عذاب
دیئے اور اِس اِس رنگ میں اُن کی بے حرمتی کر کے اُن کو مارا کہ وہ واقعات آج بھی سن کر دشمن
سے دشمن انسان کا دل بھی کانپ اُٹھتا ہے اور اُس کے جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے مگر اُس کے
ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک اور بھی خبر دی جو یہ ہے ۔
دو
۲۲ جنوری ۱۹۰۳ ء کو میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ زار روس کا سونٹا
میرے ہاتھ میں آ گیا ہے وہ بڑا لمبا اور خوب صورت ہے۔ پھر میں نے غور سے دیکھا
تو وہ بندوق ہے اور یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بندوق ہے بلکہ اُس میں پوشیدہ نالیاں بھی
ہیں گویا بظاہر سونٹا معلوم ہوتا ہے اور وہ بندوق بھی ہے ۔ ۳۵
رویا میں کسی حکومت کا عصا دیئے جانے کے معنی وہاں طاقت اور نفوذ کے حاصل ہونے
کے ہوتے ہیں۔ پس جہاں حز قیل نبی کی خبر یہ بتا رہی ہے کہ کمیونسٹ نظام اقتصاد کو اللہ تعالیٰ دنیا
میں قائم رکھنا پسند نہیں کرتا اور یہ کہ اگر اس نظام کے متولیوں نے اس سے توبہ نہ کی اور وہ
غیر قوموں میں دخل اندازی اور تصرف سے باز نہ آیا تو خدا تعالیٰ کا عذاب اُس پر نازل ہوگا اور
وہ اس کی ہیبت ناک سزا کا نشانہ بن کر دنیا کے لئے ایک عبرت کا سامان پیدا کر جائے گا وہاں

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۲۲
اسلام کا اقتصادی نظام
بانی سلسلہ احمد یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی ہے کہ آخر روس کا
نظام ہمارے ہاتھوں میں دیا جائے گا اور اُس کی اصلاح کا کام ہمارے سپرد ہوگا ۔ یہ خدائی کلام
ہیں جو ایسے وقت میں کہے گئے ہیں جبکہ ان کے پورا ہونے کے کوئی بھی اسباب دنیا میں نظر نہیں
آتے تھے اور نہ اب نظر آتے ہیں ۔ میں ان ہزاروں لوگوں کے سامنے جو آج اس مقام پر جمع
ہیں خدا تعالیٰ کے ان کلاموں کو پیش کرتا ہوں ۔ حزقی ایل نبی کا کلام وہ ہے جو حضرت مسیح سے
چھ سو سال پہلے یعنی آج سے دو ہزار پانچ سو سال پہلے نازل ہوا جبکہ روس کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا
اور کسی کے وہم وگمان میں بھی یہ بات نہیں آ سکتی تھی کہ وہ اتنی طاقت حاصل کر لے گا کہ
غیر اقوام میں دخل اندازی شروع کر دے گا اور اُن کے سونے اور چاندی کو جمع کرنے لگ
جائے گا۔ پس غور کرو کہ کتنی عظیم الشان پیشگوئی ہے جو روس کے متعلق کی گئی۔ پھر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ احمدیہ کی پیشگوئی موجود ہے جس میں آپ کو زار روس کی تباہی کی
خبر دی گئی اور دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ پیشگوئی پوری ہو گئی ۔ اب دوسری پیشگوئی یہ ہے کہ ایک
دن روس کی حکومت بدل کر ایسے رنگ میں آ جائے گی کہ اُس کا عصا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ السلام کے ہاتھ میں دیا جائے گا ۔ جس طرح رسول کریم ﷺ نے یہ دیکھا کہ آپ کو
قیصر و کسری کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں مگر وہ کنجیاں آپ کی بجائے حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کے ہاتھ میں آئیں ۔ اسی طرح گوزار روس کے عصا کے متعلق یہ دکھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وہ
عصا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ میں دیا مگر انبیاء کے ذریعہ جو پیشگوئیاں کی
جاتی ہیں وہ سب کی سب اُن کے ہاتھ پر پوری نہیں ہوتیں بلکہ اُن میں سے اکثر اُن کی
جماعتوں کے ذریعہ پوری ہوتی ہیں اور اس پیشگوئی کے متعلق بھی ایسا ہی ہوگا ۔ یہ خیالی بات
نہیں بلکہ ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ روس کی خرابیوں کو درست کرنا اور اُس کے نظام کی اصلاح کرنا
اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے اور ایک دن روس کے لوگ جماعت احمد یہ میں داخل ہو کر اس
کے بیان کردہ نظام کو اپنے ہاں جاری کریں گے ۔ پس جلد یا بدیر کمیونزم کا نظر آنیوالا
زبر دست خطرہ دور ہو جائے گا اور لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ دنیا کی خرابیوں کی اصلاح اور
اُن کے دکھوں کا علاج صرف اسلامی تعلیم میں ہی پایا جاتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی