جماعت احمدیہ کے امتحان کا وقت

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸۵
الفضل کے اداریہ جات
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
جماعت احمدیہ کے امتحان کا وقت
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ اِذْ جَاءُوكُمْ مِّن فَوْقِكُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ
وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا
هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالَا شَدِيدًا - وَإِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ
وَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا -
وَإِذْ قَالَتْ طَائِفَةً مِّنْهُمْ يَاهْلَ يُشْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا : وَ
يَسْتَأْذِنَ فَرِيقٌ مِّنْهُمُ النَّبِيِّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ : وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ *
ان يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا لَ
ترجمہ اے مومنو! یاد کرو جبکہ تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور نیچے کی طرف سے بھی
دشمن آئے اور پتلیاں خوف سے پڑھی ہو گئیں اور دل دھڑکتے ہوئے گلے میں آپھنسے اور تم
خدا تعالیٰ کے متعلق مختلف قسم کے گمان کرنے لگ گئے اس موقع پر مؤمنوں کے ایمانوں کی
آزمائش کی گئی اور انہیں ایک سخت زلزلہ سے ہلا دیا گیا اور جبکہ منافق اور وہ لوگ بھی جن کے
دلوں میں کچھ کچھ بے ایمانی کا روگ پیدا ہو رہا تھا بول اُٹھے کہ اللہ اور اُس کے رسول نے ہم
سے دھوکا کیا اور جبکہ اسی قسم کے لوگوں میں سے ایک گروہ یہ چہ میگوئیاں کرنے لگ گیا کہ اے
مدینہ کے لوگو ! اب تمہارے لئے دنیا میں کوئی ٹھکانہ نہیں ۔ اب تم اپنے دین اور ایمان کو چھوڑ کر
پھر کفر کی حالت کی طرف لوٹ جاؤ۔ اور اس قسم کے لوگوں میں سے ایک گروہ اللہ کے نبی کے
حضور میں حاضر ہو کر کہنے لگا کہ ہمارے گھر بے حفاظت ہیں ہمیں اجازت دیجئے کہ ہم واپس

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸۶
الفضل کے اداریہ جات
جا کر اپنے گھروں کی حفاظت کر سکیں ۔ حالانکہ ان کے گھر کوئی خاص طور پر بے حفاظت نہیں وہ
صرف بھاگ کر اپنی جانیں بچانا چاہتے ہیں ۔
مخالفت
قرآن کریم کی یہ آیات آجکل پورے طور پر قادیان کے احمدیوں پر اور باقی دنیا کے
احمد یوں پر چسپاں ہو رہی ہیں ۔ قادیان پر اس کے اوپر سے بھی حملہ ہو رہا ہے یعنی حکام بھی اس ہورہی ۔
رہے ہیں اور نیچے سے بھی حملہ ہورہا ہے یعنی سکھ آبا دی اس کو تباہ کرنے کی کوشش
کر رہی ہے ۔ آج غم اور صدمہ سے لوگوں کی آنکھیں ٹیڑھی ہوتی چلی جاتی ہیں اور دل واقعہ
میں اچھل اچھل کر گلے میں اٹک رہے ہیں اور کئی لوگوں کے دلوں میں یہ شہبات پیدا ہو ر ہے
ہیں کہ کیا احمدیت واقعہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی اور کیا انہوں نے اس کے قبول کرنے
میں غلطی تو نہیں کی ؟ مؤمنوں کے لئے آج ڈہری مصیبت ہے ایک طرف حکام اور رعایا کے
ظلموں سے بچنے کیلئے امن پسندانہ کوششیں اور ہتھیلیوں پر جانیں رکھ کر اپنے مقامات مقدسہ کی
حفاظت کا فکر اور دوسری طرف اس قسم کے لوگوں کی باتوں کا جواب دینا اور ان چھپے دشمنوں
کے خنجروں کو اپنے سینوں میں بغیر آہ کے چھنے دینا مگر یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے قائم ہونے والے سلسلوں سے ہمیشہ ہی یہ سلوک ہوتا چلا آیا ہے۔ دیکھ لو قر آن کریم
سے معلوم ہوتا ہے کہ یہی باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جماعت کو پیش آئیں
مگر کیا وہ گھبرائے؟ کیا ان کے قدموں میں کسی قسم کا تزلزل پیش آیا؟ بجائے اس کے کہ ان
واقعات کو دیکھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے متعلق ان کے دلوں میں کوئی شبہ
پیدا ہوتا ان کے دل ایثار اور قربانی کے جذبات سے اور بھی زیادہ متاثر ہوتے گئے ۔ ان کے
ایمانوں کی یہ کیفیت تھی کہ دشمن کا پندرہ سے بیس ہزار تک کا لشکر جو صرف سات سو مسلمانوں
کے مقابل پر رات اور دن حملے کر رہا تھا نہ دن کو آرام کرنے دیتا تھا نہ رات کو سونے دیتا تھا
جب اُس چھوٹی سی خندق کو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے ساتھ مل کر مدینہ
کی حفاظت کے لئے کھو دی ہوئی تھی گھوڑوں پر چڑھ کر عبور کر لیتا تھا اور دشمن کے جتھے جنون کی
سی کیفیت کے ساتھ اور آندھی کی سی تیزی کے ساتھ رسول کریم صلی اللہ وسلم کے خیمہ کی طرف
بڑھتے تھے تا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر کے اسلام کا خاتمہ کر دیں تو باوجود اسکے کہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸۷
الفضل کے اداریہ جات
صحابہ تصرف سات سو تھے وہ اس تیزی اور بے جگری کے ساتھ لڑتے کہ ہزاروں ہزار کا لشکر منہ
کی کھا کر واپس لوٹ جانے پر مجبور ہو جاتا اور بعض دفعہ ان کے بڑے بڑے لیڈر اس جنگ
میں مارے جاتے ۔
ایک دفعہ عرب کا ایک نہایت ہی بڑا لیڈر اس قسم کے حملے میں مارا گیا اور اس کی لاش
خندق میں گر گئی تو مکہ والوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ یہ ہمارا بڑا
لیڈر ہے اس کی لاش ہمیں واپس کی جائے ہم اس کے بدلہ میں ہزاروں روپیہ آپ کی خدمت
میں پیش کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ہم نے اس مردار کو
لے کر کیا کرنا ہے تم اُس کو اٹھا کر لے جاؤ ۔ سر میور جیسا دشمن اسلام اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے
لکھتا ہے کہ جنگ احزاب کے موقع پر وہ شدید حملے جو رات اور دن مکہ والوں کی طرف سے ہو
رہے تھے اور جن میں مٹھی بھر اسلامی لشکر کے مقابلہ میں ان سے کئی گنا آدمی شامل ہوتے تھے
جبکہ مسلمانوں کو دنوں تک نہ کھانے کا موقع ملتا تھا ، نہ سونے کا موقع ملتا تھا ، نہ بیٹھنے کا موقع ملتا تھا
ان میں مکہ والوں کے ناکام رہنے کا صرف ایک سبب تھا اور وہ صحابہؓ کی رسو حابہ کی رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے محبت تھی ۔ دشمن اپنے سامانوں کی فرادانی کی وجہ سے خندق کو کود کر عبور کر لیتا اور
اپنی تعداد کی زیادتی کی وجہ سے مسلمانوں کو دھکیل کر پیچھے لے جاتا مگر جب وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ کے پاس پہنچتا تو مسلمانوں کے اندرا ایسا جوش پیدا ہو جا تا کہ وہ
ما فوق الانسانیت طاقتوں کے ساتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جان کو بچانے کے لئے اپنی
جانوں سے بے پرواہ ہو کر اس طرح دشمن پر ٹوٹ پڑتے کہ باوجود کثیر التعداد ہونے کے دشمن کو
بھاگنا ہی پڑتا ۔ اس چیز کو ایمان کہتے ہیں جو چیز اس سے کم ہے وہ ایمان نہیں وہ تمسخر ہے، وہ
دھو کا ہے وہ فریب ہے۔
میں احمدیوں سے کہتا ہوں کہ جب وہ بیعت میں داخل ہوئے تھے تو انہوں نے اقرار کیا تھا
کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم کریں گے اور اس دنیا کے لفظ میں ان کی جانیں بھی شامل تھیں ، ان کے
بچوں کی جانیں بھی شامل تھیں، ان کی بیویوں اور دوسرے گھر کی مستورات کا مستقبل بھی شامل
تھا۔ پس آج جبکہ باوجود ہمارے اس بیان کے کہ ہم جس حکومت کے ماتحت رہیں گے اس کے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸۸
الفضل کے اداریہ جات
۔
وفادار رہیں گے ظالم دشمنوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ حکومت ان کو سزا دینے کی بجائے
ہمارے آدمیوں کو سزا دے رہی ہے ۔ ہماری جماعت کے نو جوانوں کا فرض ہے کہ وہ قطعی طور پر
بھول جائیں کہ ان کے کوئی عزیز اور رشتہ دار بھی ہیں ، وہ بھول جائیں اس بات کو کہ ان کے
سامنے کیا مصائب اور مشکلات ہیں ، انہیں صرف ایک ہی بات یا د رکھنی چاہئے کہ انہوں نے
خدا تعالیٰ سے ایک عہد کیا ہے اور اس عہد کو پورا کرنا ان کا فرض ہے۔ آج خدا ہی ان کا باپ
ہونا چاہئے ، خدا ہی ان کی ماں ہونی چاہئے اور خدا ہی ان کا عزیز اور رشتہ دار ہونا چاہئے ،
میرے بیٹوں میں سے آٹھ بالغ بیٹے ہیں اور ان آٹھوں کو میں نے اس وقت قادیان میں رکھا
ہوا ہے ۔ میں سب سے پہلے ان ہی کو خطاب کر کے کہتا ہوں اور پھر ہر احمدی نوجوان سے خطاب
کر کے کہتا ہوں کہ آج تمہارے ایمان کا امتحان ہے آج ثابت قدمی کے ساتھ قید و بند اور قتل
کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قادیان میں ٹھہرنا اور اس کے مقدس مقامات کی حفاظت کرنا تمہارے
فرائض میں شامل ہے۔ تمہارا کام حکومت سے بغاوت کرنا نہیں ، تمہارا کام ملک میں بدامنی پیدا
کرنا نہیں ، اسلام تم کو اس بات سے روکتا ہے اگر حکومت ہم کو وہاں سے نکالنا چاہتی ہے تو
حکومت کے ذمہ دار افسر ہم کو تحریر دے دیں کہ تم قادیان چھوڑ دو۔ پھر ہم اس سوال پر بھی غور کر
لیں گے مگر جب تک حکومت کے ذمہ دار افسر منہ سے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم کسی کو یہاں سے نکالنا
نہیں چاہتے اور ان کے نائب ہمیں دکھ دے دے کر اپنے مقدس مقامات سے نکالنا چاہتے ہیں
اُس وقت تک ان کی یہ کارروائی غیر آئینی کار روائی ہے اور ہم اسے کسی صورت میں تسلیم نہیں
کریں گے۔ مشرقی پنجاب سے اسلام کا نام مٹا دیا گیا ہے ہزاروں ہزار مسجد میں آج بغیر
نمازیوں کے ویران پڑی ہیں جن میں جوئے کھیلے جاتے ہیں ، شرابیں پی جاتی ہیں ، بدکاریاں
کی جاتی ہیں ، ہمارا فرض ہے کہ کم سے کم ہم جب تک ہماری جان میں جان ہے مشرقی پنجاب
میں قادیان کے ذریعہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بلند رکھیں ۔ اسلام کو بغیر قربانی
کے ختم نہیں ہونے دینا چاہئے ۔ اسلام تو پھر جیتے گا ہی احمدیت تو پھر بھی غالب ہی آئے گی لیکن
ہماری بدقسمتی ہو گی اگر ہم اپنے ہاتھوں سے اسلام کا جھنڈا چھوڑ کر بھاگیں ۔ میں اگر قادیان
سے باہر آیا تو صرف اس لئے کہ جماعت نے کثرت رائے سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جماعت کی تنظیم

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۸۹
الفضل کے اداریہ جات
اور اس کے کام چلانے کے لئے جب تک امن نہ ہو مجھے اور بعض ضروری دفاتر کو قادیان سے
باہر رہنا چاہئے تا کہ دنیا کی جماعتوں کے ساتھ مرکز کا تعلق رہے لیکن اگر مجھے یہ معلوم ہو کہ
جماعت کے نوجوان خدانخواستہ اس قربانی کو پیش کرنے کے لئے تیار نہیں جس کا میں اوپر ذکر کر
چکا ہوں تو پھر ان کو صاف لفظوں میں یہ کہہ دینا چاہئے ہم ان کو واپس بلا لیں گے اور خودان کی
جگہ جانیں دینے کے لئے چلے جائیں گے ۔ ہمارا باہر آنا اپنی جانیں بچانے کے لئے نہیں بلکہ
سلسلہ کے کام کو چلانے کے لئے ہے۔ اگر ہمارا باہر آنا بعض لوگوں کے ایمانوں کو متزلزل کرنے
کا موجب ہو تو ہم سلسلہ کی شوری کے فیصلہ کی بھی پرواہ نہیں کریں گے اور ان لوگوں کو جن کے
دلوں میں ایمان کی کمزوری ہے اس کام سے فارغ کر کے اللہ تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ رکھتے
ہوئے خود اس کام کو شروع کر دیں گے۔ میرا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ قادیان کے اکثر نو جوانوں
میں کمزوری پائی جاتی ہے مجھے کثرت کے ساتھ نوجوانوں کی یہ چٹھیاں آرہی ہیں کہ وہ دلیری
کے ساتھ اور ہمت کے ساتھ ہر قربانی پیش کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ خود میرے بعض بیٹوں
اور بعض دوسرے عزیزوں کی مجھے اس قسم کی چٹھیاں آئی ہیں کہ گو ان کا نام قرعہ کے ذریعہ باہر
آنے والوں میں نکلا ہے مگر اُن کو اجازت دی جائے کہ وہ قادیان میں رہ کر خدمت کریں یہی
وہ لوگ ہیں جو پختہ ایمان والے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو احمدیت اور اسلام کے جھنڈے کو
دنیا میں بلند رکھیں گے خواہ مارے جائیں خواہ زندہ رہیں ۔ چاہئے کہ صفائی کے ساتھ اور بار بار
حکومت کو جتاتے رہو کہ ہم حکومت کے وفادار ہیں اور ہم ایک اچھے شہری کے طور پر اس ملک
میں رہنے کا وعدہ کرتے ہیں اور ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ جو کچھ مسٹر گاندھی اور مسٹر نہرو کی
طرف سے اعلان ہو رہے ہیں وہ سچے ہیں جھوٹے نہیں اس لئے ہم ان اعلانوں پر یقین رکھتے
ہوئے قادیان میں بیٹھے ہیں اگر ان اعلانوں کا کچھ اور مطلب ہے تو ہمیں کہہ دو کہ قادیان سے
چلے جاؤ ۔ لیکن اگر مسٹر گاندھی اور مسٹر نہرو کے بیانات صحیح ہیں تو پھر ان کے مطابق عمل کرو اور
پر امن شہریوں کو دق نہ کرو۔ اس طرح بار باران پر حجت تمام کرتے رہو اور قید و بند اور قتل کی
پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے ایمان کا ثبوت دو اور خدا تعالیٰ پر یقین رکھو کہ اول تو فتح اور نصرت
کے ساتھ وہ تمہاری مدد کرے گا لیکن اگر تم میں سے بعض کے لئے قید و بند یا قتل مقدر ہے تو

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹۰
الفضل کے اداریہ جات
خدا تعالیٰ تمہیں ابدی زندگی بخشے گا اور اپنے خاص شہداء میں جگہ دے گا۔ اور کون کہہ سکتا ہے کہ
اُس کی ایسی موت اس کی زندگی سے زیادہ شاندار نہیں ۔ اللہ تعالیٰ تم لوگوں کا حافظ و ناصر ہو اور
تم کو ہر ہ تنگی اور ترشی اور مصیبت اور ابتلاء میں صبر اور تو کل اور ایثار کی توفیق بخشے اور تم اپنا ایمان
نہ صرف خدا تعالیٰ کے سامنے سلامت لے جاؤ بلکہ اُس کو نہایت خوبصورت اور حسین بنا کر
خدا تعالیٰ کی خدمت میں پیش کرو تا خدا تعالیٰ تم سے اور تمہاری اولادوں سے (اگر کوئی ہیں )
اس سے بھی زیادہ نیک سلوک کرے جتنا تم ان کی زندگی میں ان سے کر سکتے تھے۔
خاکسار
( مرز امحمود احمد خلیفة المسیح الثانی)
( الفضل ۴ اکتوبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی