انصاف پر قائم ہوجاو

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۰۳
انصاف پر قائم ہو جاؤ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے والد مرحوم بہت مدبر اور لائق آدمی تھے مگر
دنیا دارا نہ رنگ رکھتے تھے جب آپ جوان تھے تو آپ کے والد صاحب مرحوم کو ہمیشہ آپ کے
متعلق یہ فکر رہتی تھی کہ یہ لڑکا سارا دن مسجد میں بیٹھا رہتا ہے اور کتابیں پڑھتا رہتا ہے یہ بڑا ہو کر
کیا کرے گا اور کس طرح اپنی روزی کما سکے گا ؟ آپ کے والد صاحب مرحوم آپ کو کئی کاموں
کی انجام دہی کے لئے بھیجتے مگر آپ چھوڑ کر چلے آتے یہاں تک کہ زمین کے مقدمات کے بارہ
میں ان کو آپ کے خلاف شکایت رہتی تھی کہ وقت کہ وقت پر نہیں پہنچتے ۔ ایک دفعہ آپ کسی مقدمہ کی
پیروی کے لئے گئے تو عین پیشی کے وقت آپ نے نماز شروع کر دی ۔ جب آپ نماز ختم کر چکے
تو کسی نے آ کر کہا آپ کا ۔ کا مقدمہ تو آپ کی غیر حاضری کی وجہ کی وجہ سے خارج ہو گیا ہے آپ نے
فرمایا الْحَمْدُ لِلهِ اِس سے بھی جان چھوٹی ۔ جب آپ گھر پہنچے تو والد صاحب مرحوم نے ڈانٹا
اور کہا تم اتنا بھی نہیں کر سکتے کہ مقدمہ کی پیشی کے وقت عدالت میں حاضر رہو۔ آپ نے فرمایا
نماز مقدمہ سے زیادہ ضروری تھی ( گو مقدمہ کے متعلق میں نے سنا ہے کہ بعد میں معلوم ہوا کہ
مقدمہ آپ کے حق میں ہی ہو گیا تھا )
کا ہنو وان کے دو بھائی جو سکھ تھے ان کو آپ کے ساتھ عشق تھا وہ ہمیشہ آپ کے پاس آیا
کرتے تھے اور باوجو دسکھ ہونے کے وہ آپ کے بہت زیادہ معتقد تھے آپ کی وفات کے بعد
ایک دفعہ میں نماز پڑھا کر اندر جانے لگا تو انہی دونوں بھائیوں میں سے ایک نے مجھے روک لیا
اور کہا خدا کے لئے آپ اپنی جماعت ۔ پ اپنی جماعت کے لوگوں کو روکیں کہ وہ ہم پر ظلم نہ کریں ۔ : ں۔ میں حیران ہوا
کہ ہماری جماعت کے لوگوں نے آپ پر کیا ظلم کیا ہے؟ میں نے اُسے تسلی دی اور کہا کہ اگر کسی
نے کوئی ایسی حرکت کی ہے تو میں اُسے سزا دوں گا تم بتاؤ کہ کس نے تمہارے ساتھ ظلم کیا ہے؟
اُس نے بتایا کہ میں بہشتی مقبرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی قبر پر گیا تھا اور میں
نے وہاں سجدہ کرنا چاہا لیکن آپ کے آدمیوں نے روک دیا۔ میں نے کہا یہ چیز تو ہمارے
مذہب میں نا جائز ہے اسی لئے انہوں نے آپ کو روکا ہے ۔ وہ کہنے لگا آپ کے مذہب میں
بیشک نا جائز ہے مگر ہمارے مذہب میں تو نا جائز نہیں ۔ اس سے ان کی محبت کا پہ کی پتہ لگتا ہے ان
بھائیوں نے خود مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک واقعہ سنایا اور کہا کہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۰۴
انصاف پر قائم ہو جاؤ
حضرت مرزا صاحب کے ساتھ ہماری دوستی تھی اور ہم اکثر ان کے پاس آیا جایا کرتے تھے
ایک دفعہ آپ کے دادا نے جب ہم اپنے باپ کے ساتھ آئے ہمیں کہا کہ میں نے تو
غلام احمد ( مسیح موعود ) کو بہت سمجھایا ہے مگر اس کی اصلاح نہیں ہوتی یہ سارا سارا دن مسجد میں
بیٹھا رہتا ہے بڑا ہو کر کیا کرے گا؟ کیا یہ اپنے بھائی کے ٹکڑوں پر جئے گا؟ میرا خیال ہے کہ تم
اس کے ہمجولی ہو اور ہم عمر ہو تم جا کر اس کو سمجھاؤ شاید تمہارے کہنے سے سمجھ جائے ۔ چنانچہ ہم
آپ کے پاس گئے اور ان کو سمجھانا شروع کیا جب ہم بات ختم کر چکے تو آپ نے کہا والد
صاحب تو یونہی گھبراتے ہیں میں نے جس کی نوکری کرنی تھی کر لی ہے۔ وہ سکھ سنایا کرتے تھے
کہ ہم نے جب آپ کا یہ جواب آپ کے والد صاحب کو جا کر سنایا تو ان کی آنکھوں میں آنسو
آگئے اور انہوں نے کہا غلام احمد کبھی جھوٹ نہیں بولتا اگر وہ کہتا ہے کہ میں نے جس کی نوکری
کرنی تھی کر لی ہے تو وہ ضرور سچ کہتا ہوگا ۔
پس مؤمن صرف الله کی نوکری کرتا ہے عام طور پر لوگ سترہ اٹھارہ روپیہ پر فوجوں میں
بھرتی ہوتے ہیں اور اسی حقیر رقم کے لئے اپنی جانیں لڑا دیتے ہیں تو کیا ایک مؤمن اسلام کی
خاطر اپنی جان کو خطرہ میں ڈالنے کے لئے تیار نہ ہوگا ؟ ہوگا اور ضرور ہوگا کیونکہ مؤمن جانتا ہے
کہ وہ خدا کا مینا ر ہے جس کی روشنی میں دنیا کی تمام تاریکیاں اور ظلمتیں دور ہو جاتی ہیں ۔
( الفضل ۲۳ رمئی ۱۹۴۷ء )
ال المائدة : 9
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۲،۱۰۱ ۔ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۵ تاریخ طبری جلد ۳ صفحه ۱۳۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
ل السيرة الحلبية جلد ا صفحه ۳۶۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء

انوار العلوم جلد ۱۸
۶۰۵
بخاری کتاب المغازى باب فضل من شهد بدرا
ا اسد الغابة جلد ۲ صفحه ۲۸۴ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ھ
ال سيرت الحلبية جلد ۳ صفحه ۸۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
۱۲
تذکره صفحه ۱۸ ، ۱۹ ۔ ایڈیشن چہارم
انصاف پر قائم ہو جاؤ

انوار العلوم جلد ۱۸
٦٠٧
ایک آیت کی پُر معارف تفسیر
ایک آیت کی پُر معارف تفسیر
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد ضرت میری
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی