پارلیمنٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۰۱
پارلیمنٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
( رقم فرموده ۵ ا پریل ۱۹۴۶ء )
پارلیمینٹری وفد ہندوستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے ہندوستان میں وارد ہو چکا ہے
مجھ سے کئی احمد یوں نے پوچھا ہے کہ احمدیوں کو ان کے خیالات کے اظہار کا موقع کیوں نہیں دیا
گیا ؟ میں نے اس کا جواب ان احمد یوں کو یہ دیا کہ :۔
اول تو ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے ( گو مسیحیوں کی انجمن کو کمیشن نے ا نے اپنے
خیالات کے اظہار کی دعوت دی ہے ) خیالات کے
دوسرے جہاں تک سیاسیات کا تعلق ہے جو حال دوسرے مسلمانوں کا ہوگا وہی ہمارا ہوگا ۔
تیسرے ہم ایک چھوٹی اقلیت ہیں اور پارلیمینٹری وفد اس وقت اُن سے بات کر رہا ہے جو ہم ہیں وفد سے بات کر رہا ہے ہم چھوٹی میں اور پارلیمنٹری وفد اس وقت سے بات کر رہا ہے جو
ہندوستان کے مستقبل کو بنا یا بگاڑ سکتے ہیں ۔ دُنیوی نقطۂ نگاہ سے ہم ان جماعتوں میں سے نہیں کے بنا یا ہیں۔ نگاہ سے جماعتو
ہیں اس لئے باوجود اس امر کے کہ جنگی سرگرمیوں کے لحاظ سے اپنی نسبت آبادی کے مد نظر ہم
تمام دوسری جماعتوں سے زیادہ قربانی کرنے والے تھے کمیشن کے نقطۂ نگاہ سے ہمیں کوئی اہمیت
حاصل نہیں ۔
چوتھے یہ کہ خواہ کمیشن کے سامنے ہمارے آدمی پیش ہوں یا نہ ہوں ہم اپنے خیالات تحریر
کے ذریعہ سے ہر وقت پیش کر سکتے ہیں ۔
سوجواب کے آخری حصہ کے مطابق میں چند باتیں پہلی قسط کے طور پر پارلیمینٹری وفد اور

انوار العلوم جلد ۱۸
٣٠٢
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
ہندوستان کے نمائندوں سے کہنا چاہتا ہوں ۔ وفد کے ممبران کو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دنیا کا
فساد سب سے زیادہ اس امر سے ترقی کر رہا ہے کہ حکومتیں اخلاقی اصول کی پیروی سیاسیات میں
ضروری نہیں سمجھتیں حالانکہ سیاست افراد کو تسلی دینے کے لئے برقی جاتی ہے اور افراد جو اخلاق
کی بناء پر سوچنے اور غور کرنے کے عادی ہیں جب ایک فیصلہ ایسا دیکھتے ہیں کہ جس کی بنیا د عام
جانے بوجھے ہوئے اخلاقی نظریات کے خلاف ہوتی ہے تو وہ اس سے تسلی نہیں پاتے اور ان کی
دل کی خلش انہیں شورش اور فساد پر آمادہ کر دیتی ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ قومی امیدوں اور اُمنگوں کے پورا نہ ہونے پر بھی شورش ہوتی
ہے لیکن وہ شورش دیر پا نہیں ہوتی اور اس کا ازالہ کرنا ممکن ہوتا ہے لیکن اخلاقی اصول کے خلاف
کیا گیا فیصلہ سینکڑوں اور ہزاروں سال تک فساد اور بے چینی کو لمبا کئے جاتا ہے۔ پس انہیں
چاہئے کہ ہندوستان کی اُلجھنوں کا حل صرف سیاست کی مدد سے کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ
اخلاق کے اصول کے مطابق اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں تا اگر اس حل سے کوئی فساد
پیدا ہو تو وہ دیر پا نہ ہو۔
دوسرے اس میں کوئی شک نہیں کہ سیاسی وعدے حالات کے بدلنے سے بدل سکتے ہیں ۔
مثلاً ایک گورنمنٹ سے کسی دوسری گورنمنٹ کا کوئی معاہدہ ہو لیکن بعد میں اس ملک کی اکثریت
اپنی گورنمنٹ کے خلاف ہو جائے تو معاہد حکومت یقیناً پابند نہیں کہ اول الذکر حکومت کا ان
حالات میں بھی ساتھ دے کیونکہ معاہدہ اس امر کی فرضیت پر مبنی تھا کہ وہ حکومت اپنے ملک کی
نمائندہ ہے جب وہ نمائندہ نہ رہے تو معاہد حکومت کا حق ہے کہ اپنے سابق معاہدہ کو تبدیل کر
دے جیسا کہ پولینڈ کی حکومت کے بارہ میں انگلستان نے کیا۔ (اس امر کو میں نظر انداز کرتا
ہوں کہ انگلستان نے پوری تحقیق اس امر کی کر لی تھی کہ نہیں ، کہ پولینڈ کی اکثریت سابق حکومت
کے ساتھ ہے یا خاص حالات پیدا کر کے اس سے خلاف رائے لے لی گئی ہے ) لیکن اگر
حالات وہی ہوں جیسے کہ پہلے تھے تو پھر یہ کہہ کر سابق وعدہ کو نظر انداز کر دینا کہ حالات بدلنے
پر وعدے بھی بدل سکتے ہیں اخلاق کے خلاف ہوگا ۔ حکومت انگریزی کو اپنے سابق وعدوں میں
کسی تبدیلی سے پہلے یہ ثابت کرنا چاہئے کہ وہ کون سے حالات تھے جن میں کوئی وعدہ انہوں

انوار العلوم جلد ۱۸
٣٠٣
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
نے کیا تھا اور اب کون سے نئے حالات پیدا ہو گئے ہیں جن کا طبعی نتیجہ وعدہ کی تبدیلی کی صورت
میں ظاہر ہوتا ہے ۔ جب تک وہ ایسا نہ کریں ان کا یہ کہہ دینا کہ اب حالات بدل گئے ہیں صرف
متعلقہ جماعت کے دلوں میں شکوک اور جائز شکوک پیدا کرنے کا موجب ہوگا۔ اخلاق کی
طاقت یقیناً انگلستان اور ہندوستان بلکہ تمام دنیا کی مجموعی طاقت سے بھی زیادہ ہے۔ پس اگر
حقیقتاً حالات نہ بدلے ہوں تو گول مول الفاظ استعمال کرنے کی بجائے پارلیمینٹری وفد کو اعلان
کرنا چاہئے کہ ہم سے پہلی حکومت بد دیانتی سے ہندوستانیوں کو لڑوانے کے لئے بعض اقوام
سے کچھ وعدے کر چکی ہے جو ہم برسر اقتدار ہونے کے بعد پورا کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ لیکن
یہ درست نہیں کہ وہ ایک ہی سانس میں پہلی حکومت کی دیانت کا بھی اظہار کرے اور اس کے
وعدوں کو یہ کہہ کر توڑ بھی دے کہ بدلے ہوئے حالات میں وعدے بھی بدل جاتے ہیں
( حالانکہ جن حالات میں وہ وعدے کئے گئے تھے وہ بالکل نہ بدلے ہوں ) عوام الناس فقروں
میں آجاتے ہیں لیکن عقلمند لوگ صرف فقروں سے دھوکا نہیں کھاتے ۔
تیسری بات میں مشن کے ممبروں سے یہ کہنی چاہتا ہوں کہ کوئی ایسی حالت پیدا کر دینا جس
کے نتیجہ میں ایک اقلیت اپنے حقوق لینے سے محروم رہ جائے ، خود انگلستان کو ہی مجرم بنائے گا۔
انگلستان یہ کہہ کر بچ نہیں سکتا کہ اس نے یہ نتیجہ پیدا نہیں کیا۔ نتائج کی ذمہ داری ذرائع پیدا
کرنے والے پر ہی ہوا کرتی ہے ۔
چوتھی بات کمیشن کے ممبروں سے میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ اگر وہ انصاف کو قائم رکھیں گے تو
یقیناً ہندو مسلم سمجھوتہ کرانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ میں اس امر کا قائل نہیں کہ انگلستان کا بنایا
ہوا ہندوستان اصل ہندوستان ہے لیکن میں اس امر کا بھی انکار نہیں کر سکتا کہ ہندوستان میں جس
قدر اتحاد بھی باہمی سمجھوتہ سے ہو سکے وہ یقیناً ہندوستان اور دوسری دنیا کے لئے مفید ہوگا۔ میں
برٹش امپائر کے اصول کا دیرینہ مداح ہوں میرے نزدیک برطانوی امپائر کا اصول اس وقت
تک کی قائم کردہ انٹر نیشنل لیگ یا یو این اے سے بدرجہا بہتر ہے۔ اس کی اصلاح کی تو
ضرورت ہے لیکن اس کا حصہ دار بننے کا نام غلامی رکھنا ایک جذباتی مظاہرہ تو کہلا سکتا ہے حقیقت
نہیں کہلا سکتا ۔ مگر بہر حال ہندوستان کے مختلف حصوں کا باہمی تعاون اور ہندوستان کا

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۰۴
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
برطانوی امپائر سے تعاون باہمی سمجھوتے پر مبنی ہونا چاہئے ۔
پانچویں ہر سیاسی اصل ضروری نہیں کہ ہر جگہ اپنی تمام شقوں کے ساتھ چسپاں ہو سکے ۔ میرا
تجربہ ہے کہ انگلستان کے اکثر مدبر اپنے ملک کے تجربہ کو ہندوستان پر ٹھونسنا چاہتے ہیں۔
ہندوستان کے حالات یقیناً انگلستان سے مختلف ہیں ۔ یہاں آزادی کا بھی اور مفہوم ہے اور
انصاف کا بھی اور مفہوم ہے ۔ مجھے ایک صاحب نے بتایا کہ جب انہوں نے مسٹر گاندھی سے
سوال کیا کہ کیا آزاد ہندوستان میں مذہب کی تبدیلی کی اجازت ہوگی؟ تو انہوں نے جواب دیا
کہ مذہب کی آزادی ضرور ہو گی مگر مذہب کی تبدیلی ایک سیاسی مسئلہ ہے اس بارہ میں حکومت
مناسب رویہ اختیار کر سکتی ہے۔ میرے نزدیک یہ نظریہ آزادی کے صریح خلاف ہے۔ میں نے
اس امر کی تحقیق کے لئے جماعت احمدیہ کے مرکزی عہدہ داروں سے کہا کہ وہ کانگرس سے اس کا
نقطۂ نگاہ دریافت کریں ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ جماعت کے سیکرٹری نے اس بارہ میں جو چٹھی لکھی
اس کا جواب کانگرس کے سیکرٹری نے نہیں دیا۔ پھر رجسٹری خط گیا اس کا بھی جواب نہیں دیا۔ اس
پر تیسرا خط رجسٹری کر کے ارسال کیا گیا مگر اس کا جواب بھی نہ دیا گیا۔ تب تار دی گئی کہ اگر
اب بھی جواب نہ دیا گیا تو معاملہ مسٹر گاندھی کے سامنے رکھا جائے گا۔ اس پر کانگرس کے سیکرٹری
نے جواب دیا کہ مسٹر بوس کو افسوس ہے کہ اب تک جواب نہیں دیا گیا (اُس وقت مسٹر سبھاش
چندر بوس کانگرس کے پریذیڈنٹ تھے ) اب جواب بھجوایا جا رہا ہے۔ یہ جواب جب موصول ہوا
تو اس میں یہ لکھا تھا کہ آپ کو کانگرس کے کراچی ریزولیوشن نمبر فلاں کی طرف توجہ دلائی جاتی
ہے ۔ جب لکھا گیا کہ اسی ریزولیوشن کی تعبیر کے متعلق تو ہمارا سوال ہے تو اس کا یہ جواب دیا گیا
کہ کانگرس ہی اپنے ریزولیوشن کی تعبیر کر سکتی ہے۔ جب اس پر کہا گیا کہ کانگرس سے تو اس کے
عہدہ دار ہی پوچھ سکتے ہیں ہمارے پاس کونسا ذریعہ ہے تو اس پر جواب دیا گیا کہ ہم نہیں پوچھ
سکتے آپ ہی دریافت کریں۔ اس واقعہ نے ثابت کر دیا کہ کانگرس کے نزدیک آزادی کا مفہوم
یورپ کے زمانہ وسطی والا ہے جسے مسلمان کسی صورت میں تسلیم نہیں کر سکتے ۔ چنانچہ عملا اس کا یہ
نمونہ موجود ہے کہ ہندو ریاستوں میں ایک ہندو اگر مسلمان ہو جائے تو اول بغیر مجسٹریٹ کی
اجازت کے وہ ایسا نہیں کر سکتا ۔ دوم اسے اپنے ورثہ سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔ کانگرس سے جو

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۰۵
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
ہماری گفت و شنید ہوئی ہے اُس نے ریاستوں کے اس رویہ پر مہر تصدیق لگا دی ہے۔ غرض
صرف ڈیموکریسی DEMOCRACY) کے لفظ پر نہیں جانا چاہئے ۔ یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ
ڈیموکریسی کا مفہوم کس قوم میں کیا ہے۔ اس وقت روس مغربی حکومتوں کے خلاف بار بار یہ
ہمارے
اعلان کر رہا ہے کہ مغربی ممالک کے ری ا ، ری ایکشنری REACTIONARY) لوگ ہمار
خلاف یونان اور ایران اور چین کی تائید کے نام سے غلط فضاء پیدا کر رہے ہیں لیکن کیا صرف
ری ایکشنری کے لفظ کے استعمال کی وجہ سے انگلستان اور امریکہ کے لوگ اپنی منصفانہ پالیسی چھوڑ
دیں گے؟ اگر نہیں تو صرف ڈیموکریسی کے لفظ کے استعمال سے بھی ان کی تسلی نہیں ہو جانی چاہئے۔
میں مسلمانوں کے نمائندوں کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ ہندوستان ہمارا بھی اُسی طرح ہے
جس طرح ہندوؤں کا ۔ ہمیں بعض زیادتی کرنے والوں کی وجہ سے اپنے ملک کو کمزور کرنے کی
کوشش نہیں کرنی چاہئے ۔ اس ملک کی عظمت کے قیام میں ہمارا بہت کچھ حصہ ہے۔ ہندوستان
کی خدمت ہندوؤں نے تو انگریزی زمانہ میں انگریزوں کی مدد سے کی لیکن ہم نے اس ملک کی
ترقی کے لئے آٹھ سو سال تک کوشش کی ہے۔ پشاور سے لے کرمنی پور تک اور ہمالیہ سے لے کر
مدراس تک اُن محبانِ وطن کی لاشیں ملتی ہیں جنہوں نے اس ملک کی ترقی کے لئے اپنی عمریں
خرچ کر دی تھیں ۔ ہر علاقہ میں اسلامی آثار پائے جاتے ہیں کیا ہم ان سب کو خیر باد کہہ دیں
گے؟ کیا ان کے باوجود ہم ہندوستان کو ہندوؤں کا کہہ سکتے ہیں؟ یقیناً ہندوستان ہندوؤں سے
ہمارا زیادہ ہے۔ قدیم آریہ ورت کے نشانوں سے بہت زیادہ اسلامی آثار اس ملک میں ملتے
ہیں ۔ اس ملک کے مالیہ کا نظام ، اس ملک کا پنچائتی نظام ، اس ملک کے ذرائع آمد و رفت
سب ہی تو اسلامی حکومتوں کے آثار میں سے ہیں پھر ہم اسے غیر کیونکر کہہ سکتے ہیں ۔ کیا سپین
میں سے نکل جانے کی وجہ سے ہم اسے بُھول گئے ہیں؟ ہم یقینا اسے نہیں بھولے ہم یقیناً ایک
دفعہ پھر سپین کو لیں گے۔ اسی طرح ہم ہندوستان کو نہیں چھوڑ سکتے یہ ملک ہمارا ہندوؤں سے
زیادہ ہے۔ ہماری سُستی اور غفلت سے عارضی طور پر یہ ملک ہمارے مارے ہاتھ سے گیا ہے ہمار
ہماری
تلوار میں جس مقام پر جا کر گند ہو گئیں وہاں سے ہماری زبانوں کا حملہ شروع ہوگا اور اسلام کے
خوبصورت اصول کو پیش کر کے ہم اپنے ہندو بھائیوں کو خود اپنا جزو بنالیں گے مگر اس کے لئے

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۰۶
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
ہمیں راستہ تو کھلا رکھنا چاہئے ۔ ہمیں ہر گز وہ باتیں قبول نہیں کرنی چاہئیں جن میں اسلام اور
مسلمانوں کی موت ہو مگر ہمیں وہ طریق بھی اختیار نہیں کرنا چاہئے جس سے ہندوستان
میں اسلام کی حیات کا دروازہ بند ہو جائے ۔ میرا یقین ہے کہ ہم ایک ایسا منصفانہ طریق اختیار
کر سکتے ہیں صرف ہمیں اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا چاہئے ۔ اسلام نے انصاف اور اخلاق پر
سیاسیات کی بنیا د رکھ کر سیاست کی سطح کو بہت اونچا کر دیا ہے کیا ہم اس سطح پر کھڑے ہو کر صلح اور
محبت کی ایک دائمی بنیا د نہیں قائم کر سکتے ؟ کیا ہم کچھ دیر کیلئے جذباتی نعروں کی دنیا سے الگ ہو کر
حقیقت کی دنیا میں قدم نہیں رکھ سکتے تا ہماری دنیا بھی درست ہو جائے اور دوسروں کی دنیا بھی
درست ہو جائے ۔
میں مسلمانوں سے یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وقت اتحاد کا ہے جس طرح بھی ہو اپنے
اختلافات کو مٹا کر مسلمانوں کی اکثریت کی تائید کریں اور اکثریت اپنے لیڈ رکا ساتھ دے اُس
وقت تک کہ یہ معلوم ہو کہ اب کوئی صورت سمجھوتہ کی باقی نہیں رہی اور اب آزادانہ رائے دینے
کا وقت آ گیا ہے۔ مگر اس معاملہ میں جلدی نہ کی جائے تا کامیابی کے قریب پہنچ کر نا کامی کی
صورت نہ پیدا ہو جائے ۔
میں ہندو بھائیوں سے اور خصوصاً کانگرس والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کانگرس کے
لئے مسٹر گاندھی نے اور کچھ بھی نہ کیا ہو تو بھی انہوں نے اس پر یہ احسان ضرور کیا ہے کہ اسے
اس اصل کی طرف ضرور توجہ دلائی ہے کہ ہمارے فیصلوں کی بنیاد اخلاق پر ہونی چاہئے تفصیل
میں مجھے خواہ ان سے اختلاف ہو مگر اصول میں مجھے ان سے اختلاف نہیں کیونکہ میرے آقا
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وس اللہ علیہ وسلم نے اس اصل کو جاری کیا ہے ۔ آپ لوگوں کو غور کرنا چاہئے کہ
ایک طرف تو آپ لوگ عدم تشدد کے قائل ہیں دوسری طرف مسلمانوں کے مقابل پر اپنے
مطالبات نہ پورا ہونے کی صورت میں بعض لیڈر دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ۔ میں نے آج ہی
ایک کانگریسی لیڈر کا اعلان پڑھا ہے جس میں وہ لکھتے ہیں ۔
کہ کوئی اسے اچھا سمجھے یا مرا اس کے نتیجہ میں ملک میں شدید فساء
پھر لکھتے ہیں ۔
۔

انوار العلوم جلد ۱۸
٣٠٧
پارلیمنٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
مگر جو کوئی بھی ملک کے موجودہ جذبات کو جانتا ہے اس بات کو معلوم کر
سکتا ہے کہ کوئی طاقت اس ( فساد ) کو روک نہیں سکتی اور ممکن ہے کہ یہ ( فساد ) ایک
ایسی شکل اختیار کرلے جسے ہم میں سے کوئی بھی روک نہ سکے۔
اس لیڈر نے اس کا بھی ذکر کیا ہے کہ مسٹر جناح نے بھی خون خرابہ کی دھمکی دی ہے یہ
درست ہے مگر مسٹر جناح نے غلطی کی یا درست کام کیا وہ عدم تشدد کے قائل نہیں ۔ ان پر یہ الزام
نہیں لگ سکتا کہ وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں مگر کانگرس جو عدم تشدد کی قائل ہے اگر اس کا
ایک لیڈر ایسی بات کرتا ہے تو وہ یقیناً دو باتوں میں سے ایک کو ثابت کرتا ہے یا تو اس امر کو کہ
کانگرس کی عدم تشدد کی پالیسی صرف اس لئے تھی کہ جب وہ جاری کی گئی کانگرس کمزور تھی اس
لئے اس پالیسی کے اعلان کے ذریعہ دنیا پر یہ اثر ڈالنا مقصود تھا کہ ہم تو عدم تشدد کرنے والے
ہیں ہماری گرفتاریاں کر کے برطانیہ ظلم کر رہا ہے یا ہندوستانی گورنمنٹ کی آنکھوں میں خاک
ڈالنا مقصود تھا کہ ہم تو عدم تشدد کے بڑے حامی ہیں ہمیں اپنا کام کرنے دیں ہم آپ کی حکومت
کے لئے مشکلات پیدا نہیں کرتے یا پھر اس امر کو ثابت کرتا ہے کہ پبلک پراثر کا دعویٰ کرنے میں
کانگرس حقیقت کے خلاف جاتی ہے کیونکہ ہر قوم میں سے کچھ لوگ اپنے لیڈروں کے خلاف
ضرور جا سکتے ہیں لیکن قوم کا اتنا حصہ لیڈروں کے خلاف نہیں جا سکتا جو ملک کے حالات کو
قابو سے باہر کر دے یہ اُسی وقت ہوتا ہے جبکہ لیڈر لیڈ رہی نہ ہو اور اپنے اثر اور قبضہ کا جھوٹا
دعویٰ کرتا ہو ۔ کانگرس کے لیڈروں کو اس موقع پر بہت ہوشیاری سے کام کرنا چاہئے ورنہ انہیں
یادر ہے کہ سیاسی حالات یکساں نہیں رہتے ۔ اس قسم کے بیج کبھی نہایت تلخ پھل بھی پیدا کر دیا
کرتے ہیں کیونکہ خواہ وہ مانیں یا نہ مانیں اس دنیا کا پیدا کرنے والا ایک خدا ہے اور وہ تعداد
میں زیادہ، مال میں زیادہ ، حکومت میں طاقتور قوم کو تھوڑے اور کمزور لوگوں پر ظلم نہیں کرنے
دے گا۔ اسلام ہر حالت میں زندہ رہے گا خواہ مسلمانوں کی غلطیوں کی وجہ سے عارضی طور پر
تکلیف اُٹھا لے۔
ایک اور بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے جیسا کہ اوپر لکھ چکا ہوں میں اس بات کے حق
میں ہوں کہ ہو سکے تو باہمی سمجھوتے سے ہم لوگ اُسی طرح اکٹھے رہیں جس طرح کئی سو سال

انوار العلوم جلد ۱۸
٣٠٨
پارلیمنٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
وہ
سے اکٹھے چلے آتے ہیں لیکن فرض کرو مسلمان گلی طور پر باقی ہندوستان سے انقطاع کا فیصلہ
کریں اور برطانیہ انہیں مجبور کر کے باقی ہندوستان سے ملا دے اور جیسا کہ مسٹر جناح نے کہا
ہے مسلمان بزور اس فیصلہ کا مقابلہ کریں تو یقیناً وہ قانو نا باغی نہیں کہلا سکتے کیونکہ یہ ایک نیا انتظام
ہوگا اور نئی گورنمنٹ ، سابق گورنمنٹ کو کوئی حق نہیں کہ وہ مسلمانوں کو جو اس ملک کے اصل حاکم
تھے دوسروں کے ماتحت ان کی مرضی کے خلاف کر دے ۔ اس حکومتی رد و بدل کے وقت ہر
حصہ ملک کو نیا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور اپنے حق کو بزور لینے کا فیصلہ کرتے وقت وہ
انٹرنیشنل قانون کے مطابق ہرگز باغی نہیں کہلا سکتے ۔ مگر کیا ہندوؤں کو بھی قانون کا تحفظ حاصل
ہے؟ وہ کب اس شکل میں مسلم صوبوں کے حاکم ہوئے تھے کہ انہیں دستور قدیمہ کو قائم رکھنے کا
قانونی حق حاصل ہو ۔ حکومتوں کے بدلنے پر سٹیٹس کو STATUS QUD) کا سوال ہی
نہیں رہتا۔ پس مسلمان خدانخواستہ اگر ایسا کرنے پر مجبور ہوں تو قانونی لحاظ سے وہ جائز کام
کریں گے ۔ ہند و اگر جبراً ان کو اپنے ماتحت لانا چاہیں تو قانونی لحاظ سے وہ ظالم ہوں گے ۔ اگر
انگریز مسلمانوں کو ان کی مرضی کے خلاف بقیہ ہندوستان سے ملا دیں تو وہ بھی ظالم ہوں گے
کیونکہ مسلمان بھیڑ بکریاں نہیں کہ انگریز جس طرح چاہیں ان سے سلوک کریں پس میں نصیحت
کرتا ہوں کہ اس مشکل کو محبت سے سلجھانے کی کوشش کی جائے زور اور خود ساختہ قانون سے نہیں ۔
میں ہندوؤں کو یقین دلاتا ہوں کہ میرا دل ان کے ساتھ ہے ان معنوں میں کہ میں چاہتا ہوں کہ
ہندو مسلمانوں میں آزادانہ سمجھوتہ ہو جائے اور یہ سوتیلے بھائی اس ملک میں سگے بن کر رہیں ۔
میں او پر لکھ چکا ہوں کہ میں اس امر کے حق میں ہوں کہ جس طرح ہو ہندوستان کو متحد رکھنے
کی کوشش کی جائے ہماری جدائی اصلی جدائی نہ ہو بلکہ جدائی اتحاد کا پیش خیمہ ہو مگر میں اپنے
ہندو بھائیوں سے یہ بھی ضرور کہوں گا کہ غلط دلائل کسی حقیقت کو ثابت نہیں کر سکتے بلکہ بہت دفعہ
حقیقت کو اور بھی مشتبہ کر دیتے ہیں۔ بھلا یہ بھی کوئی دلیل ہے کہ پنجاب سندھ وغیرہ صوبوں کے
الگ ہو جانے سے ہندوستان کا ڈیفنس کمزور ہو جائے گا۔ کینیڈا کے الگ ہو جانے سے کیا
یونائیٹیڈ سٹیٹس کا ڈیفنس کمزور ہو گیا ہے؟ میکسیکو کی آزادی سے کیا یونائیٹیڈ سٹیٹس کا ڈیفنس کمزور
ہو گیا ہے؟ ارجنٹائن کے الگ ہونے سے کیا برازیل کا ڈیفنس کمزور ہو گیا ہے؟ اگر مسلم صوبے

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۰۹
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
الگ بھی ہو جائیں تو باقی ہندوستان کا کیا بگڑ سکتا ہے۔ اس وقت بھی ہندوستان کی آبادی روس
سے قریباً دگنی ، یونائیٹیڈ سٹیٹس سے قریباً اڑھائی گئی ، سابق جرمن سے قریباً چار گنی ہوگی اور ملک
کی وسعت بھی کافی ہوگی ۔ ایک طرف تو یہ کہا جاتا ہے کہ مسلم صوبے الگ ہو کر ترقی نہیں کر سکیں
گے دوسری طرف یہ کہا جاتا ہے کہ ان کے الگ ہو جانے سے ہندوستان اپنی عظم وستان اپنی عظمت کھو بیٹھے گا۔
اگر ہندوستان کی عظمت اسلامی صوبوں سے ہے تو ان کے الگ ہونے پر اسلامی صوبوں کو
نقصان کیونکر پہنچے گا یہ تو وہی دلیل ہے جو روس اس وقت پولینڈ ، رومانیہ، بلغاریہ، ٹرکی اور ایران
کے بعض صوبوں پر قبضہ کرنے کی تائید میں دیتا ہے۔ روس اپنی تمام طاقت کے ساتھ تو جرمنی اور
اٹلی کے حملہ سے جو تباہ شدہ ملک ہیں نہیں بچ سکتا نہ افغانستان اور جنوبی ایران جیسے زبر دست
ملکوں کے حملوں سے بچ سکتا ہے اس کے بچنے کی صرف یہی صورت ہے کہ پولینڈ اور رومانیہ اور
بلغاریہ اس کے زیر تصرف ہو جائیں یا ٹرکی کے بعض صوبے اور ایران کا شمالی حصہ اسے مل جائے
کیا یہ دلیل ہے؟ کیا ایسی ہی دلیلوں سے ہندو مسلمانوں کے دلوں میں اعتبار پیدا کر سکتے ہیں؟
میں پھر کہتا ہوں کہ اس نازک موقع پر اخلاق پر اپنے دعوؤں کی بنیاد رکھیں بھلا اس قسم کے
دعوؤں سے کہ مسلم لیگ مسلم رائے کی نمائندہ نہیں کیونکہ اس کے منتخب ممبر جو کونسلوں میں آئے
اکثر بڑے زمیندار ہیں کیا بنتا ہے؟ کیا عوام الناس کو یہ اختیار نہیں کہ وہ بڑے زمیندار کو اپنا
نمائندہ مقرر کریں؟ اس دلیل سے تو صرف یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ پنڈت نہر وصاحب کے نزدیک
جنہوں نے یہ امر پیش کیا ہے مسلمان اپنا نمائندہ چننے کے اہل نہیں ۔ اگر ان کا یہ خیال ہے تو
دیانت داری کا تقاضہ یہ ہے کہ وہ یوں کہیں کہ مسلمان چونکہ اپنے نمائندے چننے کے اہل نہیں
اس لئے موجودہ ملکی فیصلہ میں ان سے رائے نہیں لینی چاہئے ۔ اگر وہ ایسا کہیں تو خواہ یہ بات با
غلط ہو یا درست مگر منطقی ضرور ہو گی مگر یہ کہنا کہ مسلمانوں نے چونکہ اپنا نمائندہ چند بڑے
زمینداروں کو چنا ہے اس لئے وہ لوگ موجودہ سوال کو حل کرنے کے لئے مسلمانوں کے
نمائندے نہیں کہلا سکتے ایک ایسی غیر منطقی بات ہے کہ پنڈت نہرو جیسے آدمی سے اس کی امید نہیں
کی جاسکتی۔ اگر ان کا یہ مطلب نہیں تو انہوں نے اس امر کا ذکر اس موقع پر کیا کیوں تھا؟
در حقیقت ان کا یہ اعتراض ویسا ہی ہے جیسا کہ بعض مسلمان کہتے ہیں کہ مسٹر گاندھی عموماً مسٹر برلا

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۱۰
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
کے مکان پر کیوں ٹھہرتے ہیں ۔ یقیناً مسٹر گاندھی کو مسٹر برلا کے مکان پر ٹھہرنے کا پورا حق ہے
کیونکہ وہاں ان سے ملنے والوں کے لئے سہولتیں میسر ہیں ان کے وہاں ٹھہرنے سے ہرگز یہ
ثابت نہیں ہوتا کہ وہ مالداروں کے قبضہ میں ہیں اسی طرح مسلم لیگ کے امیدوار اگر بڑے
زمیندار ہوں اور مسلم پبلک اُن کو منتخب کرے تو اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ وہ لوگ مسلمانوں کے
نمائندے نہیں ہیں ۔ اگر کوئی شخص اپنے لئے غلط قسم کا نمائندہ چلتا ہے تو وہ اپنے کئے کی سزا خود
بھگتے گا دوسرے کسی شخص کو اس کے نمائندہ کی نمائندگی میں شبہ کرنے کا حق نہیں یہ باتیں صرف
لڑائی جھگڑے کو بڑھانے کا موجب ہوتی ہیں اور کوئی فائدہ ان سے حاصل نہیں ہوتا۔ پھر یہ
بات ہے بھی تو غلط کہ مسلم لیگ کے اکثر نمائندے بڑے زمیندار ہیں پنجاب ہی کو لے لو اس میں
۷۹ ممبر اس وقت مسلم لیگ کے نمائندے ہیں اور چھ یونینسٹ پارٹی کے جن سے کانگرس نے
سمجھوتہ کیا ہے۔ یونینسٹ پارٹی کے چھ ممبروں میں سے ملک سر خضر حیات ، ملک سر اللہ بخش اور
نواب مظفر علی بڑے زمیندار ہیں گویا پچاس فیصدی ممبر بڑے زمیندار ہیں دوسرے تین کو میں
ذاتی طور پر نہیں جانتا ممکن ہے ان میں سے بھی کوئی بڑا زمیندار ہو۔ اس کے مقابل پر مسلم لیگ
کے ۷۹ ممبروں میں سے صرف چار بڑے زمیندار ہیں یعنی نواب صاحب ممدوٹ ،نواب
لغاری ، مسٹر ممتاز دولتانہ اور مسٹر احمد یار دولتانہ ۔ دو اور ہیں جو میرے علم میں بڑے زمیندار نہیں
مگر شاید انہیں بڑے زمینداروں میں شامل کیا جا سکتا ہو وہ سر فیروز خان اور میجر عاشق حسین
ہیں اور ان کو بھی بڑے زمینداروں میں شامل کر لیا جائے تو یونینسٹ پارٹی جو کانگرس کی حلیف
ہے اس کے ممبروں میں سے پچاس فیصد بڑے زمینداروں کے مقابلہ پر لیگ کے ۷۹ میں سے
بڑے زمیندار صرف ساڑھے سات فیصدی ہوتے ہیں اور کیا یہ نسبت اس بات کا ثبوت کہلا
سکتی ہے کہ کوئی پارٹی بڑے زمینداروں کی پارٹی ہے۔ بڑے زمینداروں کا طعنہ مدت سے
کانگرس کی طرف سے مسلمانوں کو دیا جاتا ہے حالانکہ بڑا خواہ زمیندار ہو یا تاجر اگر وہ بُرے
معنوں میں بڑا ہے تو ہر شکل میں بُرا ہے لیکن اگر وہ اپنے حلقہ کا نمائندہ ہے تو جب تک ملک کا
قانون انتخاب اُس کی دولت اس کے پاس رہنے دیتا ہے اور جب تک کہ اس کا حلقہ اس
کا انتخاب کرتا ہے نمائندگی میں کسی دوسرے سے کم نہیں ۔ پنجاب میں گورنمنٹ رپورٹ کے

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۱۱
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
مطابق صرف تیرہ زمیندار ایسے ہیں جو آٹھ ہزار سے زیادہ ریونیو دیتے ہیں (یعنی جن کی آمد
رائج الوقت مال گزاری کے اصول کے مطابق ۱۶ ہزار سالانہ سے زائد ہے اس سے کم آمد ہرگز
کسی کو بڑا زمیندار نہیں بنا سکتی بلکہ یہ آمد بھی بڑی نہیں کہلا سکتی اتنی آمد معمولی معمولی دُکانداروں
کی بھی ہوتی ہے گو وہ ٹیکس سے بچنے کے لئے ظاہر کریں یا نہ کریں۔ زمیندار کا صرف یہی قصور
ہے کہ وہ اپنی حیثیت ظاہر کرنے پر مجبور ہے ) ان میں غالباً کچھ غیر مسلم بھی ہوں گے اگر سب
مسلمان ہی ہوں تو بھی یہ کوئی بڑی تعداد نہیں اور جب یہ دیکھا جائے کہ یہ لوگ جس قدر ریونیو
ادا کرتے ہیں وہ پنجاب کے گل ریونیو کے سویں حصہ سے بھی کم ہے تو صاف معلوم ہو جاتا ہے
کہ پنجاب کی اکثر زمین چھوٹے زمینداروں کے پاس ہے بڑے زمینداروں کے پاس نہیں ۔
بڑا زمیندارہ صرف یوپی اور بنگال میں ہے لیکن وہاں کے بڑے زمینداروں میں اکثریت
ہندوؤں کی ہے جن میں سے اکثریت کانگرس کی تائید میں ہے۔ مگر اس کے بھی یہ معنی نہیں کہ
ہندو اکثریت کا نگرس کے ساتھ نہیں اور زمینداروں کے ساتھ شامل ہوتے ہوئے بھی کانگرس کی
نمائندگی پر کوئی حرف نہیں آتا ۔
ایک نصیحت میں کانگرس کو خصوصاً اور عام ہندوؤں کو عموماً یہ کرنا چاہتا ہوں کہ تبلیغ مذہب
اور تبدیلی مذہب کے متعلق وہ اپنا رویہ بدل لیں ۔ مذہب کے معاملہ میں دست اندازی کبھی
نیک نتیجہ پیدا نہیں کر سکتی وہ مذہب کو سیاست میں بدل کر کبھی چین نہیں پا سکتے ۔ تبلیغ مذہب اور کر کبھی چین نہیں پا سکتے تبلیغ مذاہب او
مذہب بدلنے کی آزادی انہیں ہندوستان کے اساس میں شامل کرنی چاہئے اور اس طرح اس
تنگ ظرفی کا خاتمہ کر دینا چاہئے جو ان کی سیاست پر ایک داغ ہے اور اس تنگی کو کوئی آزاد شخص
بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ جب تک ملک کی ذہنیت غلامانہ ہے ایسی باتیں چل جائیں گی لیکن
جب حریت کی ہوا لوگوں کو لگی ایسے غلط نظریوں کے خلاف نفرت کے جذبات بھڑک اُٹھیں گے
تبدیلی تو ہو کر رہے گی لیکن جو لوگ اس تنگ ظرفی کے ذمہ دار ہونگے وہ ہمیشہ کے لئے اپنی
اولادوں کی نظروں میں ذلیل ہو جائیں گے۔ وہ فطرت کے اس تقاضہ کو اس حقیقت سے سمجھ
سکتے ہیں کہ بادشاہ اورنگ زیب کو سب سے زیادہ بدنام کرنے والا وہ غلط الزام ہے کہ اس نے
مذہب میں دست اندازی کی ۔ ان کا یہ خیال کہ ہم دوسرے کا مذہب بدلوانے پر زور نہیں دیتے

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۱۲
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
ایک غلط خیال ہوگا کیونکہ بدھ ، کرشن ، عیسی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کے لوگ
بھی دوسرے کا مذہب نہیں بدلواتے تھے ان کو تبلیغ سے اور اپنے ہم مذہبوں کو مذہب تبدیل
کرنے سے روکتے تھے اور تبلیغ کرنے والوں اور مذہب تبدیل کرنے والوں کو سزائیں دیتے
تھے۔ اگر ایسا ہی ارادہ آپ لوگوں نے کیا تو اُسی لعنت کے آپ حصہ دار ہوں گے جس لعنت کا
بوجھ ان پہلوں پر پڑ چکا ہے۔
خلاصہ یہ کہ یہ وقت ایسا نہیں کہ غلط اور سنی سنائی باتوں کو لے کر پبلک میں ہیجان پیدا کیا
جائے یا پارلیمینٹری مشن پر اثر ڈالنے کی کوشش کی جائے کوئی خدا کو مانے یا نہ مانے مگر فطرت صحیحہ
کی مخالفت کبھی اچھا نتیجہ پیدا نہیں کرتی ۔ یہ وقت سنجیدگی سے اس امر پر غور کرنے کا ہے کہ کس
طرح ہمارا ملک آزاد ہو سکتا ہے اور کس طرح ہر قوم خوش رہ سکتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم صرف
قید خانہ بدلنے والے ہوں گے ۔
میں نے اس مخلصانہ مشورہ میں صرف اشارات سے کام لیا ہے اگر مجھے مزید وضاحت کی
ضرورت ہوئی تو ملامت کرنے والوں کی ملامت سے بے پرواہ ہو کر میں اِنْشَاءَ اللہ اپنا مخلصانہ
مشورہ مشن یا پبلک کے اس حصہ کے آگے پیش کروں گا جو سننے کے لئے کان اور سوچنے کے لئے
دماغ رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پارلیمینٹری وفد کو بھی اور ہندو مسلمان اور دوسری عا
اقوام کے نمائندوں کو بھی صحیح راستہ پر چلنے کی توفیق بخشے ۔ آمین
خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمد یہ
قادیان
۵-۴-۱۹۴۶ء

آج 10 میں سے 10 باقی