عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی
انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۸
۴۸۳
عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی
ہر بات میں نیچا بتانے کا عادی ہوتا ہے جب اسے تم میں اور ان میں کوئی فرق نظر نہیں آتا تو کچھ
شریف الطبع لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ ہم میں اور ان میں کوئی فرق نہیں اور کچھ لوگ جو غیر شریفانہ
رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں وہ کہتے ہیں یہ لوگ ہم سے بھی زیادہ گندے ہیں اور اس طرح دشمن
برابری کو بھی نچلا درجہ دیتا ہے ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ جو چیزیں تمہیں ملی ہیں وہ اُن کو نہیں ملیں ۔
اگر ان کے ہوتے ہوئے تم ان سے فائدہ نہیں اُٹھاتے تو یقیناً تم ان سے نچلے درجہ پر ہو۔ ایک
شخص جس کے پاس ہزار روپیہ ہے وہ اگر خست سے روٹی کھاتا ہے اور ایک دوسرا شخص جسے صرف
ایک وقت کی روٹی ملتی ہے وہ بغیر خست کے اسے استعمال کرتا ہے تو وہ اگر یہ کہے کہ ہزار روپیہ
رکھنے والا مجھ سے زیادہ ذلیل ہے تو وہ ایسا کہنے میں حق بجانب ہوگا کیونکہ اُس کا فاقہ مجبوری کی وجہ
ہوگا اور اُس کا فاقہ خسانت اور دنایت کی وجہ سے ہو ہوگا ۔ پس جب تک تم اپنے اندر تبدیلی
پیدا کر کے وہ نئی زندگی حاصل نہیں کرتے جو صحابہؓ نے حاصل کی اُس وقت تک ہم نہ ترقی کر سکتے
سے
ہیں اور نہ ہم یہ امید کر سکتے ہیں کہ ہم خدا کے خاص منعم علیہ گروہ میں شامل ہو جائیں گے۔
خدا اس وقت دنیا میں ایک عظیم الشان روحانی انقلاب پیدا کرنا چاہتا ہے اور ایک بہت
بڑا تغیر اس کے حضور مقدر ہے مگر وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے اور افسوس ہے کہ ہماری جماعت نے
اس کا ایک حصہ سونے میں گزار دیا ہے۔ ہمارے سلسلہ کو قائم ہوئے چھپن سال گزر چکے ہیں اور
چھپن سال میں انسان بڑھاپے کی عمر کو پہنچ جاتا ہے بیشک بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے
ستر چھہتر سال کی عمر میں بھی مضبوط قوی ہوتے ہیں لیکن گورنمنٹ پچپن سال کی عمر پر اپنے
ملازموں کو پنشن دے دیا کرتی ہے پس تم پر اب اتنی عمر گزرچکی ہے کہ جس عمر پر گورنمنٹ لوگوں کو
پنشن دے دیا کرتی ہے مگر باوجود اس کے کہ تم پنشن کی عمر کو پہنچ چکے ہو تم نے ابھی پہلا گریڈ بھی
حاصل نہیں کیا۔ یہ کتنے افسوس کی بات ہے، یہ کتنے رنج کی بات ہے، یہ کتنے غم اور فکر کی بات
ہے پس اپنے اندر تغیر پیدا کرو اور اپنے دماغوں میں ایک نیک تبدیلی رونما کرو۔ جس طرح
سان پر چاقو چڑھایا جاتا ہے اسی طرح جب تک خدا تعالیٰ کی خشیت کی سان پر تم اپنے دماغوں کو
نہ چڑھاؤ گے، جب تک تم اپنی زندگی خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے بسر نہیں کرو گے اور جب
تک تم مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ آے کا کامل نمونہ نہیں بنو گے اُس وقت تک تم سے کسی کام کی امید
انوار العلوم جلد ۱۸
۴۸۴
عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی
رکھنا یا خیال کر لینا کہ اسلام یورپین اقوام کے مقابلہ میں جیت جائے گا ، ایک حماقت اور جنون
کی بات ہوگی ۔ یورپین اقوام کے مقابلہ میں تم کس طرح جیت سکتے ہو جب کہ یورپین اقوام تم
سے دس گنے زیادہ کام کرتی ہیں اور جرمن تم سے ہیں گنے زیادہ کام کرتے ہیں یہی حال دوسری
اقوام کا ہے کہ وہ بہت زیادہ محنت اور بہت زیادہ جفاکشی سے کام لینے کی عادی ہیں اور جرمنوں
اور امریکیوں اور انگریزوں کے مقابلہ میں تمہارے کاموں اور قربانیوں کی کوئی نسبت ہی نہیں
بلکہ عیسائی آج دنیوی اغراض کے لئے جو قربانیاں کر رہے ہیں وہ تم خدا کے لئے نہیں کر رہے
پس تمہارا اور ان کا مقابلہ ہی کیا ؟
بسا اوقات لوگ سوال کیا کرتے ہیں کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں اس کے نیک نتائج کیوں پیدا
نہیں ہوتے اور کیوں اسلام کی فتح کا دن قریب سے قریب تر نہیں آ جاتا ؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ
ہم جو کچھ پیش کرتے ہیں وہ محض ذہنی باتیں ہوتی ہیں اور لوگوں کے دل ذہنی باتوں سے تسلی نہیں
پاسکتے ۔ یورپ میں جو لوگ اسلام قبول کرتے ہیں وہ صرف اس تعلیم کی وجہ سے قبول کرتے ہیں
جو قرآن کریم اور احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں درج ہے اور
جس کے محاسن کو پیش کر کے ہم لوگوں کے قلوب کو فتح کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ ہزاروں
ہزار آدمی جو اسلام کے محاسن کو دیکھ کر فریفتہ ہو جاتے ہیں جب ہماری جماعت کے اعمال پر نگاہ
دوڑاتے ہیں تو ان کا جوش ٹھنڈا پڑ جاتا ہے ، ان کی خوشی سرد ہو جاتی ہے اور وہ وہیں کے وہیں
رہ جاتے ہیں ۔ پہلے تو وہ خیال کرتے ہیں کہ شاید آسمان سے ہمارے لئے ایک ایسا علاج نازل
ہوا ہے جس سے ہمارے مزمن امراض دور ہو جائیں گے اور ہم بھی خوشی اور مسرت کی زندگی
بسر کر سکیں گے۔ مگر جب وہ ہماری طرف نگاہ دوڑاتے ہیں تو ان کے تمام ولولے دب جاتے
ہیں اور وہ کہتے ہیں افسوس ابھی ہماری بیماری کے جانے کا وقت نہیں آیا وہ پھر کفرستان میں چلے
جاتے ہیں ۔ پھر خدا کا خانہ خالی رہ جاتا ہے پھر شیطان کی حکومت دلوں پر قائم ہو جاتی ہے اور
پھر رحمانی فوجوں کو شیطان سے برسر پیکار ہونا پڑتا ہے۔ پس جب تک تم اپنے اندر تبدیلی پیدا
نہیں کرتے ، جب تک تم اپنے اعمال سے یہ بتا نہیں دیتے کہ اب تم وہ نہیں رہے جو پہلے ہوا
کرتے تھے بلکہ تم تمام محنت کرنے والوں سے زیادہ محنت کرنے والے اور تمام قربانی کرنے
انوار العلوم جلد ۱۸
۴۸۵
عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی
والوں سے بڑھ کر قربانی کرنے والے ہو تم زمین کے نہیں بلکہ آسمان کی مخلوق ہو اُس وقت تک
تم دنیا میں کوئی تغیر پیدا نہیں کر سکتے لیکن اگر تم میں یہ اوصاف پیدا ہو جائیں تب اور صرف تب
دنیا کے لوگ تمہاری طرف متوجہ ہوں گے، وہ تمہاری طرف پیاسوں کی طرح دوڑتے چلے
آئیں گے، وہ تم سے علاج اور مداوئی کے طلبگار ہوں گے کیونکہ وہ تمہارے چہروں پر وہ چیز
دیکھیں گے جس کے دیکھنے کے وہ دیر سے متمنی اور خواہشمند ہیں اور تمہارے ذریعہ اُنہیں وہ چیز
ملے گی جو دنیا میں اور کہیں نہیں مل سکتی۔ تمہارے ذریعہ سے وہ گرم گرم ہوائیں چلیں گی جو کفر کی
سردیوں کو بالکل دور کر دیں گی اور تمہارے قلب میں سے تسکین کی وہ شعائیں نکلیں گی جو
گناہوں کی آگ کو بالکل سرد کر دیں گی ۔
یہ لازمی بات ہے کہ جس کی ضرورت جس دُکان سے پوری ہو جائے وہ اُسی دُکان پر جاتا
ہے۔ جب تک دنیا کے لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ ان کی ضرورتیں تمہارے ذریعہ سے پوری نہیں ہو
رہیں اُس وقت تک انہیں تمہاری طرف توجہ پیدا نہیں ہو سکتی ۔ وہ کہتے ہیں اگر ہم عیسائی ہیں تو
عیسائی ہی مریں گے ، ہندو ہیں تو ہندو ہی مریں گے ، سکھ ہیں تو سکھ ہی مریں گے ان کے دلوں
میں یہ تڑپ پیدا نہیں ہوتی کہ وہ تمہارے پاس آئیں اور اپنی ضرورت کی چیز تم سے حاصل
کریں کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ تمہاری ڈکان بھی دوسری دُکانوں کی طرح خالی پڑی ہے اور
تمہاری دُکان ان کی ضرورت کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔ لیکن جس دن ان کے کا نفس تسلّی
پا جائیں گے اور وہ کامل یقین کے ساتھ اس نتیجہ پر پہنچ جائیں گے کہ جس چیز کی انہیں تلاش ہے
وہ صرف اور صرف تمہارے پاس ہے اور وہ تمہارے چہروں سے اس نور کا مشاہدہ کریں گے
جس نور کی تلاش میں وہ سرگردان پھر رہے ہیں تو تم دیکھو گے کہ دنیا کی کوئی بندش اُن کو روک
نہیں سکتی ، کوئی قید اُن کو ڈرا نہیں سکتی ، کوئی طاقت اُن کو متزلزل نہیں کر سکتی ، نہ اُن پر اپنے
بھائیوں کا اثر ہو گا نہ بہنوں کا ، نہ ماں باپ کا اثر ہوگا نہ دوسرے نہ دوسرے عزیز و اقارب کا ، خاوند اپنی
بیویوں کو چھوڑ کر، بیویاں اپنے خاوندوں کو چھوڑ کر، بیٹے اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر ، ماں باپ
اپنے بیٹوں کو چھوڑ کر، دوست اپنے دوست کو چھوڑ کر اور رشتہ دار اپنے رشتہ داروں کو چھوڑ کر
دیوانہ وار تمہاری طرف دوڑتے چلے آئیں گے اور کہیں گے ہم تو اس دن کو ترس گئے مدتوں کی
انوار العلوم جلد ۱۸
۴۸۶
عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی
تلاش اور جستجو کے بعد ہمیں آج پتہ لگا کہ وہ قیمتی متاع جس کی ہمیں تلاش تھی وہ تمہارے پاس
ہے۔ ہم اس کے حصول کے لئے اپنی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں بشرطیکہ ہمارے دلوں کی
آگ سرد ہو جائے ، ہمارے قلوب کی خلش دور ہو جائے اور ہماری بے تابی راحت اور سکون
میں تبدیل ہو جائے ۔ یہی اور یہی ذریعہ ہے اسلام کے دنیا پر غالب آنے کا ، جب تک یہ نہ ہو
اس وقت تک ساری امیدیں مجنونانہ اور سارے خیالات پا گلا نہ ہیں ۔ پس میں تمہیں صرف اسی
بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔
نوٹ تو میں نے اور باتیں بھی کی ہوئی تھیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ تمہارے لئے یہی ایک
بات کافی ہے جب تک تم پابندیوں اور مجبوریوں کی جکڑ بندیوں سے نہیں نکلو گے جب تک تم یہ
طوق اپنی گردن سے دور نہیں کرو گے ، جب تک تم یہ زنجیریں اپنے پاؤں سے نہیں کھولو گے اُس
وقت تک تمہاری ساری کوششیں عبث اور رائیگاں ہیں ۔ ایک اور صرف ایک ہی چیز ہے جو تمہیں
کامیاب کر سکتی ہے کہ یہ لعنت کا طوق ، یہ مجبوری کا طوق ، یہ معذوری کا طوق اپنی گردنوں سے
ڈور کرو اور وہ زنجیریں جو ہمیشہ ہندوستانیوں کے ہاتھوں میں پڑی رہتی ہیں اور وہ بیڑیاں جو
ان کے پاؤں کو چلنے نہیں دیتیں ان سب کو توڑ دو اور اُن بندھنوں اور قیود سے آزاد ہو جاؤ تب
مشکل کام بھی تمہارے لئے آسان ہو جائے گا اور تم فخر سے اپنی گردن اونچی کر کے دنیا کی اقوم
کے مقابلہ میں کھڑے ہو سکو گے ۔
اب میں دعا کر دیتا ہوں چونکہ دلوں کا بدلنا خدا کے اختیار میں ہے میرے اختیار میں نہیں
اس لئے میں خدا تعالیٰ سے ہی دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہار۔ رے اندر حقیقی عزم اور پختہ ارادہ
پیدا کرے جس سے تم سچے مسلمان بن کر ایسے کام کرو جو دنیا کو بدل ڈالنے والے اور خدا تعالیٰ
کی بادشاہت کو دنیا میں دوبارہ قائم کرنے والے ہوں ۔ (الفضل ۲ نومبر ۱۹۶۰ء)
ا طبقات ابن سعد نهج البلاغة
سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحه ۵۵ مطبوعه ۱۹۳۶ء
انوار العلوم جلد ۱۸
۴۸۷
دائیں کو بائیں پر فوقیت حاصل ہے
دائیں کو بائیں پر فوقیت حاصل ہے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني