قومیں اخلاق سے بنتی ہیں مسلمانوں کو اس وقت اخلاق کی سخت ضرورت ہے

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۶۹
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قو میں اخلاق سے بنتی ہیں
مسلمانوں کو اس وقت اخلاق کی سخت ضرورت ہے
پاکستان اور ہندوستان کی دو الگ الگ گورنمنٹیں بننے پر سابق نظام حکومت چونکہ
درہم برہم ہو گیا اس لئے ہر چیز کو اُٹھا کر نئے سرے سے دوسری جگہ رکھا جا رہا ہے ۔ ہند و چونکہ
پہلے سے ملازمتوں میں زیادہ تھے ہندوستان یونین کے محکموں میں اتنی ابتری پیدا نہیں ہوئی لیکن
پاکستان گورنمنٹ کے محکموں میں بہت زیادہ ابتری پیدا ہوگئی ہے اس لئے کہ ہر محکمہ کے لئے کافی
آدمی مہیا نہیں ہو ر ہے اور اس وجہ سے جس کام کے لئے دس آدمی چاہئیں پانچ میسر آتے ہیں ۔
یہ خرابی اس وجہ سے اور بھی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ ابھی بہت سے مسلمان ملازم مشرقی پنجاب اور
باقی ہندوستان میں رُکے پڑے ہیں ۔ اُن کو ابھی تک مشرقی یا مغربی پاکستان میں پہنچایا نہیں جا
سکا۔ اگر وہ آ بھی جائیں تب بھی پاکستان کے تجربہ کار کا رکنوں میں بہت بڑی کمی رہ جائے گی
لیکن ان کے نہ پہنچنے کی وجہ سے تو بہت زیادہ کمی واقعہ ہو گئی ہے اس کا علاج حکومت کے پاس
کوئی نہیں ۔ اس کا علاج خود مسلمان ملازموں کے ہاتھ میں ہے ۔ آج ہر مسلمان کو چھ گھنٹے کی
بجائے دس یا بارہ گھنٹے دفتر میں کام کرنا چاہئے اور ایک ایک منٹ کو ضائع ہونے سے بچانا
چاہئے لیکن مختلف دفاتر سے جو شکایتیں ہمیں پہنچ رہی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جس محکمہ میں
دس آدمیوں کی ضرورت ہے اور وہاں پانچ کام کر رہے ہیں وہ پانچ آدمی بجائے دس یا بارہ کا
کام کرنے کے اپنا سارا دن ان شکایتوں میں ضائع کر دیتے ہیں کہ ہم پانچ آدمی دس کا کام
کس طرح کریں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کام پانچ کا بھی نہیں ہوتا ۔صفر کے برابر رہ جاتا ہے اس
مرض کو جلد سے جلد دور کرنا چاہئے ۔ ہر پاکستانی ملازم کو سمجھنا چاہئے کہ حکومت کا استحکام اس کی

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۷۰
الفضل کے اداریہ جات
کوششوں پر منحصر ہے۔ ہر پاکستانی ملازم کو یہ محسوس ہونا چاہئے کہ وہ پاکستانی عمارت کا ایک
ستون ہے جس کی کمزوری سے عمارت میں کمزوری واقع ہو جائے گی بلکہ ہم کہتے ہیں کہ ہر
پاکستانی ملازم کو یہ سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ پاکستانی حکومت کو قائم کرنے کی ذمہ داری
صرف اُس پر ہے اور وہ اس کے لئے خدا اور اُس کے رسول کے سامنے جواب دہ ہے ۔ جب یہ
روح پاکستانی ملازموں میں پیدا ہو جائے گی تو یقیناً اس بھنور میں پھنسی ہوئی کشتی کو کنارے تک
پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پاکستان کے ملازموں پر دو ذمہ داریاں ہیں ایک اچھے
شہری کی ذمہ داری جو یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ، انگلستان ، روس اور دوسری مہذب گورنمنٹوں کے
شہری ادا کر رہے ہیں اور ایک ملت اسلامیہ کی ذمہ داری جو ایک اچھے شہری کی ذمہ داری کے
علاوہ ہے۔ ایک یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ کا شہری جو روز خرچ کرتا ہے صرف اس لئے خرچ کرتا ہے
کہ اس کی حکومت مضبوط ہو جائے اور باعزت زندگی بسر کر سکے ۔ ایک انگلستان کا شہری یا ایک
روس کا شہری جتنا زور اپنی حکومت کے استحکام میں لگاتا ہے وہ صرف اس کے اچھے شہری کی
ذمہ داری تک محدود ہوتا ہے لیکن پاکستان کے ہر شہری پر اور اس کے ہر کارکن پر دو ذمہ داریاں
ہیں اس نے اپنی حکومت کو بھی مضبوط کرنا ہے اور اس نے اسلام کے بچے کھچے آ
کچے
آثار کو بھی محفوظ
رکھنا ہے۔ پس یورپ اور امریکہ کے اچھے شہریوں کی نسبت اس کی ذمہ داریاں دُگنی ہیں اور اس
کو یورپ اور امریکہ کے اچھے شہریوں سے بھی دُگنی محنت کرنی چاہئے ۔ اگر اس ذمہ داری کا
احساس نہ کیا گیا تو آنے والے خطرات کا مقابلہ پاکستان نہیں کر سکے گا لیکن اگر ان ذمہ داریوں
کا احساس کیا گیا تو یقیناً پاکستان محفوظ رہے گا اور وہ طاقت پکڑتا چلا جائے گا ۔
ہمیں یہ بات نظر انداز نہیں کرنی چاہئے کہ ہمارا ملک انگلستان سے بہت بڑا ہے اور صرف
مشرقی پاکستان کی آبادی انگلستان کی آبادی کے قریباً برابر ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ پچھلے دوسو
سال میں انگلستان نے جو شوکت حاصل کی وہ صرف مشرقی پاکستان کے افراد کی بدولت
پاکستان حاصل نہ کر سکے ۔ اگر ایسا نہ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری پاکستان کے کارکنوں پر ہوگی
اور صرف اس وجہ سے اس میں ناکامی ہوگی کہ انہوں نے اپنے فرائض کو پوری طرح ادا نہ کیا۔
آج پاکستان کے ہر کلرک ، ہر منشی ، ہر چپڑاسی ، ہر افسر، ہر ماتحت کو اپنے سابقہ احساسات دل

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۷۱
الفضل کے اداریہ جات
سے یکدم نکال دینے چاہئیں ۔ پہلے وہ کلرک تھا ہمنشی تھا، چپڑاسی تھا ، دفتری تھا، افسر تھا یا ماتحت
تھا اب وہ ایک عظیم الشان آزاد حکومت کا بانی ہے۔ اگر وہ چاہے تو وہ ایک ایسی عمارت تیار کر
سکتا ہے جو تاج محل سے بھی زیادہ شاندار ہو۔ اس کی قربانیاں اگر انسانوں کی نظر سے پوشیدہ
رہیں گی تو خدا تعالیٰ کی نظر سے پوشیدہ نہیں رہیں گی۔ انگلستان ، فرانس اور امریکہ نے گزشتہ
جنگوں میں اپنے سپاہیوں کا حوصلہ صرف اس تدبیر سے بڑھا دیا کہ جنگ کے بعد ایک
غیر معروف سپاہی کی لاش کو ایک قومی یادگار کا رتبہ دے دیا جائے گا ۔ ایک غیر معروف سپاہی کی
یادگار بنانے کا اعلان اگر سارے سپاہیوں میں ایک زندگی کی روح پیدا کر سکتا ہے اور موت کو
ان کی آنکھوں میں حقیر بنا کر دکھا سکتا ہے تو کیا پاکستان کا ہر کا رکن اپنے نفس کو یہ کہہ کر بلند نہیں
کر سکتا کہ میرا کام خواہ دنیا کی نظروں میں نہ آئے لیکن میرے کام کی وجہ سے جب پاکستان کی
بنیادیں مضبوط ہو جائیں گی تو یقیناً میرا کام قیامت تک مسلمانوں کی نظروں میں رہے گا اور خواہ
وہ میرا نام نہ جانتے ہوں مگر ہر کامیابی کے موقع پر ان کے دلوں میں یہ دعا نکلے گی کہ خدا اس کا
بھلا کرے جس نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا تھا۔
پس اے عزیزو! اپنے وقت کو رائیگاں ہونے سے بچاؤ، لغو بحثیں اور فضول گفتگوئیں
دوسروں پر چھوڑ دو ۔ ہر دفتر کو مضبوط بنا دو ایسا مضبوط کہ آج کا کوئی کام کل پر نہ پڑے بلکہ کل کا
کام بھی آج ہی کیا جائے ۔ نظام کو توڑنے کی بجائے اُس کو مضبوط کرو کہ کوئی دفتر نظام کے بغیر
چل نہیں سکتا ۔ نظام شکایتوں سے نہیں بنا کرے، قربانیوں سے بنا کرتے ہیں ۔ اگر کوئی افسر
تمہاری حق تلفی کرے گا تو تمہاری نظام کی پابندی خود اس کی بد دیانتی کو آشکارا کر دے گی اور
تمہارے اچھا کام کرنے سے بُرا کام کرنے والے افسروں کی حقیقت آپ دنیا پر روشن ہو
جائے گی ۔ نیکی آخر دنیا میں غالب آتی ہے، قربانی آخر لوگوں کی توجہ کو کھینچ لیتی ہے۔ اگر ماتحت
عملہ دیانتداری پر قائم ہو جائے گا تو افسر بھی دیانتداری پر مجبور ہو جائے گا۔ بد دیانت افسر
بد دیانت ماتحتوں کے ذریعہ سے ہی حکومت کرتے ہیں ۔ اگر ماتحت دیانتدار ہو جائیں تو
بد دیانت افسر یا اپنا رویہ بدلنے پر مجبور ہو جاتا ہے یا پھر ذلیل ہو کر نکل جاتا ہے ۔ مگر یہ طریق
بھی غلط ہے کہ افسر کو ہمیشہ ذلیل سمجھا جائے ۔ دیانتدار عنصر ہر گروہ اور ہر گروپ میں ملتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۷۲
الفضل کے اداریہ جات
پس جہاں دیانتداری پائی جائے اس کی قدر کرو اور صرف کسی شخص کے دوسرے گروپ میں
شامل ہونے کی وجہ سے اس کی حقارت نہ کرو، اس کے کام کی تذلیل نہ کرو، جو افسروں میں
دیانتدار ہیں وہ بھی عزت کے قابل ہیں اور جو ماتحتوں میں دیانتدار ہیں وہ بھی قوم کے سردار
ہیں ۔ اپنے عمل سے ان کو شرمندہ کرو جو دیانتدار نہیں اور اپنے عمل سے ان کو تقویت دو جو
دیانتدار ہیں تا کہ پاکستان کا ہر محکمہ اپنے فرائض کو صحیح طور پر ادا کر نے لگ جائے ۔ ہم پاکستان
کے ہر شہری سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ اسے اس کام میں پاکستان کی حکومت کی مدد کرنی
چاہئے ۔ آخر یہ افسر اور کلرک آپ کے بھائی بند ہیں ۔ آپ کا بھی فرض ہے کہ ان کو اپنے
فرائض کی طرف توجہ دلائیں ۔ ان کی کوتاہیاں آخر آپ کے لئے بھی تباہی کا موجب ہونگی اور
ان کی فرض شناسی آپ کی عزت اور آپ کی حفاظت کا موجب بنے گی ۔
پس اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں اور دوستوں کو جو سرکاری محکموں میں ہیں ان کے فرض
کی طرف توجہ دلاؤ اور ان سے ایسے کام کروانے کی ہرگز کوشش نہ کرو جن سے ان پر رعایت کا
الزام لگے اور وہ بد دیانتی کے مرتکب ہوں ۔ اس صورت میں آپ ایک پیسے کا فائدہ تو اُٹھائیں
گے لیکن ہزاروں ہزار کا نقصان کر دیں گے ۔ وہی شہری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
جس کی حکومت مضبوط مستحکم اور دیانتدار ہو۔ چین کی آبادی چالیس کروڑ ہے لیکن اس کے شہری
کو وہ عزت حاصل نہیں جو انگلستان ، آسٹریلیا، کینیڈا اور یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ کے شہری کو حاصل
ہے اس لئے کہ یہ ملک کو چھوٹے ہیں مگر ان کی حکومتیں مستحکم اور مضبوط ہیں اور حکومتیں اسی لئے
مستحکم اور مضبوط ہیں کہ ان کے کارکن دیانتدار اور محنتی ہیں ۔ پس ہر شخص کو چاہئے کہ وہ سارا
زور استعمال کر کے حکومت کے محکموں کو دیانتدار بنائے ۔ اور دیانتداری کا یہ مفہوم نہیں ہے کہ
صرف تمہارا حق ادا ہو بلکہ دیانتداری کے یہ معنی ہیں کہ ہر شخص کا حق ادا ہو۔ یہ دیانتداری نہیں
کہ آپ لوگ اس کی تعریف کریں جس نے آپ کا حق ادا کر دیا یا جس سے آپ اپنا حق کسی
لحاظ سے ادا کرواسکیں ۔ دیانتداری یہ ہے کہ قطع نظر کسی تعلق اور رعایت کے ہر پاکستان کے
شہری کا حق ادا کیا جائے خواہ وہ بڑا ہو یا چھوٹا ، امیر ہو یا غریب ۔ اور پاکستان کا ہر کارکن محنت
کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرے یہاں تک کہ اگر اسے اپنے مقررہ وقت سے دو گنا وقت بھی دفتر

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۷۳
الفضل کے اداریہ جات
میں صرف کرنا پڑے تو اس سے دریغ نہ کرے۔ اگر پاکستان کے کارکن اس معیارا خلاق پر قائم
ہو جائیں اور اگر پاکستان کا ہر شہری اپنا حق لینے کی بجائے اپنے عزیزوں اور دوستوں کو جو مختلف
دفاتر میں کام کر رہے ہیں اس امر کی طرف توجہ دلائے کہ محنت سے کام کرو، دیانت سے کام
کرو، بنی نوع انسان کی ہمدردی کے جذبہ سے کام کرو، پاکستان کو دنیا کی حکومتوں میں ایک معزز
جگہ دلانے کی نیت سے کام کرو تو یقیناً نتائج شاندار ہو نگے ۔ ہمارے زخم مندمل ہو جائیں گے،
ہمارے نقصانات خدا تعالیٰ دوسرے ذرائع سے پورے کر دیگا اور ان لاکھوں مسلمان مظلوموں
کے دل کی آ گئیں بجھ جائیں گی جن کو اس تغیر کی وجہ سے ایسا نقصان پہنچا ہے کہ سینکڑوں سالوں
میں بھی دوسری قوموں کے افراد کو نہیں پہنچا۔
الفضل لا ہو ر ۲ اکتوبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی