قادیان کی خونریز جنگ

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰۷
الفضل کے اداریہ جات
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
قادیان کی خونریز جنگ
اکتوبر کی پہلی تاریخ کو جب گورداسپور کی ملٹری نے قادیان میں کنوائے جانے کی ممانعت
کر دی تو میں اُسی وقت سمجھ گیا تھا کہ اب قادیان پر ظلم توڑے جائیں گے ۔ لاہور میں کئی
دوستوں کو میں نے یہ کہہ دیا تھا اور مغربی پنجاب کے بعض حکام کو بھی اپنے اس خیال کی اطلاع
دے دی تھی ۔ اس خطرہ کے مد نظر ہم نے کئی ذرائع سے مشرقی پنجاب کے حکام سے فون کر کے
حالات معلوم کئے لیکن ہمیں یہ : یں یہ جواب دیا گیا کہ قادیان میں ه قادیان میں بالکل خیریت ہے اور احمد احمدی اپنے
محلوں میں آرام سے بس رہے ہیں صرف سڑکوں کی خرابی کی وجہ سے سے کنوائے کو روکا گیا لیکن
جب اس بات پر غور کیا جاتا کہ لاہور او یکیویشن (Evacuation) کمانڈر کی طرف سے
مشرقی پنجاب کے ملٹری حکام کو بعض کنوائز کی اطلاع دی گئی اور اُنہیں کہا گیا کہ اگر قادیان کی
طرف کنوائے جانے میں کوئی روک ہے تو آپ ہم کو بتا دیں ۔ میجر چمنی سے بھی پوچھا گیا اور
بریگیڈیئر پر نچ پائے متعینہ گورداسپور سے بھی پوچھا گیا تو ان سب نے اطلاع دی کہ قادیان
جانے میں کوئی روک نہیں باوجود اس کے جب کنوائے گئے تو ان کو بٹالہ اور گور اسپور سے واپس
کر دیا گیا۔ یہ واقعات پہلے شائع ہو چکے ہیں ان واقعات نے میرے شبہات کو اور بھی قوی کر
دیا۔ آخر ایک دن ایک فون جو قادیان سے ڈپٹی کمشنر گورداسپور کے نام کیا گیا تھا اتفاقاً
سیالکوٹ میں بھی سنا گیا معلوم ہوا کہ قادیان پر دو دن سے حملہ ہو رہا ہے اور بے انتہاء ظلم توڑے
جا رہے ہیں ۔ پولیس حملہ آوروں کے آگے آگے چلتی ہے اور گولیاں مار مار کر احمدیوں کا صفایا
کر رہی ہے تب اصل حقیقت معلوم ہوئی ۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰۸
الفضل کے اداریہ جات
دوسرے دن ایک سب انسپکٹر پولیس جو چھٹی پر قادیان گیا ہوا تھا کسی ذریعہ سے جس کا
ظاہر کرنا مناسب نہیں لاہور پہنچا اور اُس نے بہت سی تفاصیل بیان کیں ۔ اُس کے بعد ایک ملٹری
گاڑی میں جو قادیان بعض مغربی پنجاب کے افسروں اور بعض مشرقی پنجاب کے افسروں کو جو
قادیان کے حالات معلوم کرنے کے لئے بھیجی گئی تھی میں بعض اور لوگ تھے جنہوں نے اور
تفصیل بیان کی ۔ ان حالات سے معلوم ہوا کہ حملہ سے پہلے کرفیو لگا دیا گیا تھا پہلے قادیان کی
پرانی آبادی پر جس میں احمد یہ جماعت کے مرکزی دفاتر واقع ہیں حملہ کیا گیا۔ اس حصہ کے لوگ
اس حملہ کا مقابلہ کرنے لگے اُنہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ باہر کے محلوں پر بھی تھوڑی دیر بعد حملہ کر دیا
گیا ہے یہ لوگ سات گھنٹہ تک لڑ سات گھنٹہ تک لڑتے رہے اور اس خیال میں رہے کہ یہ حملہ صرف مرکزی مقام
پر ہے باہر کے مقام محفوظ ہیں چونکہ جماعت احمد یہ کا یہ فیصلہ تھا کہ ہم نے حملہ نہیں کرنا بلکہ صرف
دفاع کرنا ہے اس لئے تمام محلوں کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ جب تک ایک خاص اشارہ نہ کیا جائے کسی
محلہ کو باقاعدہ لڑائی کی اجازت نہیں ۔ جب افسر یہ تسلی کر لیں کہ حملہ اتنا لمبا ہو گیا ہے کہ اب کوئی
شخص یہ الزام نہیں لگا سکتا کہ احمد یہ جماعت نے مقابلہ میں ابتداء کی ہے وہ مقررہ اشارہ کریں
گے اُس وقت جماعت منظم طور پر مقابلہ کرے گی ۔ اس فیصلہ میں ایک کو تا ہی رہ گئی وہ یہ کہ اس
بات کو نہیں سوچا گیا کہ اگر پولیس بیرونی شہر اور اندرونی شہر کے تعلقات کو کاٹ دے تو ایک
دوسرے کے حالات کا علم نہ ہو سکے گا ۔ پس ان حالات میں ہر محلہ کا الگ کمانڈر مقرر ہو جانا
چاہئے جو ضرورت کے وقت آزادانہ کارروائی کر سکے ۔ یہ غلطی اس وجہ سے ہوئی کہ قادیان کے
لوگ فوجی تجربہ نہیں رکھتے وہ تو مبلغ ، مدرس ، پروفیسر، تاجر اور زمیندار ہیں ہر قسم کے فوجی
نقطۂ نگاہ پر حاوی ہونا ان کے لئے مشکل ہے۔ بہر حال یہ غلطی ہوئی اور باہر کے محلوں نے اس
بات کا انتظار کیا کہ جب ہم کو وہ اشارہ ملے گا تب ہم منتظم مقابلہ کریں گے لیکن اُس وقت اتفاق
سے سب ذمہ دار کا رکن مرکزی دفاتر میں تھے اور باہر کے محلوں میں کوئی ذمہ دارا فسر نہیں تھا اور
مرکز کے لوگ غلطی سے یہ سمجھ رہے تھے کہ حملہ صرف مرکزی مقام پر ہے باہر کے محلوں پر
نہیں اور باہر کے محلے یہ سمجھ رہے تھے کہ ہمارے حالات کا علم مرکزی محلہ کو ہو گا کسی مصلحت کی
وجہ سے اُنہوں نے ہمیں مقابلہ کرنے کا اشارہ نہیں کیا۔ سات گھنٹہ کی لڑائی کے بعد جب مرکزی

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۰۹
الفضل کے اداریہ جات
محلہ پر زور بڑھا تو مرکزی محلہ کی حفاظت کیلئے معتین اشارہ کیا گیا مگر اُس وقت تک بہت سے محلہ مگر اس
بیرونی محلوں کو پولیس اور ایک حد تک ملٹری کے حملے صاف کروا چکے تھے ۔ حملہ آوروں کی ۔
بہادری کا یہ حال تھا کہ سات گھنٹے کے حملہ کے بعد جب جوابی حملہ کا بگل بجایا گیا تو پانچ منٹ
کے اندر پولیس اور حملہ آور جتھے بھاگ کر میدان خالی کر گئے ۔ ان حملوں میں دوسو سے زیادہ
آدمی مارے گئے لیکن ان کی لاشیں جماعت کو اُٹھانے نہیں دی گئیں تا ان کی تعداد کا بھی علم نہ ہو
سکے اور ان کی شناخت بھی نہ ہو سکے بغیر جنازہ کے اور بغیر اسلامی احکام کی ادائیگی کے یہ لوگ ،
ظالم مشرقی رقی پولیس کے ہاتھوں مختلف گڑھوں میں دبا دیئے گئے تا کہ دنیا کو اُس ظلم کا اندازہ نہ ہو
سکے جو اُس دن قادیان میں مشرقی پنجاب کی پولیس نے کیا تھا۔ مشرقی پنجاب کے بالا حکام سے
جو ہمیں اطلاع ملی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مقامی حکام نے مرکزی حکام کو صرف یہ اطلاع
دی کہ سکھ جتھوں نے احمدی محلوں پر حملہ کیا ۔ تمیں آدمی سکھ جتھوں کے مارے گئے اور تمہیں آدمی
احمدیوں کے مارے گئے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ دوسو سے زیادہ قادیان میں احمدی مارے گئے
جن میں کچھ غیر احمدی بھی شامل تھے جیسا کہ آگے بتایا جائے ئے گا گا اور اور سکھ س بھی تھیں ۔ ں سے زیادہ مارے
گئے کیونکہ گو اس غلطی کی وجہ سے جو اوپر بیان ہو چکی ہے منتظم مقابلہ نہیں کیا لیکن مختلف آدمی بھی
حفاظتی چوکیوں پر تھے انہوں نے اچھا مقابلہ کیا اور بہت سے حملہ آوروں کو مارا ۔ یہ بھی معلوم ہوا
کہ جب باہر سے پولیس اور سکھ حملہ کر رہے تھے اور ملٹری بھی ان کے ساتھ تھی ( گو کہا جاتا ہے کہ
ملٹری کے اکثر سپاہیوں نے ہوا میں فائر کئے ہیں ) اُس وقت کچھ پولیس کے سپاہی محلوں کے
اندر گھس گئے اور انہوں نے احمدیوں کو مجبور کیا کہ یہ کرفیو کا وقت ہے اپنے گھروں میں گھس
جائیں چنانچہ ایک احمدی گریجوایٹ جو اپنے دروازے کے آگے کھڑا تھا اُسے پولیس مین نے کہا
کہ تم دروازے کے باہر کیوں کھڑے ہو؟ جب اس نے کہا کہ یہ میرا گھر ہے میں اپنے گھر کے
سامنے کھڑا ہوں تو اُسے شوٹ کر دیا گیا اور جب وہ تڑپ رہا تھا تو سپاہی نے سنگین سے اُس پر
حملہ کر دیا اور تڑپتے ہوئے جسم پر پر سے سنگین مار مار کر اُسے مار دیا۔ اس کے بعد بہت سے محلوں کوٹوٹ
لیا گیا اور اب ان کے اندر کسی ٹوٹے پھوٹے سامان یا بے قیمت چیزوں کے سوا کچھ باقی نہیں ۔
مرکزی حصہ پر جو حملہ ہوا اس میں ایک شاندار واقعہ ہوا ہے جو قرون اولیٰ کی قربانیوں کی یاد دلاتا

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۱۰
الفضل کے اداریہ جات
ہے۔ جب حملہ کرتے ہوئے پولیس اور سکھ شہر کے اندر گھس آئے اور شہر کے مغربی حصہ کے دیکھ شہر کے اندر من آئے اور شہر کے مغربی حصہ کے
لوگوں کو مار پیٹ کر خالی کرانا چاہا اور وہ لوگ مشرقی حصہ میں منتقل ہو گئے تو معلوم ہوا کہ گلی کے
پار ایک گھر میں چالیس عورتیں جمع تھیں وہ وہیں رہ گئی ہیں انہیں افسران نکلوانے کے لئے گلی کے
سرے پر جو مکان تھا وہاں پہنچے اور ان کے نکالنے کے لئے دونو جوانوں کو بھیجا۔ یہ نوجوان جس
وقت گلی پار کرنے لگے تو سامنے کی چھتوں سے پولیس نے ان پر بے تحاشا گولیاں چلانی شروع
کیں اور وہ لوگ واپس گھر میں آنے پر مجبور ہو گئے تب لکڑی کے تختے منگوا کر گلی کے مشرقی اور
مغربی مکانوں کی دیواروں پر رکھ کر عورتوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کی گئی جو نو جوان اس
کام کے لئے گئے ان میں ایک غلام محمد صاحب ولد مستری غلام قادر صاحب سیالکوٹ تھے اور
دوسرے عبدالحق نام قادیان کے تھے جو احمدیت کی طرف مائل تو تھے مگر ابھی جماعت میں شامل
نہیں ہوئے تھے ۔ یہ دونوں نوجوان برستی ہوئی گولیوں میں سے تختے پر سے کودتے ہوئے اُس
مکان میں چلے گئے جہاں چالیس عورتیں محصور تھیں اُنہوں نے ایک ایک عورت کو کندھے پر اٹھا
کر تختے پر ڈالنا شروع کیا اور مشرقی مکان والوں نے انہیں کھینچ کھینچ کر اپنی طرف لانا شروع کیا
جب وہ اپنے خیال میں سب عورتوں کو نکال چکے اور خود واپس آ گئے تو معلوم ہوا کہ انتالیس
عورتیں آئی ہیں اور ایک بڑھیا عورت جو گولیوں سے ڈر کے مارے ایک کونے میں چھپی ہوئی
تھی رہ گئی ہے۔ اب ارد گرد کی چھتوں پر پولیس جتھوں کا ہجوم زیادہ ہو چکا تھا گولیاں بارش کی
طرح گر رہی تھیں اور بظاہر اس مکان میں واپس جانا ناممکن تھا مگر میاں غلام محمد صاحب ولد
میاں غلام قادر صاحب سیالکوٹی نے کہا کہ جس طرح بھی ہوئیں واپس جاؤں گا اور اس عورت
کو بچا کر لاؤں گا اور وہ برستی ہوئی گولیوں میں جو نہ صرف درمیانی راستہ پر برسائی جا رہی تھیں نه
بلکہ اُس گھر پر بھی برس رہی تھیں جہاں احمدی کھڑے ہوئے بچاؤ کی کوشش کر رہے تھے کو دکر اُس
تختے پر چڑھ گئے جو دونوں مکانوں کے درمیان پل کے طور پر رکھا گیا تھا جب وہ دوسرے مکان
میں کو درہے تھے تو رائفل کی گولی ان کے پیٹ میں لگی اور وہ مکان کے اندر گر پڑے مگر اس
حالت میں بھی اس بہادر نوجوان نے اپنی تکلیف کی پرواہ نہ کی اور اُس بڑھیا عورت کو تلاش کر
کے تختے پر چڑھانے کی کوشش کی لیکن شدید زخموں کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا اور

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۱۱
الفضل کے اداریہ جات
دو تین کوششوں کے بعد نڈھال ہو کر گر گیا ۔ اس پر میاں عبد الحق صاحب نے کہا کہ میں جا کر ان
دونوں کے بچانے کی کوشش کرتا ہوں اور وہ کو دکر اس تختہ پر چڑھ گئے ۔ اُن کو دیکھتے ہی ایک
پولیس مین دوڑا ہوا آیا اور ایک پاس کے مکان سے صرف چند فٹ کے فاصلہ پر سے ان کی کمر
میں گولی مار دی اور وہ وہیں فوت ہو گئے جب حملہ آور بگل بجنے پر دوڑ گئے تو زخمی غلام محمد
صاحب اور اس بڑھیا کو اس مکان سے نکالا گیا چونکہ ہسپتال پر پولیس نے قبضہ کر لیا ہے اور وہاں
سے مریضوں کو زبردستی نکال دیا ہے اور تمام ڈاکٹری آلات اور دوائیاں وہاں ہی پڑی ہیں
مریضوں اور زخمیوں کا علاج نہیں کیا جا سکتا اور یوں بھی غلام محمد صاحب شدید زخمی تھے معمولی
علاج سے بچ نہ سکے اور چند گھنٹوں میں فوت ہو گئے ۔ مرنے سے پہلے انہوں نے اپنے ایک
دوست کو بلایا اور اسے یہ باتیں لکھوائیں کہ :۔
” مجھے اسلام اور احمدیت پر پکا یقین ہے میں اپنے ایمان پر قائم جان دیتا
ہوں ۔ میں اپنے گھر سے اسی لئے نکلا تھا کہ میں اسلام کے لئے جان دوں گا آپ
لوگ گواہ رہیں کہ میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور جس مقصد کے لئے جان دینے کے
لئے آیا تھا میں نے اس مقصد کے لئے جان دے دی۔ جب میں گھر سے چلا تھا تو
میری ماں نے نصیحت کی تھی کہ بیٹا دیکھنا بیٹھ نہ دکھانا ۔ میری ماں سے کہہ دینا کہ
تمہارے بیٹے نے تمہاری وصیت پوری کر دی اور پیٹھ نہیں دکھائی اور لڑتے ہوئے مارا
گیا۔
چونکہ ظالم پولیس نے سب راستوں کو روکا ہوا ہے مقتولین کو قبروں میں دفن نہیں کیا جا سکا
وگ فوت ہوتے ہیں یا قتل ہوتے ہیں انہیں گھروں میں ہی دفن کیا جاتا ہے وجوانوں کوبھی میں و کالای ایران نو جوانوں کو بھی گھروں میں ہی دفن کرنا پڑا اور میاں غلام محمد اور عبد الحق دونوں کی لاشیں میرے
مکان کے ایک صحن میں پہلو بہ پہلو سپر د خاک کر دی گئیں ۔ یہ دونوں بہادر اور سینکڑوں آدمی
اس وقت منوں مٹی کے نیچے دفن ہیں لیکن اُنہوں نے اپنی قوم کی عزت کو چار چاند لگا دیئے ہیں ۔
مرنے والے مر گئے اُنہوں نے بہر حال مرنا ہی تھا اگر وہ اور کسی صورت میں مرتے تو ان کے
نام کو یا د رکھنے والا کوئی نہ ہوتا اور وہ اپنے دین کی حفاظت اور اسلام کا جھنڈا اونچا رکھنے کیلئے

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۱۲
الفضل کے اداریہ جات
مرے ہیں اس لئے حقیقتاً وہ زندہ ہیں اور آپ ہی زندہ نہیں بلکہ اپنے بہادرانہ کارناموں کی وجہ
سے آئندہ اپنی قوم کو زندہ رکھتے چلے جائیں گے ۔ ہر نوجوان کہے گا کہ جو قربانی ان نو جوانوں
کی وہ ہمارے لئے کیوں نا ممکن ہے جو نمونہ اُنہوں نے دکھایا وہ ہم کیوں نہیں دکھا سکتے ما سکتے ۔ خدا
کی رحمتیں ان لوگوں پر نازل ہوں اور ان کا نیک نمونہ مسلمانوں کے خون کو گرماتا رہے اور
نے
اسلام کا جھنڈا ہندوستان میں سرنگوں نہ ہو۔
اسلام زندہ باد۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم زندہ باد۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
الفضل لا ہورا ا راکتوبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی