مشرقی اور مغربی پنجاب کا تبادلہ آبادی
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
الد
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مشرقی اور مغربی پنجاب کا تبادلہ آبادی
ہم شروع سے تبادلۂ آبادی کے خلاف رہے ہیں ۔ تبادلۂ آبادی کی وجہ سے جو تباہی اور
بر بادی آئی ہے اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی اور ابھی اس تباہی اور بربادی کا سلسلہ
لمبا ہوتا چلا جا رہا ہے اور خدا ہی جانتا ہے کہ کب جا کر ختم ہوگا ۔ ہر آدمی جو اِدھر سے اُدھر جاتا
ہے وہ حقیقی یا بناوٹی مظالم کی ایک لمبی داستان دوسرے ملک میں اپنے ساتھ لے جاتا ہے اور ہر
مجلس میں جب وہ ان مظالم کی داستان سناتا ہے تو سامعین کے چہروں کا تاثر اور اُن کی داد
اسے اپنی کہانی میں مزید مبالغہ کرنے پر آمادہ کر دیتی ہے یہاں تک کہ ہر نئے شہر اور ہر نئے
گاؤں میں اس کی کہانی زیادہ سے زیادہ بھیانک صورت اختیار کرتی چلی جاتی ہے اور ان واقعی
یا خیالی داستانوں کا نتیجہ ایک بے انتہاء بغض اور کینہ کی صورت میں لاکھوں آدمیوں کے دلوں
میں پیدا ہوتا جاتا ہے جو صرف حال کو ہی مکد رنہیں کرتا بلکہ مستقبل کو بھی بھیا نک بناتا چلا جاتا
ہے۔ ہمارا تو اب بھی یہی خیال ہے کہ دونوں ملکوں کی آبادی کو پھر اپنے اپنے گھروں میں بسایا
جائے اور اس تبادلہ آبادی کے سلسلہ کو کلیئہ روک دیا جائے ۔ ہمارے نزدیک یہ اب بھی ممکن
ہے بشرطیکہ غیر معمولی جد و جہد اور کوشش سے کام لیا جائے لیکن جب تک خدا تعالیٰ لیڈروں کے
دلوں میں یہ تحریک پیدا نہیں کرتا اور جب تک خدا تعالی بھاگنے والوں کے دلوں کو پھر دوبارہ
ہمت نہیں بخشتا تب تک مجبوراً دوسری تدبیروں سے کام لینا ہی پڑے گا اور تبادلہ آبادی کے کام
کو کسی بہتر صورت میں سر انجام دینا ہی ہوگا ۔ جس وقت تبادلۂ آبادی کا کام شروع ہوا ہے
مغربی پنجاب میں غیر مسلم ۳۲ لاکھ کی تعداد میں بستے تھے اور مشرقی پنجاب میں ۴۴ لاکھ مسلمان
تھے گویا جب کام شروع ہوا ہے اُسی وقت سے مغربی پنجاب کا کام مشرقی پنجاب کی نسبت زیادہ
مشکل تھا۔ دوسری مشکل یہ تھی کہ غیر مسلم اس کام کے لئے پہلے سے تیار تھے اور مسلمان اس کام
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۷۵
الفضل کے اداریہ جات
کیلئے تیار نہیں تھے۔ تیسری مشکل یہ تھی کہ غیر مسلموں کی جائدادوں کا ایک بڑا حصہ سونے اور تیارنہیں تھے مشک
چاندی اور دوسری قیمتی اشیاء کی صورت میں تھا اور مسلمانوں کی جائداد کا بڑا حصہ زمینوں ،
مکانوں ،مویشیوں اور گھر کے اسباب کی صورت میں تھا۔ ظاہر ہے کہ سونا چاندی اور قیمتی اشیاء
بہت تھوڑی سی جدو جہد کے ساتھ ایک طرف سے دوسری طرف منتقل کی جاسکتی ہیں ۔ چنانچہ یہ
حصہ مال کا تو پہلے ہی چند دنوں میں سکھ اور ہندو نکال کر لے گئے ۔ اس کے بعد چونکہ وہ لوگ
پہلے سے تیار تھے انہوں نے اپنے اردگرد کے مسلمانوں پر حملے کر کے ان کے اموال بھی ٹوٹ
لئے اور یہ ٹوٹا ہوا مال ان ہوائی جہازوں کے ذریعہ سے ہندوستان پہنچانا شروع کیا جو
ہندوستان سے مغربی پنجاب کے ہندوؤں اور سکھوں کو نکالنے کے لئے آ رہے تھے۔ ان
جہازوں میں بالعموم ہندوؤں اور سکھوں کا اپنا مال نہیں جاتا تھا بلکہ ٹوٹا ہوا مال جاتا تھا اپنا مال وہ
بعد میں قافلوں کے ذریعہ سے لے گئے اور اس طرح قانونی گرفت سے محفوظ رہے۔
مغربی اور مشرقی پنجاب کے تبادلۂ آبادی کے افسروں میں بھی ایک بہت بڑا فرق تھا
مغربی پنجاب کے تبادلۂ آبادی کے افسر انگریز تھے اور ہیں۔ مشرقی پنجاب نے بہت جلد انگریز
افسروں کو بدل کر ان کی جگہ ہندو اور سکھ لگا دیئے ۔ یہ بات ظاہر ہے کہ ایک انگریز کو مسلمان کی
جان اور مال کی اتنی فکر نہیں جتنی ایک ہندو اور سکھ کو ہندو اور سکھ کے مال اور جان کی فکر ہے۔ نتیجہ
یہ ہوا کہ ہندوؤں اور سکھوں کا خروج بہت جلدی اور بہت عمدگی کے ساتھ ہوتا چلا گیا اور
مسلمانوں کے اس ملک کے داخلہ میں مشکلات بھی پیدا ہوئیں اور دیر بھی ہوئی ۔ اب یہ حال
ہے کہ ۲۲ ۲۷ لاکھ مسلمان مشرقی پنجاب میں پڑا ہے لیکن ہندو اور سکھ مغربی پنجاب میں صرف
سات آٹھ لاکھ ہے جس دن یہ سات آٹھ لاکھ ختم ہو گیا مشرقی پنجاب میں باقی رہ جانے والے
مسلمانوں کی جانوں کا اللہ ہی حافظ ہوگا ۔ ابھی تو ان سات لاکھ آدمیوں کی حفاظت کے خیال ۔
سے مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کی جانوں کی حفاظت بھی بعض افسر کرتے رہتے ہیں ۔ جب
سب ہندو اور سکھ یہاں سے نکل گئے تو پھر کوئی سیاسی محرک بھی مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کی
جان بچانے کا باقی نہیں رہے گا ۔ پہلے ریلیں چلتی تھیں تا کہ ایک دوسرے کے ملک کے
پناہ گزینوں کو نکال لے جائیں لیکن اب وہ سلسلہ بھی بند ہو رہا ہے ۔ اب پیدل قافلے چلتے ہیں
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۷۶
الفضل کے اداریہ جات
مگر مشرقی پنجاب سے مغربی پنجاب کی طرف مسلمانوں کو منتقل کرنے کے لئے پیدل قافلے بھی
اب کم ہی چلتے ہیں بیسیوں جگہیں ایسی ہیں جہاں ہفتوں سے مسلمان پڑے ہیں اور فاقے سے
مر رہے ہیں ، لوٹے جا رہے ہیں قتل کئے جا رہے ہیں لیکن ان کے نکالنے کی اب تک کوئی تجویز
نہیں کی گئی ۔ جالند ہر نکو در گڑھ شنکر ، راہوں ، فتح گڑھ چوڑیاں اور قادیان چلا چلا کر تھک
گئے ہیں لیکن پناہ گزینوں کو نکالنے کے لئے اب تک کوئی انتظام نہیں ہو سکا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں
کہ کام بہت بڑا ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کا رکن بہت تھوڑے ہیں اور اس میں بھی کوئی شبہ
نہیں کہ پاکستان کی گورنمنٹ نے آنے والوں کے بسانے کے متعلق جو کوششیں کی ہیں وہ
حیرت انگیز بھی ہیں اور قابلِ قدر بھی لیکن ہمارے نزدیک مشرقی پنجاب سے مسلمانوں کو نکالنے
کی جو تدابیر کی گئی ہیں وہ پوری مؤثر نہیں ۔ جب مشرقی پنجاب اور مغربی پنجاب کے درمیان یہ
سمجھوتہ ہوا کہ ریفیوجی کیمپ کا بنانا اس ملک کے اختیار میں ہوگا جس ملک میں پناہ گزین بیٹھے
ہوں گے ۔ تو گو یہ معاہدہ مغربی پنجاب کی حکومت نے کسی حکمت کے ماتحت ہی کیا ہوگا اور اس
میں کچھ فائدہ ہی اس نے سوچا ہوگا مگر اس دن سے مشرقی پنجاب کے مسلمانوں پر بہت بڑی
تباہی آ رہی ہے چالیس چالیس، پچاس پچاس ہزار آدمی جن جگہوں پر بیٹھے ہیں ان کو
ریفیوجی کیمپ نہیں بنایا جاتا کیونکہ اب مسلمان کے لئے ریفیوجی کیمپ بنانا مشرقی پنجاب کی
حکومت کے اختیار میں ہے اور جب مسلمان پناہ گزینوں کے علاقوں کو ریفیوجی کیمپ ہی قرار
نہیں دیا جاتا تو اُن کی خوراک کی ذمہ داری بھی مشرقی پنجاب کی حکومت پر عائد نہیں ہوتی ۔اس
کی وجہ سے وہ لوگ بھوکوں مر رہے ہیں ، وہ گاڑیاں نہیں مانگتے ، وہ کچھ اور امداد طلب نہیں
کرتے اُن کی فریا د صرف یہی ہے کہ ان کو مشرقی پنجاب سے نکال کر پاکستان کی سرحدوں میں
داخل کر دیا جائے ۔ یہ بے کس اور بے پناہ ہجوم بعض تو پاکستان کی سرحد کے اتنے قریب بستے ہیں
کہ تھوڑی سی جدو جہد سے ان کو نکالا جا سکتا ہے لیکن کوئی نہ کوئی روک ان کو نکالنے میں پیدا ہوتی
چلی ہی جاتی ہے ۔ ہم مغربی پنجاب کی پاکستانی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس امر کی
طرف زیادہ توجہ دی جائے ان لوگوں کا لاکھوں روپیہ کا مال لوٹا گیا ہے اور ہر روز ان کی عورتوں ہرر
کی آبروریزی کی جاتی ہے۔ ہماری غیرت اور حمیت کا تقاضا ہے کہ اور سب کام چھوڑ کر بھی اس
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۷۷
الفضل کے اداریہ جات
کام کو کیا جائے ۔ ان لوگوں کے ادھر لانے میں پاکستان کا بھی فائدہ ہے ۔ وہ وہاں بے کا ر بیٹھے
ہیں اور ہر روز ان کے مال لوٹے جا رہے ہیں اگر وہ کچھ مال بچا کر لے آئے تو پاکستان کی
دولت بڑھے گی اور اگر یہاں آ کر انہوں نے مختلف کام شروع کر دیئے تو پاکستان کی اقتصادی
حالت میں ترقی ہوگی ۔ آج پاکستان کی ہر اسلامی انجمن اور ہر اسلامی ادارے کو اس امر پر اپنی
توجہ مبذول کر دینی چاہئے ۔ اسی طرح ہر باہمت اور با رسوخ شخص کو ذمہ دار لوگوں کو توجہ دلانے
کی کوشش کرتے رہنا چاہئے ۔ وہ بہادر اور قربانی کرنے والے افسر جنہوں نے پہلے بھی بہت
کچھ کام اس سلسلہ میں کیا ہے انہیں اپنی ہمت کی کمریں کس کر اور بھی زیادہ جوش سے اس کام
کو جلد سے جلد پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے خدا کرے کہ ہماری یہ آواز صدا بصحرا
ثابت نہ ہو اور لاکھوں مسلمانوں کی جانیں اس تباہی سے بچ جائیں اور اس بلائے عظیم کے آنے
سے پہلے جو کہ دمبدم ان کے قریب آ رہی ہے وہ پاکستان میں داخل ہو جائیں ۔
حال ہی میں ہندوستان یونین کے پرائم منسٹر مسٹر نہرو نے اعلان کیا ہے کہ مغربی پنجاب
کے ہندو اور سکھ کو بہت ہی جلد وہاں سے منتقل کر لیا جائے گا لیکن مشرقی پنجاب کے مسلمان کہیں کو
دسمبر تک جا کر پاکستان میں پہنچ سکیں گے ان الفاظ سے ہر مسلمان حقیقت حال کو سمجھ سکتا ہے۔ اگر
یہ بھی سمجھ لیا جائے کہ سارے ہندو اور سکھ اکتوبر میں منتقل ہو جائیں گے تو مسلمانوں کو پورے طور
پر منتقل ہونے میں نومبر اور دسمبر دو اور مہینے لگیں گے ۔ کون کہہ سکتا ہے کہ ان دو مہینوں میں وہ
پاکستان کی طرف منتقل ہوں گے۔ غالب خیال یہی ہے کہ وہ اگلے جہان کی طرف منتقل ہوں
گے کیونکہ ہندوستان یونین کے لیڈر کو بڑے زور سے امن کے قیام کی اپیلیں کر رہے ہیں اور
ہمارے خیال میں کم سے کم ایک حصہ ضرور دیانتداری سے ایسا کر رہا ہے خصوصاً مسٹر نہرو جن
کے خیالات نیشنلسٹ ہیں لیکن باوجود ان اپیلوں کے ماتحت عملہ کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں
ہوئی۔ چھوٹے افسر یہ بات برملا کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں کہ مہما تما گاندھی اور مسٹر نہرو کو باتیں
کرنے دو ہم نے جو مقصد اپنے سامنے رکھا ہے اسے پورا کر کے چھوڑیں گے۔ پس پیشتر اس
کے کہ مغربی پنجاب ہندو اور سکھ سے خالی ہو مشرقی پنجاب کے پناہ گزینوں کو وہاں سے نکال لینا
چاہئے کیونکہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں اور میدانوں میں پڑے ہیں ۔ ہمارے نزدیک ان
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۷۸
الفضل کے اداریہ جات
کا واپس مشرقی پنجاب میں جانا تو ضروری ہے لیکن یہ اُسی وقت ہوگا جب وہ یہاں آ کر ذرا
امن کا سانس لے لیں ۔ ہندوستان یونین اور پاکستان کا با محبت سمجھوتہ ضروری ہے۔ اس کے
بغیر ہمارا ملک ترقی نہیں کر سکتا ہمیں اس کام کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اور ہم سمجھتے ہیں کہ
دونوں ملکوں کے عقلمند اور مد بر آخر اس خیال کے قائل ہو جائیں گے اور سب مل کر ان فتنوں
اور فسادوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن جب تک وہ دن آئیں ہمیں اپنے بھائیوں
کی جان و مال ، عزت اور آبرو کی حفاظت کا خیال کبھی بھی دل سے اوجھل نہ ہونے دینا چاہئے ۔
پاکستان کی بنیاد بے غیرتی پر نہیں بلکہ غیرت پر رکھ جانی چاہئے ۔
الفضل لا ہو ر ۳ اکتوبر ۱۹۴۷ء )