ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۱۵
ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے
سورۃ الم نشرح کی تفسیر کے وقت درس القرآن کے موقع پر فرمایا:۔
قرآن کریم نے یقین کے مختلف مدار مدارج بیان کئے ہیں ۔ یوں تو اس کے ہزاروں مدارج
ہیں مگر موٹے موٹے تین مدارج ہیں۔ علم الیقین ، عین الیقین ، حق الیقین ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں جو خاص اصولی مضامین ہیں ان میں سے ایک یہ بھی مضمون
ہے جو مراتب یقین کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا۔ میں یہ نہیں
کہتا کہ پہلے صوفیاء کی کتابوں میں اس کا ذکر نہیں پہلے صوفیاء کی کتابوں میں بھی بے شک اس کا
ذکر ملتا ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون میں جو جدتیں پیدا کی ہیں وہ
ان لوگوں کی تشریحات میں نہیں ہیں ۔ بعض لوگ اس حقیقت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے اعتراض کر دیا
کرتے ہیں کہ یہ باتیں تو امام غزائی کی کتابوں میں بھی پائی جاتی ہیں یا فلاں فلاں مضامین
انہوں نے بھی بیان کئے ہیں ۔ جیسے ڈاکٹر اقبال نے کہہ دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس قسم کے مضامین صوفیاء کی کتابوں سے چرا لئے تھے حالانکہ اگر غور وفکر سے کام لیا جائے تو
دونوں کے تقابل سے معلوم ہو سکتا ہے کہ انہوں نے مضمون میں وہ باریکیاں پیدا نہیں کیں جو
ایک ماہر فن پیدا کیا کرتا ہے اور نہ مضمون کی نوک پلک انہوں نے نکالی ہے لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے جس مضمون کو بھی لیا ہے ایک ماہر فن کے طور پر اس کی باریکیوں اور اس کے
خدو خال پر پوری تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ہے اور کوئی پہلو بھی تشنہ تحقیق رہنے نہیں دیا اور یہی
ماہر کا کام ہوتا ہے کہ دوسروں سے نمایاں کام کر کے دکھا دیتا ہے۔ مثلاً تصویر کھینچنا بظاہر ایک عام
بات ہے ہر شخص تصویر کھینچ سکتا ہے میں بھی اگر پنسل لے کر کوئی تصویر بنانا چاہوں تو اچھی یا بری
جیسی بھی بن سکے کچھ نہ کچھ شکل بنادوں گا مگر میری بنائی ہوئی تصویر اور ایک ماہر فن کی بنائی ہوئی

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۱۶
ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے
تصویر میں کیا فرق ہوگا یہی ہوگا کہ ماہر فن اس کی نوکیں پلکیں خوب درست کرے گا اور میں
صرف بے ڈھنگی سی لکیریں کھینچ دینے پر اکتفا کر دوں گا۔ پس کسی مضمون کا خالی بیان کر دینا اور
بات ہوتی ہے اور اس کی نوک پلک درست کر کے اسے بیان کرنا اور بات ہوتی ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے گو بعض جگہ وہی مضامین لئے ہیں جو پُرانے صوفیاء بیان کرتے
چلے آئے تھے مگر آپ کے بیان کردہ مضامین اور پہلے صوفیاء کے بیان کردہ مضامین میں وہی
فرق ہے جو ایک اناڑی اور ماہر مصور کی بنائی ہوئی تصاویر میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے تصویر اس
طرح کھینچی ہے جیسے ڈرائنگ کا ایک طالب علم کھینچتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے تصویر اس طرح کھینچی ہے جس طرح ایک ماہر فن تصویر کھینچ کر اپنے کمالات کا دنیا کے سامنے
ثبوت پیش کرتا ہے اور پھر ہر بات پر قرآن کریم سے شاہد پیش کر کے بتایا ہے کہ اس مضمون کا
بتانے والا قرآن کریم ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تشریح کے مطابق علم الیقین تو یہ ہوتا ہے کہ زید
یا بکر ہمارے پاس آئے اور وہ ہمیں بتائے کہ فلاں بات یوں ہے جیسے ایک شخص ہمارے پاس
آتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے تمہارے گھر میں گوشت پہنچا دیا ہے۔ ہم اُس کی بات سنتے اور میں کوشت پہنچا دیا ہے ۔
خیال کر لیتے ہیں کہ اس نے ٹھیک ہی کام کیا ہو گا حالانکہ ہو سکتا ہے کہ اس نے گوشت نہ پہنچایا ہو ہوگا
اور محض دھوکا دینے کے لئے ہمیں ایک غلط خبر دے دی ہو۔
دنیا میں بہت سی خرابیاں بالعموم علم الیقین سے پیدا ہوتی ہیں ۔ اگر کاموں کی بنیاد علم الیقین
کی بجائے حق الیقین پر رکھی جائے اور اُس وقت تک انسان اطمینان حاصل نہ کرے جب تک
اُسے یہ یقین حاصل نہ ہو جائے کہ جو کام میرے سپرد کیا گیا تھا یا جو کام میں کرنا چاہتا تھا وہ اپنی
تکمیل کو پہنچ گیا ہے تو وہ نقائص جو عموماً واقع ہوا کرتے ہیں اور جن کی بناء پر بعض دفعہ بڑی بڑی
خرابیاں پیدا ہو جایا کرتی ہیں کبھی واقع نہ ہوں ۔
مجھے اپنی ساری عمر میں لوگوں سے کام لینے میں اگر کوئی دقت پیش آئی ہے تو وہ یہی ہے کہ
جو شخص بھی کام کرتا ہے علم الیقین پر اس کی بنیاد رکھتا ہے حق الیقین پر بنیاد نہیں رکھتا۔ میں نے
مختلف صیغہ جات مقرر کئے ہوئے ہیں ، مختلف محکمے کام کی سہولت کے لئے قائم کئے ہوئے ہیں

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۱۷
ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے
اور مختلف لوگ ان محکموں کے انچارج ہیں مگر جب بھی کسی محکمہ میں کوئی نقص واقعہ ہوتا ہے اس کی
بنیادی وجہ یہی ہوتی ہے کہ کام کی اہمیت کو نظر انداز کر کے علم الیقین پر بنیاد رکھ لی جاتی ہے اور یہ
خیال کر لیا جاتا ہے کہ کام ہو گیا ہو گا حالانکہ وہ کام نہیں ہوا ہوتا ۔ میں نے پرائیویٹ سیکرٹری کے
محکمہ کو دیکھا ہے جب بھی ان سے کہو کہ فلاں کام اس طرح کر دیا جائے اور پھر دو گھنٹہ کے بعد
پوچھا جائے کہ کام ہو گیا ہے تو پرائیویٹ سیکرٹری جواب دے گا ، میں نے فلاں کو کہہ دیا تھا اس
سے پوچھ کر جواب دیتا ہوں کہ کام ہو گیا ہے یا نہیں ۔ حالانکہ فلاں کو کہہ دینا یہ علم الیقین ہے بلکہ
علم الیقین سے بھی پہلے کی چیز ہے اور اس پر اپنے کاموں کی بنیا د رکھ کر فرض کر لینا کہ کام ہو گیا
ہے یا ہو رہا ہے بالکل ویسی ہی بات ہوتی ہے جیسے ہمارے ہاں مشہور ہے کہ کوئی شخص کسی کے گھر
مہمان آیا۔ اُس نے اپنے نوکر کو ہر قسم کے ضروری آداب سکھائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ
بر وقت اور نہایت عمدگی سے کام کرنے کا عادی تھا ۔ اتفاقاً مہمان کے سامنے میزبان کو کسی چیز کی
ضرورت پیش آگئی مثلاً دہی کی ضرورت محسوس ہوئی اور اس نے اپنے نوکر کو دہی لانے کے لئے
بازار بھیج دیا اور اس دوست سے کہا کہ میرا نوکر بہت مؤدب اور فرض شناس ہے جو کام بھی اسے
کرنے کے لئے کہا جائے ٹھیک وقت کے اندر اسے سرانجام دیتا ہے۔ چنانچہ کہنے لگا دیکھ لیجئے
میں نے اسے دہی لینے کے لئے بازار بھیجا ہے اور دُکان تک دو چار منٹ کا راستہ ہے ۔ اب
چونکہ ایک منٹ گزر چکا ہے اس لئے مجھے یقین ہے کہ وہ فلاں جگہ تک پہنچ گیا ہو گا تھوڑی دیر کے
بعد کہنے لگا اب مجھے یقین ہے کہ وہ دُکان تک پہنچ گیا ہو گا ، پھر کچھ وقت انتظار کرنے کے بعد جو
سو دا خرید نے پر صرف ہو سکتا تھا اس نے کہا اب مجھے یقین ہے کہ وہ دہی لے کر وہاں سے چل
پڑا ہوگا ، تھوڑی دیر کے بعد کہنے لگا اب وہ فلاں نکڑ تک پہنچ گیا ہوگا ، کچھ اور دیر گزری تو کہنے لگا
مجھے یقین ہے کہ اب وہ ڈیوڑھی میں آچکا ہے ۔ چنانچہ اس نے آواز دی کہ کیوں ۔ ں میاں رہی لے
آئے؟ نوکر نے جواب دیا حضور ! حاضر ہے ۔ یہ نمونہ ایسا اعلیٰ درجہ کا تھا کہ اسے دیکھ کر ہر شخص کی
طبیعت خوشی محسوس کرتی تھی ۔ چنانچہ مہمان بھی بہت خوش ہوا اور اس نے فیصلہ کیا کہ میں بھی
اپنے نوکر کی ایسی ہی تربیت کروں گا مگر وہ مہمان خوداُ جڑا اور جاہل تھا۔ اس نے اپنے نوکر سے
تہذیب و شائستگی کے اصول کیا سکھانے تھے اس کے اپنے کاموں میں بھی کوئی باقاعدگی نہ پائی

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۱۸
ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے
جاتی تھی مگر اُس کے دل پر ایسا اثر ہوا کہ اس نے کہا اب میں بھی اپنے نوکر کو ایسی ہی تہذیب
سکھاؤں گا ۔ چنانچہ اس نے واپس جا کر اپنے نوکر کو سکھا نا شروع کر دیا مگر وہ اُجڑ ، ان پڑھ اور
جاہل تھا اُس پر ان سبقوں کا کیا اثر ہو سکتا تھا پانچ چھ ماہ گزر گئے تو اس نے اپنے شہری دوست کی
دعوت کی اور اسے کہا کہ گاؤں کی آب و ہوا اچھی ہوتی ہے آپ میرے ہاں تشریف لائیں ۔
چنانچہ وہ اس دعوت پر اس کے گاؤں میں گیا۔ جب دستر خواں بچھا تو اُس نے بھی نقل کرنی
شروع کر دی ۔ زمینداروں کے گھروں میں عام طور پر دہی ہوتا ہے مگر اس نے چونکہ اپنے
دوست کو یہ بتانا تھا کہ میرا نو کر بھی بڑا ہو شیار اور فرض شناس ہے اس لئے اسے آواز دے کر
کہنے لگا میاں ذرا جانا اور فلاں دُکاندار کے ہاں سے دہی تو لے آنا۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد کہنے
لگا میرا نو کر بڑا ہو شیار اور مؤدب ہے اب وہ فلاں جگہ پر پہنچ چکا ہوگا ، تھوڑی دیر کے بعد کہا مجھے
یقین ہے کہ اب وہ دُکان تک پہنچ چکا ہوگا ، پھر کچھ وقفے کے بعد کہا اب وہ دہی لے رہا ہوگا ،
تھوڑی دیر کے بعد اس نے کہا اب وہ دہی لے کر وہاں سے ضرور چل پڑا ہے، ایک منٹ کے
بعد کہنے لگا اب وہ فلاں جگہ پہنچ چکا ہوگا ، پھر کچھ وقت گزرا تو کہا اب مجھے یقین ہے کہ وہ دہی
لے کر ڈیوڑھی میں پہنچ چکا ہے ۔ چنانچہ اُسے آواز دے کر کہنے لگا کیوں میاں رہی لے آئے؟
نوکر کہنے لگا دوشسیں اپنے کا ہلے کیوں پئے گئے ہو میں جتی تے لبھ لواں فیر دہی وی لے آواں
گا۔ یعنی آپ اتنی جلدی کیوں کرتے ہیں میں جوتی تو تلاش کرلوں پھر دہی بھی لے آؤں گا ۔
حاصل
دیکھو یہ علم الیقین تھا جس پر اس نے اپنے کام کی بنیاد رکھی اور شرمندگی اور ندامت اسے حاص
ہوئی ۔ اسی طرح ہندوستانی مینٹیلیٹی MENTALITY) ایسی ہے کہ جب کسی شخص کے سپرد
کوئی کام ہو وہ کبھی حق الیقین پر اس کی بنیاد نہیں رکھتا۔ اور یہ تو علم الیقین سے بھی پہلے کی بات
ہے کہ جب انسان دوسرے سے دریافت کرے کہ کیا فلاں کام ہو گیا ہے؟ تو وہ جواب دے کہ
جی ابھی پوچھ کر بتاتا ہوں ۔ پھر جب پوچھا جاتا ہے اور پتہ لگتا ہے کہ کام نہیں ہوا تو دفتر والے
جواب دیتے ہیں کہ ہم نے تو فلاں سے کہہ دیا تھا مگر کمبخت گیا نہیں ۔ چنانچہ پھر اُسے ڈانٹا جاتا
ہے کہ کیوں تم نے یہ کام نہیں کیا۔ میں کہتا ہوں تم کیوں اپنے علم کو عین الیقین بلکہ حق الیقین سے
نہیں بدل لیتے تا کہ یہاں تک نوبت ہی نہ پہنچے۔

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۱۹
ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے
پیدا
یورپین قوموں کی تربیت اس لحاظ سے ایسی اعلیٰ درجہ کی ہے کہ افسرانِ بالا کی طرف سے جو
کام بھی سپرد کیا جائے اسے پوری دیانت اور محنت کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں اور کبھی اپنے
فرائض کی بجا آوری میں کوتاہی کا ارتکاب نہیں کرتے بلکہ افسروں کو سکھایا جاتا ہے کہ جب تم کسی
کو کوئی آرڈر دو تو پھر اُسے دُہراؤ کیونکہ بعض دفعہ آرڈر کچھ دیا جاتا ہے اور سمجھا کچھ جاتا ہے،
اس کے بعد ماتحت کو ہدایت دی جاتی ہے کہ جب تم کام کر چکو تو تمہارا فرض ہے کہ ہمیں اطلاع
دو کہ کام ہو گیا ہے۔ مگر میں نے دیکھا ہے ہمارے کارکنوں کو اس بات کی عادت ہی نہیں کہ جب
کوئی کام ان کے سپرد ہو تو وہ اس کے متعلق اپنے افسر کو یہ اطلاع دیں کہ کام ہو گیا ہے یا اس
میں فلاں فلاں روکیں پیدا ہو گئی ہیں ۔ اگر کارکنوں کو اس بات کی عادت ڈلوائی جائے کہ جب
کسی کام کے لئے کہا جائے تو واپس آ کر ہمیں بتانا ہوگا کہ کام ہو گیا ہے یا نہیں تو وہ نقائص
نہ ہوں جو اب ہمارے کاموں میں بعض دفعہ پیدا ہو جاتے ہیں اور جن کی وجہ سے بہت کچھ
اُلجھنیں واقعہ ہو جاتی ہیں ۔ میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ ضروری کاغذات دفتر کے سپرد کئے
جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ متعلقہ دفاتر میں پہنچا دیئے جائیں ۔ تین چار منٹ کے بعد فون کیا
جاتا ہے کہ کیا وہ کاغذ بھجوا دیئے گئے ہیں؟ تو کہا جاتا ہے ابھی دریافت کر کے اطلاع دی جاتی
ہے۔ پھر دس منٹ کے بعد جواب آتا ہے کہ غلطی ہوگئی رجسٹر میں اور بھی بہت سی چٹھیاں اس
وقت نقل ہو رہی تھیں اس لئے ان کا غذات کو بھی کلرک نے رکھ لیا اور سمجھا کہ جب اور چٹھیاں
جائیں گی تو یہ بھی چلی جائے گی ۔ اب ہدایت دے دی گئی ہے کہ ان کا غذات کو فوراً پہنچا دیا
جائے ۔ اگر آرڈر دینے کے بعد ہمیشہ اس کو دہرایا جائے اور کا رکن کو سمجھایا جائے کہ اسے کیا حکم
دیا گیا ہے تو اس قسم کی غلطیاں کیوں واقعہ ہوں ۔ اسی طرح اگر کہا جائے کہ کام کرنے کے بعد
ہمیں آکر بتانا ہے کہ کام ہوا ہے یا نہیں تب بھی یہ نقائص واقعہ نہ ہوں اور یہ جواب نہ دینا پڑے
کہ میں نے تو کہہ دیا تھا اب میں دریافت کر کے اطلاع دیتا ہوں کہ کام ہو گیا ہے یا نہیں ۔
غرض پہلی چیز علم الیقین ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا کے بہت سے کام علم الیقین سے
تعلق رکھتے ہیں مگر جب اہم کام پیش آئیں تو اس وقت علم الیقین کی بجائے عین الیقین بلکہ
حق الیقین پر اپنے کاموں کی بنیا د رکھنی چاہئے ۔ علم الیقین کی مثال تو ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۲۰
ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے
ہمیں آکر یہ خبر دے کہ میں فلاں گھر میں گیا تھا وہاں آگ جل رہی تھی ۔ جب وہ کہتا ہے آگ
جل رہی تھی تو ہمیں اس کے ذریعہ سے ایک علم حاصل ہو جاتا ہے۔ مگر یہ علم محض سماعی ہوتا ہے ۔
کوئی شخص ہمارے پاس آتا اور ہمیں یہ خبر پہنچا جاتا ہے ہم نہیں کہہ سکتے کہ اُس نے سچائی سے کام
لیا ہے یا کذب بیانی سے۔ لیکن اس کے بعد جب ہم اُس مکان کی طرف جاتے اور دور سے
دھواں اُٹھتے دیکھتے ہیں تو ہمارا علم عین الیقین سے بدل جاتا ہے ۔ یا ہم آگ کو جلتا دیکھ لیتے ہیں
تب بھی عین الیقین کا مقام ہم حاصل کر لیتے ہیں لیکن اب بھی آگ کی عام تأثیرات ہم پر نہیں
پڑتیں ہم صرف دور سے اس کا نظارہ دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ جب اس کے بعد ہم اُس آگ
میں اپنا ہاتھ ڈال دیتے ہیں تب ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اُس کی گرمی کیسی ہے یہ مقام حق الیقین کہلاتا
ہے کہ ہم نے صرف آنکھوں سے آگ کو نہیں دیکھا بلکہ خود اُس آگ میں پڑ کر اس کی حقیقت کو
پہچان لیا ہے۔ اسی طرح جب کسی شخص سے ہم نے کہا کہ فلاں کام تمہارے سپرد کیا جاتا ہے اور
علم الیقین کا
اُس نے ہمیں آ کر کہہ دیا کہ میں نے وہ کام کر دیا ۔ کر دیا ہے تو کام کے لحاظ سے یہ صرف علم
مقام ہوگا اس کے بعد اگر وہ کوئی ثبوت بہم پہنچا دیتا ہے مثلاً ہمارے پاس رسید لے آتا ہے تو ہم
عین الیقین کا مقام حاصل کر لیتے ہیں پھر آخر میں جب ہمیں ہر لحاظ سے کام کے متعلق اطمینان
حاصل ہو جاتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جو کام اس کے سپر د کیا گیا تھا وہ واقعہ میں ہو چکا ہے تو ہمیں
حق الیقین حاصل ہو جاتا ہے۔
دنیا میں بہت سے لوگ اپنے کاموں کی بنیاد ابتدائی یقین پر رکھتے ہیں اور اس طرح کئی
امور میں ٹھو کر کھاتے یا کام کو نقصان پہنچا دیتے ہیں ۔ بہر حال جسے علم الیقین ہوتا ہے اُس سے
بہت زیادہ جدو جہد اُس شخص کی ہوتی ہے جسے عین الیقین حاصل ہوتا ہے اور جسے حق الیقین
حاصل ہو جائے وہ تو کمال درجہ کی جدوجہد سے کام لینا شروع کر دیتا ہے۔ حق الیقین سے اوپر
جو مقام ہے وہ وہی ہے جو
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
تاکس نه گوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
میں بیان کیا گیا ہے۔ اس میں کوشش کا سوال نہیں ہوتا کیونکہ انسان کسی اور کے لئے کوشش نہیں

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۲۱
ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے
کرتا بلکہ اپنے لئے کرتا ہے اس لئے اس کی جدو جہد دوسرے لوگوں کی جدو جہد کے مقابلہ میں
بالکل نرالا رنگ اختیار کر لیتی ہے۔
غرض انسانی علم اور یقین کی مختلف حالتیں ہوتی ہیں جو مختلف لوگوں میں پائی جاتی ہیں ۔
ایک متنذ بذب حالت ہوتی ہے انسان کام تو کرتا ہے مگر کبھی خیال کرتا ہے کہ شاید ہو جائے اور
کبھی خیال کرتا ہے کہ شاید نہ ہو۔ مثلاً وہ کسی سے اپنے لئے رشتہ مانگنا چاہتا ہے اُس وقت اُس کی
حالت متنذ بذب ہوتی ہے کبھی خیال کرتا ہے کہ شاید وہ شخص رشتہ دے دے اور کبھی خیال کرتا
ہے کہ ممکن ہے نہ دے۔ آخر بہت کچھ سوچنے کے بعد وہ درخواست دے دیتا ہے اور خیال کرتا
ہے کہ اگر اس نے درخواست کو رد کر دیا تو کسی اور جگہ کوشش کر دیکھوں گا۔ بہر حال اس کی
حالت میں تذبذب ہوتا ہے اور ایک خلجان سا اس کی طبیعت میں پایا جاتا ہے ۔ اس سے اوپر
ایک اور مقام ہوتا ہے جس میں تذبذب تو نہیں ہوتا مگر یقین بھی نہیں ہوتا اس حالت کو ہم یقینی
مگر قابل تذبذب حالت“ کہہ سکتے ہیں ۔ وہ ظاہر میں سمجھتا ہے کہ مجھے یقین حاصل ہے مگر
دراصل اُس کا یقین کمزور ہوتا ہے اور وہ جلد ہی اپنے اصل مقام سے اِدھر اُدھر ہو جاتا ہے ۔
جیسے لَيَالِی عَشَرَ کی تشریح میں میں نے بتایا تھا کہ حضرت ابن عمرؓ سے جب طلحہ بن عبد اللہ نے کہا
کہ اس سے ذی الحجہ کے ایام عرفہ ونحر مراد ہیں تو انہوں نے کہا تم کو کس طرح معلوم ہوا ؟ وہ کہنے
لگے مجھے یقین ہے۔ اس پر انہوں نے کہا اگر یقین ہے تو میں ابھی تم کو شک میں ڈال دیتا
ہوں ۔ اس کی وجہ یہی تھی کہ وہ جانتے تھے اس بارہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی
بات مروی نہیں جو کچھ کہا جاتا ہے رواۃ کی اپنی رائے ہے اس لئے انہیں آسانی سے شبہ ڈالا جا
نا ہے ۔ گویا یہ مقام یہ مقام ایسا ہے جس میں انسان کو شک تو نہیں ہوتا مگر شک کا ا کا امکان ہوتا ہے اور گو
وہ اپنے مقصد کے لئے زیادہ جدو جہد کرتا ہے مگر ابھی اس کا دائرہ محدود ہوتا ہے ۔ دیوانہ وار
سکتا
جد و جہد کے لئے وہ تیار نہیں ہوتا ۔ اس کے بعد ایک اور حالت ہوتی ہے جس میں انسان کو یقین
تو ہوتا ہے مگر غیر معمولی حالات میں وہ ہل جانے والا ہوتا ہے اور کبھی انسان کو ایسا مضبوط یقین
حاصل ہوتا ہے کہ بیسیوں دلائل اس کے سامنے پیش کئے جائیں وہ گھبرا تا نہیں وہ علی وجہ البصیرت
اپنے دعوئی پر قائم ہوتا ہے اور سمجھتا ہے کہ بات اس طرح نہیں جس طرح لوگ کہتے ہیں بلکہ اس

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۲۲
ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے
طرح ہے جس طرح میں کہتا ہوں ۔ ایسا شخص اپنے مقصد کے حصول کے لئے دوسروں سے بہت
زیادہ کوشش کرتا ہے اور اس کے قدم کو غیر معمولی ثبات حاصل ہوتا ہے۔ وہ بسا اوقات مشکلات
وحوادث کے طوفان میں گھر جاتا ہے مگر اُس کے قدم ڈگمگاتے نہیں اور وہ مضبوطی سے اپنے
مقام پر کھڑا رہتا ہے ۔
غرض جتنا جتنا یقین ہوتا ہے اتنی ہی اس کے مقابلہ میں کوشش کی جاتی ہے ۔ جسے قطعی یقین
حاصل ہوتا ہے وہ بالکل اور طرح کوشش کرتا ہے۔ اس کی کیفیت یہ ہوتی ہے کہ وہ مجنونانہ وار
اپنے کام کے لئے کھڑا ہو جاتا ہے اور کسی بڑی سے بڑی روک کی بھی پرواہ نہیں کرتا وہ سمجھتا ہے
کہ جس کام کے لئے لئے میں میں کھڑا ا ہوا ہوا ہوں وہ بہر بہرہ حال ہو جائے گا لیکن جو شخص سمجھتا ہے کہ کام ہوگا
ہی نہیں وہ کوشش بھی نہیں کرتا اور اگر کچھ کرتا بھی ہے تو نہایت بے دلی سے، کیونکہ یہ خیال اُس
کے دل میں بیٹھ چکا ہوتا ہے کہ کام تو ہونا ہی نہیں ۔ بہر حال ہر ایک کام اپنی اہمیت کے لحاظ سے
یقین کا ایک درجہ چاہتا ہے ۔ بعض کام متذبذب بھی کر لیتا ہے ، بعض قابلِ تذبذب بھی کر لیتا
ہے ، بعض مضبوط مگر غیر معمولی حالات میں ہل جانے والا بھی کر لیتا ہے لیکن جسے اپنے کام کے
متعلق غیر معمولی یقین حاصل ہوتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ جس کام کے لئے میں
کھڑا ہوا ہوں وہ نہ ہو زمین و آسمان ٹل سکتے ہیں مگر میں اپنے کام میں نا کام نہیں ہو سکتا اُس کے
پاس چونکہ اپنے نفس کو تسلی دینے یا لوگوں کو خاموش کرانے کے لئے کوئی عذر نہیں ہوتا اس لئے وہ
سر توڑ کوشش شروع کر دیتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ میری کانشنس بھی مجھے نا کامی پر ملامت کرے گی
اور دنیا بھی مجھے ملامت کرے گی ۔
الفضل قادیان ۱۵ را پریل ۱۹۴۶ء)

انوار العلوم جلد ۱۸
۳۲۳
فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کی تقریب
فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے
افتتاح کی تقریب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
لمیه
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی