پاکستان کی ساستِ خارجہ

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۷۹
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پاکستان کی سیاست خارجہ
ہم آج ایک ایسے اہم مضمون کی طرف اپنے اہل وطن کی توجہ پھرانا چاہتے ہیں جو پاکستان
کے لئے زندگی اور موت کا سوال ہے۔ پاکستان کی حکومت بالکل نئی نئی بنی ہے اور ابھی اس کے
دفاتر کا چارج تجربه کارآدمیوں کے ہاتھوں میں نہیں اس وجہ سے اس کے کاموں میں بعض دفعہ
ایسی خامیاں رہ جاتی ہیں جو پاکستان کی حکومت کی مضبوطی میں خلل ڈالتی ہیں اور ان کا دور کرنا
پاکستان کی حکومت کے ثبات کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ ان خامیوں میں سے ایک ہمارے
نزد یک سیاست خارجہ کی پالیسی ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سیاست خارجہ کے دفتر میں ابھی
ماہرین فن موجود نہیں اور ایسے آدمیوں کی کمی ہے جو انٹر نیشنل لاء کے جاننے والے ہوں ۔ اس
وجہ سے پاکستان حکومت اس وقت ایک لاوارث وجود وجود کی صورت میں میں نظر آتی ہے ۔ کئی واقعات
ایسے ہوتے ہیں کہ جن سے پاکستانی حکومت کے حقوق کو تلف کیا جاتا ہے لیکن پاکستان کی
حکومت کی طرف سے کوئی موثر قدم اُٹھانا تو الگ رہا ان کے خلاف پروٹسٹ تک بھی نہیں کیا
جاتا حالانکہ اخلاقی اور سیاسی اصول میں فرق ہے۔ حکومت کا کام صرف یہی نہیں ہوتا کہ وہ
اخلاقی اصول کی پیروی کرے اس کا کام یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے حقوق کی حفاظت کرے۔
حضرت مسیح ناصری فرماتے ہیں کہ اگر کوئی تیرے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تو اپنا دوسرا گال بھی
اس کی طرف پھیر دے۔ اگر کوئی تیری چدر مانگے تو اسے کرتہ بھی دے دے اور اگر کوئی تجھے
ایک میل تک بیگار لے جائے تو تو دومیل تک اس کے ساتھ چلا جا۔ یہ ایک اخلاقی تعلیم ہے اور
بعض حالتوں میں ضروری اور بعض دوسری حالتوں میں مصر ۔ اسی لئے اسلام نے اس تعلیم کو تسلیم
نہیں کیا بلکہ مختلف حالات میں مختلف قسم کی تعلیم دی ہے لیکن اخلاقی طور پر خواہ یہ تعلیم بعض وقتوں
میں مفید اور ضروری بھی ہوتی ہو سیاسیات میں اس پر عمل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سیاسیات کا اصول

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸۰
الفضل کے اداریہ جات
یہ ہے کہ اگر کوئی قوم اپنے کسی حق کو بغیر احتجاج کے چھوڑ دیتی ہے تو بین الاقوامی اصول کے
مطابق یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس قوم نے وہ حق ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیا ہے اس لئے جب کبھی
حکومتوں کے معاملہ میں ایسا واقعہ پیش آتا ہے کہ کوئی قوم کسی دوسری قوم کا حق تلف کرتی ہے تو
خواه مظلوم قوم اپنا حق زور سے نہ لے۔ خواہ اس کا بدلہ مانگے ہی نہ، وہ قانونی طور پر اپنے
نمائندوں کے ذریعہ سے اس کے خلاف احتجاج ضرور کر دیتی ہے تا کہ وہ ظلم آئندہ دوسری قوم کا
حق نہ سمجھ لیا جائے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے حقوق پاکستانی حکومت کے تلف ہو رہے ہیں
لیکن ان کے خلاف احتجاج بھی نہیں کیا جا رہا۔
ہندوستان اور پاکستان میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ایک دوسرے کے پناہ گزین جب دوسرے
ملک میں جائیں گے تو ان کے سامان کی تلاشی نہیں لی جائے گی ۔ اس معاہدہ کے خلاف بعض
جگہ پر پاکستان کے افسروں نے پناہ گزینوں کی تلاشیاں لیں اور بعض جگہ پر ہندوستان کے
افسروں نے پاکستان کے پناہ گزینوں کی تلاشیاں لیں ۔ ہندوستانی یونین نے احتجاج کیا اور
پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے افسروں کو سخت تنبیہ کی کہ آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے اس کے
برخلاف ہندوستانی یونین جو حد سے زیادہ تکلیف دینے والی تلاشیاں مسلمان پناہ گزینوں کی لیتی
تھی اور لیتی ہے قادیان سے چلنے والے ٹرکوں کی بعض دفعہ چھ چھ گھنٹہ تک متواتر تلاشی لی جاتی
رہی ہے اگر آٹھ دس ٹرک کی چھ گھنٹے تک تلاشی لی جائے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ پچاس
ساٹھ ہزار کے قافلہ کی دوتین ماہ تک متواتر تلاشی لی جانی چاہئے ۔ جالندھر اور لدھیانہ کے
مسلمانوں کو بھی اور فیروز پور کے پناہ گزینوں کو بھی اسی طرح دکھ دیا گیا لیکن اس کے متعلق
ہمارے علم میں پاکستانی حکومت نے کوئی احتجاج نہیں کیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ ایک طرف تو
مسلمانوں میں بددتی پیدا ہوگی کہ ہمارے حقوق کی حفاظت کا خیال نہیں رکھا جاتا اور دوسری ا ہوگی کہ ہمارے حقوق کی حفاظت کا خیال نہیں رکھ
طرف سیاسی طور پر ہندوستانی یونین کو اپنے حقوق منوانے کے متعلق ایک فوقیت حاصل ہو جائے
گی۔ یہ خاموشی سیاسی دنیا میں ہرگز اخلاق نہیں کہلائے گی بلکہ کمزوری کہلائے گی اور ہتھیار
رکھنے کے مترادف سمجھی جائے گی ۔
اسی طرح پاکستانی حکومت اور ہندوستانی یونین میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ایک دوسرے ملک

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸۱
الفضل کے اداریہ جات
سے پناہ گزینوں کے لانے کے لئے ٹرکوں کے جو قافلے جائیں گے ان کے کام میں کسی قسم کی
رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی لیکن باوجود اس معاہدہ کے جو ٹرک پاکستان سے ہندوستان میں
جاتے ہیں ان کے کام میں ہندوستان کے افسر دخل اندازی کرتے ہیں۔ چنانچہ قادیان میں تو
یہاں تک کیا گیا کہ پاکستانی گورنمنٹ کی بھیجی ہوئی لاریوں میں قافلوں کے افسر نے جو
سواریاں چڑھائیں ان کو زبردستی ملٹری کے کیپٹن نے اتار دیا اور کہا کہ جن لوگوں کو میں بٹھاؤں
گا وہ جائیں گے اور جن لوگوں کو میں نہیں بٹھاؤں گا وہ نہیں جائیں گے Evacuation کے
محکمہ کو اس طرف توجہ دلائی گئی اسی طرح ملٹری افسروں کو اس طرف توجہ دلائی گئی تو انہوں نے
میجر جنرل چمنی سے فون پر بات کی انہوں نے کہا مقامی افسر کو ایسا کوئی حق نہیں ہم اس کو سمجھا
دیں گے لیکن اس کے بعد پانچ قافلے متواتر گئے ہیں اور پانچوں کے ساتھ اس نے متواتر یہی
معاملہ کیا ہے۔ یہی حال دوسری جگہوں پر بھی ہوتا رہا ہے اس معاملہ کے متعلق پناہ گزینوں کے محکمہ
کو پاکستان کے محکمہ خارجہ کے پاس فورا رپورٹ کرنی چاہئے تھی اور حکومت پاکستان کے محکمہ
خارجہ کو فوراً اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے تھی اور کہنا چاہئے تھا کہ لا ریاں
ہماری ، آدمی ہمارے تم کون ہو جو فیصلہ کرو کہ فلاں آدمی لاریوں میں بیٹھیں ، فلاں نہ بیٹھیں اور
یہ کہ اگر تم اپنے رویہ کو نہ بدلو گے تو ہم اپنی طرف بھی تمھارے ساتھ یہی سلوک کریں گے۔ جو
ہوائی جہاز خاص لوگوں کو لینے کے لئے آتے ہیں ان میں دوسرے لوگوں کو بٹھا دیں گے اور ان
کو بیٹھنے نہیں دیں گے جن کو تم بٹھانا چا ہو۔ اگر حکومت پاکستان کا محکمہ خارجہ اس پر احتجاج کرتا تو
ہندوستانی یونین کو فوراً ہوش آ جاتی اور وہ ان نالائق افسروں کو سزا دیتی جو ایسی غیر آئینی
کار روائی کر رہے ہیں اور ساری مہذب دنیا پاکستان کی تائید کرتی اور اس کو اپنے مطالبہ میں حق
بجانب سمجھتی ۔
ریاستوں کے معاملہ میں بھی اپنے حقوق کی پوری طرح حفاظت نہیں کی گئی ۔ جونا گڑھ کی
ریاست نے پاکستان کی حکومت کے ساتھ ملنے کا فیصلہ کیا اور دونوں میں معاہدہ بھی ہو گیا اس
معاہدہ کے بعد ہندوستانی یونین نے اپنا ایک پولیٹکل سیکرٹری ریاست جونا گڑھ سے بات کرنے
کے لئے ریاست جونا گڑھ میں بھجوایا اور ان سے مطالبہ کیا کہ ہندوؤں کے حقوق میں کسی قسم کی

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸۲
الفضل کے اداریہ جات
خرابی پیدا نہ ہونے دیں اور یہ کہ اپنی باجگذار ریاستوں کے معاملہ میں بھی وہ دخل نہیں دیں
گے ۔ جونا گڑھ معاہدہ کے رو سے اپنے خارجی تعلقات پاکستان کے سپرد کر چکا ہے اور
جونا گڑھ کی سیاست خارجہ اب خود جونا گڑھ کے ہاتھ میں نہیں بلکہ پاکستان کے ہاتھ میں ہے یہ
معاہدہ چھپ چکا ہے اور تمام دنیا کے سامنے آچکا ہے ۔ جہاں تک امور خارجہ کا تعلق ہے جونا گڑھ
کا تعلق پاکستان سے ویسا ہی ہے جیسا کہ جونا گڑھ کا تعلق وائسرئے کے ساتھ تھا۔ کیا
انگریزی حکومت کے دور میں یہ ممکن تھا کہ فرانس اور جرمنی اپنا کوئی افسر براہ راست جونا گڑھ
میں بھیج سکتے یا اگر فرانس اور جرمنی ایسا کرتے تو اُسی وقت انگریزی حکومت کان سے پکڑ کر اُن کو
باہر نہ نکال دیتی اور ان سے یہ نہ کہتی کہ جونا گڑھ کے امور خارجہ ہمارے متعلق ہیں تمہارا
جونا گڑھ سے کوئی تعلق نہیں تم ان کے متعلق ہم سے آ کر بات کرو؟ لیکن پاکستان کی حکومت نے
اس ہتک کو خاموشی کے ساتھ برداشت کر لیا اور اس پر کوئی احتجاج نہیں کیا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
ہندوستانی یونین کو اور بھی دلیری پیدا ہو گئی اور اب انہوں نے جونا گڑھ کی ایک آزاد حکومت
بمبئی میں قائم کر دی ہے۔ کیا وہ حکومتیں جن کے تعلقات آپس میں دوستانہ اصول پر ہوتے ہیں
ان کے ملک میں کوئی ایسی آزاد حکومت قائم کی جاسکتی ہے؟ جو دوست ملک کے خلاف ہو۔
ہر انٹرنیشنل لاء کا جاننے والا جانتا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا اس قسم کا فعل دوستانہ تعلقات کے
منافی سمجھا جاتا ہے اور فورا وہ حکومت جس کے کسی علاقہ کے خلاف ایسی بات کی جاتی ہے اس
پر احتجاج کرتی ہے اور مخالف حکومت کو پناہ دینے والی حکومت یا اس کو اپنے ملک سے نکال
دیتی ہے یا پھر احتجاج کرنے والی طاقت اس سے اپنے دوستانہ تعلقات منقطع کر دیتی ہے۔
ایک معاملہ کشمیر کا ہے ہندوستان گورنمنٹ بار بار اعلان کرتی رہی ہے کہ ٹراونکور کو آزادی
نہیں دی جاسکتی کیونکہ اس کی سرحدیں ہندوستان کے ساتھ ملتی ہیں۔ حیدرآباد کو آزادی کے
اعلان کی اجازت نہیں کیونکہ اس کی اکثریت ہندوستان سے ملنا چاہتی ہے کیا یہی حقوق پاکستان
کو کشمیر کے متعلق حاصل نہیں؟ کیا کشمیر کی سینکڑوں میل کی سرحد پنجاب اور صوبہ سرحد کے ساتھ
نہیں ملتی ؟ کیا اس کے برخلاف ہندوستان کے ساتھ اس کا اتصال نہایت ہی چھوٹا نہیں ؟ کیا
وہاں کی اسی فیصدی آبادی مسلمان نہیں اور کیا ان کی اکثریت پاکستان کی حامی نہیں؟ پھر ہم نہیں

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸۳
الفضل کے اداریہ جات
سمجھ سکے کہ پاکستان حکومت نے کیوں بار بار یہ اعلان نہیں کیا کہ کشمیر کے معاملہ میں ہم کوئی دخل
اندازی پسند نہیں کریں گے ۔ کشمیر کی اکثریت پاکستان میں شامل ہونے کی مدعی ہے جب تک
کشمیر میں آزاد حالات کے ماتحت ریفرنڈم نہیں کیا جائے گا ہم کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ شامل
ہونے کی اجازت نہیں دیں گے خصوصاً جبکہ اس کی سرحد سینکڑوں میل تک ہماری سرحدوں سے
ملتی ہے اور ہندوستان کے ساتھ اس کا اتصال بہت مختصر ہے ۔ اگر سیاسی متداول طریقوں کے
ذریعہ سے اس قسم کا احتجاج بار بار کیا جاتا اور اخباروں میں اس کا اعلان کیا جاتا تو یقیناً کشمیر کی
پوزیشن آج اور ہوتی بلکہ جس طرح جونا گڑھ کے مقابلہ میں ہندوستان یونین نے ایک الگ
حکومت قائم کر دی ہے کشمیر کے متعلق بھی پاکستان گورنمنٹ کو یہ اعلان کر دینا چاہئے کہ اگر
علاقہ میں کشمیر کی کوئی آزاد گورنمنٹ بنی تو ہم اس پر گرفت نہیں کریں گے کیونکہ ایسا ہی
طریق ہندوستانی یونین نے اختیار کیا ہے ۔ کشمیر کی سیاست سے بے تعلق رہنا اس وقت پاکستان
کی گورنمنٹ کے لئے مناسب نہیں اگر کشمیر ہندوستانی یونین میں گیا تو اس کے تین خطرناک نتائج
ہمارے علاق
پیدا ہوں گے ۔
اول: ۳۲ لاکھ وہاں کا مسلمان اسی طرح ختم کر دیا جائے گا جس طرح مشرقی پنجاب کا
مسلمان ۔
دوسرے: صوبہ پنجاب بالکل غیر محفوظ ہو جائے گا کیونکہ ہندوستان یونین اور کشمیر اور صوبہ سرحد
کے درمیان پنجاب ایک مثلث کی شکل میں ہے اور اس مثلث کے ایک خط پر کشمیر آتا
ہے دوسرے خط پر ہندوستان یونین تیسرے خط پر صوبہ سرحد اور کچھ حصہ سندھ کا ۔
صاف ظاہر ہے کہ جو ملک مثلث کے دو مخالف خطوط میں آیا ہوا ہو گا وہ کبھی محفوظ نہیں
رہ سکے گا۔
تیسرا خطرہ پاکستان کو یہ ہے کہ شروع سے ہی ہندوستان یونین کی نظریں صوبہ سرحد پر ہیں
کروڑوں روپیہ خرچ کر کے وہاں خدائی خدمت گار وغیرہ قسم کی جماعتیں بنائی گئی
ہیں ۔ کشمیر اگر ہندوستانی یونین کے ساتھ ملے تو ہندوستانی یونین کا براہِ راست
صوبہ سرحد کے ساتھ تعلق ہو جائے گا کیونکہ کشمیر کی سرحد صوبہ سرحد اور آزاد قبائلی

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸۴
الفضل کے اداریہ جات
علاقوں سے ملتی ہے اور وہ نہایت آسانی کے ساتھ مظفر گڑھ، گلگت اور چلاس کے علاقہ
سے رائفلیں اور روپیہ اور دوسرا جنگی سامان صوبہ سرحد کے کانگرسی ایجنٹوں میں تقسیم کر
سکیں گے اور صوبہ سرحد کے قبائل کو وظائف وغیرہ دے کر وہ اپنے ساتھ ملاسکیں گے
اور پاکستان سے اس کا کوئی مداوا نہ ہو سکے گا ۔ صوبہ سرحد میں کانگرس نے دور دور
تک اپنے پاؤں پھیلا رکھے ہیں اور اس خطرہ سے پاکستان کو ہرگز غافل نہیں ہونا
چاہئے ۔ ہم نے وقت پر حکومت اور ملک کے سامنے سارے خطرات رکھ دیئے ہیں
خدا کرے مسلمان اس صدمہ عظیم سے بچ جائیں اور ان خطرناک نتائج سے محفوظ ہو
جائیں جو کشمیر کے انڈین یونین میں شامل ہونے سے پیدا ہوں گے علاج ان کے ہاتھ
میں ہے وہ اب بھی علاج کر سکتے ہیں اور علاج کا کرنا نہ کرنا ان کی مرضی پر منحصر ہے مگر
ہم اپنے فرض سے سبکدوش ہوتے ہیں ۔ وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ
الفضل لا ہو ر ۴ اکتوبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی