پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
66
اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سیدنا
حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود (اللہ آپ سے راضی ہو ) کی
حقائق و معارف سے پُر سلسلہ تصانیف بنام انوار العلوم کی اُنیسویں جلد احباب جماعت کے
استفادہ کے لئے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ
انوار العلوم کی اُنیسویں جلد حضرت مصلح موعود کی ۲۷ رمئی ۱۹۴۷ء تا ۱۴ جولائی جولا
وو
۱۹۴۸ ء کی گل ۱۸ تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام الہی منشاء کے مطابق ۱۸۸۶ء میں قادیان
سے ہوشیار پور چلہ کشی کے لئے تشریف لے گئے ۔ اس چلہ کے دوران اللہ تعالیٰ نے آپ کو
ایک عظیم پسر موعود کی خوشخبری سے نوازا۔ جس کی علامات میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ ” وہ سخت
ذہین و فہیم ہوگا ۔۔۔۔ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا ۔۔ اسیروں کی رستگاری کا موجب
ہوگا اور قو میں اُس سے برکت پائیں گی۔
اس مہتم بالشان پیشگوئی کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
۱۲ جنوری ۱۸۸۹ ء کو ایک فرزند دلبند ، گرامی ارجمند عطا فرمایا جس کے وجود باجود میں پیشگوئی
کی علامات نے بڑی شان کے ساتھ ظہور فرمایا اور پھر خود حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۱۹۴۴ء
میں مصلح موعود ہونے کا دعوی کرتے ہوئے بڑی تحدی کے ساتھ یہ اعلان فرمایا کہ اس پیشگوئی
کا میں ہی مصداق ہوں ۔
حضرت مصلح موعود کو حضرت احدیت کی طرف سے علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا گیا۔

انوار العلوم جلد ۱۹
آپ تمام عمر اپنی ذہانت و فطانت سے بنی نوع انسان کی خدمت اور راہنمائی کرتے رہے۔
آپ نے صرف جماعت احمدیہ کی ہی راہنمائی اور قیادت نہیں کی بلکہ اپنی خدا داد صلاحیتوں اور
پیشگوئی کے الفاظ کے مطابق قوموں کی راہنمائی بھی کرتے رہے اور یوں دوسری قوموں نے
بھی آپ کے وجود باجود سے برکت پائی اور اقوام عالم کی رستگاری کے لئے بھی آپ کو شاں
رہے۔ آپ کی ذہانت و فطانت اور تبحر علمی کا ایک بین ثبوت انوارالعلوم کی جلدات کی صورت
میں بھی ہمارے پاس موجود ہے ۔
انوار العلوم کی 19 ویں جلد سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود حمد المصلح الموعود کی بلند پایہ
علمی استعدادوں ، روحانی ،مرتبہ، ذہانت و فطانت، انقلاب انگیز فکری صلاحیتوں، اولوالعزم
قیادت ، اقوام عالم کی راہنمائی اور برصغیر کی تقسیم کے تاریخی موقع پر یہاں کی اقوام کی قیادت
آپ کے علوم ظاہری و باطنی کے پُر ہونے کی ایک منہ بولتی تصویر اور روشن مثال ہے۔
انوار العلوم کی ۱۹ ویں جلد میں ۱۸ ۔ انقلاب آفرین تحریرات اور تقاریر شامل اشاعت
ہیں ۔ یہ تحریرات و تقاریر تاریخ احمدیت اور تاریخ ہندوستان کے حوالہ سے انتہائی نازک اور
تاریخی دور سے تعلق رکھنے والی ہیں ۔ یہ وہ دور ہے جب متحدہ ہندوستان پاک و ہند میں تقسیم
ہوا۔ جماعت احمدیہ نے تحریک پاکستان میں بھر پور عملی حصہ لیا اور پھر خدائی تقدیر کے مطابق
اپنے دائمی مرکز قادیان دارالامان سے ہجرت کر کے خلافت احمد یہ پاکستان میں آگئی ۔ اس
اہم اور تاریخی دور کی تحریرات جہاں جذبات سے پر ہیں وہاں نوزائیدہ مملکت پاکستان کے
مسائل اور ان کے حل کے بارہ میں راہنمائی کرنے والی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اہم جماعتی
تقریبات کے موقع پر حضور کے ارشادات آپ کی ولولہ انگیز قیادت کے آئینہ دار ہیں ۔
حضرت مصلح موعود نے اس دور کی تقاریر اور مضامین میں نئی قائم ہونے والی مملکت پاکستان
کے استحکام اور اُس کی ترقی اور پیش آمدہ مسائل کے حل کے لئے کئی راہنما اصول بیان
فرمائے ۔ حضور نے پنجاب میں موجود ایک بہت بڑی قوم سکھوں سے اپیل کی کہ وہ پنجاب کے
حالات کا مشاہدہ کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ الحاق کریں جو کہ ان کے مفاد میں ہوگا ۔
حضرت مصلح موعود نے اس عرصہ کے دوران یعنی ۴۸ ۔ ۱۹۴۷ء میں روز نامہ الفضل میں

انوار العلوم جلد ۱۹
گاہے بگاہے بعض اہم مسائل پر اداریے بھی لکھے۔ یہ ادار کیے تقسیم ہند کے حوالے سے اور نئی
مملکت پاکستان کے لئے راہنمائی پر مبنی تھے۔ ان اداریوں کی تعداد ۲۶ ہے۔ یہ تمام ادارئیے
انوار العلوم کی جلد ھذا میں شامل اشاعت کئے گئے ہیں ۔
۱۹۴۷ ء کا جلسہ سالانہ دسمبر میں لاہور میں منعقد ہوا اور اس جلسہ میں معروضی حالات کے
پیش نظر صرف مرد رف مرد شامل ہوئے ۔ ہوئے ۔ مرکز احمد بیت قاد احمدیت قادیان سے باہر ہونے والا یہ پہلا جلسہ سالانہ
تھا ۔ حضور نے اس کے افتتامی خطاب میں قادیان سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار فرمایا
اور اس میں حضور نے قادیان واپس ملنے کی توقع کا اظہار بھی فرمایا۔ حضور نے جلسہ سالانہ سے
اختتامی خطاب بھی فرمایا۔ یہ دونوں خطابات اس جلد کی زینت ہیں ۔ نیز مارچ ۱۹۴۸ء میں
ہونے والی شوری کے ساتھ خواتین کو بھی جلسہ سالانہ کی غرض سے شرکت کا موقع ملا ۔ یوں جلسہ
سالانہ ۱۹۴۷ء دوحصوں میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر بھی حضور نے خطابات فرمائے جو اس جلد
میں شامل ہیں ۔
پاکستان بننے کے بعد حضور نے پاکستان کے مختلف بڑے شہروں کے دورے کئے اور ان
دوروں کے مواقع پر آپ نے ولولہ انگیز خطابات فرمائے جونئی مملکت کے قیام کے حوالہ سے
اہل پاکستان کی ذمہ داریوں پر مبنی تھے وہ تمام خطابات بھی اس جلد کا حصہ ہیں ۔ عالمی استعماری
طاقتوں نے اپنے سیاسی مصالح کی تکمیل کے لئے فلسطین کو تقسیم کر کے صیہونی ریاست کی بنیاد
۱۶ رمئی ۱۹۴۸ء کو رکھی ۔ حضور نے اپنی دور بین نگاہ سے مستقبل میں پیش آمدہ حالات و واقعات
اور ان کے اندوہناک نتائج کو بھانپ لیا۔ چنانچہ آپ نے ایک فکر انگیز اور پُر معارف مضمون
الْكُفْرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ کے نام سے تحریر کیا جو ا ۳ مئی ۱۹۴۸ء کے الفضل میں شائع ہوا اور اسے
ایک ٹریکٹ کی صورت میں شائع کر کے عرب ممالک میں تقسیم بھی کیا گیا جس پر عرب اخبارات
نے تعریفی تبصرے بھی کئے اور عالم اسلام کے حق میں آواز اُٹھانے پر حضور کا شکر یہ بھی ادا کیا۔
یہ مضمون بھی جلد ھذا کی زینت ہے۔
جلد ھذا میں شامل تحریرات کے مطالعہ سے جہاں ایمان ترقی کرتا اور علم و معرفت کے
اضافے کا موجب بنتا ہے وہاں اس جلد کی تحریرات کے ذریعہ اس دور کی اہم جماعتی و سیاسی

انوار العلوم جلد ۱۹
تاریخ سے بھی آگاہی ملتی ہے۔ یہ ولولہ انگیز تقاریر اور پُر شوکت تحریرات یقیناً احباب جماعت
کے ازدیاد علم اور از دیا دایمان کا موجب ہوں گی ۔ اِنْشَاءَ اللهُ۔
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ
نے اس اہم اور تاریخی کام کی تدوین واشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے ۔ مکرم
نے مسودات کی ترتیب ،
اصلاح اور ابتدائی پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں بہت اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں ۔
نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ، مسودات کی نظر ثانی ، اعراب کی درستگی
اورRe-Checking کے سلسلہ میں بہت محنت سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ تعارف
نا تحریر کردہ ہے۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔
كتب
خاکساران سب احباب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔ نیز دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب
احباب کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے ۔ اپنی بے انتہا رحمتوں اور فضلوں سے نوازے
اور ہمیں اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
اللہ تعالیٰ اس کتاب سے زیادہ سے زیادہ احباب کو استفادہ کرنے کی توفیق عطا
فرمائے ۔ امِينَ

آج 10 میں سے 10 باقی