نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہوجاتی ہیں

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۴۵
نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہو جاتی ہیں
اور اب اس میں بیج باہر سے ڈالا جائے گا ۔ اسی طرح اگر مسلمانوں کی خستہ حالی کے وقت
مسلمان خود مل کر اس کا علاج کر لیتے تو ہم سمجھ سکتے تھے کہ اب خدا کی طرف سے کسی کے آنے کی
ضرورت نہیں ہے لیکن اگر اپنی تمام کوششوں کے باوجود مسلمانوں پر خستہ حالی اور اسلام پر ادبار
کے بادل چھائے رہیں تو ماننا پڑے گا کہ اب اس کا علاج کرنے والا کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ہی آئے گا کیونکہ مسلمان خود اس قابل نہیں رہے کہ وہ اسلام کو دوبارہ باقی ادیان پر
غالب کر دیں ۔ کیا مسٹر جناح دنیا کے سارے مسلمانوں کے نگران ہو سکتے ہیں؟ اور کیا مسٹر جناح
اسلامی دنیا کے تمام نقائص اور خرابیوں کو دور کر سکتے ہیں؟ کیا مسٹر جناح یا کوئی مسلمان نمائندہ
آج پھر ایمان کو اسی پہلی حالت میں قائم کر سکتا ہے جو حالت کہ قرونِ اولیٰ کی تھی؟ ہر انسان جو
سوچ اور عقل سے جواب دے گا وہ یہی جواب دے گا کہ مسٹر جناح ہندوستان کے سیاسی لیڈر
ہیں دنیا بھر کے مذہبی لیڈ ر نہیں ہیں ۔ یہ کام سوائے ایسے شخص کے نہیں ہو سکتا جو مؤيد مِنَ اللهِ ہو
اور جسے اللہ تعالیٰ خود مقرر کرے اور وہ تمام مسلمانوں کا نگران ہو۔ مسلمانوں کے ہر مرض کا
علاج کرنے والا اور مسلمانوں کی ہر تکلیف کا مداوا ہو، جو اسلام کو ادیان باطلہ پر غالب کرنے
والا ہو۔ آج ایسے ہی شخص کی ضرورت ہے۔ پس جس طرح ہر چیز اپنے موسم میں پیدا ہو جاتی
ہے اسی طرح نبوت اور خلافت بھی اپنے وقت پر پیدا ہو جاتی ہیں اور یہ بات اللہ تعالیٰ کی سنت
کے خلاف ہے کہ ایک چیز کی اشد ضرورت محسوس کی جائے ۔ اُس کا موسم آ جائے ، لوگ اس کے
لئے بے تاب ہوں لیکن اپنی طرف سے وہ چیز عطا نہ کرے۔ بلکہ حقیقت یہی ہے کہ جس طرح
دوسری چیزیں اپنے اپنے موسم میں پیدا ہوتی ہیں اسی طرح نبوت اور خلافت بھی اپنے اپنے
وقت پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کر دی جاتی ہیں تا ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے بندے اُس کی
قرب کی راہوں پر چلیں اور اُن تمام باتوں سے بچیں جو کہ اُس سے دور لے جاتی ہیں ۔اور
خلافت قوم میں چلتی چلی جاتی ہے جب تک قوم درست رہتی ہے لیکن جب قوم کے افراد میں
غداری اور دغا بازی کی روح پیدا ہو جاتی ہے تو خلافت بھی مٹ جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اُن سے
یہ نعمت چھین لیتا ہے۔ خدا تعالیٰ قوم کی حالت کو دیکھ کر خلیفہ مقرر کرتا ہے ۔ اگر قوم کے حالات
درست ہوں تو خلافت دے دیتا ہے اور اگر درست نہ ہوں تو یہ انعام واپس لے لیتا ہے ۔ لوگ

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۴۶
نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہو جاتی ہیں
سمجھتے ہیں کہ یہ شرعی مسئلہ ہے اور یہ ایک لحاظ سے ہے بھی لیکن اسی حد تک کہ بندے اُس کو خلیفہ
مقرر کریں ۔ مگر خلافت کے دو حصے ہوتے ہیں۔ ایک حصہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اُس کو خلیفہ بناتا
ہے اور ایک یہ ہے کہ بندے اُس کا انتخاب کرتے ہیں ۔ جہاں تک بندوں کے انتخاب کا سوال
ہے وہ ہو جائے گا لیکن جو حصہ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے وہ یہ ہے کہ اگر بندے خلیفہ چننے
کے لئے اُن قوانین کی پابندی کریں گے جو خدا تعالیٰ نے مقرر کئے ہیں تو وہ خلافت کا میاب
ہو گی لیکن اگر نہیں کریں گے تو اگر چہ وہ خلیفہ تو بنا لیں گے لیکن کامیاب نہیں ہونگے ۔ یا پھر اُس
خلیفہ کی حیثیت عیسائیوں کے پوپ کی طرح ہو جائے گی جس سے قوم کوئی حقیقی فائدہ نہیں اُٹھا
سکے گی ۔ مگر باوجود اس کے ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے۔
دنیا ان باتوں کو ہمیشہ بھول جاتی ہے حالانکہ یہ بات ہمیشہ اور بار بار ہوتی ہے۔ یہی
چیزیں ہماری جماعت میں ہوتی ہیں اور آئندہ بھی ہونگی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
آئے اور اُسی رنگ میں آئے جس رنگ میں حضرت نوح ، حضرت ابراہیم ، حضرت داؤد ،
حضرت سلیمان اور دوسرے انبیاء مبعوث ہوئے تھے اور آپ کے بعد بھی اُسی رنگ میں
سلسلہ خلافت شروع ہوا۔ جس طرح پہلے انبیاء کے بعد خلافت کا سلسلہ قائم ہوا۔ اگر ہم عقل کے
ساتھ دیکھیں اور اس کی حقیقت کو پہنچاننے کی کوشش کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ یہ ایک عظیم
الشان سلسلہ ہے ۔ بلکہ میں کہتا ہوں اگر دس ہزار نسلیں بھی اس کے قیام کے لئے قربان کر دی
جائیں تو کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ میں دوسروں کے متعلق تو نہیں جانتا مگر کم از کم اپنے متعلق
جانتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی تاریخ پڑھنے کے بعد جب میں حضرت
عثمان پر پڑی ہوئی مصیبتوں پر نظر کرتا ہوں اور دوسری طرف اُس نور اور روحانیت کو دیکھتا ہوں
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر ان میں پیدا کی تھی تو میں کہتا ہوں اگر دنیا میں
میری دس ہزار نسلیں پیدا ہونے والی ہوتیں اور وہ ساری کی ساری ایک ساعت میں جمع کر کے
قربان کر دی جاتیں تا وہ فتنہ مل سکتا تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ جوں دے کر ہا تھی خریدنے کے سو دے
سے بھی زیادہ سستا سودا ہوتا ۔ در حقیقت ہمیں کسی چیز کی قیمت کا پتہ پیچھے لگتا ہے ۔
اب میں یہ دیکھ کر حیران ہوتا ہوں کہ دین کی کوئی قیمت ہی نہیں رہی ۔ دین کی قیمت تو

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۴۷
نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہو جاتی ہیں
ھا ہوتا بڑ۔
بڑے سے بڑا بادشاد
الگ رہی ہم دنیا وی حیثیت دیکھتے ہیں تو وہ بھی نہیں رہی ۔ کجاوہ وقت تھا کہ ایک مسلمان خواہ کسی
جگہ پر پر چلا جاتا ) چاہے وہ چوڑھا ۔
بڑا بادشاہ بھی اُس کی طرف انگلی نہ اُٹھا سکتا۔
چین کا بادشاہ جس کی بادشاہت اس زمانہ کے لحاظ سے بہت بڑی بادشاہت تھی اُس کو بھی حوصلہ
نہیں تھا کہ ایک چوڑھے مسلمان کی طرف اُنگلی اُٹھا سکے اس لئے کہ سارا عالم اسلامی اس کی
پشت پر تھا۔ آخری زمانہ میں مسلمانوں کی حالت یہ تھی کہ خلافت بغداد بالکل تباہ ہو کر ریاستوں
کی شکل اختیار کر چکی تھی لیکن نام باقی تھا۔ کہتے ہیں کہ ہاتھی مرا ہوا بھی بھاری ہوتا ہے۔ خلافت
تو تھی گو چند گاؤں بھی ان کے قبضہ میں نہ رہے تھے صرف بغداد تھا باقی سب جگہ دوسری
بادشاہتیں قائم ہوگئی تھیں ۔ وہ بادشاہ مطلق العنان ہونے کے باوجود بھی خلافت کا احترام کرتے
ہوئے یہ کہتے تھے کہ ہم تو غائب بادشاہ ہیں ، اصل بادشاہ خلیفہ ہے ۔ یوں وہ اپنا قانون چلاتے
تھے ، اپنی فوجیں رکھتے تھے ، خود ہی لڑائیاں لڑتے تھے ، خود ہی فیصلہ کرتے تھے، خود ہی معاملات
طے کرتے تھے اور خلیفہ کو پوچھتے تک بھی نہ تھے مگر اس نام کی بھی برکت تھی ۔ اُس زمانہ میں
مسلمانوں کے ایک علاقہ میں سے جب کہ مسلمان کمزور ہو چکے تھے یورپین فو جیں گزریں اور
اُنہوں نے کسی مسلمان عورت کو چھیڑا ( اُس بیچاری کو کچھ پتہ نہ تھا کہ خلافت ٹوٹ چکی ہے اور
تقسیم ہو کر مختلف حصوں میں بٹ چکی ہے وہ یہی سنتی آ رہی تھی کہ ابھی تک یہاں خلیفہ کی حکومت
ہے ) اُس نے اسی خیال کے ماتحت خلیفہ کو پکار کر باآواز بلند يَا لَلْخَلِيفَة کہا۔ یعنی اے خلیفہ !
میں مدد کے لئے تمہیں آواز دیتی ہوں ۔ اُس وقت وہاں سے ایک قافلہ گزر رہا تھا اُس نے یہ
باتیں سنیں ۔ وہ قافلہ بغداد کی طرف جا رہا تھا۔ پُرانے زمانہ میں رواج تھا کہ جب قافلہ شہر میں
آتا تو قافلہ کی آمد کی خبر سن کر لوگ شہر کے باہر قافلہ کے استقبال کے لئے جاتے ۔ تاجر لوگ بھی
اُس وقت وہاں پہنچ جاتے اور آجکل کی بلیک مارکیٹ کی طرح وہیں مال خریدنے کی کوشش
کرتے کیونکہ جو مال باہر سے آتا تھا وہ سفر کی مشکلات کی وجہ سے بہت کم آتا تھا اس لئے ہر ایک
تاجر یہی کوشش کرتا کہ وہیں جا کر سو دا کرے اور اُسے دوسروں سے پہلے حاصل کرے ۔ جب
وہ قافلہ آیا اور شہری اُس کے استقبال کے لئے شہر سے باہر گئے اور اُسے ملے تو اہلِ شہر نے اُن
سے سفر کے حالات پوچھنے شروع کئے اور کہا کہ کوئی نئی بات سناؤ۔ اُنہوں نے کہا سفر ہر طرح

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۴۸
نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہو جاتی ہیں
آرام سے کٹ گیا مگر ہم نے راستہ میں ایک عجیب تمسخر سنا۔ ایک عورت خلیفہ کو آوازیں دے
رہی تھی اور مدد کے لئے بلا رہی تھی ۔ اُس بے چاری کو کیا پتہ کہ اس جگہ اب اُس کی حکومت ہی
نہیں ۔ یہ باتیں سننے والوں میں سے ایک درباری بھی تھا وہ دربار میں آیا اور بادشاہ سے اس کا
ذکر کیا اُس نے کہا آج ایک عجیب بات ہوئی ہے ایک قافلہ فلاں جگہ سے آیا اور اُس نے سنایا
کہ ایک عورت خلیفہ کو پکارتی تھی ۔ اگر چہ بادشاہت تو اُس وقت تباہ ہو چکی تھی اور خلافت مٹ
چکی تھی مگر معلوم ہوتا ہے ابھی اسلامی ایمان کی کوئی چنگاری باقی تھی ۔ خلیفہ میں کوئی طاقت نہ تھی
وہ جانتا تھا کہ میں اکیلا ہوں لیکن جب اُس نے یہ بات سنی تو تخت سے اتر آیا اور ننگے پاؤں چلا
اور کہا کہ گواب خلیفہ کا وہ اقتدار نہیں رہا مگر بہر حال اُس نے خلافت کو آواز دی ہے اب میرا
فرض ہے کہ میں اُس کے پاس جاؤں اور اُس کی مدد کروں ۔ یہ بات ایسی ہے کہ آج یہاں
بیٹھے ہوئے ہمارا خون کھول جاتا ہے اُس زمانہ میں کیوں نہ کھولا ہوگا ۔ جو نہی یہ بات دوسرے
بادشاہوں نے سنی اُنہوں نے خلیفہ کو یہ اطلاع بھیجی کہ ہم مدد دیں گے آپ اُس عورت کو آزاد
کرائیں اور اُن سے اس کا بدلہ لیں ۔ چنانچہ وہ گئے اور اُنہوں نے اُس عورت کو آزاد کرایا اور
عیسائیوں سے اُس کا بدلہ لیا۔
لیکن آج بڑی بڑی مسلمان شخصیتوں کا سوال ہی نہیں رہا اب تو بڑی بڑی مسلمان حکومتیں
بھی ریاستوں سے بالا نہیں ۔ سب سے بڑی حکومت مسلمانوں کی اِس وقت ترکی کی حکومت ہے مسلمانوں کی اس وقت ترکی کی حکومت ہے
مگر اس کی حالت یہ ہے کہ جب روس کوئی بات کرتا ہے تو وہ کھسیا نہ ہو کر کبھی انگریزوں اور کبھی وہ ہوکر
امریکہ کی طرف دیکھتا ہے اور دیکھ کر سوچتا ہے کہ آیا بھیکی دوں یا سسکی بھروں ۔ اگر دیکھے کہ وہ
ہماری طرف مہربانی کی نگاہ سے نہیں دیکھتے تو سسکیاں مار کر رونے لگ جاتا ہے اور اگر سمجھتا ہے
کہ مدد کریں گے تو پھر ان کو بھبھکیاں دیتا ہے۔ ہر ایک کے اندر جذبات ہوتے ہیں لیکن یہ
حالت دیکھ کر بھی کسی مسلمان کی غیرت جوش میں نہیں آتی ۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ اگر میں احمدی نہ
ہوتا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر میں پرورش نہ پاتا تو میرے کیا اخلاق
ہوتے لیکن اگر میرے یہی جذبات ہوتے جو اس وقت ہیں اور احمدیت والا ایمان میرے اندر
نہ ہوتا تو اگر کوئی سو فیصدی سے بھی زیادہ یقین دلانے کا کوئی ذریعہ ہو سکتا ہے تو میں یقین رکھتا

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۴۹
نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہو جاتی ہیں
ہوں کہ یا میں پاگل ہو جاتا اور یا پھر اپنے ہاتھ سے اپنے بیوی بچوں کو مار کر اپنے آپ کو مار ڈالتا
کیونکہ میرے نزدیک اس قسم کی زندگی کو ایک لمحہ کیلئے بھی برداشت کرنا کسی خبیث اور بے ایمان
آدمی کے سوا کسی کا کام نہیں ہو سکتا۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات ہے جس نے
ہمارے دل میں ایک نئی اُمنگ پیدا کر دی ہے ۔ آج وہ کرن ڈور ہے اور شعائیں فاصلہ پر نظر
آتی ہیں مگر بہر حال کھڑ کی کھلی نظر آتی ہے اور پتہ لگتا ہے کہ ہم کسی نہ کسی دن اُس مقام پر پہنچیں
گے۔ جس طرح اسلام کے دشمنوں نے اسلام کو گھٹنوں کے بل گرانے کی کوشش کی اور ناک
رگڑوانا چاہا ہم إِنْشَاءَ اللہ ان کو گھٹنوں کے بل گرائیں گے اور ناک رگڑوائیں گے ۔ مگر ناک
رگڑوانے سے مراد یہ نہیں کہ ہم ظاہری رنگ میں ایسا کریں گے بلکہ معنوی رنگ میں ہم ان سے
ایسا سلوک کریں گے جو گھٹنے ٹیکنے اور ناک رگڑنے کا مترادف ہوگا ۔ دیکھو! جب مکہ فتح ہوا تو
اُس وقت ظاہری طور پر کسی نے ناک نہیں رگڑ وائے بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کو
یہی کہا کہ تم ہمارے بھائی ہو ہم تمہیں معاف کرتے ہیں مگر معنوی طور پر ان کے ناک
رگڑے گئے ۔ جس شخص کے قتل کے کوئی درپے ہو اور اس کے ساتھ اتنی دشمنی کی گئی ہو کہ اس
حالت میں کہ اُس کی لڑکی حاملہ ہونے کی صورت میں اکیلی سفر کر رہی ہو، اُس کے اونٹ کے
شغدف کا بند کاٹ کر اُسے گرا دیا ہو اور اس طرح اُس کا حمل ضائع کروا دیا ہو جب وہ اُس کے
سامنے آئیں اور اُن سے پوچھا جائے کہ بتاؤ تم سے کیا سلوک کیا جائے؟ اور وہ کہیں ہم تم سے
یوسف والے سلوک کی امید رکھتے ہیں اور وہ کہہ دے تم سے یوسف والا سلوک ہی کیا جائے گا
اور تمہیں معاف کیا جائے گا ۔ تو بتاؤ ان مخالفین کی کیا حالت ہوگی ۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ ایسے
واقعہ سے دل پر ایسی چوٹ لگتی ہے کہ اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ بظاہر ان کی بے عزتی نہیں
کی گئی اور بظاہر ان کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی ، بظاہر ان سے ناک نہیں رگڑ وائے گئے مگر معنوی
طور پر ان کے ناک رگڑے گئے اور ان کے سر جھکائے گئے اور وہ زندہ ہوتے ہوئے بھی مردہ
ہو گئے ۔
میں نے کئی دفعہ ایک واقعہ سنایا ہے۔ بچپن کی بات ہے کہ ایک دفعہ میں نے چند دوستوں
کے ساتھ مل کر ایک کشتی خریدی ۔ اُس وقت وہ کشتی ہمیں ۲۷ روپے میں مل گئی جو کہ اُس وقت

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۵۰
نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہو جاتی ہیں
کے لحاظ سے کافی سستی تھی اب تو کشتی دو سو روپے میں ملتی ہے۔ ہم قادیان کی ڈھاب میں اُس
کشتی پر سیر کیا کرتے تھے۔ جیسے بچوں کا قاعدہ ہے دس پندرہ دن تک تو ہم با قاعدہ سیر کرتے
رہے، پھر ہفتہ میں تین دن سیر کرتے ، پھر ہفتہ میں دو دن اور یہاں تک نوبت پہنچی کہ ہم
پندرہویں دن سیر کیلئے جاتے ۔ جب ہم وہاں نہ ہوتے تو باہر کے لڑکے آ کر اُس کشتی کو
چلاتے ۔ جب ہم کشتی کو آکر دیکھتے تو پہلے سے کچھ نہ کچھ خستہ حالت میں ہوتی ۔ میں اس حالت سے
بہت تنگ آیا اور میں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ کسی طرح تم انہیں پکڑوا دو ۔ ایک دن عصر کے
وقت ایک لڑکا دوڑا ہوا آیا اور کہا کہ میں ان لڑکوں کو پکڑوا دوں ۔ اُس کشتی میں زیادہ سے زیادہ
دس بارہ آدمی بیٹھ سکتے تھے لیکن جب میں وہاں گیا تو میں نے دیکھا کہ اٹھارہ انیس لڑ کے بیٹھے
ہوئے تھے۔ میں نے اتنے آدمی کشتی میں بیٹھے ہوئے دیکھ کر غصہ سے کہا جلدی اِدھر کشتی لاؤ۔ وہ
گاؤں کے لڑکے تھے اور گاؤں والوں میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ بڑے زمینداروں کا
مقابلہ کر سکیں ۔ اس ڈر سے کہ کہیں پٹ نہ جائیں اُن میں سے کچھ نے چھلانگیں لگا دیں اور تیر کر
دوسرے کنارے نکل گئے اور کچھ اتنے مغلوب ہوئے کہ وہیں بیٹھے رہے اور کشتی کو کنارے کی
طرف لے آئے ۔ میں غصہ سے سوئی پکڑے ہوئے کھڑا تھا اور اس خیال میں تھا کہ جب یہ باہر
آئیں گے تو میں اُنہیں خوب ماروں گا۔ وہ جب قریب آئے اور میری یہ حالت دیکھی تو اُن
میں سے سوائے ایک کے باقی سب نے پانی میں چھلانگیں لگا دیں اور مختلف جہات کو دوڑ گئے
صرف ایک لڑکا کشتی میں رہ گیا جسے میں نے پکڑ لیا۔ میں سمجھتا تھا کہ اصل شرارتی یہی ہے اُس
نے مدرسہ احمدیہ کے باورچی خانے کے پاس جہاں خانصاحب فرزند علی صاحب کا مکان ہے
اور آجکل وہاں دفتر بیت المال ہے کشتی لا کر کھڑی کی ۔ جب وہ کشتی سے اُترا تو میں نے کہا ادھر
آؤ۔ قریب آنے پر میرے دل میں معلوم نہیں کیا خیال آیا کہ میں نے سوٹی رکھ دی اور اُسے
مارنے کے لئے ہاتھ اُٹھایا ۔ جس وقت میں نے ہاتھ اُٹھایا تو اُس نے بھی ہاتھ اُٹھایا۔ میں نے
اُس کو مارنے کے لئے ہاتھ اُٹھایا تھا لیکن اُس نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے ہاتھ اُٹھایا تھا۔
اُس کی اس حرکت کی تاب نہ لاتے ہوئے اور زیادہ غصہ میں آکر میں نے اپنا ہاتھ اور پیچھے کی
طرف کھینچا تا کہ اُسے زور سے چانٹا رسید کروں لیکن جونہی میں نے ہاتھ پیچھے کیا اُس نے ہاتھ

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۵۱
نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہو جاتی ہیں
نیچے گرا دیا۔ اس وقت میری عمر ۷ سال کے قریب تھی آج میں ۵۷ سال کا ہو گیا ہوں گویا اس
واقعہ کو چالیس سال گزر چکے ہیں لیکن جب بھی یہ واقعہ مجھے یاد آتا ہے تو میرے رونگٹے کھڑے
ہو جاتے ہیں اور پسینہ چھٹ جاتا ہے ۔ جب اُس نے ہاتھ گرایا تو میں اُس وقت اتنا شرمندہ ہوا
کہ میں سمجھتا تھا کہ کسی طرح زمین پھٹ جائے تو میں اس میں سما جاؤں ۔ یہ میرے سامنے کھڑا
ہے اور اُس نے ہاتھ پیچھے گرا لیا ہے گویا دوسرے الفاظ میں کہہ رہا ہے کہ مجھے مارلو۔ اُس کی یہ
نرمی میرے لئے اتنی تکلیف دہ تھی کہ میں اُس وقت اپنے آپ کو دنیا کا ذلیل ترین انسان خیال
کرتا تھا۔ میں کہتا تھا کہ زمین پھٹ جائے اور مجھے یہ ذلت کی حالت نہ دیکھنی پڑے ۔ اب دیکھو
یہ کتنی چھوٹی سی چیز تھی ۔ کشتی صرف ۲۷ روپے کی تھی اور وہ بھی چند آدمیوں کے چندہ سے خریدی
ہوئی اور وہ بھی پرانی ۔ پھر وہ سیکنڈ ہینڈ کشتی تھرڈ ہینڈ بنی پھر فورتھ ہینڈ بنی اور پھر ففتھ ہینڈ بنی لیکن
اس پر بھی میں جوش میں آ کر اُسے مارنے لگا مگر اُس نے اپنا ہاتھ نیچے کر لیا۔ اس کا نیچے ہاتھ
گرانا کسی جذبہ شرافت کے ماتحت نہیں تھا صرف اس لئے تھا کہ وہ جانتا تھا کہ بڑے آدمی کے
بیٹے ہیں اگر مارا تو ان کے ساتھی مجھے ماریں گے۔ پھر یہ بھی نہیں تھا کہ مظلوم ہونے کے باوجود
اُس نے مجھ پر رحم کیا ہو بلکہ ظالم وہ تھا اور کمزور وہ تھا مگر با وجود اس کے کہ وہ ظالم تھا اور کمزور تھا
اُس کا یہ فعل میرے لئے اتنا تکلیف دہ ہوا کہ آج تک اس واقعہ کو یاد کر کے میں شرمندہ ہو جاتا
ہوں ۔ پس کیا حال ہوا ہو گا اُن بڑے بڑے آدمیوں کا جو میدانوں میں نکل نکل کر کہتے تھے ہم
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کی اولاد کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے ، جو کہا کرتے
تھے کہ یہ نوجوان تیرے چند روزہ ساتھی ہیں یہ تیرا ساتھ چھوڑ دیں گے، جنہیں وہ بھاگ جانے
والے کہتے تھے اور جن کے سامنے وہ میدان میں گھوڑے دوڑاتے ہوئے کہتے تھے کہ آؤ مقابل
پر ، اور جنہیں وہ کمینہ آدمی سمجھتے تھے جب وہ اُن کے سامنے تلوار نہ اُٹھا سکے اور مغلوب ہوئے تو
اُن کی کیا حالت ہوئی ہوگی ۔ وہ اُس وقت کتنے ذلیل اور شرمندہ ہوئے ہوں گے اور کس طرح
اُن کے ناک رگڑے گئے ہوں گے ۔ جب اُن سے ہار کر اُنہوں نے خود استدعا کی کہ ہم سے
یوسف کے بھائیوں کا سا سلوک کیا جائے ۔ اور پھر اس وقت کیا حالت ہوئی ہوگی جب واقعہ میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں یہ فرمایا کہ ہاں ہاں تم سے یوسف کے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۵۲
نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہو جاتی ہیں
بھائیوں کا سا سلوک کیا جائے گا۔ جاؤ اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھو ہم تم سے کچھ نہ کہیں
گے ۔ یہی حالت اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ایک دن اسلام کے دشمنوں پر آنے والی ہے۔
ا الذريت: ۵۴
( الفضل ۱۷ ، ۱۸ را پریل ۱۹۴۶ء)
حجمان: برہمنوں یا نائیوں کی آسامی جس کا وہ پشتوں سے کام کرتے آ رہے ہوں ۔ مخدوم ،
آقا ، مربی
کنز العمال جلدا اصفحه ۱۱۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ء
سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۴۴ حاشیہ مطبوعہ پاکستان ۱۹۷۷ء
الحجر : ١٠
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۸۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۵۳
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے
اغراض و مقاصد
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی