خوف اور امید کا درمیانی راستہ

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۹
لده
خوف اور امید کا درمیانی راسته
خدشہ رہے کہ کب وہ اچانک اس پر حملہ کر دیا ہے اور وہ اس کے لئے تدبیریں سوچتا رہے،
دوسری طرف وہ اپنی طرف سے تمام تدبیریں کر چکنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل کا منتظر ہو
جائے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ سے ہجرت کی تو رات کے وقت کی اور آپ
دشمنوں کی نظروں سے بالکل چھپ کر نکلے حالانکہ آپ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے آپ کو دشمن کے
منصوبوں سے بچانے کے بے شمار وعدے تھے اور آپ کو ان وعدوں پر یقین کامل تھا مگر
آپ نے اس یقین کے ہوتے ہوئے بھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے ضرور دشمنوں سے محفوظ و مصئون
رکھے گا حتی الامکان دشمن کی نظروں سے بچ کر نکلنے کی کوشش کی ۔ یہ نہیں کہا کہ آجاؤ کے والو !
مجھے پکڑ لو ۔ مگر اس کا یہ مطلب تو ہر گز نہیں ہو سکتا کہ آپ ڈرتے تھے بلکہ آپ نے صرف احتیاطی
پہلو اختیار کیا تھا ورنہ آپ کی دلیری کا کا یہ عالم تھا کہ جب آپ اپنے رفیق حضرت ابو بکر کے یہ عالم
ساتھ غار ثور کے اندر تھے تو دشمن عین غار کے منہ پر پہنچ گیا اور اس کے ساتھ کھوجی بھی تھے جو
پاؤں کے نشانوں کا کھوج نکالتے وہاں تک پہنچے تھے مگر اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت جب آپ
غار کے اندر داخل ہو گئے تو ایک مکڑی نے غار کے منہ پر جھٹ جالا تن دیا ۔ دشمنوں نے یہ دیکھ کر
کہ غار کے منہ پر تو مکڑی کا جالا ہے اس میں سے کسی آدمی کے گذرنے کا امکان نہیں ہو سکتا یہ
خیال کر لیا کہ آپ کسی اور طرف چلے گئے ہیں حالانکہ مکڑی دو یا چار منٹ کے اندر نہایت تیزی
کے ساتھ اپنا جالا تیار کر لیتی ہے اور میں نے خود مکڑی کو جالا تنتے دیکھا ہے مگر چونکہ خدا تعالیٰ
پردہ ڈالنا چاہتا تھا اس لئے دشمن کی سمجھ میں ہی یہ بات نہ آسکی اور انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو وہ
غار کے اندر ہیں یا آسمان پر چلے گئے ہیں کیونکہ پاؤں کے نشانات غار تک پہنچ کرختم ہو جاتے
تھے اُس وقت جب کہ دشمن یہ کہہ رہے تھے کہ یا تو محمد ﷺ اور اس کا ساتھی غار ۔ نار کے اندر ہیں یا
آسمان پر چلے گئے ہیں حضرت ابو بکر اندر ان کی باتیں سُن رہے تھے ان کے چہرے کا رنگ فق
ہو گیا اور آہستہ سے آپ کی خدمت میں عرض کیا یا رَسُولَ الله! دشمن تو سر پر آن پہنچا ہے لے
اس واقعہ کو قرآن کریم نے بھی بیان کیا آپ نے فرمایا ۔ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا لَ
ابو بکر ڈرتے کیوں ہو اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔ پس ایک طرف تو آپ نے اتنی احتیاط کی کہ
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۶
خوف اور امید کا درمیانی راسته
آپ مکہ سے چُھپ کر نکلے اور دوسری طرف آپ کی اُمید کا یہ عالم تھا کہ باوجود اس کے کہ دشمن
ہتھیاروں سے مسلح تھا اور اگر وہ لوگ ذرا بھی جھک کر غار کے اندر دیکھتے تو وہ آپ کو دیکھ سکتے
تھے کیونکہ غار ثور کا منہ بڑا چوڑا ہے اور وہ تین گز کے قریب ہے آپ نہایت دلیری اور حوصلہ کے
ساتھ فرماتے ہیں ابو بکر ! ڈرتے کیوں ہو ان الله معنا جب خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے تو
ہمیں کس بات کا ڈر ہے ۔ ادھر حضرت ابوبکر کے اخلاص کی یہ حالت تھی کہ انہوں نے عرض کیا
که يَا رَسُولَ اللہ! میں اپنے لئے تو نہیں ڈر رہا میں تو اس لئے ڈر رہا ہوں کہ اگر آپ
خدانخواستہ مارے گئے تو خدا تعالیٰ کا دین تباہ ہو جائے گا۔
اسی طرح جب مدینہ میں منافقوں کی شرارت حد سے بڑھ گئی تو آپ کئی رات متواتر نہ
سوئے جب آپ کی یہ تکلیف بڑھ گئی تو آپ نے ایک مجلس میں فرمایا کاش ! خدا تعالیٰ کسی مخلص
مسلمان کے دل میں ڈالتا کہ وہ میرا پہرہ دیتا اور میں سو لیتا ۔ آپ کو یہ بات کہے دو تین منٹ ہی
ہوئے تھے کہ آپ کو ہتھیاروں کے چھنکار کی آواز آئی ۔ آپ نے فرمایا کون ہے؟ آنے
والے نے کہا يَا رَسُولَ الله! میں فلاں ہوں ۔ آپ نے فرمایا یہ ہتھیار کیسے ہیں؟ اس نے عرض
کیا يَا رَسُولَ اللہ میں اس لئے آیا ہوں کہ آپ کا پہرہ دوں آپ آرام فرمائیں سے ایک
طرف تو آپ کی احتیاط کی یہ حالت تھی مگر دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ جب رومیوں کے حملہ کا
ڈر تھا اور مدینہ میں یہ خبر عام تھی کہ آج یا کل ہی حملہ ہونے والا ہے اس لئے لوگوں کو نیند بھی نہ
آتی تھی ۔ ایک رات جب کچھ شور سا ہوا اور صحابہ شور سن کر جمع ہونے لگے اور مسجد میں بیٹھ گئے
اس انتظار میں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سور ہے ہوں گے آپ کو خبر کی جائے کہ اس قسم کا
شور ہوا ہے وہ اس قسم کی باتیں کر ہی رہے تھے کہ باہر سے ایک سوار آتا دکھائی دیا۔ جب وہ
سواران کے پاس پہنچا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہو گئے کہ وہ آنے والا سوار محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم تھے ۔ آپ نے آتے ہی فرمایا خطرہ کی کوئی بات نہیں میں دیکھ کر آیا ہوں ۔ آپ جس
گھوڑے پر سوار ہو کر گئے تھے وہ گھوڑا بھی کسی دوسرے کا تھا آپ نے جب شور سنا تو پہلے جا کر
گھوڑا لیا اور پھر پیشتر اس کے کہ سارے صحابہ جمع ہو جاتے آپ میلوں میل تک دیکھ کر واپس بھی
تشریف لے آئے ۔ کے اب دیکھو ایک طرف تو خوف کی وہ حالت تھی اور ایک طرف امید کی یہ

انوار العلوم جلد ۱۹
حالت تھی ۔
۴۷
خوف اور امید کا درمیانی راسته
اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ غزوہ حنین میں جب مسلمانوں کا لشکر پیچھے ہٹا کیونکہ دشمن کے
کی طرف
تیروں کے حملہ نے شدت اخر اختیار کر لی تھی آپ صرف چند صحابہ کو ساتھ لے کر دشمن کی
آگے بڑھے حضرت ابو رت ابو بکر نے یہ دیکھ کر کہ دشمن کا حملہ شدید ۔ شدید ہے آپ کو روکنا چاہا اور آگے بڑھ
کر آپ کے گھوڑے کی باگ پکڑ لی مگر آپ نے فرمایا چھوڑ دو میرے گھوڑے کی باگ کو ۔ اس
کے بعد آپ یہ شعر پڑھتے ہوئے آگے بڑھے ۔
انا النَّبِيُّ لَا كَذِب
انا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب ۔
یعنی میں خدا تعالیٰ کا نبی ہوں اور جھوٹا نہیں ہوں اور میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں ۔ آپ کا
یہ فرمانا کہ میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں اِس کا یہ مطلب تھا کہ اس وقت دشمن کا حملہ اس قدر
شدید ہے کہ دشمن کے چار ہزار تیرانداز تیروں کی بارش برسا رہے ہیں اِس حالت میں میرا
آگے بڑھنا انسانیت کی شان سے بہت بلند اور بالا نظر آتا ہے اس سے کوئی دھوکا نہ کھائے اور
یہ نہ سمجھے کہ مجھ میں خدائی طاقتیں ہیں میں تو عبدالمطلب کا بیٹا ہی ہوں اور ایک بشر ہوں صرف
اللہ تعالیٰ کی مدد میرے نبی ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ ہے۔
جنگ بدر کے موقع پر صحابہؓ نے رسول کری؟ پر صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک اونچی جگہ بنادی
اور عرض کیا يَا رَسُولَ الله ﷺ آپ یہاں تشریف رکھیں ۔ چنانچہ آپ وہیں بیٹھ گئے اور
خدا تعالیٰ کے حضور نہایت عجز اور رقت سے دعائیں کرنے لگے ۔ حضرت ابو بکر نے عرض کیا
يَا رَسُولَ الله ﷺ کیا اللہ تعالیٰ کے آپ کے ساتھ وعدے نہیں ہیں آپ نے فرمایا وعدے تو
ہیں مگر وہ نغنی بھی تو ہے اور مؤمن کا کام ہے کہ اس کی غناء کو بھی نہ بھولے۔
پس آپ کو ایک طرف تو خدا تعالیٰ کے وعدوں پر پورا اور کامل یقین تھا اور دوسری طرف
یہ سمجھتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ غنی بھی ہے آپ کو خوف بھی تھا مگر اس وقت ہم دیکھتے ہیں کہ
مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ وہ احتیاط کی طرف سے گلی طور پر پہلو تہی کرتے ہوئے صرف
امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو فرماتے ہیں مؤمن کو امید کی بھی اور

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۸
خوف اور امید کا درمیانی راسته
احتیاط کی بھی سخت ضرورت ہے مگر مسلمان کہتے ہیں دیکھا جائے گا ۔ آجکل کے مسلمان دونوں
حدود کے سر پر پہنچے ہوئے ہیں حالانکہ اصل طریق جو ان کو اختیار رکرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ
خوف اور امید کی درمیانی راہ تلاش کریں اور خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں اور محمد
رسول اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی تجویزوں پر عمل کریں ۔ ایک طرف انہیں انتہا درجہ کی تنظیم کرنی
چاہئے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ پر کامل یقین رکھنا چاہئے کیونکہ مومن وہی ہوتا ہے جو ایک
طرف تد بیر بھی کرتا ہے اور دوسری طرف تقدیر پر بھی ایمان رکھتا ہے جب یہ دونوں حالتیں
اس کے اندر بہ یک وقت جمع ہو جاتی ہیں تو خدا تعالیٰ کے فضلوں کے دروازے اس پر کھل
جاتے ہیں اور اس وقت خدا تعالیٰ کہتا ہے میں نے اپنے بندے کو دو حکم دیئے تھے اور میرے
بندے نے دونوں حکم مانے ہیں میں نے اس کو تد بیر کرنے کا حکم دیا تھا اس پر اس نے عمل کیا
ہے اور میں نے اس کو تقدیر پر ایمان لانے کو کہا تھا اس پر بھی اس نے عمل کیا ہے اس لئے اب
میں نے بھی اپنے اوپر فرض کر لیا ہے کہ میں اپنے فرمانبردار بندے کی اعانت کروں اور اس
کے دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا کر رکھ دوں ۔ اور اگر مسلمان ان باتوں پر عمل پیرا نہیں
ہوں گے تو خدا تعالیٰ کہے گا تم نے اپنے نفس کا حکم مانا ہے اگر تم میرے متبعین میں سے ہوتے تو
کسی دوسرے کی بات کیوں مانتے اس لئے جاؤ میں تمہاری کوئی امداد نہیں کروں گا ۔
الفضل قادیان ۱۷ رجون ۱۹۴۷ء)
ا بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی الله باب مناقب المهاجرين و فضلهم
التوبة : ۴۰
بخارى كتاب الجهاد باب الحراسة في الغزو
بخاری کتاب الادب باب حسن الخلق و السخاء (الخ)
مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۷۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۹
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں
مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے
مخفی ہوتے ہیں
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی