قادیان
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹۱
الفضل کے اداریہ جات
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
قادیان
قادیان اس وقت ہندوستان یونین کی دیانتداری کی آزمائش کا محل بنا ہوا ہے۔ قادیان
احمد یہ جماعت کا مرکز ہے جس کا یہ عقیدہ ہے کہ جس حکومت کے ماتحت رہیں اس کے پورے
طور پر فرمانبردار اور مددگار رہیں ۔ جب ہندوستان میں انگریزوں کی حکومت تھی احمد یہ جماعت
ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعاون کرتی تھی گو مناسب طریق پر اس کی غلطیوں سے اسے آگاہ بھی
کرتی رہتی تھی ۔ بعض لوگ جماعت احمدیہ کے اس طریق پر اعتراض کرتے تھے اور اسے
انگریزوں کا خوشامدی قرار دیتے تھے۔ جماعت احمد یہ اس کے جواب میں ہمیشہ یہی کہتی تھی کہ
ہم صرف انگریزوں کے فرمانبردار نہیں بلکہ افغانستان میں افغانی حکومت کے اور عرب میں عربی
حکومت کے۔ مصر میں مصری حکومت کے اور اسی طرح دوسرے ممالک میں اُن کی حکومتوں کے
رمانبردار اور مددگار ہیں ہمارے نزدیک دنیا کا امن بغیر اس کے قائم ہی نہیں رہ سکتا کہ ہر
حکومت میں بسنے والے لوگ اُس کے ساتھ تعاون کریں اور اُس کے مددگار ہوں ۔ پچھلے پچاس
سال میں جماعت احمد یہ نے اس تعلیم پر عمل کیا ہے اور آئندہ بھی وہ اس تعلیم پر عمل کرے گی ۔
جب ہندوستان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور اُس میں ہندوستان یونین اور پاکستان قائم ہوئے تو
اُس وقت بھی جماعت احمد یہ نے اعلان کیا کہ ہندوستان یونین میں رہنے والے احمدی
ہندوستان یونین کی پوری طرح اطاعت کریں گے اور پاکستان میں رہنے والے احمدی پاکستان
حکومت کے متعلق جانثاری اور اطاعت سے کام لیں گے۔ پاکستان حکومت نے تو ان کے اس
اعلان کی قدر کی اور اچھے شہریوں کی طرف اس سے برتاؤ کیا لیکن ہندوستان یونین نے ان کے
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹۲
الفضل کے اداریہ جات
اس اعلان کی ذرا بھی قدر نہیں کی اور ۱۶ اگست کے بعد پہلے قادیان کے اردگر داور پھر قادیان
میں وہ فساد بچوایا کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں ۔ ایک ایک کر کے احمدی گاؤں کو برباد کیا گیا اور
جنہوں نے دفاع کی کوشش کی اُن کو پولیس اور ملٹری نے گولیوں سے مارا۔ جب قادیان کے
ارد گرد گاؤں ختم ہو گئے تو پھر قادیان پر حملہ شروع ہوا ۔ احمدی جماعت کے معززین یکے بعد
دیگرے گرفتار ہونے شروع ہوئے قتل ڈاکے اور خونریزی کے الزام میں ۔ گویا وہ جماعت جس
نے اپنی طاقت اور قوت کے زمانہ میں قادیان کے رہنے والے کمزور اور قلیل التعداد ہندوؤں
اور سکھوں کو کبھی تھپڑ بھی نہیں مارا تھا اس نے تمام علاقہ کے مسلمانوں سے خالی ہو جانے کے بعد
اور سکھ پولیس اور ہندو ملٹری کے آجانے کے بعد ان علاقوں میں نکل کر جن میں کوئی مسلمان نہ
دن کو جا سکتا تھا نہ رات کو ڈا کے مارے اور قتل کئے اور یہ ڈا کے اور قتل بھی اُن لوگوں نے کئے جو
جماعت کے چوٹی کے آدمی تھے جن میں سے بعض ساٹھ سال کی عمر کے تھے، مرکزی نظام کے
سیکرٹری تھے اور یونیورسٹیوں کے گریجوایٹ تھے گویا احمد یہ جماعت جو اپنی عقل اور دانائی میں
دنیا بھر میں مشہور تھی اُس شہور تھی اُس وقت اُس کی عقل کا دبا کا دیوالہ نکل گیا اور سکھ اور ہندو ملٹری کے آنے کے
بعد اس نے اپنے مرکزی کا رکنوں کو زمیندار سکھوں کو مروانے کے لئے باہر بھیجنا شروع کر دیا
اور اس کے گریجوائٹ مبلغ ڈاکے مارنے کے لئے نکل پڑے۔ شاید پاگل خانہ کے ساکن تو اس
کہانی کو مان لیں مگر عقل مند لوگ ان باتوں کو قبول نہیں کر سکتے شاید ہندوستان یونین کے افسر یہ
خیال کرتے ہیں کہ دنیا ان کی ہر بے وقوفی کی بات مان لے گی یا شاید وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ
ان کے سوا باقی ساری دنیا جاہل یا مجنوں ہے ۔ ہندوستان یونین کے وزراء نے بار بار یہ اعلان
کیا ہے کہ وہ کسی مسلمان کو اپنے ملک سے نکل جانے پر مجبور نہیں کرتے لیکن قادیان کی مثال
موجود ہے کہ ان لوگوں کو جو ہندوستان یونین میں رہنے پر راضی ہی نہیں بلکہ مصر ہیں طرح طرح
کی تکلیفیں پہنچا کر پولیس اور ملٹری کے زور سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قادیان کے
متعلق ہندوستان یونین دنیا کو کیا جواب دے گی ۔ کیا وہ یہ کہے گی کہ یہ لوگ اپنے مقدس مذہبی
مقام کو چھوڑ کر جارہے تھے ہم نے ان کو روکا نہیں یا وہ یہ کہے گی کہ ایک کیپٹن اور ایک پوری کمپنی
ملٹری کی وہاں موجود تھی اور اس کے علاوہ پولیس کا تھا نہ بھی وہاں موجود تھا ۳۰۳ کی رائفلوں کے
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹۳
الفضل کے اداریہ جات
علاوہ سٹین گن اور برین گن بھی موجود تھیں مگر ان کے باوجود ہندوستان یونین ان سکھوں کے
حملوں کو نہ روک سکی جو قادیان پر حملہ کر رہے تھے اور ان احمدیوں کو اپنے مکانات خالی کرنے
جا کر
پڑے جن کے بڑھے ہی بقول ہندوستان یونین اس فتنہ کے زمانہ میں بھی آٹھ آٹھ دس دس میل
باہر جا کر سکھوں کو مار رہے تھے اور جن کے مبلغ اور گریجوائٹ اردگرد کے سکھوں کے دیہات پر
ڈا کے مار رہے تھے۔ کیا دنیا کا کوئی شخص اس کو تسلیم کر سکے گا کہ یہ باہر نکل نکل کر ڈا کے
مار نے قتل کرنے والے لوگ ان سکھ جتھوں سے ڈر کر جن کے مالوں کو لوٹنے کے لئے وہ باہر
جاتے تھے اپنے مکان چھوڑ دیں گے اور ملٹری اور پولیس بھی ان بہادر سکھوں کے مقابلہ میں
بے کار ہو جائے گی جن کے گاؤں میں دو دو احمدی جا کر ڈا کہ مارنے کے قابل ہو سکے اور جنہیں
سلسلہ احمدیہ کے بڑھے سیکرٹری اردگرد کے علاقوں میں گولیوں کا نشانہ بناتے پھرتے تھے۔ ہر
عقلمند انسان اس بات کو تسلیم کرے گا کہ دونوں کہانیوں میں سے ایک کہانی جھوٹی ہے اور یا پھر
دونوں ہی جھوٹی ہیں اور حقیقت ۔ یہ ہے کہ یہ دونوں کہانیاں ہی جھوٹی ہیں ۔ آج ہندوستان یونین
کے افسر حکومت کے نشہ میں اس اس قسم قسم کے افترا افتراء کو معقول قرار دے سکتے ہیں مگر مگر آئندہ آ زمانه
میں مؤرخ ان کہانیوں کو دنیا کے بدترین جھوٹوں میں سے قرار دیں گے ۔ احمد یہ جماعت
قادیان میں بیٹھی ہے اور اپنے عقائد کے مطابق بار بار حکومت کو کہہ چکی ہے کہ ہم یہاں رہنا
چاہتے ہیں لیکن اگر تم ہمارا یہاں رہنا پسند نہیں کرتے تو ہمیں حکم دے دو پھر ہم تمہارے اس حکم
کے متعلق غور کر کے کوئی فیصلہ کریں گے لیکن ہندوستان یونین کے افسر ایسا نہیں کرتے اور نہ وہ
ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس سے ان کی ناک کٹ جائے گی اور وہ دنیا میں ذلیل
ہو جائیں گے۔ وہ گولیوں کی بوچھاڑوں اور پولیس اور ملٹری کی مدد سے بغیر کسی آئینی وجہ کی
موجودگی کے احمدیوں کو قادیان سے نکالنا چاہتے ہیں ۔ چنانچہ تازہ اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے
کہ چند دن سے قادیان جانے والی لاریوں کو سٹرک کی خرابی کے بہانہ سے روکا جا رہا ہے لیکن
اصل منشاء یہ ہے کہ دنیا سے قادیان کو کاٹ کر وہاں من مانی کارروائیاں کی جائیں چنانچہ ہفتہ
اور اتوار کی درمیانی رات کو جبکہ سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر سے انتظامی
معاملات کے متعلق فون پر بات کر رہے تھے انہیں یکدم قادیان کے فون کی آواز آئی اور معلوم
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹۴
الفضل کے اداریہ جات
ہوا کہ قادیان کا کوئی شخص ڈپٹی کمشنر گورداسپور کو فون کر رہا ہے وہ ڈپٹی کمشنر گورداسپور کو یہ اطلاع
دے رہا تھا کہ دو دن سے یہاں گولی چلائی جا رہی ہے قادیان کے دو محلوں کو لوٹا جا چکا ہے اور
سے?
ان محلوں کے احمدی سمٹ کر دوسرے محلوں میں چلے گئے ہیں اور یہ گولی پولیس اور ملٹری کی طرف
سے چلائی جا رہی ہے۔ اس خبر کے سننے کے بعد ڈ پٹی کمشنر سیالکوٹ نے ڈپٹی کمشنر گورداسپور سے
پوچھا کہ آپ نے یہ بات سنی؟ اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا ہمیں یہ تو اطلاع تھی کہ
بھینی پر سکھ حملہ کر رہے ہیں مگر یہ اطلاع نہیں تھی کہ قادیان پر سکھ حملہ کر رہے ہیں گو یا بھینی میں
انسان نہیں بستے اور وہ ہندوستان یونین کے شہری نہیں اور اس لئے بھینی میں مسلمانوں کا خون
بالکل ارزاں ہے اس پر ڈی سی سیالکوٹ نے کہا اب آپ کیا کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے
ہیں؟ تو ڈی سی گورداسپور نے جواب دیا کہ میں کل سپرنٹنڈنٹ پولیس کو وہاں بھجواؤں گا۔ ڈی
سی سیالکوٹ نے اُن کو کہا یہ اس قسم کا اہم معاملہ ہے کہ اس میں آپ کو خود جانا چاہئے آپ خود
کیوں نہیں جاتے؟ انہوں نے کہا اچھا میں خود ہی جاؤنگا ۔ اس کے بعد قادیان سے فون پر
حالات معلوم کرنے کی کوشش کی گئی اور اتفا قانون مل گیا جو اکثر نہیں ملا کرتا ۔ اس فون کے ذریعہ
جو حالات معلوم ہوئے ہیں وہ یہ ہیں کہ کل تک ۱۵۰ آدمی مارا جا چکا ہے جن میں سے دو آدمی
مسجد کے اندر مارے گئے ہیں ۔ احمد یہ کالج پر بھی پولیس اور ملٹری نے قبضہ کر لیا ہے اور دو احمدی
محلے لٹوا دیئے ہیں دارالانوار اور دارالرحمت ، دارالانوار میں سر ظفر اللہ خان کی کوٹھی بھی اور امام
جماعت احمد یہ کا بیرونی گھر بھی لوٹا گیا ہے ۔ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اب ان باتوں کا نتیجہ کیا
ہو گا ؟ جیسا کہ ہم پہلے بتا چکے ہیں احمد یہ جماعت کا یہ مسلک نہیں کہ وہ حکومت سے ٹکر کھائے اگر
سکھ جتھے ایک ایک احمدی کے مقابلہ میں سو سو سکھ بھی لائیں گے تو قادیان کے احمدی ان کا مقابلہ
کریں گے اور آخر دم تک ان کا مقابلہ کریں گے لیکن جہاں جہاں پولیس اور ملٹری حملہ کرے گی
وہ ان سے لڑائی نہیں کریں گے اپنی جگہ پر چمٹے رہنے کی کوشش کریں گے مگر جس جگہ سے ملٹری
اور پولیس ان کو زور سے نکال دے گی اُس کو وہ خالی کر دیں گے اور دنیا پر یہ ثابت کر دیں گے
کہ ہندوستان یونین کا یہ دعوی بالکل جھوٹا ہے کہ جو ہندوستان یونین میں رہنا چاہے خوشی سے رہ
سکتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹۵
الفضل کے اداریہ جات
لوگ کہتے ہیں کہ اگر ایسی ہی بات ہے تو آپ لوگ اپنے آدمیوں کی جانیں کیوں خطرہ
میں ڈال رہے ہیں آپ قادیان کو فوراً خالی کر دیں ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم قایان میں تین
اصول کو مد نظر رکھ کر ٹھہرے ہوئے ہیں ۔
اول مؤمن کو خدا تعالیٰ کی مدد سے آخر وقت تک مایوس نہیں ہونا چاہئے ۔ جب تک ہم کو
پکڑ کر نہیں نکالا جاتا ، ہمیں کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ خدا کی مشیت اور خدا کا فیصلہ کیا ہے اس لئے
احمدی وہاں ڈٹے رہیں گے تاکہ خدا تعالیٰ کے سامنے ان پر یہ حجت نہ کی جائے کہ خدا کی نصرت
تو آ رہی تھی تم نے اس سے پہلے کیوں مایوسی ظاہر کی ۔
دوسرے جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے احمدیوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ہندوستان یونین
کے دعوؤں کی آزمائش کریں گے اور یہ حقیقت آشکار کر کے چھوڑیں گے کہ جب وہ کہتے ہیں کہ
کسی کو ہندوستان یونین سے جانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا تو وہ سچ کہتے ہیں یا جھوٹ ۔ احمدی
چاہتے ہیں کہ انہیں بھی معلوم ہو جائے اور دنیا کو بھی معلوم ہو جائے کہ ہندوستان یونین کے
وزراء جھوٹے ہیں یا سچے ۔ بے شک احمدیوں کو وہاں ٹھہرے رہنے میں قربانی کرنی پڑے گی
لیکن ان کے وہاں ٹھہرے رہنے سے ایک عظیم الشان حقیقت آشکار ہو جائے گی یا تو دنیا کو یہ
معلوم ہو جائے گا کہ ہندوستان یونین کے افسر نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ اپنے ملک
میں امن قائم رکھنا چاہتے تھے اور یا دنیا پر یہ ظاہر ہو جائے گا کہ وہ منہ سے کچھ اور کہتے تھے اور
ان کے دلوں میں کچھ اور تھا کیونکہ قادیان سے احمدیوں کا نکالا جانا ایک فوری واقعہ نہیں تھا کہ
جس کی اصلاح ان کے اختیار میں نہیں تھی ۔ قادیان پر حملہ ایک مہینہ سے زیادہ عرصہ سے چلا
آ رہا ہے، اس کے علاوہ خود میں نے پنڈت جواہر لال صاحب نہرو سے باتیں کیں اور اُن کو
اس طرف توجہ دلائی ۔ پنڈت جواہر لال صاحب نہرو نے مجھے یقین دلایا کہ ہندوستان یونین
ہرگز مسلمانوں کو اپنے علاقے سے نکلنے پر مجبور نہیں کرتی ، انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ تین چار
دنوں تک وہ فون اور تار کے راستے کھلوانے کی کوشش کریں گے اور دو ہفتہ تک قادیان کی ریل
گاڑی کے جاری کروانے کی کوشش کریں گے ۔ احمد یہ جماعت کا وفد سردار بلد یو سنگھ صاحب
سے بھی ملا اور انہوں نے اصلاح کی ذمہ داری لی اور یہاں تک کہا کہ وہ خود قادیان جاکران
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹۶
الفضل کے اداریہ جات
معاملات کو درست کرنے کی کوشش کریں گے ۔ احمد یہ جماعت کے وفد نے ہندوستان کے
ہائی کمشنر مسٹر سری پر کاش صاحب سے کراچی میں ملاقات کی اور ان کو یہ واقعات بتائے اُنہوں
نے کہا میں نے ہندوستان یونین کو اس طرف توجہ دلائی ہے اور دو تاریں اس کے متعلق دی ہیں
مگر مجھے جواب نہیں ملا ۔ احمد یہ جماعت کا وفد اس عرصہ میں سردار سمپورن سنگھ صاحب
ڈپٹی ہائی کمشنر ہندوستان یونین سے ملا اور متعدد بار ملا اُنہوں نے یقین دلایا کہ اُنہوں نے
افسران کی توجہ کو اس طرف پھیرایا ہے اور اُنہوں نے ایک خط بھی دکھایا جو اُنہوں نے
ڈاکٹر بھارگوا صاحب وزیر اعظم مشرقی پنجاب اور سردار سورن سنگھ صاحب ہوم منسٹر مشرقی
پنجاب کو لکھا تھا جس کا مضمون یہ تھا کہ مشرقی پنجاب مسلمانوں سے خالی ہو گیا ہے ۔ اب صرف
قادیان باقی ہے یہ ایک چھوٹا سا شہر ہے اور احمد یہ جماعت کا مقدس مذہبی مرکز ہے اسے تباہ
کرنے میں مجھے کوئی حکمت نظر نہیں آتی ، اگر اس کی حفاظت کی جائے تو یہ زیادہ معقول ہوگا ۔ پھر
ڈپٹی ہائی کمشنر کے مشورہ سے احمد یہ جماعت کا ایک وفد جالندھر گیا اور ڈاکٹر بھار گوا صاحب اور
سردار سورن سنگھ صاحب سے ملا اور چوہدری لہری سنگھ صاحب سے ملا ۔ ان لوگوں نے یقین
دلایا کہ وہ احمد یہ جماعت کے مرکز کو ہندوستان یونین میں رہنے کو ایک اچھی بات سمجھتے ہیں ،
اچھی بات ہی نہیں بلکہ قابل فخر بات سمجھتے ہیں اور یہ کہ وہ فوراً اس معاملہ میں دخل دیں گے ۔ پھر
اس بارہ میں لارڈ مونٹ بیٹن کو بھی متواتر تاریں دی گئیں ، مسٹر گاندھی کو بھی متواتر تاریں دی
گئیں بہت سے ممالک سے ہندوستان یونین کے وزراء کو تاریں آئیں ۔ انگلستان کے
نو مسلموں کا وفد مسٹر ہینڈ رسن سے جو ہندوستان کے معاملات کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ملا۔
مسر وجے لکشمی پنڈت نے بھی اپنے بھائی کو تار دی ۔ اس عرصہ میں قادیان کے بہادر باشندے
انسانوں کے ڈرکو دل سے نکال کر پولیس ملٹری اور سکھ جتھوں کے مشترکہ حملوں کو برداشت کرتے
چلے گئے لیکن اس تمام لمبے زمانہ میں حکومت کی طرف سے کوئی قدم اصلاح کا نہیں اُٹھایا گیا ان
واقعات کی موجودگی میں ہندوستان یونین یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہمیں اصلاح کا موقع نہیں ملا۔
تیسرے اپنے مقدس مقامات کو یونہی چھوڑ دینا ایک گناہ کی بات ہے۔ جب تک تمام ممکن
انسانی کوششیں اس کے بچانے کے لئے خرچ نہ کی جائیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس کام میں
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹۷
الفضل کے اداریہ جات
احمد یہ جماعت کو بہت سی قربانی کرنی پڑے گی اور بظاہر دنیا کو وہ بیکار نظر آئے گی لیکن جیسا کہ ہم
نے اوپر بتایا ہے حقیقت میں وہ بے کار نہیں ہوگی ۔ وہ قربانی جو قادیان کے احمدی پیش کریں
گے وہ پاکستان کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں کام آئے گی اور اگر ہندوستان یونین نے اب بھی
اپنا رویہ بدل لیا تو اس کا یہ رویہ ایک پائدار صلح کی بنیا د رکھنے میں محمد ہو گا ۔
جماعت احمد یہ کمزور ہے اور ایک علمی جماعت ہے وہ فوجی کاموں سے نا واقف ہے لیکن وہ
اسلام کی عزت قائم رکھنے کیلئے اپنے ناچیز خون کو پیش کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔ ہمارے
سینکڑوں عزیز بھا گئے ہوئے نہیں اپنے حق کا مطالبہ کرتے ہوئے مارے گئے ہیں اور شاید اور
بھی مارے جائیں کم سے کم لوکل حکام کی نیت یہی معلوم ہوتی ہے کہ سب کے سب مارے
جائیں لیکن ہم خدا تعالیٰ سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرے گا اور ہمارے دلوں کو صبر
اور ایمان بخشے گا۔ ہمارے مارے جانے والوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی ۔ وہ
ہندوستان میں اسلام کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں کام آئیں گی خدا کرے ایسا ہی ہو۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
الفضل لاہور ۷ اکتوبر ۱۹۴۷ء )
ہم قادیان کے متعلق پہلے کچھ حالات لکھ چکے ہیں ہم بتا چکے ہیں کہ قادیان اور مشرقی
پنجاب کے دوسرے شہروں میں فرق ہے ۔ قادیان کے باشندے قادیان میں رہنا چاہتے ہیں
لیکن مشرقی پنجاب کے دوسرے شہروں کے باشندوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مشرقی پنجاب میں
نہ رہیں ۔ ہندوستان یونین کی گورنمنٹ بار بار کہہ چکی ہے کہ ہم کسی کو نکالتے نہیں لیکن قادیان بار کہ ہم ندر ہیں ۔ ہندوستان یونین کی گورنمنٹ
کے واقعات اس کے اس دعوی کی کامل طور پر تردید کرتے ہیں ۔ حال ہی میں قادیان کے کچھ
ذمہ دار افسر گورنمنٹ افسروں سے ملے اور باتوں باتوں میں ان سے کہا کہ آپ لوگ اپنی
پالیسی ہم پر واضح کر دیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم قادیان کو چھوڑ دیں تو پھر صفائی کے ساتھ
اس بات کا اظہار کر دیں۔ افسر مجاز نے جواب دیا کہ ہم ایسا ہر گز نہیں چاہتے ہم چاہتے ہیں کہ
آپ قادیان میں رہیں ۔ جب اُسے کہا گیا کہ وہ کہاں رہیں پولیس اور ملٹری کی مدد سے سکھوں
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹۸
الفضل کے اداریہ جات
نے تو سب محلوں کے احمدیوں کو زبردستی نکال دیا ہے اور سب اسباب لوٹ لیا ہے آپ ہمارے
مکان خالی کرا دیں تو ہم رہنے کیلئے تیار ہیں تو اس پر افسر مجاز بالکل خاموش ہو گیا اور اس نے
کوئی جواب نہ دیا۔ در حقیقت وہ افسر خود تو دیانتدار ہی تھا لیکن وہ وہی کچھ رٹ لگا رہا تھا جو اسے
اوپر سے سکھایا گیا تھا جب اس پر اپنے دعوئی کا بودا ہونا ثابت ہو گیا تو خاموشی کے سوا اس نے
کوئی چارہ نہ دیکھا۔ شاید دل ہی دل میں وہ ان افسروں کو گالیاں دیتا ہوگا جنہوں نے اسے یہ
خلاف عقل بات سکھائی تھی ۔
قادیان کے تازہ حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ لکڑی قریبا ختم ہے گندم بھی ختم ہو رہی ہے۔
گورنمنٹ کی طرف سے غذا مہیا کرنے کا کوئی انتظام نہیں ۔ اب تک ایک چھٹانک آٹا بھی
گورنمنٹ نے مہیا نہیں کیا۔ عورتوں اور بچوں کو نکالنے کا جو انتظام تھا اس میں دیدہ دانستہ روکیں
ڈالی جا رہی ہیں۔ بارش ہوئے کو آج نو دن ہو چکے ہیں، بارش کے بعد قادیان سے دو قافلے
آچکے ہیں ۔ اسی طرح قریباً روزانہ ہندوستانی یونین کے ٹرکس فوج یا پولیس سے متعلق قادیان
آتے جاتے ہیں اور اس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں ۔ چار تاریخ کو پولیس کا ایک ٹرک
قادیان سے چل کر واہگہ تک آیا ۔ تین تاریخ کو پاکستان کے اُن فوجی افسروں کے سامنے جو
گورداسپور کی فوج سے قادیان جانے کی اجازت لینے گئے تھے ایک فوجی افسر نے آ کر میجر سے
پوچھا کہ وہ ٹرک جو قادیان جانا تھا کس وقت جائے گا ؟ پاکستانی افسروں کی موجودگی میں اس
سوال کو سُن کر میجر گھبرا گیا اور اُس کو اشارہ سے کہا چلا جا اور پھر پاکستانی افسروں کو کہا اس شخص کو
غلطی لگی ہے ۔ قادیان کوئی ٹرک نہیں جا سکتا ۔ چار ہی تاریخ کو پاکستان کے جو ٹرک قادیان گئے
تھے اور اُن کو بٹالہ میں روکا گیا تھا انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ دو ملٹری کے ٹرک
قادیان سے بٹالہ آئے۔ سب سے کھلا ثبوت اس بات کے غلط ہونے کا تو یہ ہے کہ انہی
تاریخوں میں جن میں کہا جاتا ہے کہ قادیان جانے والی سڑک خراب ہے، پُرانی ملٹری قادیان
سے باہر آئی ہے اور نئی ملٹری قادیان گئی ہے کیا یہ تبدیلی ہوائی جہازوں کے ذریعہ سے ہوئی ہے
یقیناً ٹرکوں کے ذریعہ سے ہوئی ہے۔ پس یہ بہانہ بالکل غلط ہے اور اصل غرض صرف یہ ہے کہ
قادیان کے باشندوں کو جنہوں نے استقلال کے ساتھ مشرقی پنجاب میں رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے
انوار العلوم جلد ۱۹
۱۹۹
الفضل کے اداریہ جات
اس جرم میں ہلاک کر دیا جائے کہ وہ کیوں مشرقی پنجاب میں سے نکلتے نہیں ۔ منہ سے کہا جاتا
ہے کہ ہم کسی کو نکالتے نہیں لیکن عمل سے اس کی تردید کی جاتی ہے۔ یہ بات اخلاقی لحاظ سے
نہایت ہی گندی اور نہایت نا پسندیدہ ہے۔ جماعت احمد یہ نے مسٹر گاندھی کے پاس بھی بار بار
اپیل کی ہے، تاریں بھی دی ہیں اور بعض خطوط بھی لکھے ہیں لیکن مسٹر گاندھی کو ان چھوٹی چھوٹی
باتوں کی طرف توجہ کرنے کی فرصت نہیں ۔ مسٹر نہرو کو بھی اس طرف توجہ دلائی گئی ہے مگر وہ بھی
بڑے کاموں میں مشغول ہیں ۔ چند ہزار بے گناہ انسانوں کا مارا جانا ایسا معاملہ نہیں ہے جس کی
طرف یہ بڑے لوگ توجہ کر سکیں ۔ ایک چھوٹی سی مذہبی جماعت کے مقدس مقامات کی ہتک ان
بڑے آدمیوں کے لئے کوئی قابلِ اعتنا بات نہیں اگر اس کا سواں حصہ بھی انگریز قادیان میں بس
رہے ہوتے اور ان کی جان کا خطرہ ہوتا تو لار رہ ہوتا تو لارڈ مونٹ بیٹن کے کو حقوق انسانیت کا جذبہ فوراً
بے تاب کر دیتا ۔ مسٹر گاندھی بیسیوں تقریریں انگریزوں کے خلاف کارروائی کرنے والوں کے
متعلق پبلک کے سامنے کر دیتے ۔ مسٹر نہرو کی آفیشل مشین فوراً متحرک ہو جاتی مگر کمزور
جماعتوں کا خیال رکھنا خدا تعالیٰ کے سپرد ہے ۔ وہی غریبوں کا والی وارث ہوتا ہے یا وہ انہیں
ایسی تکالیف سے بچاتا ہے اور یا پھر وہ ایسے مظلوموں کا انتقام لیتا ہے ہم تمام شریف و دنیا کے
سامنے اپیل کرتے ہیں کہ اس ظلم کے دور کرنے کی طرف توجہ کریں ۔ ہم نہیں سمجھ سکتے کہ
پاکستان گورنمنٹ اس ظلم کو دور کرنے میں میں کیوں بے بس ہے ۔ بجائے اس ۔ ہے۔ بجائے اس کے کہ ان باتوں کو
سُن کر پاکستان گورنمنٹ کے متعلقہ حکام کوئی مؤثر قدم اُٹھاتے انہوں نے بھی یہ حکم دے دیا ہے
کہ چونکہ قادیان کی سڑک کو مشرقی پنجاب نے نا قابلِ سفر قرار دیا ہے اس لئے آئندہ ہماری
طرف سے بھی کوئی کا نوائے وہاں نہیں جائے گی ۔ حالانکہ انہیں چاہئے یہ تھا کہ جب مغربی پنجاب
کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے تو وہ ان علاقوں کو بھی نا قابلِ سفر قرار دے دیتے اور
مشرقی پنجاب جانے والے قافلوں کو روک لیتے ۔ قادیان کے مصائب کو کم کرنے کا ایک
ذریعہ یہ تھا کہ قادیان کو ریفیوجی کیمپ قرار دے دیا جاتا لیکن دونوں گورنمنٹیں یہ فیصلہ کر چکی
ہیں کہ ریفیوجی کیمپ وہی گورنمنٹ مقرر کرے گی جس کی حکومت میں وہ علاقہ ہو۔ اس میں کوئی
محبہ نہیں کہ جو معاہدہ ہو اُس کی پابندی کی جائے لیکن سوال تو یہ ہے کہ اگر بار بار توجہ دلانے کے
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰۰
الفضل کے اداریہ جات
بعد بھی ہندوستان یونین مسلمان پناہ گزینوں کے بڑے بڑے کیمپوں کو ریفیوجی کیمپ قرار
نہیں دیتی تو پاکستان کی حکومت کیوں مشرقی پنجاب کے پناہ گزینوں کے نئے مقامات کو
ریفیوجی کیمپ قرار دے رہی ہے۔ حال ہی میں پاکستان گورنمنٹ نے پانچ نئے ریفیوجی کیمپ
مقرر کئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔ کیا وہ اس کے مقابلہ میں ہندوستان یونین سے یہ مطالبہ نہیں کر
سکتی کہ تم بھی ہماری مرضی کے مطابق پانچ نئے کیمپ بناؤ ۔ ہمیں موثق ذرائع سے اطلاع ملی ہے
کہ حال ہی میں ہندوستان یونین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ریفیوجی کیمپ بنانے کا مطالبہ کیا
ہے جہاں صرف پانچ ہزار پناہ گزین ہیں ۔ پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ ہندوستان یونین سے
کہے کہ اگر ڈیرہ اسماعیل خان میں کیمپ بنانا چاہتے ہو تو قادیان میں بھی کیمپ بناؤ۔ اگر ایسا نہ
کیا گیا تو پاکستانی حکومت کا رعب کم ہوتا جائے گا اور ہندوستان یونین کے مطالبات بڑھتے
جائیں گے اور مسلمانوں کے حقوق پامال ہوتے چلے جائیں گے۔
تازه آفیشل رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک سولہ لاکھ چھیالیس ہزار سات
سو پچاس مسلمان مشرقی پنجاب کے کیمپوں میں پڑے ہیں ۔ ان کے مقابلہ میں صرف سات
لاکھ سینتالیس ہزار دو سو بہتر غیر مسلم مغربی پنجاب میں ہیں ۔ ہمارے حساب سے تو یہ اندازہ بھی
غلط ہے ۔ مسلمان ساڑھے سولہ لاکھ نہیں ۲۵ - ۲۶ لاکھ کے قریب مشرقی پنجاب میں پڑے ہیں
اور خطرہ ہے کہ اپنے حقوق کو استقلال کے ساتھ نہ مانگنے کے نتیجہ میں یہ سات لاکھ غیر مسلم بھی
جلدی سے اُدھر نکل جائے گا اور ۲۵ لاکھ مسلمانوں میں سے بمشکل ایک دولاکھ ادھر پہنچے گا یا کوئی
اتفاقی بچ نکلاور نہ جو کچھ سکھ جتھے اور سکھ ملٹری اور پولیس ان سے کر رہی ہے اُس کو مد نظر رکھتے
ہوئے کوئی اُمید ان کے بچنے کی نظر نہیں آتی ۔ بعض چھوٹے افسر یہ کہتے بھی سُنے گئے ہیں کہ
مغربی پنجاب اتنے پناہ گزینوں کو سنبھال نہیں سکتا ۔ پس جتنے مسلمان اِدھر مرتے ہیں اس سے
آبادی کا کام آسان ہو رہا ہے۔ یہ ایک نہایت ہی خطرناک خیال ہے ہمیں یقین ہے مغربی
پنجاب کی حکومت کے اعلیٰ حکام اور وزراء کا یہ خیال نہیں مگر اس قسم کا خیال چند آدمیوں کے
دلوں میں بھی پیدا ہونا قوم کو تباہی کے گڑھے میں دھکیل دیتا ہے۔ مغربی پنجاب کے مسلمانوں کو
جلدی منظم ہو جانا چاہئے اور جلد اپنے حقوق کی حفاظت کرنے کی سعی کرنی چاہئے اگر آج تمام
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰۱
الفضل کے اداریہ جات
مسلمان منظم ہو جا ئیں اور اگر آج بھی حکومت اور رعایا۔ اور رعایا کے درمیان مضبوط تعاو ط تعاون پیدا ہو جائے
تو ہم سمجھتے ہیں کہ مسلمان اس ابتلائے عظیم میں سے گزرنے کے بعد بھی بچ سکتا ہے اور ترقی کی
طرف اس کا قدم بڑھ سکتا ہے ۔
( الفضل ۹ اکتوبر ۱۹۴۷ء )