سیاستِ حاضرہ

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۶۵
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیاست حاضره
اس وقت ملک میں سیاست کا دور دورہ ہے ۔ ”ہندوستان آزاد ہو کر رہے گا“ کے
ہندوستانی نعرہ کی جگہ اب برطانوی حکام یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ہندوستان کو آزادی دے کر رہیں
گے لیکن ہندوستانی ہیں کہ آزادی لینے کا نام نہیں لیتے ۔ ہر اک انگریزوں کی طرف دیکھ کر
آنکھیں مار رہا ہے کہ میرے دوست یہ خمر لطیف میری جھولی میں پھینکو۔ ہندوؤں کے ظلموں کو
دیکھ کر مسلمانوں نے پاکستان کا مطالبہ کیا غرض یہ تھی کہ اگر ایک حصہ ملک میں ہندو ثقافت کو
ترقی کا موقع ملے تو دوسرے میں مسلمان بھی اپنے دل کا جوش نکال لیں۔ پہلے تو اس نعرہ پاکستان
کا مقابلہ کانگرس نے اکھنڈ ہندوستان کے ریزولیوشنوں سے کیا لیکن جب دیکھا کہ مسلمانوں کی
دلیلیں غیر جانبدار طبقہ پر اثر کر رہی ہیں تو پنجاب اور بنگال کی تقسیم کا مطالبہ کر دیا جو اکھنڈ
ہندوستان کیلئے جان دے رہے تھے۔ اب کھنڈے ہوئے پنجاب اور بنگال کیلئے بے تاب نظر آتے
ہیں ۔ گاندھی جی کبھی کبھی اکھنڈ ہندوستان کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن دو دلی سے صاف معلوم ہوتا ہے
کہ وہ ایک آنکھ سے ایک طرف دیکھتے ہیں تو دوسری سے دوسری طرف ۔ اگر اکھنڈ کی آواز میں
ہندو جاتی کا زیادہ فائدہ نظر آیا تو وہ اس پر زور دے دیں گے اور اگر کھنڈے ہوئے پنجاب اور
بنگال میں ہندو برادری کی جھولی بھری گئی تو وہ اسی کی تائید کر دیں گے۔ بہر حال ان کی حالت
اب تک گومگو کی سی ہے باقی کانگرس فیصلہ کر چکی ہے کہ پاکستان کا ہو ا تجویز کرنے والوں کیلئے
تقسیم بنگال اور تقسیم پنجاب کے دو ہوے پیش کر دیئے جائیں کہ مسلمان ڈر کر لوٹ آئیں ۔
اب مسلمان گومگو کی حالت میں ہے پنجاب کے اکثر مسلمان تو آنکھیں بند کر کے نعرے لگا
رہے ہیں کہ ہم پنجاب کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ بنگال والے ذرا غیر فوجی واقع ہوئے ہیں
انہوں نے تو جھٹ سرت بوس اور ان کے ساتھیوں کی دست بوسی شروع کر دی ہے اور ایک

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۶۶
الفضل کے اداریہ جات
بنگال اور آزاد بنگال کی دو کاکلوں سے ہندوؤں کو بظاہر شکار کرنا شروع کر دیا ہے مگر حقیقت
میں خود شکار ہو رہے ہیں اور کشتی کو منجھدارے میں ڈبونے کے لئے تیار ہیں ۔ مسلمانوں پر اللہ ہی
رحم کرے ۔ کوئی نہیں سوچتا کہ اس تقسیم کا سوال اُٹھایا ہی کیوں گیا تھا۔ تقسیم ہند کے مطالبہ کی اصل
وجہ یہ تھی کہ ملک کے ایک حصہ میں جہاں مسلمان زیادہ ہیں مسلمانوں کو اپنی تہذیب کے قوانین
کے مطابق بڑھنے اور پھلنے پھولنے کا موقع مل جائے ۔ بے شک جو مسلمان ہندو اکثریت کے
صوبوں میں رہ جاتے تھے اُنہیں یہ کہہ کر تسلی دلائی جاتی تھی کہ چونکہ اسلامی علاقوں میں ہندو بھی
موجود ہونگے اس لئے ان کے خیال سے آپ لوگوں کو ہندو تکلیف نہ دیں گے ۔ ظاہر ہے کہ یہ
مقصد ثانوی حیثیت رکھتا تھا۔ اصل مقصد یہ تھا کہ ہندوستان میں کچھ علاقہ میں مسلمان اپنی
مخصوص تہذیب اور قومیت کی بناء پر ترقی کر سکیں قطع نظر اس کے کہ کس قدر حصہ ملک کا
مسلمانوں کے قبضہ میں آئے ۔ یہ مقصد ہر ایک ایسی اسلامی حکومت کے ذریعہ سے پورا ہو سکتا
ہے جو اپنی ذات میں اپنی خود مختارانہ حیثیت کو قائم رکھ سکے ۔ پس یہ بحث اصل مدعا سے دور کا
بھی تعلق نہیں رکھتی کہ پنجاب کا کتنا حصہ اسلامی حکومت میں آنا چاہئے ۔ اصل سوال یہ ہے کہ کتنا
حصہ اسلامی حکومت میں آ سکتا ہے اور جو آ سکتا ہے کیا وہ ایک آزاد اور خود مختار حیثیت سے اپنے
آپ کو قائم رکھ سکتا ہے؟
سکھوں ، ہندوؤں کا یہ مطالبہ ہے کہ جس حصہ میں وہ زیادہ ہیں وہ حصہ باقی پنجاب سے
الگ کر دیا جائے ۔ یہ مطالبہ اُن کا اِس لئے نہیں کہ وہ پنجاب کے اِس حصہ میں الگ حکومت
چاہتے ہیں ۔ یہ مطالبہ اس لئے ہے کہ تا اس مطالبہ سے ڈر کر مسلمان ہندوستان سے الگ ہونے
کا مطالبہ ترک کر دیں گو یہ مطالبہ اصولی طور پر درست نہیں ۔ مسلمانوں کا مطالبہ پنجاب بنگال
وغیرہ صوبوں میں علیحدہ حکومت قائم کرنے کا اِس دلیل پر نہ تھا کہ ان کے ہر حصہ میں مسلمان
زیادہ ہیں بلکہ اس مطالبہ کی بنیاد یہ تھی کہ اگر سارے ہندوستان میں ہندو تہذیب، ہندو زبان ،
ہندو تمدن کے بڑھنے کے مواقع پیدا کئے جائیں گے تو ہندوستان کے ایک حصہ میں مسلمانوں
کے تمدن اور ان کی زبان اور ان کی تہذیب کے بڑھنے کا بھی موقع پیدا ہونا چاہئے ۔اگر
مسلمانوں کا یہ مطالبہ غلط ہے تو تقسیم ہندوستان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لیکن اگر ان کے اس

۱۶۷
الفضل کے اداریہ جات
انوار العلوم جلد ۱۹
مطالبہ کو صحیح تسلیم کر کے ہندوستان کا تقسیم کا فیصلہ کیا جائے تو تقسیم بنگال یا تقسیم پنجاب کا سوال
خارج از بحث ہو جاتا ہے مگر یہ بات کون سمجھائے اور کس کو سمجھائے ۔ یہاں تو جس کی لاٹھی اُس
کی بھینس کا معاملہ ہے بلکہ آجکل تو لاٹھی بھی اُسی کے ہاتھ میں جس کے ہاتھ میں بھینس ۔ مسلمان
کی کھو پری لاٹھی کے لئے وقف ہے اور اس کا پیٹ بھینس کے سینگوں کیلئے ۔
اس وقت دنیا یا کہو برطانیہ سکھ ہندو کے مطالبہ کو اس نظر سے دیکھ رہی ہے کہ جہاں سکھوں ،
ہندوؤں کی اکثریت ہے وہاں انہیں کیوں آزاد نہ کیا جائے میں او پر لکھ چکا ہوں کہ یہ دلیل غلط
ہے لیکن ہندوستان کی قسمت کا فیصلہ سر دست انگریز نے کرنا ہے۔ میں نے یا آپ نے نہیں کرنا
بعد میں طاقت پکڑ کر کوئی قوم تبدیلی کرے تو کر لے ۔ سر دست تو کفگیر سے انگیریز کے ہاتھ میں
ہے اور کا سنہ گدائی ہندوستانی کے۔ اگر تقسیم پنجاب اور تقسیم بنگال کا یہ نیا فلسفہ انگریز کی سمجھ میں آ
گیا ہے، خواہ غلط طور پر ہی آیا ہو تو اس کا علاج میں نہ مانوں سے نہ ہو سکے گا اس کا علاج
تدبیر سے ہی ہوگا اور وہ تدبیر کم سے کم پنجاب کی تقسیم کے متعلق موجود ہے ۔
سکھر
دو
پنجاب کی تقسیم کا خیال انگریز کو ہندو کی وجہ سے نہیں بلکہ سکھ کی وجہ سے ہے ۔ ہندو اس وقت ۔
کو آگے کر کے اپنا کام نکال رہا ہے اور سکھوں کو جو نقصان تقسیم پنجاب کی وجہ سے ہوگا اس
کا یہ علاج بتا رہا ہے کہ مرکزی پنجاب میں اسے ایک نیم آزاد حکومت مل جائے گی ۔ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ وسطی پنجاب میں سکھ دوسرے علاقوں سے زیادہ ہیں لیکن کسی ایک جگہ بھی وہ ساری
قوموں سے زیادہ نہیں اس لئے یہ دعوے اپنے اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتے لیکن حکومت کی لالچ
بُری تھے ہے۔ یہ سوچنے سے انسان کو عاری کر دیتی ہے اور اس وقت سکھ بھی اس خیالی پلاؤ کے
فریب میں آ کر چٹخارے مار رہے ہیں ۔ انگریز کہتا ہے کہ اگر میں مسلمان کا مطالبہ مانوں تو ہندو
سکھ کا کیوں نہ مانوں ۔ مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ کوئی ایسی دلیل پیش کرے جسے
غیر جانبدار لوگ آسانی سے سمجھ سکیں اور آبادی کی زیادتی وجہ تقسیم نہ قرار پائے ۔ ہمارے اتنا
کہہ دینے سے کہ ہم تقسیم نہ ہونے دیں گے کچھ نہ بنے گا۔ صرف عقلمندانہ تدبیر ہی بیر ہی اس جگہ کام
دے سکتی ہے اور وہ تدبیر یہ ہے کہ ہم مطالبہ کریں کہ اول تو ہم تقسیم کے قائل ہی نہیں ۔ ہمارا
پنجاب کی علیحدگی کا مطالبہ صرف اکثریت کی بناء پر نہ تھا بلکہ اس کی بناء اور امور پر تھی لیکن اگر

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۶۸
الفضل کے اداریہ جات
انگریز اس امر کو نہیں مانتا تو پھر ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ لاہور، ملتان ، راولپنڈی کی کمشنریاں اسلامی
حکومت میں رہنی چاہئیں ۔ اس کا جواب سکھ یہ دیں گے کہ امرتسر میں سکھوں کی زیادتی ہے اس
لئے امرتسر کا علاقہ ہند و علاقہ میں جانا چاہئے ۔ اگر وہ اس دلیل پر زور دیں تو ہمیں اسے بھی مان
لینا چاہئے مگر یہ مطالبہ کرنا چاہئے کہ اس دلیل کے مطابق تحصیل اجنالہ تحصیل فیروز پور تحصیل
زیرہ، تحصیل جالندھر، تحصیل نکو در مسلمان علاقہ میں ملانی چاہئیں ۔ اسی طرح چونکہ تحصیل
ہوشیار پور اور تحصیل دسوہہ میں ہندوؤں اور سکھوں ں سے مسلمانوں کی کی آبادی آبادی ز زیادہ ہے ان کو بھی
اسلامی علاقہ میں ملانا چاہئے ۔ اگر ہندو، سکھ دعوی کریں کہ ان علاقوں کی اچھوت آبادی ان
کے ساتھ ہے تو ان کی رائے شماری کر لی جائے ۔ بظاہر رائے شماری پر اچھوت سب کے سب یا
نصف تو ضرور مسلمانوں کا ساتھ دیں گے۔ اگر ایسا ہوا تو مغربی پنجاب کے ساتھ اجنالہ،
فیروز پور، زیرہ، جالندھر، نکودر، ہوشیار پور اور دسوہہ کو بھی ملانا ہوگا ۔ جس کے یہ معنی ہوں گے
کہ چھ سکھ ضلعوں میں سے گورداسپور تو پہلے ہی مسلم اکثریت کی وجہ سے نکل چکا ہوگا ۔ باقی پانچ
میں سے قریباً دو ضلعے اس تدبیر سے نکل جائیں گے اور تین ضلعے صرف سکھوں کے لئے رہ جائیں
گے اور ان میں سے ہر ایک ہر ایک میں سوائے لدھیانہ ئے لدھیانہ کے اسلامی حکومت کا علاقہ گھسا ہوا ہوگا ۔ سکھ کسی
صورت میں اسے قبول نہیں کریں گے ۔ پس سکھوں کی سیاسی حالت یہ رہ جائے گی کہ وہ ضلع
امرتسر کو چھوڑ دیں یا امرتسر کی دو تحصیلوں کے بدلہ میں اپنے علاقہ کی چھ تحصیلیں چھوڑ دیں۔ یہ
دونوں صورتیں سکھوں کی اس خواب کو پریشان کر دیتی ہیں جو اس وقت ہندو مسمریزم انہیں دکھا
رہا ہے۔ اوّل تو وہ ان دو باتوں میں سے کسی ایک کو بھی نہیں مان سکتے ۔ اگر مانیں گے تو ایک دو
سال میں ہی پھر مغربی ہندوستان میں ملنے کی خواہش ان کے دل میں پیدا ہو جائے گی اور
ہندو سکھ اتحاد کی قلعی ان پر کھل جائے گی ۔ یہ تدبیر مسلمانوں کی ایسی ہو گی کہ انگریز عقلاً اسے رڈ
نہیں کر سکے گا نہ دوسرا فریق اس کو قبول کر سکے گا ۔ پس سکھ جلد ہی اس بات کو سمجھ جائیں گے کہ اُن
کا فائدہ مسلمانوں سے ملنے میں ہے جن کے ملک میں وہ چودہ فی صدی ہیں نہ کہ ہندوؤں کے
ساتھ ملنے میں جن کے علاقہ میں وہ ایک فی صدی ہیں اور یہ تبدیلی رائے ان کے آپس کے
اختلاف کو دور کر کے باہمی دوستی کے سامان پیدا کر دے گی ۔ ( الفضل قادیان ۲ جون ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی