کچھ تو ہمارے پاس رہنے دو
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰۲
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کچھ تو ہمارے پاس رہنے دو
پنجاب میں اس وقت جو تباہی اور بربادی آئی ہے اس کا اندازہ نہ الفاظ سے لگایا جا سکتا
ہے نہ خیالات سے ۔ بغیر کسی اشتعال کے، بغیر کسی وجہ کے خدا کے بندوں کا قتل عام اس طرح
شروع کر دیا جاتا ہے کہ حیرت ہی آتی ہے کہ خدا کے بندوں نے خدا کو کس طرح بھلا دیا ہے ۔ کر دیا جاتا
قتل تو اشتعال کے وقت بھی نا جائز ہے لیکن بلا اشتعال کے ، بغیر کسی وجہ کے قتل اور عورتوں بچوں
کا قتل ایسا فعل ہے جس کو دنیا کا کوئی مذہب بھی جائز قرار نہیں دیتا ، دنیا کی کوئی تہذیب بھی اسے
روا نہیں سمجھتی ۔ سیاسی لڑائی ہی سہی ، ملکی جھگڑا ہی سہی لیکن اس سیاسی لڑائی یا اس ملکی جھگڑے
میں ان عورتوں اور بچوں کا کیا دخل ہے جو بے تحاشا مارے جاتے ہیں ، اُن بوڑھوں اور ضعیفوں
کا کیا دخل ہے جو برسرِ عام قتل کئے جاتے ہیں ۔ ہندو سکھ مسلمان کے دشمن سہی ، مسلمان ہندو
سکھوں کے دشمن سہی لیکن ایسٹرن پنجاب کے مسلمان کی جائداد پر ایک عام سکھ یا ہندو کا کیا حق
ہے اور مغربی پنجاب کے سکھ یا ہندو کی جائداد پر ایک عام مسلمان کا کیا حق ہے۔ مشرقی پنجاب
کے مسلمان کی جائداد مشرقی پنجاب کی حکومت کی کفالت میں ہے اور مغربی پنجاب کے ہندو سکھ
کی جائداد مغربی پنجاب کی حکومت کی کفالت میں ہے۔ پس مشرقی پنجاب کے ہندو اور سکھ کا
اخلاقی فرض ہے کہ وہ مشرقی پنجاب کو چھوڑنے والے مسلمان کی جائداد کو نہ چھوئے اور مغربی
پنجاب کے مسلمان کا فرض ہے کہ وہ ہندو اور سکھ کی جائداد کو ہرگز نہ چھوئے ۔ دونوں گورنمنٹیں
دونوں جائدادوں کی کفیل رہیں ۔ اگر دونوں طرف کے باشندے پھر اپنے اپنے ملک میں آباد
ہونا چاہیں تو وہ مال حکومتیں ان کے سپرد کر دیں اور اگر وہ اپنے ملک میں واپس نہ جانا چاہیں
گے تو حکومتیں باہمی حساب کر کے ہر ایک کی جائداد کی قیمت مالکوں میں بانٹ دیں اگر کچھ
جائداد لا وارث ہو گی تو اس کی وارث مشرقی پنجاب میں مشرقی حکومت ہوگی اور مغربی پنجاب
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰۳
الفضل کے اداریہ جات
میں پاکستان کی حکومت ہوگی ۔ یہی اسلامی حکم ہے اور اسی کی تصدیق عقل کرتی ہے ۔ ہندو اور سکھ
مسلمان نہیں مگر وہ عقل کا تو دعوی کرتا ہے اور مسلمان کے دماغ میں عقل بھی ہے اور وہ ساتھ ہی
مسلمان بھی ہے ۔ اس طرح اسے ڈہری راہنمائی اور ڈہری ہدایت حاصل ہے مگر ہم دیکھتے ہیں
کہ اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ کثرت کے ساتھ مسلمان اخبارات میں یہ خبریں شائع ہو رہی ہیں کہ
مغربی پنجاب میں ہندوؤں اور سکھوں کی جائداد کو نہ لوٹا جائے لیکن بعض لوگ ٹوٹ رہے ہیں
اور مشرقی پنجاب میں تو یہ بات اتنی زیادہ ہے کہ اس کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا لیکن مشرقی
پنجاب کا یہ ظلم ہمیں اپنے فرائض سے بری الذمہ نہیں کر دیتا۔ ہم دنیا کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں
نے ہمارا لاکھ لوٹا تھا ہم نے ان کا دس ہزار ٹوٹا ہے کیونکہ دنیا کا ہر معقول انسان ہمیں کہے گا کہ کیا
تمہارا لاکھ لوٹنے والا انسان وہی تھا جس کا تم نے دس ہزار روپیہ لیا تھا ؟ اس کا ہم کوئی جواب
نہیں دے سکتے کیونکہ واقعہ میں وہ وہ آدمی نہیں تھا۔ اس پر مزید غضب یہ ہے کہ مغربی پنجاب
میں اکثر لوٹنے والے مشرقی پنجاب سے آئے ہوئے نہیں مغربی پنجاب کے لوگ ہیں اور مشرقی
پنجاب میں ٹوٹنے والے اکثر مشرقی پنجاب کے باشندے ہیں مغربی پنجاب کے گئے ہوئے
لوگ نہیں ۔ گو یا ظلم سے ٹوٹا ہوا مال بھی ان لوگوں کو نہیں ملتا جن کے مال لوٹے گئے ہیں ان
لوگوں کو ملتا ہے جن کے گھر اور جائداد میں محفوظ ہیں ۔
جیسا کہ ہم بتا چکے ہیں ایسے تمام لاوارث مال شریعت اسلامیہ کے رو سے حکومت کی
ملکیت ہوتے ہیں ۔ پس پاکستان کے علاقہ کا جو مال ہندو اور سکھ چھوڑ جاتا ہے وہ کسی مسلمان کا
نہیں وہ حکومت پاکستان کا ہے اور جو شخص اس مال کو لوٹتا ہے وہ ہندو سکھ کو نہیں ٹوٹتا پاکستان کو ٹوٹتا
ہے۔ جب امن ہوگا اور باہمی سمجھوتہ ہوگا تو حکومت پاکستان کو ان چیزوں کی قیمت ادا کرنی
پڑے گی اور جب ایسا ہوا پاکستان کی حکومت کو مالی طور پر بہت بڑا نقصان پہنچے گا۔ کیا یہ
دیانتداری ہے؟ کیا یہ انصاف ہے کہ خود اپنی ہی حکومت کی جڑیں کاٹی جائیں؟
جس طرح افراد کو حق نہیں کہ افراد کا مال لوٹیں اسی طرح افراد کو یہ بھی حق نہیں کہ وہ
غیر قوموں کے افراد کو ان کے دوسرے بھائیوں کے ظلموں کی وجہ سے اپنے ملک میں تنگ
کریں ۔ اس بارہ میں بھی مسلمان اخبارات نہایت دلیری سے بار بار پبلک کو توجہ دلا چکے ہیں مگر
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰۴
الفضل کے اداریہ جات
ہمیں افسوس ہے کہ اب تک پبلک نے اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھا۔ ہر سمجھانے والے کو یہ کہا جاتا
ہے کہ مشرقی پنجاب کو دیکھو وہاں مسلمانوں پر کیا ظلم ہو رہا ہے مگر ایسا کہنے والا یہ غور نہیں کرتا کہ
خوداسی کا جواب اسے مجرم بنا رہا ہے۔ مشرقی پنجاب کا سکھ اور ہندو کیوں ظالم ہے اس لئے کہ
اسے وہاں کے مسلمان کو دکھ دینے یا قتل کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ۔ اگر یہ اصول ٹھیک
ہے تو کیا یہ اصول اس مسلمان پر چسپاں نہیں ہوتا جو مغربی پنجاب میں کسی ایسے سکھ یا ہندوکو دق
کرتا یا اسے قتل کرتا ہے جو مغربی پنجاب کو چھوڑ نا پسند نہیں کرتا اور ہمارے ساتھ رہنے پر رضامند
ہے۔ اگر اس سکھ یا ہندو کو مارنا یا دق کرنا ہمارے لئے جائز ہے تو پھر مشرقی پنجاب کے سکھ اور
ہندو پر بھی ہم کوئی اعتراض نہیں کر سکتے کیونکہ یہ درندوں والا قانون ہے اور اسی درندوں والے
قانون پر وہ عمل کر رہا ہے اور ہم سے بہت زیادہ زور سے وہ عمل کر رہا ہے ۔ اگر یہ فعل
قابلِ تعریف بات ہے تو مشرقی پنجاب کا سکھ اور ہندو ہم سے بہت زیادہ قابل قائم قابل تو تعریف کام کر رہا
ہے۔ کیونکہ جتنے سکھ ہندو، مسلمان مارتے ہیں ان سے کئی گناہ زیادہ مسلمانوں کو وہ قتل کر رہا
ہے۔ وہ ہم سے کئی گنا زیادہ مسلمانوں کو دق کر رہا ہے ۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ بارہا یہودیوں اور عیسائیوں سے فرماتا ہے کہ تم مسلمان تو نہیں
مگر کسی مذہب کو تو ماننے والے ہو کم سے کم تمہیں اپنے مذہب پر تو عمل کرنا چاہئے ۔ جب تک تم
اپنے مذہب پر عمل نہ کرو اس وقت تک تمہاری کوئی حیثیت نہیں ۔ یہ قانون ہمیں بھی اپنے متعلق
یا د رکھنا چاہئے ۔ ہم مسلمان ہیں ہمیں اسلام کے احکام پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ہم
سکھ اور ہندو نہیں کہ ہندوؤں کا طریق اختیار کریں ۔ مصر کا ایک واقعہ مشہور ہے کہ
سکھوں اور
ایک عیسائی روزانہ یہ تقریر لوگوں کے اندر کیا کرتا کہ اگر کوئی تیرے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تو یہ
اپنا دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دے۔ اور اس سے وہ اپنے مذہب کی فضیلت ثابت کیا
کرتا تھا۔ ایک دن ایک مسلمان وہاں سے گزرا اور اس نے آگے بڑھ کر ایک تھپڑ اُسے مارا۔
پادری نے اس کو پکڑ لیا اور پولیس کو آواز دی ۔ اس شخص نے کہا پادری صاحب ! آپ تو روزانہ
وعظ کیا کرتے ہیں کہ انجیل کی تعلیم نہایت اعلیٰ ہے وہ کہتی ہے کہ اگر کوئی تیرے ایک گال پر تھپڑ
مارے تو تو اپنا دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دے۔ پادری نے جواب میں کہا مگر آج تو میں
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰۵
الفضل کے اداریہ جات
اسلام ہی کی تعلیم پر عمل کروں گا کیونکہ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو آئندہ کے لئے میں یہاں کام نہیں کر
سکوں گا۔ خواہ وہ مسلمان جس نے اس پادری کو تھپڑ مارا تھا پکڑا ہی گیا ہو اور اسے سزا بھی ملی ہو پھر
بھی
اس نے اسلامی تعلیم کی فوقیت تو ثابت کروا لی اور عیسائی سے اقرار کروا لیا کہ وہ اپنی تعلیم
پر
عمل نہیں کر سکتا ۔ کیا ہم بھی دنیا کے سامنے یہی کہیں گے کہ بے شک اسلام کی اخلاقی تعلیم بہت اعلیٰ
ہے مگر اس وقت ہم ہندوؤں اور سکھوں کا طریق ہی اختیار کریں گے اور اسی میں ہماری نجات
ہے۔ ایسا کہنے کے بعد اسلام کی دشمنوں کی نظر میں کیا وقعت رہ جائے گی۔ ہماری جانیں ، ہمارے
مال ، ہماری عزتیں مشرقی پنجاب میں برباد ہوئیں ۔ اگر مغربی پنجاب میں ہمارا ایمان سلامت رہ
جائے اور اس شورش اور فساد کے وقت میں ہم دنیا کو یہ بتاسکیں کہ اسلام کی تعلیم پر عمل کر کے امن
اور صلح قائم ہو سکتی ہے تو ہم گھاٹے میں نہیں رہیں گے۔ مال دشمن کے پاس چلا جائے گا ایمان ہم کو
مل جائے گا لیکن اگر یہ بات نہ ہوئی ، اگر ہم نے یہاں وہی طور طریقہ اختیار کیا جو سکھ اور ہندو مشرقی
پنجاب میں اختیار کر رہا ہے تو ہمارے پاس کچھ بھی تو باقی نہیں رہے گا نہ دین نہ دنیا ۔
پس ہم تمام احباب سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ ملک میں یہ جذبہ پیدا کریں کہ اس
موقع پر وہ اسلامی طریق کو اختیار کریں ۔ انتقام لینا حکومت کے اختیار میں ہوتا ہے پبلک کے
اختیار میں نہیں ہوتا ۔ حکومت کو توجہ دلاؤ کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کرے مگر خود قانون
اپنے ہاتھ میں نہ لو کہ یہ اسلام کے خلاف ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو یہاں تک
فرمایا کہ جب ایک شخص نے آپ سے پوچھا کہ يَا رَسُولَ الله! اگر میں کسی شخص کو اپنی بیوی کے
ساتھ بدکاری کرتے دیکھوں تو چونکہ اسلام نے زانی کی سزا رجم مقرر فرمائی ہے تب میں اُس کو
قتل کر دوں؟ آپ نے فرمایا نہیں حکومت کو اطلاع دو اور حکومت کو اپنا قانون خود جاری کرنے
دو۔ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو تم خدا تعالیٰ کی نگاہ میں قاتل سمجھے جاؤ گے ۔ کے دیکھو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس طرح حکومت کی ذمہ داریوں کو حکومت کے سپر د رکھنے کی تاکید کی
ہے۔ ہمیں یہ حکم نہیں بھولنا چاہئے اور حکومت کی ذمہ داریوں کو اپنے قبضہ میں نہیں لینا نا چاہئے چا۔ ۔
یقیناً یہ بات ہم پر گراں گزرتی ہے ہر رپورٹ جو ہم کو مشرقی پنجاب سے پہنچے گی ہمارے جذبات
کو اُبھارے گی ، ہماری طبیعت میں غصہ پیدا کرے گی ، ہمارے اعصاب کھنچنے لگ جائیں گے
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰۶
الفضل کے اداریہ جات
ات کو محمد
اور ہمارے سر کی طرف خون چڑھنا شروع ہو جائے ئے گا لیکن ہمیں اپنے طبعی جذبات
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اخلاق کے تابع رکھنا چاہئے ۔ اسی سے دنیا میں
ہماری عزت ہوگی اور اسی سے ہمارے دین کی بھلائی ہوگی ۔
جو ہندو یا سکھ ہمارے ملک میں رہنا چاہیں ہمیں اُن کو اپنی امانت سمجھنا چاہئے اور جو لوگ
اپنا مال چھوڑ گئے ہیں ہمیں اس مال کو پاکستان کی امانت سمجھنا چاہئے ۔ سابق مسلمانوں نے تو
اپنے اخلاق کے ایسے شاندار نمونے چھوڑے ہیں کہ ہمیں اپنے لئے کسی نئے رستہ کے تجویز
کرنے کی ضرورت ہی نہیں ۔ سپین کے ایک مسلمان کو ایک عیسائی نے مار دیا۔ قاتل دوڑ کر ایک
بڑے محل میں داخل ہوا اور اس کے مالک سے کہا میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں مجھے پکڑنے کے
لئے لوگ آ رہے ہیں ۔ اس رئیس نے اسے اپنے مکان کے پچھواڑے میں کسی جگہ بند کر دیا جب
وہ باہر نکلا تو آگے سے اسے پولیس ملی جس نے ایک لاش اُٹھائی ہوئی تھی وہ لاش انہوں نے اس
کے آگے رکھ دی اور اسے بتایا کہ اس کا اکلوتا بیٹا ایک شخص نے مار دیا ہے اور وہ اس کے قاتل کی
تلاش کر رہے ہیں ۔ وہ اس طرف بھاگا ہوا آیا ہے مگر ابھی تک اُنہیں مل نہیں سکا۔ رئیس نے سمجھ
لیا کہ وہ شخص جس کو اس نے پیچھے مکان میں چھپایا ہے وہی اِس کے بیٹے کا قاتل ہے ۔ مگر وہ سچا
مسلمان تھا اپنا قول دے چکا تھا۔ پولیس کو اُس نے رخصت کیا اور اُس کمرہ کی طرف گیا جس
میں اُس نے قاتل کو چھپا رکھا تھا۔ کمرہ کھول کر اُس نے کچھ روپیہ اس قاتل کے ہاتھ میں رکھا
اور کہا کہ پچھواڑے کی طرف سے نکل کر بھاگ جاؤ۔ پولیس تمہاری تلاش میں ہے۔ یہ روپیہ
میں تمہیں دیتا ہوں تا کہ تمہارے بھاگنے میں مدد دے۔ باقی مجھے پتہ لگ گیا ہے کہ تم قاتل ہو اور
جس شخص کو تم نے مارا ہے وہ میرا اکلوتا بیٹا ہے مگر مسلمان غدار نہیں ہوتا میں تمہیں پناہ دے چکا غدار ہوتا میں
ہوں اب میں تم پر ہاتھ نہیں اُٹھا سکتا ۔ یہ اسلامی اخلاق ہیں جن کی وجہ سے اسلام دنیا میں پھیلا ،
یہ اسلامی اخلاق ہیں جن کی وجہ سے اسلامی مبلغوں کے سامنے تمام دنیا کی آنکھیں نیچی رہتی
تھیں ۔ ہمیں پھر ان اسلامی اخلاق کو زندہ کرنا چاہئے۔ غم و غصہ سے ہمارے دل مرتے ہیں تو
مرنے دو کٹتے ہیں تو کٹنے دو ۔ ہمارے مد نظر صرف ایک چیز رہنی چاہئے کہ اسلام زندہ ہو اور
اسلام کی فوقیت دنیا کے تمام مذہبوں اور طریقوں پر ظاہر ہو۔ (الفضل لا ہور ۸ اکتو بر ۱۹۴۷ء )