فضل عمر ریسرچ انسٹیٹیوٹ
انوارالعلوم (جلد 18)
۵۲۸
متفرق امور
تا کہ جماعت کی تجارت بہت بلند معیار پر پہنچ جائے ۔ جماعت کو اس کے ساتھ تعاون کر کے خود
بھی فائدہ اُٹھانا چاہئے اور سلسلہ کو بھی فائدہ پہنچانا چاہئے غیر ممالک میں بھی ایسی ایجنسیاں قائم
کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
صنعت و حرفت اسی طرح صنعت و حرفت کو ترقی دینے کا بھی سوال پیش نظر ہے اور
جماعت کے صنعتی معیار کو بلند کرنے کی بہت ضرورت ہے اس کے لئے
دوستوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے اور ہمیشہ اپنی مصنوعات کو خریدنا اور ان کو فروغ
دینا چاہئے ۔ اس محکمہ کی طرف سے ایک ڈائرکٹری شائع کی گئی ہے جو نہایت ہی مفید عنوانات پر
مشتمل ہے اور اس میں تجارت کے متعلق بہت سی قیمتی معلومات بہم پہنچائی گئی ہیں جن کی تاجروں
کو ہر وقت ضرورت رہتی ہے دوستوں کو فوراً خرید لینی چاہئے ۔
فضل عمر ریسرچ انسٹیٹیوٹ صنعت کو بڑھانے اور جماعت اعت کو علمی ترقی دینے
کے لئے یہ ریسرچ قائم کی گئی ہے اس میں چھ آدمی
کام کر رہے ہیں اور باقی تعلیم حاصل کر رہے ہیں سرِ دست اِس کے لئے ۲۵ آدمیوں کی
ضرورت ہے اور فی الحال ان سے کام چلانے کی کوشش کی جائے گی وگر نہ میرا خیال ہے کہ جس
طرح اللہ تعالیٰ دینی میدان میں ہمیں کامیابی بخش رہا ہے اسی طرح اس میدان میں بھی فوقیت تعالی دینی میں رہا ہے اسی میدان میں
بخشے اور سائنس کی رو سے بھی ان کو شکست دینے کی توفیق بخشے ۔ دینے
یہ وہ سارے کام ہیں جن کو تحریک جدید کر رہی ہے مگر ان کاموں کے مقابلہ میں تحریک
جدید کے چندوں کو دیکھا جائے تو وہ بہت ہی حقیر ہیں اور اس کام کو وسیع کرنے کی بہت
زیادہ ضرورت ہے اور موجودہ اخراجات سے بہت زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑیں
گے اس لئے جماعت کو ان ضروریات کے مطابق قربانی کرنی چاہئے ۔ بے شک کام زیادہ
ہے اور ہم کمزور ہیں اور نادار ہیں مگر خدا نے ہمارے سپرد یہ کام کیا ہے بہر حال ہم نے کرنا
ہے اور خوبی یہی ہے کہ ان مخالف حالات میں اسے کیا جائے اور اس کے دو طریق ہیں کہ
اوّل تو جماعت غیر معمولی قربانی کر کے بہت زیادہ رقوم پیش کرے ۔ دوسرے نوج ے نو جوان بہت
زیادہ زندگیاں وقف کریں ۔
انوار العلوم جلد ۱۸
۵۲۹
متفرق امور
آخر میں حضور نے دیہاتی مبلغین کی سکیم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔
یہ سکیم دیہات میں تبلیغ کرنے کے لئے بہت مفید ہے ۔ پچھلے سال پندرہ مبلغ تیار ہوئے تھے
اور امسال پچاس مبلغین تیار ہوئے ہیں اور آئندہ سال کم از کم ۷۵ کی ضرورت ہو گی اور
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر سال اس سکیم کو بڑھانے کی ضرورت رہے گی ۔ پس اس قدر اہم امور
کی انجام دہی غیر معمولی قربانیوں کا مطالبہ کرتی ہے ۔ آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
نام کی بلندی کے لئے ہر ممکن قربانی کریں اور دنیا اور آخرت میں سرخروئی حاصل کریں ۔
( الفضل ۲۸ دسمبر ۱۹۴۶ء )
انوار العلوم جلد ۱۸
۵۳۱
جماعت کو چار چیزوں کی طرف زور دینا چاہئے
جماعت کو چار چیزوں کی طرف زور
دینا چاہئے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني