نیکی کی تحریک پر فوراً عمل کرو

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۶۵
نیکی کی تحریک پر فورا عمل کرو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
نیکی کی تحریک پر فورا عمل کرو
فرموده ۷ مئی ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان )
انسانی قلب کی حالت اور انسانی مقدر تیں ہمیشہ بدلتی رہتی ہیں ۔ ایک وقت انسان پر ایسا
آتا ہے کہ اس کے اندر قبض کی حالت پیدا ہو جاتی ہے اور ایک وقت اُس پر ایسا آتا ہے کہ اس
پر بسط کی حالت ہوتی ہے اور یہ قبض اور بسط کی حالتوں کے دور بدلتے رہتے ہیں ۔ بعض اوقات
یہ حالتیں الہی حکمت اور تدبیر کے ماتحت آتی ہیں اور بعض اوقات انسان ان حالتوں کو خود اپنے
او پر وارد کر لیتا ہے اور یہ اس کے اپنے پیدا کئے ہوئے ماحول کے مطابق ہوتی ہیں ۔ خدا تعالیٰ
نے انسان کے دماغ کو حساس بنایا ہے اور وہ خوف اور محبت کے جذبات کو اپنے او پر اس طرح
طاری کر لیتا ہے کہ اس کے ذرہ ذرہ میں بجلی کی سی لہر دوڑ جاتی ہے اور یہ دونوں جذبات اُس کے
اندر ایسے مدغم ہو جاتے ہیں اور ان جذبات کی اتنی شدت ہوتی ہے کہ بعض اوقات تو وہ غم کو
برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے اور بعض اوقات شادی مرگ ہونے کی وجہ سے مرجاتا ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایسا بنا دیا ہے کہ اس پر کوئی حالت بھی دائمی نہیں رہ سکتی کبھی وہ غم کے
دور میں سے گزر رہا ہوتا ہے اور کبھی خوشی اور محبت کے دور میں سے۔ اگر انسان کی ان حالتوں میں
تغیر اور انقلاب نہ ہوتا رہے تو وہ ان دونوں قسم کے جذبات میں سے کسی ایک شدت کو بھی برداشت
نہیں کر سکتا۔ شدت غم بھی ہلاکت کا موجب ہوتی ہے اور شدت خوشی بھی موت کا موجب ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک صحابی آئے اور انہوں نے بے اختیار رو کر عرض
کیا کہ يَا رَسُولَ اللہ! میں تو منافق ہوں آپ نے فرمایا کس طرح ؟ تم تو مؤمن ہو۔ صحابی نے
عرض کیا يَا رَسُولَ الله! جب میں آپ کی مجلس میں ہوتا ہوں تو مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۶۶
نیکی کی تحریک پر فورا عمل کرو
میرے ایک طرف جنت ہے اور دوسری طرف دوزخ اور میں جب بھی کوئی ارادہ کرتا ہوں تو
چونکہ میں جنت اور دوزح دونوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوتا ہوں اس لئے میرا ارادہ ہمیشہ
نیکی کی طرف جاتا ہے اور آپ کی مجلس میں بیٹھے ہوئے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرے سامنے
سے تمام حجاب اٹھ گئے ہیں اور میں وراء الوراء دنیا کا مشاہدہ کر رہا ہوں لیکن جب میں آپ کی
مجلس سے واپس جاتا ہوں تو یہ حالت نہیں رہتی نہ مجھے جنت نزن جنت نظر آتی ہے اور نہ دوزح اس لئے
يَا رَسُولَ الله! میں اپنے آپ کو منافق سمجھتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا یہ تو منافقت کی علامت نہیں
اگر تم پر ہر وقت یہی حالت طاری رہے تو تم مر جاؤ یے پس اللہ تعالیٰ نے انسانی قلب کو اس طرح
بنایا ہے کہ اس پر مختلف دور آتے رہتے ہیں کبھی تو یہ حالت ہوتی ہے کہ جب وہ خدا تعالیٰ کی
رحمتوں کے متعلق غور کر رہا ہوتا ہے اور الحمد یلہ کہتا ہے تو اس کے دل میں خیال آتا ہے کہ
تمام تعریفوں کے لائق صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے اُس کے سوا اور کسی کی پرستش یا کسی سے
مدد مانگنا درست نہیں ہے۔ پھر جب وہ رب العلمین کہتا ہے تو اس کے دل میں یہ خیال پیدا
ہوتا ہے تمام جہانوں کا پالنے والا صرف خدا ہی ہے جب وہ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ کہتا ہے تو وہ
یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالی بن مانگے دینے والا اور اور سچی محنتوں کو ضائع کرنے والا نہیں، جب وہ
ملك يوم الدين کہتا ہے تو وہ سوچتا ہے کہ اعمال کی جزاء وسزا کے لئے اُسی کے دربار میں
حاضر ہونا ہے، جب وہ إياكَ نَعْبُدُ پر پہنچتا ہے تو اس کے تمام خیالات میں نیکی کی رو پھیل
جاتی ہے اور وہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے خدا ! ہم صرف اور صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور
جب وہ وايَّاكَ نَسْتَعِينُ پر غور کرتا ہے تو کرتا ہے تو کہہ اُٹھتا ہے کہ اے ہے کہ اے ہمارے رہ رب ! بیشک ہم
تیری عبادت کرتے ہیں مگر اس کے لئے ہم تیری ہی مدد اور اعانت کے محتاج ہیں ۔ اسی طرح
جب وہ ولا الضَّاتین تک پہنچتا ہے تو وہ نیکی کے تمام مراحل طے کر چکا ہوتا ہے اور نیکی کے
جذبات اس پر پوری طرح جاوی ہو جاتے ہیں لیکن وہی شخص جب بازار میں جاتا ہے اور دیکھتا
ہے کہ کسی جگہ آلوفروخت ہو رہے ہیں ، کسی جگہ دوسری اجناس فروخت ہو رہی ہیں تو اُس کے
دماغ سے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وغیرہ کے نقوش ہٹ جاتے ہیں
اور وہ سوچتا ہے کہ اگر میں اتنے سیر آلو خرید لوں تو مجھے اس بھاؤ بیچنے میں اتنا نفع ہو گا یا میں اتنے
یہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۶۷
نیکی کی تحریک پر فوراً عمل کرو
من گندم خرید لوں تو مجھے ایک ماہ کے بعد اتنے نفع کی امید ہو سکتی ہے۔ یا کوئی شخص ملازمت میں
ہوتا ہے تو وہ دفتر کی فائلوں کی چھان بین میں گم ہو جاتا ہے یا کوئی پیشہ ور ہوتا ہے تو وہ اپنے
کارخانہ میں پہنچ کر اپنے کام میں ایسا محو ہو جاتا ہے کہ نیکی کے جذبات اس کے دماغ سے نکل
جاتے ہیں۔ انسانی حالت کے یہ دور طبعی دور ہیں ۔ گو ان پر خدا تعالیٰ کا قانون حاوی ہوتا ہے
کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر انسان پر چوبیس گھنٹے ایک ہی حالت رہی اور ایک ہی قسم کے جذبات کا
دباؤ رہا تو وہ مر جائے گا۔ لیکن ہم ان ادوار کا نام طبعی اس لئے رکھتے ہیں کہ یہ انسان کے اپنے
پیدا کئے ہوئے ہوتے ہیں اور اس کے اپنے ماحول کی وجہ سے یہ حالتیں اُس پر آتی ہیں کیونکہ
جس شخص نے کوئی ملازمت کی ہوئی ہے وہ اس کی اپنی تجویز کردہ ہے اور پیشہ ور کا پیشہ اس کا اپنا
اختیار کردہ ہے۔ اسی طرح دُکاندار کی دُکانداری اس کی اپنی پیدا کردہ ہے ان دوروں میں پڑ
کر انسان کبھی تو نیکی کی طرف مائل ہو جاتا ہے اور کبھی بدی کی طرف ۔ کوئی شخص ایسا ہوتا ہے کہ
وہ نیکی کا دور پا کر اس سے فائدہ اُٹھا تا ہے اور اس کو غنیمت سمجھتے ہوئے بڑے شوق سے نیکیاں
بجالاتا ہے مگر کوئی ایسا ہوتا ہے جس پر نیکی کا دور تو بے شک آتا ہے مگر وہ اپنے تساہل کی وجہ سے
اس موقع کو ضائع کر دیتا ہے کیونکہ وہ ایسے دور کے آنے پر یہ سوچنے لگ جاتا ہے کہ ابھی بڑا
موقع ہے کر ہی لیں گے۔ پہلے چل کر آٹھ آنے کے آلو لے لوں تا کہ کل بارہ آنے بن سکیں یا
اپنا فلاں کام کرلوں بعد میں نیکی کرلوں گا۔ اس وقت کے گزر جانے پر اس کی نیکی کی حالت
بے شک وہی رہے گی مگر حالات بدل جانے کی وجہ سے یہ توفیق اس سے چھن جائے گی ۔ مثلاً
ایک شخص پر نیکی کا دور آیا اور اس نے اپنی غفلت اور سستی سے اُس کو ملتوی کر دیا تو ہو سکتا ہے کہ کا اور
بعد میں وہ نیکی کی خواہش کے باوجود نیکی نہ کر سکے کیونکہ ممکن ہے کہ اس کی ملازمت جاتی رہے یا
اس کی تجارت تباہ ہو جائے ۔ پھر بعض انسان ایسے ہوتے ہیں کہ ان پر نیکی کا دور آتا تو ہے مگر نیکی
کرنے سے پہلے ان کی نیت میں فرق آ جاتا ہے اور وہ نیکی سے محروم ہو جاتے ہیں ۔
ہمارے ملک میں ایک لطیفہ مشہور ہے کہتے ہیں کوئی پٹھان ایسے علاقہ میں چلا گیا جہاں
کھجوروں کے درخت تھے اس کے اپنے ملک میں تو کھجور ہوتی نہ تھی دوسرے پھل ہوتے تھے
اُس نے کسی باغ میں کھجوروں کے درخت اور ان پر کھجوریں پکی ہوئی دیکھیں تو دل میں خیال آیا

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۶۸
نیکی کی تحریک پر فوراً عمل کرو
کہ یہاں جو کھجوریں کافی ہیں خریدنے کی کیا ضرورت ہے یہیں سے کیوں نہ کھا لوں ۔ یہ
سوچ کر وہ باغ کے اندر گھس گیا اور کھجور کے درخت پر چڑھ گیا اور چڑھ کر کھجوریں کھاتا رہا۔
جب سیر ہو گیا تو نیچے اُترنے کا ارادہ کیا مگر مشکل یہ پیش آئی کہ کھجور پر چڑھنا تو آسان ہوتا ہے
اُترنا بہت دشوار ہوتا ہے جب اُس نے اُترنے کا ارادہ کیا اور نیچے دیکھا تو ہوش اُڑ گئے کیونکہ
زمین بہت دور نظر آتی تھی ، کا اپنے لگ گیا اور گھبرا کر نیت کی کہ اگر میں صحیح سلامت نیچے اُتر گیا
تو خدا کی راہ میں ایک اونٹ قربان کروں گا ۔ یہ نیت کر کے آنکھیں بند کر لیں اور اُترنا شروع
کر دیا جب وہ تھوڑ اسا اُتر چکا آنکھیں کھول کر دیکھا تو زمین پہلے سے ذرا نزد یک نظر آئی۔
اس پر دل میں کہنے لگا میں نے اونٹ کی قربانی کا وعدہ کرنے میں سخت غلطی سے کام لیا ہے اور
اونٹ کی قربانی ہے بھی بہت زیادہ اس لئے میں قربانی تو ضرور دوں گا لیکن اونٹ کی بجائے
گائے کی قربانی دوں گا ۔ یہ کہہ کر پھر آنکھیں بند کیں اور اُترنا شروع کیا۔ تھوڑا اور اُتر کر نیچے
دیکھا تو زمین اور بھی نزد یک نظر آئی کہنے لگا بات یہ ہے کہ گائے کی قربانی بھی زیادہ ہے اس
لئے گائے تو نہیں بکری ضرور دوں گا ۔ یہ کہہ کر تھوڑا اور نیچے اُترا، اب وہ دو تہائی کے قریب
اُتر چکا تھا اس نے نیچے دیکھا جب زمین بالکل قریب نظر آئی تو ڈھارس بند گئی اور کہنے گلا دراصل
اتنی سی بات کے لئے بکری کی قربانی بھی زیادہ ہے اس لئے میں بکری تو نہیں مرغی ضرور دوں گا
یہ کہ کر پھر ا تر نا شروع کیا تھوڑا اُتر کر جو نیچے دیکھا تو معلوم ہوا کہ اب زمین تو ایک چوتھائی سے
بھی کم رہ گئی ہے اُس نے اطمینان کا سانس لیا اور کہنے لگا بھلا اتنی سی بات کے لئے کوئی مرغی
کرتا پھرتا ہے۔ قربانی ہی کرنا ہے تو ایک انڈا کافی ہے یہ کہہ کر پھر اُترنے لگا اور جب اُس
کے قدم زمین پر آ لگے تو اسے انڈے کی قربانی بھی بوجھل معلوم ہوئی ۔ سرحد کے پٹھان قصبات
میں نہیں رہتے بلکہ پہاڑوں کے اندران کے جھونپڑے ہوتے ہیں اور چونکہ پانی کی قلت ہوتی
ہے اس لئے ایک دفعہ جو شلوار پہنی گئی تو وہ اُس وقت اُترتی ہے جب اُس کا تانا بانا الگ الگ
ہو جاتا ہے اور جوؤں کی اتنی کثرت ہوتی ہے کہ شلوار کے اندر سر کے بالوں سے بھی ان کی
آبادی گنجان ہوتی ہے چنانچہ پٹھان نے اپنے نیفے سے ایک جوں نکالی اور مار کر کہنے لگا جان
کے بدلے جان چلو قربانی ہوگئی ۔
قربان

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۶۹
نیکی کی تحریک پر فورا عمل کرو
یہ لطیفہ ہے تو احمقانہ مگر اس کے اندر ایک حد تک صداقت بھی موجود ہے اور وہ اس طرح کہ
ایک وقت انسان پر ایسا آتا ہے کہ وہ اونٹ قربان کرنے کو تیار ہو جاتا ہے لیکن کوئی وقت ایسا بھی
آتا ہے کہ وہ جوں بھی قربان نہیں کر سکتا ۔ یہ دور کم و بیش ہر انسان پر ضرور آتے ہیں اور شاید ہی کوئی
انسان ہو جوان حالتوں میں سے نہ گزرا ہو۔ ایک وقت انسان حیرت انگیز قربانی کے لئے آمادہ ہو
جاتا ہے مگر دوسرے وقت ایک پیسہ بھی خدا کی راہ میں خرچ کرنا دو بھر سمجھتا ہے اور کبھی انسان کے
حالات میں ایسا تغیر آ جاتا ہے کہ اُسے قربانی کرنے کی توفیق ہی نہیں رہتی ۔ مثلاً ایک شخص کے پاس
سو روپیہ موجود ہے اور اس کے دل میں نیکی کا ارادہ بھی ہے مگر وہ اپنے دل میں کہتا ہے چلو پھر نیکی کر
لوں گا اس وقت فلاں سو دا کرلوں مگر بعد میں اُس پر ایسا وقت آتا ہے کہ چاہے وہ نیکی کرنا چاہے
اُس کے حالات اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ نیکی کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ پہلی مثال تو دل کی
کیفیات بدلنے کی تھی مگر یہ مثال حالات بدلنے کی ہے کہ اس نے نیکی کے موقع کو ضائع کر دیا اور
التوا ہو جانے سے اُس کے حالات بدل گئے اور وہ مفلس اور کنگال ہو گیا۔ اُسے چاہئے تھا کہ جب
اس پر نیکی کا دور آیا تھا اُسے قبول کرتا اور اُس سے فائدہ اُٹھا تا اور دُوراندیشی سے کام لیتے ہوئے
اس بات کو سوچتا کہ ممکن ہے کہ کل یہ دور بدل جائے اور میرے اندر نیکی کرنے کی استعداد نہ
رہے۔ پھر بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے قلوب میں نیکی تو ہوتی ہے مگر وہ اپنے خیالات
کے ماتحت کھجور سے اُترنے والے پٹھان کی طرح اُس کے دور کو تو جیہات سے ملا دیتے ہیں مگر
مؤمن کا کام ہے کہ جب اس کو نیکی کا دور ملے وہ اس سے جتنی جلد ہو سکے فائدہ اُٹھانے کی کوشش
کرے تا کہ التواء ہونے کی وجہ سے نیکی سے محروم نہ رہ جائے ۔ مؤمن کی یہ حالت ہوتی ہے کہ
حالات
بسا اوقات وہ اپنے حالات کے ماتحت ایک ادنی نیکی کا ارادہ کرتا ہے مگر بعد میں اس کے حالا ا
بدل جاتے ہیں اور اُسے اعلیٰ نیکی کی توفیق مل جاتی ہے تو وہ اعلیٰ قسم کی نیکی کرتا ہے اور جس نیکی کا اس
نے پہلے ارادہ کیا تھا اُس کو ادنی ہونے کی وجہ سے ترک کر دیتا ہے۔ تا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں جب غزوہ تبوک ہوا تو اُس وقت یہ خبر مشہور ہوئی
تھی کہ قیصر کی فوجیں جمع ہو رہی ہیں جو مدینہ پر حملہ کریں گی ۔ اُس وقت یہ حالت تھی کہ ایک
طرف شاہی لشکر تھا اور دوسری طرف مؤمنین کی ایک چھوٹی سی جماعت ۔ گویا جسمانی اور ظاہری

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۷۰
نیکی کی تحریک پر فورا عمل کرو
طاقت کے لحاظ سے مدینہ کو قیصر کی فوجوں سے کوئی نسبت ہی نہ تھی اور روحانی لحاظ سے قیصر کی
فوجوں کو مدینہ سے کوئی نسبت نہ تھی ۔ اُس زمانہ میں قیصر کی سلطنت بہت وسیع تھی اور یورپ سے
ایران تک کا سارا علاقہ اس کے ماتحت تھا ۔ ادھر افریقہ میں ایسے سینیا اور مصر وغیرہ اس
کے باج گزارے تھے اور قیصر کی اپنی فوجیں تو الگ رہیں اس کے ماتحتوں کے پاس بھی چالیس
چالیس، پچاس پچاس ہزار فوج تھی اور سامانِ جنگ بھی بہت زیادہ تعداد میں تھا ۔ ادھر
مسلمانوں کی فوج کو کیا بلحاظ تعدا داور کیا بلحاظ سامانِ جنگ ان فوجوں سے کوئی نسبت نہ تھی ۔
قیصر کے مدینہ پر حملہ کی خبر سن کر کمزور مسلمان تو ڈر رہے تھے لیکن مؤمن اپنے دلوں میں یہ کہہ
رہے تھے کہ اس خطرے کے وقت جو قربانیاں کرنے کا مزہ آئے گا وہ اور کہاں آ سکتا ہے اسی
موقع پر حضرت ابو موسیٰ اشعری بھی ہجرت کر کے پا پیادہ جوش ایمان کی وجہ سے آگئے تھے ان
کے پاس نہ سواری تھی اور نہ دولت وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے
اور کہا يَا رَسُولَ اللهِ! ہمیں بھی ثواب کا موقع مل جائے ہم بھی جنگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں
لیکن ہمارے پاس تو سواریاں نہیں اس لئے ہمیں کوئی چیز دی جائے جس کے ذریعہ آسانی کے
ساتھ ہم سفر کر سکیں ۔ ان کے الفاظ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے سواری ہی مانگی تھی لیکن
بعد میں جب کسی شخص نے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا
کہ ہم نے سواری نہیں بلکہ چپلیاں مانگی تھیں تا کہ ہم سنگلاخ راستوں پر سفر کر سکیں اور یہ بھی ممکن
ہے کہ انہوں نے مانگی تو چپلیں ہوں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سمجھا ہو کہ یہ سواری
مانگ رہے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے انہوں نے سواری ہی مانگی ہو مگر ان کے ذہن میں جو
اقل ترین مطالبہ ہو وہ چپلوں ہی کا ہو۔ غرض اُنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض
کیا کہ ہمیں سفر کی سہولت کے لئے کوئی چیز دی جائے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی
سواری نہ تھی ۔ آپ نے فرمایا میرے پاس سواری کا کوئی انتظام نہیں انہوں نے پھر اصرار کیا مگر
آپ نے فرمایا کہ میرے پاس کوئی سواری نہیں ۔ اُنہوں نے پھر عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ! ہمیں
کیوں ثواب سے محروم کرتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا میرے پاس سواری ہے ہی نہیں تو دوں
کہاں سے مگر انہوں نے پھر بھی اصرار کیا اور کہایا رَسُولَ اللهِ! آپ تو بادشاہ ہیں بھلا آپ کے

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۷۱
نیکی کی تحریک پر فوراً عمل کرو
پاس سواری کیوں نہ ہوگی ۔ آپ نے جب دیکھا کہ یہ ٹلنے والے نہیں ہیں تو فرمایا خدا کی قسم !
میں تمہیں سواری نہیں دوں گا ۔ اس پر ابو موسیٰ اشعری مایوس ہو کر واپس آگئے مگر تھوڑی ہی دیر
گزری تھی کہ کسی مخلص نے لڑائی کے لئے دو اونٹ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں پیش کئے اور عرض کیا کہ کئی ایسے مسلمان ہیں جن کے پاس سواریاں نہیں ہیں ایسے آدمیوں کو
یہ اونٹ دے دیں۔ آپ نے پھر ابو موسیٰ اشعری اور ان کے ساتھیوں کو بُلایا اور وہ دونوں
اونٹ انہیں دے کر فرمایا باری باری سے ان پر سوار ہوتے جانا ۔ وہ اونٹ لے کر چلے گئے مگر
تھوڑی دیر کے بعد انہیں خیال آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو قسم کھائی تھی کہ میں تمہیں
سواری نہیں دوں گا اور اب دے دی ہے معلوم ہوتا ہے کہ آپ بُھول گئے ہیں اور آپ کی قسم
ٹوٹ گئی ہے اور اگر آپ کی بھول سے ہم نے فائدہ اُٹھایا تو ہما را انجام خراب ہوگا اس لئے ہمیں
سواریاں واپس کرنی چاہئیں ۔ چنانچہ وہ واپس آپ کے پاس آئے اور عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ!
آپ نے قسم کھائی تھی کہ میں تمہیں سواری نہیں دو گا مگر اب آپ نے دے دی ہے اس لئے
معلوم ہوتا ہے کہ آپ بھول گئے ہیں ۔ آپ نے فرمایا مجھے قسم تو یاد ہے مگر بات یہ ہے کہ میں قسم
کھاؤں یا قسم کے بغیر کوئی ارادہ کروں جب زیادہ ثواب کا موقع آ جائے تو میں اپنے ارادہ
میں تبدیلی کر لیتا ہوں میں اپنی قسم کی وجہ سے کسی کو ثواب سے محروم نہیں کرنا چاہتا میں جب کوئی
ارادہ کرتا ہوں تو جب اس سے زیادہ بہتر ارادہ میرے دل میں آجائے تو اُسی پر عمل کرتا ہوں
کیونکہ اصل غرض تو نیکی ہے جب زائد نیکی کا موقع مل جائے تو اُس کو ضائع نہیں کرنا چاہئے ۔ سے
اب یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ کے پاس سواری تھی ہی نہیں تو آپ نے یہ قسم
کیوں کھائی کہ خدا کی قسم ! میں تمہیں سواری نہیں دوں گا ۔ قرآن کریم ، احادیث اور تاریخ سے
معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت آپ کے پاس سواری تھی ہی نہیں اور قسم کے معنی یہ ہیں کہ کوئی چیز
موجود ہوا اور دینے سے انکار کر دیا جائے ۔ اب کیا کوئی یہ قسم کھا سکتا ہے کہ میں چاند کے پاس سے
نہیں جاؤں گا یا میں سورج کے پاس نہیں جاؤں گا یا کوئی یہ قسم کھاتا ہے کہ میں ایک ہی دفعہ ہاتھی
نہیں نگلوں گا ۔ اسی طرح سوال یہ ہے کہ جب آپ کے پاس سواری ہی نہ تھی تو آپ نے قسم
کیوں کھائی ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ غیر متمدن اور غیر مہذب لوگ دوسرے کی بات کا اعتبار

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۷۲
نیکی کی تحریک پر فوراً عمل کرو
نہیں کرتے جب تک قسم نہ کھائی جائے ۔ ہمارے پا ۔ ہمارے پاس بعض اوقاء اوقات ایسے لوگ آتے رہتے ہیں
جو کہتے ہیں کہ ہمارا فلاں کام کرا دیں ۔ ہم کہتے ہیں یہ کام ہم نہیں کر سکتے ۔ وہ کہتے ہیں آپ
سب کچھ کر سکتے ہیں گویا ہم کام تو کر سکتے ہیں مگر جھوٹ بولتے ہیں کہ ہم نہیں کر سکتے ۔ اسی طرح
وہ لوگ بھی غیر متمدن اور غیر مہذب تھے وہ نئے نئے آئے تھے اور اُن کو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی صداقت ، وقار ، عظمت اور اعلیٰ اخلاق کا پتہ نہ تھا جب آپ نے اُن سے فرمایا کہ
میرے پاس سواری نہیں ہے تو انہوں نے سمجھا کہ سواری تو ہے مگر آپ انکار کر رہے ہیں اس
لئے اصرار کیا کہ آپ تو بادشاہ ہیں آپ کے پاس سواریاں کیوں نہ ہوں گی ۔ مزید یہ کہ عرب
لوگوں کی عادت ہے کہ ان کی کسی بات پر تسلی نہیں ہو سکتی جب تک قسم نہ کھائی جائے معمولی معمولی
باتوں پر وہ واللهِ بِاللهِ ثُمَّ تَاللهِ کہتے رہتے ہیں اس لئے ان کے سواری مانگنے کے اصرار کا
ایک ہی جواب تھا کہ آپ قسم کھاتے ۔ چونکہ ان لوگوں نے آپ کے جواب کو غذر اور بہا نہ سمجھا
تھا اس لئے آپ نے اُن کی تسلی کے لئے اور پیچھا چھڑانے کے لئے قسم کھائی وہ چلے گئے تو
سواری بھی آگئی اور آپ نے دوبارہ ان کو بلا کر سواری دے دی ۔ پس وہ قسم اس لئے تھی کہ
میرا وقت ضائع نہ کرو اور اصرار نہ کرو اور سواری آپ نے اس لئے دی کہ یہ نیکی کا موقع تھا اور
آپ اُس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔
پس جب کسی انسان کے دل میں نیکی کرنے کا ارادہ پیدا ہو تو اس کو ضائع نہیں کرنا چاہئے
بلکہ اس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے کیونکہ ممکن ہے وہ موقع گزر جائے اور پھر توفیق نہ مل سکے ۔ پس
میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جب نیکی کا دور تم پر آئے تو اس سے فائدہ اُٹھاؤ جب تم نیکی
کے ایک دور سے فائدہ اُٹھاؤ گے تو تمہارے لئے نیکی کا اگلا دور بہت سہل ہو جائے گا۔
ة۔
الفضل ۱۷ مارچ ۱۹۶۵ء)
ا مسلم كتاب التوبة باب فضل دوام الذكر و الفكر في امور الآخرة ۔۔۔۔ (الخ)
ے باج گزار: ریاست کو محصول دینے والا ، خراج گزار مطیع
بخاری کتاب الايمان والنذور باب قول الله تعالى لا يؤاخذكم الله باللغو في
ایمانکم

انوار العلوم جلد ۱۸
۵۷۳
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں۔
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں
چاہے وہ ہمیں ماریں یا دُ کھ پہنچائیں
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
تمسیح

آج 10 میں سے 10 باقی